Difference between at and on
The difference between at and on is explained in Urdu. On and at are two prepositions that can indicate location and time. However, generally, at refers to a more specific time and place. There are differences in usage when they refer to locations; these differences in usage also will be explained here with examples to make the understanding easy. We hope this will help you to learn English from Urdu.
انگلش میں prepositions کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے جن کا مقصد کسی جگہ، وقت یا سمت کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ ان prepositions میں since, while, ago, after, before, until, from, to, for, at, on, in اور بہت سے دوسرے الفاظ شامل ہیں۔ ان prepositions میں سے دو الفاظ on اور at کے استعمال پر کچھ مواقع پر کنفیوژن ہو جاتا ہے کہ on استعمال کیا جاۓ یا at ۔ مثال کے طور پر اگر میں یہ کہنا چاہوں کہ میرا یہ مضمون اس لنک پر دیکھیں تو میں کیا کہوں گا see my article on—–link یا see my article at——link اس کنفیوژن کو دور کرنے کے لئیے اس مضمون میں آپ کو تفصیل سے سمجھایا جاۓ گا کہ کن مواقع پر on استعمال ہوتا ہے اور کن مواقع پر at استعمال ہوتا ہے۔ انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے اس مضمون کے آخر میں موجود ویڈیو دیکھئیے۔
سب سے پہلے جانتے ہیں کہ on اور at کے اردو لغوی معنی کیا ہیں:
Learn difference between at and on in Urdu
on کے اردو معنی
اردو میں اس کے بہت سے معنی ہیں: پر، اوپر، طرف، جانب، کے اوپر ، کے متعلق ، کی طرف ، مبنی ، دوران ، وغیرہ۔
ان کے درست معنی ان کے جملوں میں استعمال اور ان کے ارد گرد دوسرے الفاظ سے ہوتا ہے۔
at کے اردو معنی
اردو میں at کے بھی تقریباً وہی معنی ہیں، جیسے: پر، اوپر، طرف، سے، وغیرہ۔ ان کے درست معنی بھی ان کے جملوں میں استعمال اور ان کے ارد گرد دوسرے الفاظ سے معلوم ہوتے ہیں۔
تو on اور at کو کیسے استعمال کیا جاۓ؟ انگلش میں ان کے استعمال کے کچھ اصول ہیں۔ ان اصولوں پر روشنی ڈالتے ہیں جن سے ان کا استعمال بالکل واضح ہو جاۓ گا۔
- کسی چیز کے اوپر یعنی سطح کے اوپر ـ On the surface of an object
کسی چیز کے اوپر ہونے یعنی سطح (surface) کو اوپر کہنا ہوتو on استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں نے اپنا بٹوا میز پر رکھا۔ | I put my wallet on the table. |
میری گاڑی کی چابیاں بیڈ سائیڈ میز پر پڑی ہیں۔ | My car keys are lying on the bedside table. |
ہیڈ آفس عمارت کی پہلی منزل پر ہے۔ | The head office is on the first floor of the building. |
پہاڑ کی چوٹی پر شدید برف باری ہو رہی تھی۔ | It was snowing heavily on the top of the mountain. |
- کسی گاڑی ، جہاز، ٹرین میں موجودگی کے اظہار کے لئیے ـ
Showing presence on a vehicle, ship, train etc
کسی گاڑی ، جہاز، یا ٹرین وغیرہ میں موجودگی کے اظہار کے لئیے on استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
افضل کی ملاقات وحید سے جہاز پر ہوئی۔ | Afzal met Waheed on a ship. |
میں نے اسے پہلی بار ٹرین پر دیکھا۔ | I first saw him on a train. |
جب میں نے یہ خبر سنی تو میں بس میں تھا۔ | I was on the bus when I heard the news. |
- کسی جگہ کے، دریا، جھیل، یا سمندر کے قریب میں موجودگی کے اظہار کے لئیے ـ
Referring to a location near a river, lake, or sea.
کسی جگہ کے دریا، جھیل، یا سمندر کے قریب میں موجودگی کے اظہار کے لئیے on استعمال ہوتا ہے۔
یہ مثالیں دیکھیں:ـ
لندن دریائے ٹیمز پر ہے۔ | London is on the River Thames. |
کراچی کے ساحل پر بہت سے تفریحی مقامات ہیں۔ | Many amusement places are there on Karachi Beach. |
دریائے سندھ پر بہت سے شہر آباد ہیں۔ | There are many towns on the Indus river. |
- کسی مواد کے انٹرنیٹ یا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجودگی کے اظہار کے لئیے ـ
Referring to some material on internet or other social media plate forms.
کسی مواد کے انٹرنیٹ یا کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجودگی کے کے اظہار کے لئیے on استعمال ہوتا ہے۔
یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آپ میری ویڈیوز یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔ | You can watch my videos on YouTube. |
انٹرنیٹ پر کچھ بھی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ | Anything can be searched on the internet. |
فیس بک پر آپ کے کتنے فالوورز ہیں؟ | How many followers do you have on Facebook? |
Learn difference between at and on in Urdu
at کے استعمال کے اصول
- خاص اوقات کے ساتھ ـ With specific times
جملوں میں اگر کسی وا ضح خاص وقت کا اظہار کیا جا رہا ہو تو اس کے ساتھ ہمیشہ at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس کی پرواز شام آٹھ بجے پہنچ رہی ہے۔ | His flight is reaching at 8 pm. |
آج شام 10 بجے ملتے ہیں۔ | See you at 10 pm this evening. |
وہ مجھ سے ملنے صبح کے 6 بجے آیا | He came to see me at six’o clock in the morning |
- دن کے مختلف مخصوص حصوں کے لئیے ـ With specific times of the day
جملوں میں اگر دن کے کسی خاص وقت کا اظہار کیا جا رہا ہو تو اس کے ساتھ at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
محمود نے رات میں سینے میں درد محسوس کیا۔ | Mahmood felt chest pain at night. |
کاؤنٹ ڈاؤن آدھی رات کو شروع ہوا۔ | The countdown started at midnight. |
ہم آج دوپہر کھانے کے وقت مل رہے ہیں۔ | We are meeting at lunchtime today. |
- مخصوص لمحوں کے ساتھ ـ With specific moments
جملوں میں اگر کسی خاص لمحے کا اظہار کیا جا رہا ہو تو اس کے ساتھ at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں اس وقت مصروف ہوں۔ | I am busy at the moment. |
وحید اس وقت کسی سے بات کر رہا ہے۔ | Waheed is talking to someone at present. |
پیریڈ کے آخر میں ایک اہم اعلان کیا جاۓ گا۔ | An important announcement will be made at the end of the period. |
- کسی واقعہ یا موقعہ پر حصہ لینے کے اظہار کے لئیے ـ
Referring to participation in events and occasions
جملوں میں کسی واقعہ یا موقعہ پر حصہ لینے کاظہار کیا جا رہا ہو تو اس کے ساتھ at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں ایک پارٹی میں تھا جب مجھے آپ کا پیغام ملا۔ | I was at a party when I received your message. |
چیئرمین بورڈ میٹنگ میں ہیں۔ | The chairman is at a board meeting. |
منصور گزشتہ جمعہ کو ایک مذہبی اجتماع میں تھے۔ | Mansoor was at a religious gathering last Friday. |
میری ان سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی ۔ | I first met him at a wedding ceremony. |
Learn difference between at and on in Urdu
- کسی سفر کے دوران کہیں رکنے کے اظہار کے لئیے ـ Referring to a stop on a trip
جملوں میں کسی سفر کے دوران کہیں رکنے کے اظہار کے لئیے at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وادی سوات کے دورے کے دوران ہمیں چھوٹی سراؤں پر رکنا پڑتا تھا۔ | During our tour of Swat Valley we had to stop at small inns. |
ہم اپنی فلائٹ تبدیل کرنے کے لیے دبئی ایئرپورٹ پر رکے۔ | We stopped at Dubai Airport to change our flight. |
اپنے طویل سفر کے دوران ہمیں کچھ جگہوں پر رک کر آرام کرنا پڑتا تھا۔ | During our long travel, we had to stop at some places to take some rest. |
- کسی مخصوص نام والی عمارت کے ساتھ ـ Referring to a building with a specific name
کسی مخصوص نام والی عمارت کے ساتھ at استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں میکڈونلڈز پر آپ کا انتظار کروں گا۔ | I will wait for you at McDonald’s. |
میں اسے ہر روز اسکول میں دیکھتا ہوں۔ | I see him at school every day. |
اماں معمول کے مطابق گھر پر رہتی ہیں۔ | Mom stays at home as usual. |
آپ کے والد اور میں یونیورسٹی میں ہم جماعت تھے۔ | Your father and I were classmates at University. |
Learn difference between at and on in Urdu
انگلش ورڈز کا درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔