Types of doctors

The number of words a person knows plays important role in his reading, writing, and speaking skills. For Urdu-speaking persons, we are presenting here the names of specialist doctors – the types of doctors.  We hope this will help you to learn English from Urdu. For viewing the previously published lists of words kindly visit our section "English vocabulary with Urdu meanings” under the TIPS menu of this website.

انگلش الفاظ کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ڈکشنریوں کی شکل میں موجود ہے۔ ان تمام الفاظ کو یاد کرنا جوے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔  ان کو مختلف حصوں میں یاد کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔  آ پ کی سہولت کے لئیے اس مضمون میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو انگلش میں جن الفاظ سے پکارا یا لکھا جاتا ہے، پیش کئیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ انکی مختصر تفصیل بھی بیان کی جا رہی ہے تا کہ آپ انہیں اچھی طرح سمجھ جائیں۔  اس مضمون کو  پڑہنے سے نہ صرف آپ کی انگلش ووکیبلری میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ کی جنرل نالیج میں بھی اضافہ ہوگا۔

الفاظ کا صحیح تلفظ  سننے کے لئیے  یہ  ویڈیو دیکھیں۔

دنیا کی تمام شعبوں میں ترقی کے ساتھ  medical science  نے بھی بہت ترقی کی ہے۔ ایک زمانے میں صرف طبیب ہوا کرتے تھے۔ جدید ترقی نے ایلوپیتھک طریقے علاج کو جنم دیا۔ ابتدا میں  ایک ہی ڈاکٹر ہر قسم  کے امراض  کی تشخیص کیا کرتا تھا۔ جوں جوں زمانہ ترقی کرتا گیا اس شعبے میں بھی ترقی ہوتی گئی۔ اب تقریباً ہر مرض اور جسمانی اعضا کے ماہر ڈاکٹر جنہیں ہم   اسپیشلسٹ کہتے ہیں، موجود ہیں۔آپ کی  ووکیبلری میں بہتری کے لئیے آپ کو  ان انگلش الفاظ سے روشناس کرایا جاۓ گا جن سے ان  مختلف اسپیشلسٹس کو جانا جاتا ہے، اور ساتھ ساتھ ان کی کچھ تفصیل بھی بیان کی جاۓ گی۔

Types of doctors in Urdu

Learn names of types of doctors

یہ ڈاکٹر نظام ہضم کے ماہر ہوتے ہیں۔ اس لئیے  پیٹ،  انتڑیوں،  لبلبہ، جگر جیسے اعضا یا پیٹ درد، السر، اسہال اور یرقان جیسی بیماریوں کے علاج کے لئیے ان کے پاس جایا جاتا ہے۔

Gastroenterologist

پیشاب سے متعلق بیماریوں کے سلسلے میں یہ ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Urologist

یہ ڈاکٹر ہر قسم کی جراحت  (surgery)    کرتے ہیں۔  جسم سے پھوڑے، اپینڈکس، اور دوسرے متائثرہ اعضا نکال دیتے ہیں۔

General Surgeon

یہ ڈاکٹر نوزائدہ بچوں سے لے کر لڑکپن تک کی عمر کے بچوں کے امراض کے ماہر ہوتے ہیں۔

Pediatrician

یہ امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔ آنکھوں کی بیماریوں کے علاوہ چشموں اور کانٹیکٹ لینسز پر مشورے بھی دیتے ہیں۔

Ophthalmologist

یہ  سرطان  (cancer)  کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ کیمو تھراپی بھی کرتے ہیں۔

Oncologist

اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے نام انگلش میں جانیں

یہ گردے  (kidney)  کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Nephrologist

یہ خون، تلیّ،   اور  اینیمیا، ہیموفیلیا،  اور لیوکیمیا  سے متعلق امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Hematologist

یہ ماہر ڈاکٹر جسم کے کسی بھی حصے میں انفیکشن کو دیکھتے ہیں، جیسے مختلف قسم کے بخار،   ٹی  بی،  ایچ آئی وی اور ایڈز وغیرہ۔

Infectious Disease Specialist

موروثی طور پر ماں باپ سے بچوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں کو یہ ماہر ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔

Medical Geneticist

یہ ماہر ڈاکٹر خواتین  سے متعلق مسائل جیسے حمل اور دوسرے امراض نسواں کو دیکھتے ہیں۔

Obstetrician and Gynecologist

یہ ڈاکٹر کان ناک حلق  کے امراض کی تشخیص کے ماہر ہوتے ہیں اور ان سے متعلق   تمام  مسائل کو دیکھتے ہیں۔

ENT or Otolaryngologist

یہ ماہر ڈاکٹر دانتوں سے متعلق تمام مسائل بشمول دانتوں کی تبدیلی، دیکھتے ہیں۔

Dentist

یہ لیبارٹریوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر ہوتے ہیں جو   انسانی اعضأ کے نمونوں اور انسانی جسم سے نکلنے والے مختلف مائع کے نمونوں کو جانچ کر رپورٹ تیار  کرتے ہیں جن کی بنیاد پر دوسرے ماہر ڈاکٹر مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں۔

Pathologist

یہ ماہر حضرات ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور دوسرے عکس بندی آلات کے ذریعےجسم کے اندرنی حصوں  کی عکس بندی کرتے ہیں  اور رپورٹ تیار کرتے ہیں جن کی بنیاد پر دوسرے ماہر ڈاکٹر امراض کی تشخیص کرتے ہیں

Radiologist

یہ آرتھری ٹس،  اور جوڑوں،  پٹھوں، ہڈیوں سے متعلق امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Rheumatologist

جیسا کہ الفاظ سے ظاہر ہے، یہ ماہر ڈاکٹر   نیند کے مسائل کی وجہ اور ان کے تدراک پر کام کرتے ہیں۔

Sleep Medicine Specialist

کھیلوں اور ورزشوں کے نتیجے میں  پیدا ہونے  والے زخم اور مسائل یہ ماہر ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔

Sports Medicine Specialist

یہ ماہر ڈاکٹر الرجی سے متعلق امراض اور دمےسے متعلق امراض کو دیکھتے ہیں۔

Allergist or Immunologist

Learn names of types of doctors

یہ  ڈاکٹر چھوٹی آنت  اور بڑی آنت کے مسائل جیسے آنتوں کی سوزش، آنتوں کے کینسر کو دیکھتے ہیں۔

Colon and Rectal Surgeon

یہ ڈاکٹر ہارمون،  میٹابولزم کے ماہر ہوتے ہیں۔  شوگر،  تھائی راڈ، بے اولادی،  کیلشئیم اور ہڈیوں کی بے ترتیبی جیسے مسائل میں ان کا پاس جایا جاتا ہے۔

Endocrinologist

یہ پورے خاندان کو جس میں  بچے، ماں باپ، اور دادا دادی شامل ہیں، کو دیکھتے ہے۔ انہیں پورے خاندان کی بیماریوں کی ہسٹری معلوم ہوتی ہے۔ اس لئیے موروثی بیماریوں کو بھی  پکڑ لیتے ہیں۔

Family Physician

آپ انہیں کاسمیٹکس سرجن بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ  چہرے، اسکن، ہاتھ اور جسم کے دوسرے اعضأ کی  جو کسی حادثے یا بیماری میں متائثر ہو گۓ ہوں، کی مرمت کرتے ہیں۔

Plastic Surgeon

یہ ماہر ڈاکٹر جسم کے مختلف حصوں کی بحالی پر کام کرتے ہیں، جیسے  گردن، کمر، ریڑھ کی ہڈی کے زخم، وغیرہ

Physiatrist

یہ ٹخنوں اور  پاؤں کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں، جو حادثات اور کھیلوں کے نتیجے میں ہونے والے زخم بھی دیکھتے ہیں۔

Podiatrist

اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے نام انگلش میں جانیں

ایسے ماہر ڈاکٹر کو کہا جاتا ہے جو  ایسی ہڈیوں کا علاج کرتا ہے جن کی پیدائشی نشو نما صحیح طرح نہ ہوئی ہو۔

Orthopedist

ہڈیوں، پٹھوں میں کوئی فریکچر، درد ہو  اور جراحت کی ضرورت ہو تو یہ ماہر ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔

Orthopedic surgeon

یہ جانوروں سے متعلق امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Veterinarian

یہ پھیپڑوں سے متعلق امراض کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

Pulmonologist

عام جسمانی امراض کی تشخیص کرنے والے

Physician

ہر قسم کے مرض کو دیکھنے والے عام ڈاکٹر

General practitioner

Learn names of types of doctors

انگلش ووکیبلری کے دیگر ورڈزکے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors