Learn English Grammar in Urdu
Why do we need to learn English Grammar? Every language has certain rules which explain how the words are formed and how they are grouped to make meaningful sentences. Since English is the de facto official language and Urdu is the language of common people in Pakistan, we need to learn English Grammar in Urdu.
Grammar is defined as the set of rules that explains how the words are put together to make sentence. It is the study of words and the ways words work together. Every word in a sentence belongs to a category called a part of speech. The part of speech that a word belongs to is dependent on how the word is used or the work it does in that particular sentence. The same word could be a different part of speech in a different sentence. So we have to understand the parts of speech if we want to learn English Grammar. Here, we will explain in Urdu each part of speech. This will help you to learn English from Urdu.
Learn English Grammar in Urdu
انگریزی گرامر اردو میں سیکھیں
کیا گرامر سیکھنا ضروری ہے ؟ اس کا مختصر جواب "نہیں ” ہے ۔ بچے گرامر کے بارے میں کچھ جانے بغیر بولنا شروع کردیتے ہیں اور بالکل صحیح بولتے ہیں۔ ہم اپنی مادری زبان کی گرامر نہیں سیکھتے ہیں لیکن اگر ہم اپنی مادری زبان کو بالکل صحیح طرح بولنا چاہتے ہیں تو ہمیں گرامر سیکھنی پڑتی ہے ۔ اور اگر ہم کوئی دوسری زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے لیے اُس زبان کی گرامر سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ گرامر ایک دوست کی طرح ہوتی ہے جو آپکو کوئی زبان جلدی اورموثٰر انداز میں سیکھنے میں مدد کرتی ہے۔
یوں تو انگریزی زبان کو جلدی سیکھنے کے لیے اگر ایسا ماحول میسر آجائے جہاں سب انگریزی بولتے ہوں تو انگریزی جلدی اور صحیح گرامر کے ساتھ موثر انداز میں سیکھی جا سکتی ہے مگر سب کو یہ ماحول ملنا ناممکن ہے۔ تو انگریزی صحیح طرح بولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس کی گرامر سیکھی جائے یعنی وہ قواعد معلوم کیے جائیں جن کے ذریعہ الفاظ کو جو ڑکر معنی خیز جملے بنائے جا سکیں۔
گرامر ان قواعد کی تشریح کرتی ہے جن کے ذریعے الفاظ کو جوڑ کر معنی خیز جملے بناۓ جا تے ہیں۔ یہ الفاظ کسی نہ کسی Part of Speech سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگریزی میں Part of Speech کی آٹھ کیٹیگری ہیں۔ ان کے علاوہ articles اور punctuation کو بھی کچھ لوگ Part of Speech ہی سمجھتے ہیں۔ اگرچہ ان کیٹیگری کے اردو الفاظ بھی موجود ہیں مگر ہم سادگی اور سہولت کی خاطر ان کے انگریزی الفاظ کو استعمال کریں گے۔ ہم ان سب کا مختصر جائزہ نیچے بیان کرتے ہیں اور ان پر تفصیل سے روشنی انکے متعلقہ صفحوں میں ڈالیں گے۔ اس صفحے Learn English Grammar in Urdu کو تفصیل سے پڑہیں۔
Eight Parts of Speech
انگریزی گرامر میں مندرجہ ذیل آٹھ آیٹم part of Speech کہلاتے ہیں۔ کچھ حضرات articles اور punctuation کو بھی part of speech ہی سمجھتے ہیں۔ ہم آگے چل کر articles اور punctuation پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ تمام parts of speech اور گرامر سے متعلق دیگر موضوعات پر ویڈیوز موجود ہیں۔
Learn English Grammar in Urdu
پارٹز آف اسپیچ
Noun – کسی بھی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو Noun کہتے ہیں۔ جیسے Afzal, Sindh, China, Tree, Sea, Mountain, Green وغیرہ وغیرہ
Pronoun – کسی بھی Noun کی جگہ پر بولے جانے والے لفظ کو Pronoun کہتے ہیں۔ جیسے they, he, she his, her وغیرہ وغیرہ
Adjective – وہ الفاظ جو noun یا pronoun کی خصوصیت ظاہر کرتے ہیں adjective کہلاتے ہیں۔ جیسے "He is strong "میں strong ایڈجیکٹو ہے جو he کے خصوصیت بتا رہا ہے۔
Verb – وہ لفظ جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا پایا جاۓ verb کہلاتا ہے۔ جیسے He plays cricket میں plays ورب ہے. Tenses کے بغیر کوئی جملہ نہیں بن سکتا ہے اور tenses کا اظہار verb کے ذریعے ہوتا ہے۔
Adverb – وہ لفظ جو کسی verb, adjective یا کسی adverb کی وضاحت کریں adverb کہلاتے ہیں۔ جیسے "He walked slowly” میں slowly ایڈورب ہے جو walked کی مزید وضاحت کر رہا ہے۔
Preposition – وہ الفاظ جو noun یا pronoun کا باقی جملے سے تعلق بتاتے ہیں، اور ایک دوسرے سے ملاۓ رکھتے ہیں preposition کہلاتے ہیں۔ جیسے "Book is on the table” میں on ہے۔ In, On With, Of, For, into, from, after, at عام استعمال میں آنے والے prepositions ہیں۔
Conjunction – وہ الفاظ جو words, clauses یا sentences کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں، conjunction کہلاتے ہیں، جیسے and, but, also, too, both, only, however وغیرہ وغیرہ
Interjection – وہ الفاظ جو دکھ، خوشی یا کسی عجیب حالت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں interjection کہلاتے ہیں۔ جیسے aah, ooh, , yay, oh my God, well, congratulations وغیرہ وغیرہ
ان تمام پارٹز آف اسپیچ کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے اوپر دیے گۓ لنک (نیلے رنگ میں) کو کلک کریں۔
Learn English Grammar in Urdu
مندرجہ ذیل بھی انگریزی گرامر کا اہم حصہ ہیں
Articles – انگریزی میں a, an اور the کا استعمال آرٹیکل کے طور پر ہوتا ہے۔ یہ noun یا pronoun کی تعریف یا خصوصیت ظاہر کرتے ہیں اور noun یا pronoun سےپہلے استعمال ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں مزید جاننے کےلیے Article سیکشن وزٹ کریں۔
Direct and Indirect Speech – انگریزی میں کبھی ہم بولنے والے کے الفاظ کو جوں کا توں اس کے الفاظ میں لکھتے ہیں، جسے Direct Speech کہا جاتا ہے۔ دوسرے کے الفاظ اپنے الفاظ میں بیان کرنے کو Indirect Speech کہتے ہیں۔ Direct Speech اور Indirect Speech کے تمام قواعد جاننے کے لیے ہمارے متعلقہ سیکشن Direct Indirect Speech کو وزٹ کریں جو گرامر سیکشن کے سب سیکشن میں موجود ہے۔
Active and Passive Voice– انگریزی زبان میں جب subject یعنی فاعل Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے تو ایسے جملے کو Active Voice اور جب object یعنی مفعول Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے تو ایسے جملے کو Passive Voice کہتے ہیں۔ اس موضوع پر مزید جاننے کےلیے Grammar سیکشن میں موجود سب سیکشن Active and Passive Voice کو وزٹ کریں۔
Punctuation and Capitalization – انگریزی میں فل اسٹاپ، کاما اور دیگر علامات کا استعمال الفاظ اور جملوں کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ کون سے حروف capitalize ہوتے ہیں؟ ان سب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے متعلقہ سیکشن کو کلک کریں۔
ان تمام کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے اوپر دیے گۓ لنک (نیلے رنگ میں) کو کلک کریں۔
Learn English Grammar in Urdu
ان پارٹز آف اسپیچ کی مزید تفصیل جاننے کے لیے اوپر انگریزی میں دیے گےٰ بولڈ پارٹز آف اسپیچ کے لنک کو کلک کریں یا مینو میں جا کر گرامر سیکشن میں موجود متعلقہ سب سیکشن کو کلک کریں۔ امید کرتے ہیں کہ ہمارا یہ سیکشن Learn English Grammar in Urdu آپ نے فائدہ مند پایا ہوگا۔