Gerunds

Learn Gerund in Urdu.  Gerund formation rules explained in Urdu with gerund examples. See gerund sentences. Why do we use gerunds in English? How to use gerunds explained in Urdu. Here we have explained gerund in Urdu in detail.

In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms. A gerund is one of the forms of the verb. Knowledge of using gerunds will significantly improve your English writing skills.

جب آپ انگلش گرامر سیکھتے ہیں تو verb  کو لازمی سیکھتے ہیں کیونکہ انگلش  میں کوئی بھی جملہ ورب کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ اس مضمون میں  ورب کی ایک قسم جسے  ناؤن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور  gerund  کہلاتا ہے ، پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائیگی۔ مثالوں کی مدد سے سمجھائیں گے کہ gerund  کیا ہوتا ہے اور اس کا استعمال کہاں اور کس طرح ہوتا ہے۔ انگلش الفاظ کی درست  pronunciation  سننے کے لئیے   اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Gerund – Urdu meaning کسے کہتے ہیں؟

جب  verb  کی base form جسے      root verb    بھی کہا جاتا ہے، میں  ing  کا اضافہ کر کے  noun  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے  تو  یہ  GERUND   کہلاتا ہے۔  Gerund  دراصل  verb  کی ہی ایک فارم ہوتی ہے جسے  noun  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تمام  gerunds کے آخر میں  ing  لازمی ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Running often is tough on the knees.دوڑنا اکثر گھٹنوں  پر دباؤ ہوتا ہے۔
The boys playing on computers are my nephews.کمپیوٹر پر کھیلنے والے لڑکے میرے بھانجے ہیں۔
Apologizing to them is important to me.ان سے معافی مانگنا میرے لیے اہم ہے۔
Helping others is good for society.دوسروں  کی مدد کرنا معاشرے کے لیے اچھّا ہے۔
I love touring northern areasمجھے شمالی علاقوں کی سیر کرنا پسند ہے۔
A person has to be good at reading, writing, listening, and speaking, if he is learning a language.ایک شخص کو اگر وہ کوئی زبان سیکھ رہا ہو تو اسے پڑہنے، لکھنے، سننے اور بولنے میں اچھا ہونا چاہئیے۔
He was punished for stealing.اُسے چوری کرنے پر سزا دی گئی۔
Muzaffar enjoys underground exploring with his friends.مظفر اپنے دوستوں کے ساتھ زیر زمین تلاش کا لطف اٹھاتا ہے۔

Learn gerund in Urdu

کیا تمام verbs جن کے آخر میں “ing” ہوتا ہے gerund ہوتے ہیں؟

جی نہیں!  وہ تمام  verbs  جن کے آخر میں  “ing”  لگا ہوتا ہے، gerund   نہیں ہوتے۔ Verb   کی ایک فارم جسے present  participle   کہا جاتا ہے، بھی  verb   کی  base form  کے آخر میں “ing”  لگانے سے بنتی ہے۔  Present  Participle    ایک ایکشن دکھا رہے ہوتے ہیں۔   ان کو مختلف   tenses  بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئیے  present participle  سے پہلے  helping verb  لگایا جاتا ہے۔ Present Participle   کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں۔ نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  present participle  ہیں جبکہ سبز رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  helping verbs  ہیں:ـ

I am watching a wrestling movie.میں ایک ریسلنگ فلم دیکھ رہا ہوں۔
You were swimming in the sea.تم  سمندر میں تیر رہے تھے۔
He will be going to London soon.وہ جلد لندن جا رہا ہوگا۔
We have been waiting for you for two hours.ہم دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
They had been playing for a local club.وہ ایک مقامی کلب کے لیے کھیل رہے تھے۔
Athar will have been flying to Europe next month.اطہر اگلے ماہ یورپ  کو پرواز کر رہا ہوگا۔

آپ نے دیکھا کہ دیکھنے میں  present participle  اور  gerund  بالکل ایک جیسے ہیں، مگر جملے میں ان کی پوزیشن بتاتی ہے کہ یہ کیا ہیں۔

Present Participle اور Gerund میں کیا فرق ہے؟

  1. Gerund ایک noun  کے طور پر استعمال ہوتا ہے جب کہ Present Participle  ایکشن دکھانے والے  verb کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
  2. جملے میں gerund  سے فوری پہلے کسی بھی قسم کا  verb  نہیں لگتا،  جب کہ  present participle  سے فوری پہلے  helping verb  جسے ہم  auxiliary verb  بھی کہتے ہیں، لازماً  لگا ہوتا ہے۔
  3. Present Participle کو مختلف  tenses  بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ  gerunds  کوئی بھی tense   بنانے کے لئیے استعمال نہیں ہو سکتے۔

Gerund کی کیا پہچان ہے؟

  • اس کا بنیادی لفظ کوئی action verb  ہوتا ہے، جس کے لئیے action verb  کی  base form  جسے root verb  بھی کہا جاتا ہے،   استعمال ہوتا ہے۔
  • اس لفظ کے آخر میں “ing”  لازمی ہوتا ہے۔
  • اس سے فوری پہلے کوئی verb  نہیں جڑا ہوتا۔

Learn gerund in Urdu

Types of gerunds in Urdu
Position of gerunds in Urdu

Gerund کی کیا ضرورت ہے؟

Gerund استعمال کرنے سے تحریر لچکدار اورمفید ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ یہ ہمیںactions کے بارے میں زیادہ تصوری انداز میں بولنے اور لکھنے کے قابل بناتے ہیں  ۔  ان کے استعمال سے مزید  noun  بناۓ جا سکتے ہیں جن سے جملوں میں  قدرتی روانی آتی ہے۔

Learn gerund in Urdu

Learn gerund in Urdu

Learn gerund in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors