For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the wow meaning in Urdu, vow meaning in Urdu, and their definition in Urdu are presented here along with the difference between wow and vow, and synonyms of vow. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اِس ورڈ کی درست pronunciation یعنی تلفظ سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
wow definition in Urdu
wow دراصل ایک آواز (sound) ہے جو کسی مضبوط احساس جیسے خوشی یا تعجب کے اظہار کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ جب ہمیں کسی بات پر بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے، خوشی ہوتی ہے، یا پسندیدگی کا اظہار کرنا ہوتا ہے تو منہ سے بے اختیار ’’اوہو، اخّاہ، یا ، واہ‘‘ جیسی آوازیں نکلتی ہیں۔ انگلش میں اس قسم کی sounds کو wow کہہ کر ادا کیا جاتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے یہ ورڈ interjection اور noun یا verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ sign of exclamation یعنی ’’علامت استعجاب ‘‘ کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔ wow کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
wow” used in sentences"
زبردست! مجھے اتنے بڑے استقبال کی توقع نہیں تھی۔
Wow! I wasn’t expecting such a great reception.
واہ، کیا اچھا خیال ہے۔
Wow, what a good idea.
زبردست! کیا آپ نے یہ کیک بنایا ہے؟ یہ مزیدار لگتا ہے!
Wow! Did you make this cake? It looks delicious!
کمال ہے! اس منظر نے میرے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
Wow! This scenery knocks me out.
ارے واہ یار! یہ جوتے کہاں سے لائے؟
Hey wow, man! Where did you get those boots?
wow meaning in Urdu
"Synonyms of “wow
hey
ha
hah
yahoo
gee
ooh
hooray
wow meaning in Urdu
vow definition in Urdu
vow کے معنی ہیں: ’’ عہد، اقرار، پکا وعدہ، قسم کھانا، منّت ماننا ‘‘۔ کسی کام کو کرنے کا وعدے کرنے، یا اقرار کرنے، یا قسم کھانے کو انگلش میں vow کہا جاتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے یہ noun اور verb کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ wow کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
vow” used in sentences"
انہوں نے فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
They have vowed a quick and decisive response.
اس نے عہد کیا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں دوبارہ اپنا مقام حاصل کرے گا۔
He has vowed that he will regain his position in the national team.
میں اسے مار ڈالوں گا، اس نے قسم کھائی۔
I will kill him, she vowed.
اعظم نے مکمل فٹنس پر واپس آنے کا وعدہ کیا۔
Azam vowed to battle back to full fitness.
میں نے ان معاملات پر خاموشی کی قسم کھائی ہے۔
I have sworn a vow of silence on these matters.
"Synonyms of “vow
قسم
oath
ضمانت دینا
pledge
وعدہ کرنا
promise
ذمہ داری
commitment
اقرار
profession
یقین دہانی
assurance
اعتراف
avowal
حلف اٹھانا
swear
توثیق کرنا
affirm
"Difference between “wow” and “vow
wow اور vow دو مختلف الفاظ ہیں۔ دراصل wow ایک sound ہے جو کسی مضبوط احساس جیسے خوشی یا تعجب کے اظہار کے لیے استعمال کی جاتی ہے ، جب ہمیں کسی بات پر بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے، خوشی ہوتی ہے، یا پسندیدگی کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
جب کہ vow کسی کام کو کرنے کا وعدے کرنے، یا اقرار کرنے، یا قسم کھانے کو انگلش میں کہتے ہیں۔
اوپر دئیے گۓ wow اور vow کے اردو معنوں اور ان کے ساتھ دی گئی مثالوں سے ان کا فرق واضح ہے۔
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔
Difference between step brother and half brother Learn difference between step brother and half brother in Urdu. Step brother, half brother, step siblings, foster brother,…
Difference between similar words Difference between similar words explained in Urdu. Confusing and difficult English words explained with the help of examples. These are important…