انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری
اپنے انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری بڑہائیں۔ اس ویب سائیٹ پر آپ کومکمل گرامر، ٹینسز ، tenses ، انگلش الفاظ کا بہت بڑا ذخیرہ اور جملے بنانے کے طریقے ملیں گے۔ ان تمام صفحوں کو وزٹ کریں اور اپنی انگریزی پڑہنے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ انگریزی الفاظ کا ذخیرہ دیکھنے کے لیے ہمارے پیج vocabulary کو وزٹ کریں.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English, knowledge of extensive vocabulary with meanings in Urdu language is quite essential. If you want to learn English, you will have to have, along with Grammar, a sufficient vocabulary according to your need. Here, we will provide you a collection of important English words starting with I j k l, with Urdu meaning, related English sentence and its Urdu translation, so that you can speak and write good English in every walk of your life.
i j k l سے بننے والے الفاظ
اس صفحے پر ہم آپ کے لیے i, j, k, l سےشروع ہونے والے اہم الفاظ کا ذخیرو پیش کر رہے ہیں۔ دیگر حروف سے شروع ہونے والے الفاظ دیکھنے کے لیے ہمارے Vocabulary مینو میں موجود متعلقہ سب مینو میں جاٰئیں۔ الفاظ کے ساتھ انکا اردو میں تلفظ، اردو معنی، لفظ سے متعلق انگریزی جملہ اور اسکا اردو ترجمہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ آپ نے اپنے آپ کو ان الفاظ تک محدود نہیں رکھنا ہے۔ اپنے موضوعات کے لحاظ سے آپ نے اپنا الفاظ کا ذخیرہ بڑہاتے رہنا ہے۔الفاظ کو زبانی یاد کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے لیے آپ کو بہت سارا لکھنا ہو گا۔زیادہ لکھنے کےلیے آپ کو بہت کچھ پڑھنا، سننا اور دیکھنا ہوگا۔انگریزی اخبار، کتابیں، رسائل اور مووی دیکھیں اور خوب لکھیں۔
Words starting with i
i سے شروع ہونے والے الفاظ
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
identify شناخت کرنا۔ آئی ڈینٹی فائی
Prove your identity before entry.
داخل ہونے سے پہلے اپنی شناخت ثابت کریں۔
idiot احمق، بے وقوف۔ ای ڈی ایٹ
I don’t think, he is an idiot.
میں نہیں سمجھتا وہ احمق ہے۔
ignite آگ جلانا، جلانا۔ اگ نائٹ
Who will ignite the fire in the burner?
چولہے میں آگ کون جلاۓ گا۔
ignore نظر انداز کرنا, پروا نہ کرنا، انجان بن جانا۔ اگ نور
I cannot ignore if this continues.
اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مٰیں نظر انداز نہیں کر سکتا۔
illegal غیر قانونی ال لی گل
Going outside the country without a passport is illegal.
پاسپورٹ کے بغیر ملک سے باہر جانا غیر قانونی ہے۔
imagine تصور کرنا, قیاس کرنا، خیال کرنا۔ امے جن
Just imagine how he would have crossed the river.
ذرا تصور کرو، اس نے دریا کیسے پار کیا ہو گا؟
imitate نقل کرنا، ویسا ہی بنانا، نقل اتارنا۔ امی ٹیٹ
Parrots imitate human speech.
طوطے انسانی آواز کی نقل اتارتے ہیں۔
immediate فوری، ابھی، اسی وقت۔ امی جیٹ
Your immediate attention is required.
آپ کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
impact اثر۔ ام پیکٹ
The impact of this decision will last long.
اس فیصلے کا اثر لمبے عرصے تک رہے گا۔
impart دینا۔ ام پارٹ
He imparts training on "speaking in public”.
وہ "عوام میں بولنے” پر تربیت دیتا ہے۔
implicit مضمر ہونا، میں موجود ہونا، مخفی ہونا، چھپا ہوا ہونا امپلی سٹ
The words of the landlord contained an implicit threat.
زمیندار کے الفاظ ایک چھُپیُ ہوئی دھمکی پر مشتمل تھے۔
import درآمد کرنا، ملک کے اندر لانا۔ امپورٹ
Pakistan imports a large number of commodities to meet its local needs.
پاکستان اپنی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اجناس کی ایک بڑی تعداد درآمد کرتا ہے۔
impose عائد کرنا، لگانا۔ امپوز
A ban has been imposed on the export of vegetables.
سبزیوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
impound قبضہ میں لینا، ضبط کرنا۔ امپاؤنڈ
A large quantity of narcotics was impounded at the airport.
منشیات کی ایک بڑی مقدار کوہوائی اڈے پرقبضے میں لے لیا گیا ہے۔
imprint نشان، نقش۔ ام پرنٹ
The blow made a sharp imprint on the skin.
چوٹ نے جلد پر ایک گہرا نقش چھوڑ دیا۔
impunity استثنیٰٰٰٰ، برییت، آزادی۔ امپیو نٹی
Nobody can break the law with impunity.
کسی کو قانون توڑنے کی آزادی نہیں ہے۔
inability معذوری، کرنے کے قابل نہ ہونا۔ ان ایبی لٹی
She has shown her inability to come on Sunday.
اس نے اتوار کو آنے سے اپنی معذوری ظاہر کی ہے۔
inaction غیر عملی، بےکاری، غیر فعالی۔ ان ایکشن
The funds were not used due to the inaction of the concerned department.
متعلقہ محکمے کی غیر عملی کی وجہ سے جمع رقم استعمال نہیں ہوئی۔
inception آغاز ، وجود میں آنے کا وقت۔ ان سیپشن۔
Aslam has worked in the company since its inception.
اسلم نے اس کمپنی کے آغازسے اس میں کام کیا ہے۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
incite اُکسانا، بھڑکانا۔ ان سائٹ
Some religious leaders were trying to incite the people.
کچھ مذہبی رہنما لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے تھے۔
include شامل ہونا، میں موجود ہونا۔ انکلوڈ
The returned money included interest on the principal amount.
لوٹائی گئی رقم میں اصل رقم پر سود بھی شامل تھا۔
income آمدنی، کمائی۔ انکم
Raheem was getting a very low income.
رحیم کو بہت کم آمدنی حاصل ہو رہی تھی۔
incompetent نااہل، نا لائق۔ ان کام پیٹینٹ
There is no place for incompetent persons in this company.
اس کمپنی میں نااہل افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
incomplete نا مکمل، ادھورا۔ ان کمپلیٹ
Don’t give me an incomplete file.
مجھے ایک نامکمل فائل نہ دیں۔
inconvenient تکلیف دہ, مشکل۔ ان کنوی نیئنٹ
It will be inconvenient for her to reach the office at 5 am.
صبح 5 بجے دفتر پہنچنا اس کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔
indicate ظاہر کرنا، اشارہ کرنا، نشاندہی کرنا۔ انڈیکیٹ
You should indicate all your problems in your application.
آپ اپنی درخواست میں اپنے سارے مسائل کی نشاندہی کریں۔
indoor اندرونی، اندرون خانہ، گھر کے اندر۔ ان ڈور
It is easy to make arrangements for indoor games.
اندرونی کھیلوں کے انتظامات کرنا آسان ہے۔
induct داخل کرنا، شامل کرنا، تقرر کرنا۔ ان ڈکٹ
More funds are likely to be inducted into the company.
کمپنی میں مزید فنڈز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
inform اطلاع دینا، مطلع کرنا، بتانا، آگاہ کرنا۔ ان فارم
Keep me informed of all the developments.
مجھے تمام پیشرفت سے آگاہ رکھیں۔
inhale سانس کے ذریعے اندر لینا۔ ان ہیل
Don’t inhale dust into your lung.
اپنے پھیپھڑوں میں سانس کے ذریعےگرد نہ لیں۔
inject داخل کرنا، شامل کرنا، ٹیکہ لگانا۔ ان جیکٹ
A good manager can inject new life into our work.
ایک اچھا مینیجر ہمارے کام میں نئی جان ڈال سکتا ہے۔
innocent معصوم, بے ضرر، بے خطا۔ اننو سینٹ
He was proved innocent in the legal proceedings.
قانونی کارروائی میں وہ بے قصور ثابت ہوا۔
insert داخل کرنا، میں ڈالنا، اندر ڈالنا۔ ان سرٹ
He tried to insert a pipe in the hole.
اس نے سوراخ میں پائپ داخل کرنے کی کوشش کی۔
inspire متائثر کرنا، حوصلہ بڑہانا۔ انس پائر
I was very much inspired by my father.
میں اپنے والد سے بہت متاثر ہوا تھا۔
install نصب کرنا، لگانا۔ انسٹال
I have to install software today on my computer.
مجھے آج اپنے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر نصب کرنا ہے۔
intense شدید، بہت زیادہ۔ ان ٹینس
Competition for the position was intense.
پوزیشن کے لئے مقابلہ شدید تھا۔
interest دلچسپی، سود۔ انٹریسٹ
Apply only if you have an interest in this job.
صرف اس وقت درخواست دیں اگر آپ کو اس کام میں دلچسپی ہو۔
internal اندرونی، داخلی۔ انٹرنل
The internal fighting destroyed the party.
اندرونی لڑائی نے پارٹی کو تباہ کردیا۔
invalid غیر موئثر، غلط۔ ان وے لڈ
The password was invalid. پاس ورڈ غیر موئثر تھا۔
irregular بے قاعدہ۔
Azam is very irregular in attendance.
اعظم حاضری میں بہت بے قائدہ ہے۔
irrigate سیراب کرنا، پانی دینا, آبپاشی کرنا۔
Water is regularly required to irrigate the cultivated land.
کاشت کی گئی زمین کو سیراب کرنے کے لئے باقاعدگی سے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
j سے شروع ہونے والے الفاظ
jack اوپر اُٹھانا، گاڑی کو اوپر کرنے والا اوزار۔ جیک
Jack of all trades and master of none.
ہر چیز میں پڑنے والا اور کسی میں بھی ماہر نہیں۔
jealous حسد کرنا۔ جے لس
There is no reason to be jealous of me.
مجھ سے حسد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
jeopardize خطرے میں ڈالنا۔ جیو پار ڈائز
The dispute can jeopardize the negotiations.
تنازعہ مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
jerk جھٹکا دینا، ہچکولے کھانا۔ جرک
Soon after starting, the bus started to jerk.
اسٹارٹ ہوتے ہی بس جھٹکے کھانے لگی۔
job کام، نوکری، ملازمت۔ جاب
He needs a job immediately.
اسے نوکری کی فوری ضرورت ہے۔
join جوڑنا، جڑنا، شامل ہونا، متصل ہونا، ممبر بننا۔ جوائن
Can you join this company within a week?
کیا آپ ایک ہفتے کے اندر اس کمپنی میں شامل ہوسکتے ہیں؟
joint جوڑ، مشترکہ۔ جوائنٹ
The bank account needs a joint signature.
بینک اکاؤنٹ کے لیے مشترکہ دستخط کی ضرورت ہے۔
joke مذاق کرنا۔ جوک
This is not a time to joke.
یہ مذاق کرنے کا وقت نہیں ہے۔
jolt جھٹکا، ہچکولا، دھکاّ۔ جولٹ
Saleem sat up with a jolt.
سلیم جھٹکے سے اٹھ بیٹھا۔
journey سفر۔ جرنی
The journey to the hilly area was very pleasant.
پہاڑی علاقے کا سفر بہت خوشگوار تھا۔
judge جج, قاضی، منصف۔ جج
The judge has given his verdict.
جج نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
jump کودنا، چھلانگ مارنا۔ جمپ
Don’t jump on the bed.
بستر پر مت کودو۔
junk کباڑ، ردیّ، پرانا خراب سامان۔ جنک
A lot of junk is lying in the backyard.
گھر کے پچھواڑے میں بہت سا کباڑ پڑا ہوا ہے۔
jurisdiction دائرہ اختیار، حدود۔ جیو رس ڈکشن
The court had no jurisdiction in this case.
اس معاملے میں عدالت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں تھا۔
just صرف، بس، عدل، منصفانہ۔ جسٹ
He was just in time otherwise he would have missed the train.
وہ بس وقت میں پنہچا ورنہ اس سے ٹرین چھوٹ گئی ہوتی۔
justice انصاف۔ جسٹس
Justice delayed is justice denied.
انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔
justify درست ثابت کرنا، دلیل دینا۔ جسٹی فائی
He is trying to justify his claim.
وہ اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
juvenile نو عمر۔ جو وی نائل
Juvenile crime is increasing at a rapid rate.
نوعمر جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
k سے شروع ہونے والے الفاظ
keen گہری خواہش ہونا۔ کین
She is very keen to join the college.
وہ کالج میں داخلہ لینے کی گہری خواہش مند ہے۔
keep رکھنا۔ کیپ
Keep all your things outside before entering the examination hall.
امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے اپنی تمام چیزیں باہر رکھیں۔
key چابی، شرح۔ کی
I have lost the keys to my car.
میں نے اپنی کار کی چابیاں کھو دیں ہیں۔
kick لات مارنا، کک مارنا۔ کک
The goalkeeper kicked the football.
گول کیپر نے فٹ بال کو کک ماری۔
kid بچہ۔ کڈ
The kids are playing on the lawn.
بچے لان میں کھیل رہے ہیں۔
kill جان سے مارنا۔ کل
Do not kill animals unnecessarily.
جانوروں کوغیرضروری جان سے نہ ماریں۔
kind قسم۔ کائنڈ
There were many kinds of flowers in the garden.
باغ میں بہت سی قسموں کے پھول تھے۔
kindle جلانا، مشتعل کرنا۔ کنڈل
This wood won’t kindle because it’s wet.
یہ لکڑی نہیں جلے گی کیونکہ یہ گیلھی ہے۔
knack سلیقہ، طریقہ۔ نیک
Ahmed has a knack for making friends.
احمد کو دوست بنانےکا طریقہ آتا ہے۔
kneel گھٹنے ٹیکنا، جھکنا۔ نیل
The teacher ordered the student to kneel down.
استاد نے طالب علم کو گھٹنے ٹیکنے کا حکم دیا۔
knife چاقو، چھری۔ نائف
Use the knife with care.
چاقو احتیاط سے استعمال کریں۔
knit بننا۔ نٹ
My mother knitted a sweater for me.
میری والدہ نے میرے لئے ایک سویٹر بناُ تھا۔
knob کنڈی، لٹو نما کنڈی۔
Turn the door knob to the right to open the door.
دروازہ کھولنے کے لئے کنڈی کو دائیں طرف موڑیں۔
knock کھٹکھٹانا، دستک دینا۔ ناک
Always knock before entering any other body’s room.
کسی دوسرے کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ہمیشہ دستک دیں۔
knot گرہ، گرہ لگانا۔ ناٹ
Tie the knot as tight as you can.
جتنا ہو سکے گرہ کو مضبوط باندھیں۔
know جاننا، علم میں ہونا۔ نو
I know nothing in this matter.
میں اس معاملے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔
knowledge علم، آگہی۔ نالیج
Is this in your knowledge?
کیا یہ آپ کے علم میں ہے؟
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
l سے شروع ہونے والے الفاظ
labor مزدور، مزدوری کرنا۔ لیبر
Sharjeel lives by honest labor.
شرجیل ایماندارانہ مزدوری کے ذریعہ زمدگی گزارتاہے۔
label سرنامہ، پرچی کے ذریعےاہم معلومات دینا، ٹھہرانا۔ لیبل
It doesn’t seem to have a price label on it.
اس پر قیمت کا لیبل لگا ہوا نہیں دکھ رہاہے۔
lack کمی، فقدان، نہ ہونا، محروم ہونا۔ لیک
She lacks experience in teaching.
اس کے پاس تدریس کا تجربہ نہیں ہے۔
lacuna نقص، خرابی۔ لیکونا
I could not find any lacuna in the agreement.
مجھے معاہدے میں کوئی خرابی نہیں ملی۔
lady خاتون۔ لیڈی
She is a very nice lady.
وہ ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔
lag پیچھے رہ جانا، وقفۃ لیگ
There is a time lag of about ten years.
اس میں تقریباً دس سال پیچھے ہیں۔
lamb بھیڑ کا بچہ، دنبہ، میمنا۔ لیمب
Would you like lamb or chicken?
آپ بھیڑ پسند کریں گےیا چکن ؟
lame لنگڑا، لولا، معذور، کمزور
This is a lame excuse. یہ لولا (کمزور) بہانہ ہے۔
land زمین، اراضی۔ لینڈ
A lot of land is lying uncultivated.
بہت ساری اراضی غیر کاشت شدہ ہے۔
lane گلی، کوچہ، پتلا تنگ راستہ۔ لین
Keep your vehicle in a lane.
اپنی گاڑی کو ایک گلی(تنگ راستے) میں رکھیں۔
languish پڑا ہوا ہونا، کمزور پڑنا، ناتؤاں ہونا۔ لینگوئش
Rustam continues to languish in a foreign prison.
رستم غیر ملکی جیل میں مسلسل پڑا ہواہے۔
lanky لمبا اور پتلا دبلا۔ لینکی
We met a tall, lanky youth called Zubair.
ہم زبیر نامی ایک قد آور ، پتلے دبلے لمبے جوان سے ملے۔
lapse گزر جانا، وقفہ۔ لیپس
Waheed allowed his membership to lapse.
وحید نے اپنی رکنیت گزر جانے(ختم ہونے) دی۔
lash کوڑا، کوڑے مارنا، برسنا، غصہ ہونا, برا بھلا کہنا،پلک۔ لیش
The captain came under the lash for poor results.
کیپٹن خراب نتائج پربرا بھلا کہنے کی زد میں آیا۔
late دیر سے آنا۔ لیٹ
Why does he come late to the office daily?
وہ روزانہ دفتر میں دیر سے کیوں آتا ہے؟
last آخری۔ لاسٹ
I would be the last person to leave the party.
میں پارٹی چھوڑنے والا آخری شخص ہوں گا۔
latter بعد والا، بعد کا۔ لیٹر
Of the two choices, I prefer the latter.
دو انتخابی مواقع میں سے ، میں بعد والے کو ترجیح دیتا ہوں۔
laugh ہنسنا۔ لاف
She was laughing for nothing.
وہ خواہ مخواہ ہنس رہی تھی۔
lavatory بیت الخلا، ٹوائیلیٹ۔ لے ویٹری
Is there any lavatory nearby?
کیا آس پاس کوئی بیت الخلا ہے؟
lavish شاہانہ، بادشاہوں والا، شاندار۔ لے وش
Hasan lived a very lavish lifestyle .
حسن بہت ہی شاہانہ طرز زندگی گزار رہا تھا۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
l سے شروع ہونے والے الفاظ
lawful قانونی، قانونی جائز۔ لا فل
I will obey all the lawful orders.
میں تمام قانونی احکامات کی تعمیل کروں گا۔
lay رکھنا، انڈے دینا۔ لے
The hen laid six eggs in a week.
مرغی نے ایک ہفتے میں چھ انڈے دیۓ۔
layer تہہ، پرت۔ لیئر
The mixture turned into a thick layer.
مرکب ایک موٹی پرت میں بدل گیا۔
lead رہبری کرنا، قیادت کرنا۔ لیڈ
Who will lead the party now?
اب پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟
leaf پتہّّ، ورق۔ لیف
The ground was littered with dry leaves.
زمین سوکھے پتوں سے بھری ہوئی تھی۔
leak رسنا، ٹپکنا، ٹوٹی ہوئی جگہ سے نکلنا۔ لیک
Somebody leaked the news to the media.
کسی نے میڈیا کو یہ خبر چپکے سے کردی۔
lean پتلا دبلا، , جھکنا۔ لین
He was of a lean posture.
وہ دبلی پتلی جسامت کا تھا۔
leap اچھلنا۔ لیپ
The player leaped in the air to catch the ball.
کھلاڑی گیند کو پکڑنے کے لئے ہوا میں اچھلا۔
least کم سے کم۔ لیسٹ
There is the least possibility of her failure.
اس کی ناکامی کا کم سے کم امکان ہے۔
learn سیکھنا، سمجھنا، پڑہنا، علم حاصل کرنا۔ لرن
Do you really want to learn English?
کیا آپ واقعی انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں؟
leave چھوڑنا، ہٹ جانا، دستبردار ہونا، چھٹی لیو
Don’t leave this place until I come back.
جب تک میں واپس نہ آؤں اس جگہ کو نہ چھوڑنا۔
legal قانونی، قانون کے مطابق۔ لی گل
We will take all the possible legal measures.
ہم تمام ممکنہ قانونی اقدامات کریں گے۔
legend حکایت، کہانی، افسانہ، داستان، دیومالائی۔ لی جینڈ
Fazal Mahmood was a legend in his own lifetime.
فضل محمود اپنی زندگی میں ایک داستان تھے۔
legible پڑہا جا سکنے والا, واضح۔ لے جی بل
Your handwritten application should be legible.
آپ کے ہاتھ سے لکھی گئی درخواست پڑہنے کے قابل ہونی چاہئے۔
legitimate جائز، جسکی قانونی اجازت ہو۔ لیجی ٹی میٹ
All my money is legitimate.
میرے سارے پیسے جائز ہیں۔
lend ادھار لینا۔ لینڈ
Kindly lend me one thousand dollars for a month.
برائے مہربانی مجھے ایک مہینے کے لئے ایک ہزار ڈالر قرض دے دیں۔
lengthy لمبا, طویل، دراز۔ لین دی
Don’t write lengthy paragraphs.
طویل پیراگراف نہ لکھیں۔
lethal مہلک، جان لیوا۔ لی تھل
The blow proved very lethal.
ضرب بہت مہلک ثابت ہوئی۔
liable ذمہ دار, لائق۔ لائی ایبل
He is liable for all the consequences.
وہ تمام نتائج کا ذمہ دار ہے۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
license پروانہ، اجازت نامہ، لائسنس۔ لائسنس
Have you got a driving license?
کیا آپ کے پاس گاڑی چلانے کا اجازت نامہ ہے؟
lid ڈھکنّ۔ لڈِِِ
Where is the lid of this bottle?
اس بوتل کا ڈھکن کہاں ہے؟
life زندگی۔ لائف
How is your life going?
آپکی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟
lift اٹھانا، اوپر کرنا، لفٹ لینا۔ لفٹ
Don’t take a lift from strangers.
اجنبیوں سے لفٹ نہ لیں۔
light روشنی، روشنی ڈالنا، تفصیل بتانا۔ لائیٹ
Can you put some light on the facts of the case?
کیا آپ کیس کے حقائق پر کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں؟
like پسند کرنا۔ لائیک
I like the way he speaks.
مجھے اس کے بولنے کا طریقہ پسند ہے۔
limit حد. لی مٹ
You are getting out of the limits.
آپ حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔
limp لنگڑانا۔ لمپ
He was limping after hitting a rock.
ایک پتھر سے ٹکرانے کے بعد وہ لنگڑا رہا تھا۔
line لکیر، قطار۔ لائین
Don’t get out of the line.
لائن سے باہر نہ نکلیں۔
lingual لسانی، زبان کا، زبان سے متعلق۔ لنگوئل
Discrimination can also be on lingual basis.
امتیازی سلوک لسانی بنیادوں پر بھی ہوسکتا ہے۔
lip ہونٹ۔ لپ
Shakeel chewed his lower lip anxiously.
شکیل نے بے چینی سے اپنے نچلے ہونٹ کو چبایا۔
liquid مائع، بہنے والا۔ لیکوئڈ
Ice changes into liquid very easily.
برف آسانی سے مائع میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
list فہرست۔ لسٹ
Prepare a list of today’s absentees.
آج غیر حاضر ہونے والوں کی فہرست تیار کریں۔
literacy خواندگی، پڑہنا لکھنا۔ لٹِِ ریسی
Literacy rate of our country is very low.
ہمارے ملک میں پڑہنے لکھنے کی شرح بہت کم ہے۔
live زندہ۔ لائیو
He was found live near the coast.
وہ ساحل کے قریب زندہ پایا گیا۔
load وزن، بوجھ، بار۔ لوڈ
The wires could not bear the load of high voltage.
تاریں زیادہ وولٹیج کا بوجھ برداشت نہیں کرسکیں۔
loaf نوالہ، لقمہ۔ لوف
He could not eat more than a few loaves.
وہ چند نوالوں سے زیادہ نہیں کھا سکا۔
locate تلاش کرنا، جگہ ڈہونڈنا، مقام کا تعین کرنا۔ لو کیٹ
The police are trying to locate the accused.
پولیس ملزم کا مقام ڈہونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔
lock تالا۔ لاک
Check the locks before leaving the house.
گھر چھوڑنے سے پہلے تالے چیک کریں۔
logic منطق. لاجک
Could you understand the logic behind his decision?
کیا آپ اس کے فیصلے کے پیچھے منطق کو سمجھ سکتے ہیں؟
lone اکیلا، واحد، تنہا۔ لون
He was the lone accused of the robbery.
وہ ڈکیتی کا واحد ملزم تھا۔
long لمبا، طویل۔ لانگ
The tunnel was very long.
سرنگ بہت لمبی تھی۔
look دیکھنا، نظر ڈالنا۔ لکُُ
Look at his face.
اس کے چہرے کو دیکھو۔
loot لوٹنا، لوٹا ہوا مال۔ لوٹ
The thieves divided the loot into three parts.
چوروں نے لوٹ کے مال کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔
lose کھونا، کم ہو جانا، ڈھیلا پڑنا۔ لوز
You must lose some weight.
آپ کو کچھ وزن ضرور کم کرنا چاہئے۔
love محبت کرنا، چاہنا، پسند کرنا۔ لو
Everything is right in love and hate.
محبت اور نفرت میں سب کچھ جائز ہے۔
low کم، کم ہونا۔ لو
The match was a low-scoring one.
میچ کم اسکور والا تھا۔
lubricate تیل میں آلودہ کرنا، تیل لگانا۔ لبری کیٹ
Engine oil lubricates the engine parts very well.
انجن کا تیل انجن کے پرزوں کو بہت اچھی طرح تیل آلود کرتا ہے۔
loyal شاہی، بادشاہانہ۔ روائل
I have never attended a royal wedding.
میں نے کبھی شاہی شادی میں شرکت نہیں کی۔
lucky خوش قسمت۔ لکی
I am lucky to have returned uninjured.
میری خوش قسمتی ہے کہ میں بغیرزخمی ہوے واپس آ گیا ہوں۔
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
انگلش الفاظ کا ذخیرہ وکیبلری دیکھیں
دیگر حروف سے شروع ہونے والے الفاظ دیکھنے کے لیےنیچے دیے گۓمطلوبہ الفاظ کو کلک کریں۔
b, c, d سے شروع ہونے والے الفاظ
e, f, g, h سے شروع ہونے والے الفاظ
m, n, o, سے شروع ہونے والے الفاظ