Transitive and Intransitive verbs

Learn transitive and intransitive verbs in Urdu and the difference between a transitive and intransitive verb. See transitive verb examples and intransitive verb examples. What is a transitive verb and what is an intransitive verb explained in Urdu? See the definition of a transitive and intransitive verb. Learn how to identify transitive and intransitive verbs. Transitive verb vs intransitive verb explained in Urdu.

In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms.  Knowledge of using transitive and intransitive verbs will significantly improve your English writing skills.

انگلش  کے طالب علموں اور انگلش سیکھنے والوں کو  transitive verbs   اور   intransitive verbs    کے بارے میں بھی جاننا چاہئیے۔ ان  کے بارے میں جاننے سے آپ وربز کا درست استعمال کر سکیں گے، جملے گرامر کے مطابق بنا سکیں گے۔ اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ transitive verb   اور  intransitive verbs  کیا ہوتے ہیں۔ کون سے  verb  صرف transitive  ہوتے ہیں اور کون سے ورب صرف   intransitive  ہوتے ہیں۔ یہ بھی جانیں گے کہ کیا کچھ وربز  transitive  اور  intransitive  دونوں ہو سکتے ہیں۔ transitive verb  اور  intransitive verb  کی پہچان بھی جانیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Learn Transitive and Intransitive verbs

?What is a transitive verb

انگلش میں action verb    یا  تو  transitive  ہوتا ہے  یا  intransitive  ہوتا ہے۔  ایسا  verb   جو جملے کے  subject  کا ایکشن  اس جملے کے  object  پر  منتقل کرے   transitive verb  کہلاتا ہے۔  آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں اگر جملے میں  verb  کے بعد    object آۓ تو وہ  transitive verb  کہلاتا ہے۔  آگے بڑھنے سے پہلے جانتے ہیں کہ جملے کا  object  کسے کہتے ہیں۔

object کسے کہتے ہیں؟

انگلش میں جملے عام طور پر تین حصوں پر مشمل ہوتے ہیں  ـ

subject + verb + object

انگلش میں کسی جملے کے وہ الفاظ جن پر  subject  کام کرتا ہے اور وہ  action  وصول کرتے ہیں ،  اس جملے کے  object  کہلاتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Aslam is readingbook.اسلم  ایک کتاب پڑھ رہا ہے۔اس جملے میں پڑہنے کا کام ہو رہا  ہے ۔  ایکشن کون وصول کر رہا ہے, book۔    یہی اس جملے کا  object  ہے۔
Khalid plays cricket and football.خالد کرکٹ اور فٹ بال کھیلتا ہے۔اس جملے میں کھیلنے کا  کام ہو رہا ہے۔ کیا کھیلا جا رہا ہے۔ کرکٹ اور فٹبال۔ یہ دونوں اس جملے کے  objects  ہیں
The car collided with a rock.گاڑی ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔اس جملے میں ٹکرانے کا کام ہو رہا ہے۔ایکشن کون وصول کر رہا ہے۔ راک۔ یہ اس جملے کا  object  ہے۔

object  پر ایک مکمل اور تفصیلی مضمون پیش کیا جا چکا ہے جو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Transitive verbs examples from tTransitive and Intransitive verbs in Urdu
  1. یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں جن میں استعمال ہونے والے  ورب  transitive verb  نہیں ہیں ۔  ان سے  transitive verb   کی مزید وضاحت ہو جاۓ گی:ـ
    She smiled.وہ مسکرائی۔اس جملے میں ورب  smiled  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔
    The dog ran.کتا دوڑا۔اس جملے میں ورب ran  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔
    They jumped.انہوں نے چھلانگ لگائی۔اس جملے میں ورب jumped  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔
    He died on Sunday night.وہ اتوار کی رات انتقال کر گۓ۔اس جملے میں ورب died  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔ ورب  died  کے بعد میں آنے والے الفاظ  object  نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔
    The birds sang in the trees.پرندے درختوں میں گاۓ۔اس جملے میں ورب sang  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔ ورب  sang  کے بعد میں آنے والے الفاظ  object  نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔
    He eats quickly.وہ جلدی کھاتا ہے۔اس جملے میں ورب eats  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔ ورب  eats  کے بعد میں آنے والا لفظ   object  نہیں بلکہ adverbہیں۔
    We walked freely.ہم آزادی سے چلے۔اس جملے میں ورب walked  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔ ورب  walked  کے بعد میں آنے والا لفظ   object  نہیں بلکہ adverbہیں۔
    The stars were shining in the sky.آسمان پر ستارے چمک رہے تھے۔اس جملے میں ورب were shining  ایک  transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں  object  نہیں ہے۔ ورب  were shining  کے بعد میں آنے والے الفاظ  object  نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔

Learn Transitive and Intransitive verbs

?What is an intransitive verb

  • Intransitive verb کو معنی خیز ہونے کے لئیے  object  کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔  آسان لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس  verb کے بعد میں object  نہیں ہوتا  وہ intransitive verb    کہلاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Examples of intransitive verb

The baby cried.بچہ رو پڑا۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب  intransitive  ہے۔
It snowed heavily.شدید برف باری ہوئی۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والا لفظ  adverb ہے۔
They died.وہ انتقال کر گئے.اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب  intransitive  ہے۔
The child ran to hide.بچہ چھپنے کے لئیے بھاگا ۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ  prepositional phrase ہیں۔
Her cheeks were glowing.اس کے گال تمتما رہے تھے۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب  intransitive  ہے۔
When did they arrive?وہ کب پہنچے؟اس  سوالیہ جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب  intransitive  ہے۔
We laughed loudly.ہم زور سے ہنسے۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والا لفظ  adverb ہے۔
Munsab drives in a company.منصب ایک کمپنی میں گاڑی چلاتا ہے۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ  prepositional phrase ہیں۔
She walked on the beach.اس نے ساحل سمندر پر چہل قدمی کی۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ  prepositional phrase ہیں۔
The temperature rose too much.درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ گیا۔اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ  adverb ہیں۔

ان جملوں میں استعمال کیۓ گۓ وربز :   rose, walked, drives, laughed, snowed, cried  اور دیگر  verbs جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیاہے  intransitive verb   ہیں،  کیونکہ ان تمام  verbs  کے بعد object   استعمال نہیں  ہوا ہے۔

Verbs that are both transitive and intransitive

کچھ  verbs  ایسے ہیں جو  transitive  بھی ہو سکتے ہیں،  اور  intransitive  بھی ہو سکتے ہیں۔   یعنی جب  کسی  verb  کے بعد  object  ہو گا تو وہ  transitive verb  کہلاۓ گا،  اور جب  اس  verb  کے بعد کوئی  object  نہیں ہو گا تو وہ  intransitive verb  کہلاۓ گا۔  ایسے لا تعداد  verbs  ہیں۔  

یہ مثالیں دیکھیں:ـ

agree

The employee agreed the terms of the management.

ملازم نے انتظامیہ کی شرائط سے اتفاق کیا۔

Transitiveagree اس جملے میں  transitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔

Furqan agreed today.

فرقان نے آج اتفاق کیا۔

Intransitiveagree اس جملے میں  intransitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے میں آبجیکٹ موجود  نہیں ہے۔
play

Riaz will play the piano.

ریاض پیانو بجاۓ گا۔

Transitiveplay اس جملے میں  transitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔

Shazia will play tonight.

شازیہ آج رات کھیلے گی۔

Intransitiveplay اس جملے میں  intransitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے میں آبجیکٹ موجود  نہیں ہے۔
eat

Let’s eat something.

چلو کچھ کھا لیتے ہیں۔

Transitiveeat اس جملے میں  transitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔

Let’s eat.

آؤ کھائیں۔

Intransitiveeat اس جملے میں  intransitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے میں آبجیکٹ موجود  نہیں ہے۔
walk

Rahila walks the dog in the evening.

راحیلہ شام کو کتے کو سیر کراتی ہے۔

Transitivewalk اس جملے میں  transitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔

Zaheer is walking there.

ظہیر وہاں ٹہل رہا ہے۔

Intransitivewalk اس جملے میں  intransitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے میں آبجیکٹ موجود  نہیں ہے۔
touch

A smile touched her lips.

ایک مسکراہٹ اس کے ہونٹوں کو چھو گئی۔

Transitivetouch اس جملے میں  transitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔

The ship touched at several ports.

جہاز  کئی بندرگاہوں پر لگا۔

Intransitivetouch اس جملے میں  intransitive verb ہے، کیونکے  verb کے بعد  جملے میں آبجیکٹ موجود  نہیں ہے۔

Learn Transitive and Intransitive verbs

How to identify transitive and intransitive verbs

  • transitive اور  intransitive verbs  کو شناخت کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر آپ جملے کے object  کو پہچان سکتے ہیں۔ اگر کسی  verb  کے بعد  جملے کا  object  موجود ہو تو وہ  transitive verb  ہوگا،  اور اگر  verb  کے بعد جملے  میں  object  نہ ہو تو   اس  verb  کو  intransitive verb  کہا جاۓ گا۔
  • اگر  transitive  اور  intransitive verb  کو پہچاننے میں دشواری ہو تو کسی اچھی ڈکشنری سے مدد لی جا سکتی ہے۔  ہر اچھی ڈکشنری میں  بتایا جاتا ہے کہ      ورب  transitive  ہے  یا  intransitive  ہے،  یا  دونوں ہے،  یا  ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔

verb کا transitive یا intransitive ہونا جاننا کیوں ضروری ہے؟

  • درست verb  کا استعمال کرنا  گرامر کے لحاظ سے ضروری ہے۔  اگر کسی  verb  کو جو  transitive  ہو تو اسے   بغیر  object  کے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • اس ہی طرح اگر کسی  verb  کو جو  intransitive  ہو تو اسے     object  کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • جن جملوں میں  intransitive verb  استعمال ہوتے ہیں،  یعنی جن میں  object  نہیں ہوتا،  ان کے  passive voice نہیں بن سکتے ہیں۔

Learn Transitive and Intransitive verbs

Learn Transitive and Intransitive verbs

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors