انگریزی بولنا سیکھیں
انگریزی بولنا سیکھیں۔ مزید جاننے کے لیےاس ویب سائیٹ کے تمام صفحے وزٹ کریں
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English, knowledge of extensive vocabulary with meanings in Urdu language is quite essential. If you want to learn English, you will have to have, along with Grammar, a sufficient vocabulary according to your need. Here, we will provide you a collection of important English words starting with b c and d, with Urdu meaning, related English sentence, and its Urdu translation, so that you can speak and write good English in every walk of your life.
c, b اور d سے بننے والے الفاظ
See English words starting with b, with Urdu translation
اس صفحے پر ہم آپ کے لیے c, b اور d سےشروع ہونے والے اہم الفاظ کا ذخیرو پیش کر رہے ہیں۔ الفاظ کے ساتھ انکا اردو میں تلفظ، اردو معنی، لفظ سے متعلق انگریزی جملہ اور اسکا اردو ترجمہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ آپ نے اپنے آپ کو ان الفاظ تک محدود نہیں رکھنا ہے۔ اپنے موضوعات کے لحاظ سے آپ نے اپنا الفاظ کا ذخیرہ بڑہاتے رہنا ہے۔الفاظ کو زبانی یاد کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے لیے آپ کو بہت سارا لکھنا ہو گا۔زیادہ لکھنے کےلیے آپ کو بہت کچھ پڑھنا، سننا اور دیکھنا ہوگا۔انگریزی اخبار، کتابیں، رسائل اور مووی دیکھیں اور خوب لکھیں۔ انگریزی بولنے، لکھنے اور پڑہنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہمارے ہوم پیج کو وزٹ کریں۔
انگریزی بولنا سیکھیں
b سےبننے والے الفاظ
back واپس ہونا، پیچھے ہٹنا، کمر۔ بیک
I will come back in a few minutes.
میں کچھ ہی منٹوں میں واپس آجاؤں گا۔
backing پشت پناہی بیکنگ
He has the backing of the chairman.
اسے چیرمین کی پشت پناہی حاصل ہے
backward پسماندہ۔غیر ترقی یافتہ بیکوارڈ
Rukhsana lives in a backward area.
رخسانہ ایک پسماندہ علاقے میں رہتی ہے۔
badly بری طرح۔ بیڈلی
He was badly injured in an accident.
ٓوہ ایک حادثے میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا
bail ضمانت۔ بیل
Fahim has been released on bail.
فہیم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
bake پکانا۔بنانا (چولہے پر) بیک
I will bake a cake in the oven.
میں اوون میں کیک بناؤں گی۔
balance توازن۔ بیلینس
Everything should be used in balance.
ہر چیز توازن سے استعمال ہونی چاہییے
ballot راۓ دہی، ووٹ دینا۔ بیلٹ
Balloting is done after every five years.
ہر پانچ سال کے بعد راۓ دہی ہوتی ہے۔
ban پابندی لگانا۔ بین
Government can ban anything.
حکومت کسی بھی چیز پر پابندی لگا سکتی ہے۔
banish نکال دینا، باہر کر دینا، علیحدہ کرنا۔ بینش
They tried to banish him from politics.
انہوں نے اسے سیاست سے باہر کرنے کی کوشش کی۔
bank کنارہ، تکیہ کرنا، سہارا لینا، پیسے کی لین دین کی جگہ۔ بینک
I asked the bank for a loan.
میں نےقرضے کے لیے بینک سےپوچھا۔
bankruptcy دیوالیہ پن۔ بینک رپسی
They were sliding towards bankruptcy.
وہ دیوالیہ ہونے جا رہے تھے۔
bargain بھاؤ تاؤ کرنا۔ بارگین
Always bargain before purchasing.
خریدنے سے پہلے ہمیشہ بھاؤ تاؤ کریں۔
barely بمشکل، بیرلی
He was barely 20 years old.
وہ بمشکل 20 سال کا تھا۔
baseless بے بنیاد، بغیر ثبوت کے۔ بیس لیس
The allegations were found baseless.
الزامات بے بنیاد پاۓ گۓ۔
become ہو جانا، بن جانا۔ بی کم
Mr. Rasheed will become chairman of the Company from January 1, 2021.
رشید صاحب پہلی جنوری 2021 سے کمپنی کے چیر مین بن جائیں گے۔
begin شروع ہونے۔ بیگن
The new session will begin on Monday.
نئی نشست پیر سے شروع ہوگی۔
behold مشاہدہ کرنا۔ بی ہولڈ
What a sight to behold!
!کیا منظر ہے، مشاہدے کے لیے
below نیچے۔ بیلو
The book was lying below the table.
کتاب میز کے نیچے پڑی تھی۔
bend موڑنا، ٹیڑھا کرنا بینڈ
It is difficult to bend an iron rod.
لوہے کی سلاخ کو موڑنا مشکل ہے۔
beseige گھیرنا، محاصرہ کرنا۔ بی سیج
The Prime Minister was besieged by reporters.
وزیر اعظم کو اخباری نمائندوں نے گھیر لیا۔
bestow عطاکرنا، دینا۔ بیسٹو
Ahmed was bestowed upon a gold medal for getting the first position.
احمد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سونے کا تمغہ عطا گیا۔
better بہتر۔ بیٹر
Waheed is in a better condition now.
وحید اب بہتر حالت میں ہے۔
between درمیان میں۔ بٹ وین
He was running between the railway lines.
وہ ریلوے لائن کے درمیان دوڑ رہا تھا۔
beyond بعید، سے دور، باہر ہونا۔ بی آنڈ
To approve a loan of Rs.10 lacs is beyond my authority.
دس لاکھ سے زیادہ کا قرضہ منظور کرنا میرے اختیار سے باہر ہےَ
انگریزی بولنا سیکھیں
bleed خون بہنا۔ بلیڈ
He was bleeding from a hand injury.
اسکے ہاتھ کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔
blow ضرب، ضرب لگانا۔ بلو
That was a great blow to him.
اس کے لیے وہ ایک کاری ضرب تھی۔
blunder فاش غلطی، بڑی غلطی۔ بلنڈر
I hope you will not commit a blunder.
میں امید کرتا ہوں، آپ کوئی بڑی غلطی نہیں کریں گے۔
boast شیخی مارنا۔ بوسٹ
Boasting is the easiest job.
شیخی مارنا سب سے آسان کام ہے۔
boil ابلنا۔ بوائل
Eggs boil on heating for twenty minutes.
انڈے حرارت دینے سے بیس منٹ میں ابل جاتے ہیں۔
borrow ادھار لینا۔ بارو
Can you borrow me one thousand rupees for two weeks?
کیا آپ مجھے دو ہفتے کے لیے ایک ہزار روپے ادھار دے سکتے ہیں؟
bother تکلیف دینا، دق کرنا، زحمت دینا بادر
Don’t bother to come here again.
یہاں دوبارہ آنے کی زحمت نہ کریں۔
bottom تلا، پیندا، تہہ۔ باٹم
The truth lies at the bottom of a well.
سچائی کںویں کی تہہ میں ہوتی ہے۔
boycott ملنا جلنا ترک کرنا، بائیکاٹ کرنا، شریک نہ ہونا۔ بائیکاٹ
The opposition intends to boycott the coming session.
مخالف جماعت آنے والے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔
brain دماغ، مغز۔ برین
The brain is the most important part of the human body.
دماغ انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہے۔
break توڑنا، وقفہ۔ بریک
Take a break. ایک وقفہ لے لیں۔
breath سانس لینا، سانس۔ برید
Oxygen is essential for human breathing.
انسانی سانس کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔
bring لانا۔ برنگ
Please bring one more glass of water.
براۓ کرم پانی کا ایک اور گلاس لے آئیں۔
breach دراڑ، دراڑ ڈالنا، توڑ دینا, خلاف ورزی کرنا۔ بریچ
The contract was canceled due to a breach of its terms.
معاہدہ اسکی شرائط کی خلاف ورزی پر منسوخ کردیا گیا تھا۔
broad وسیع، چوڑا براڈ
The bank was robbed in broad daylight.
بینک دن کی وسیع روشنی میں لوٹا گیا تھا۔
bruise خراشیں آنا۔ بروز
The accident caused some bruises on his neck.
حادثے کی وجہ سے اس کی گردن پر کچھ خراشیں آئیں۔
brutal بے رحمانہ۔ بروٹل
He was brutally beaten by two persons.
اسے دو افراد نے بے رحمانہ پیٹا تھا۔
build تعمیر کرنا، بنانا۔ بلڈ
Everybody wants to build a house for his family.
ہر شخص اپنے خاندان کے لیے ایک گھر بنانا چاہتا ہے۔
bulk بڑا حصہ، بڑی تعداد، بڑا بلک
Narcotics were caught in bulk by coast guards.
کوسٹ گارڈز نے بڑی تعداد میں منشیات پکڑیں تھیں۔
burn جلنا، جھلسنا۔ برن
She sustained 40% burn injuries.
اسے چالیس فیصد جلنے کے زخم آۓ۔
burst پھٹنا۔ برسٹ
Over-filling a tire can burst it.
زیادہ ہوا بھرنے سے ٹائر پھٹ سکتا ہے۔
by کے ذریعے۔ بائی
The car was being driven by a lady.
گاڑی ایک خاتون کے ذریعے چلائی جا رہی تھی۔
bye-bye اللہ حافظ۔ بائی بائی
Go and say them bye-bye.
جاؤ اور انہیں اللہ حافظ کہو۔
انگریزی بولنا سیکھیں
c سے بننے والے الفاظ
calculate حساب لگانا، گننا، شمار کرنا۔ کیلکیو لیٹ
Can you calculate the probability of failure?
کیا تم ناکامی کے امکان کا حساب لگا سکتے ہو؟
call بلانا، فون کرنا۔ کال
Please call him once again.
براۓ کرم اسے ایک دفعہ اور بلائیں۔
calm خاموشی، سکون۔ کام
The main thing is to stay calm.
بنیادی چیز یہ ہے کہ سکون سے رہیں۔
can سکنا۔ کین
He can run faster.
وہ تیز تر دوڑ سکتا ہے۔
cancel منسوخ کرنا۔ کینسل
Please cancel my Monday flight.
میری پیر کی پرواز منسوخ کر دیں۔
capable قابل ہونا، اہل ہونا۔ کیپے بل
She is quite capable to achieve the annual target.
وہ سالانہ ہدف حاصل کرنے کے بالکل قابل ہے۔
care خیال رکھنا۔ کئیر
Mothers care for their children very well.
مائیں اپنے بچوں کا بہت خیال رکھتی ہیں۔
career پیشہ، کام۔ کیر ئیر
She’s at the peak of her career.
وہ اپنے پیشے کے عروج پر ہے۔
carry اٹھانا، لے جانا
Can you carry 10 kgs fruit with you?
کیا آپ 10 کلو پھل اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں؟
case معاملہ، مقدمہ۔ کیس
The case is subject to judicial review.
معاملہ عدالتی جائزے سے مشروط ہے۔
cast ڈھالنا، ذات پات، ڈالنا۔ کاسٹ
I will cast my vote before 10 am.
میں اپنا ووٹ دس بجے سے پہلے ڈالوں گا۔
casual اتفاقی، حادثاتی، بے تکلف۔ بے ضابطہ۔ کیژوول
He was in casual dress.
وہ بے تکلف لباس میں تھا۔
catch پکڑنا۔ کیچ
She could not catch the bus.
وہ بس نہ پکڑ سکی۔
cause وجہ، باعث۔ کاز
I don’t want to cause you trouble.
میں آپکے کیے پریشانی کا باعث نہیں ہونا چاہتا۔
caution احتیاط۔ کاشن
They proceeded with due caution.
وہ ضروری احتیاط سے بڑہے۔
certain کچھ، یقینی، حتمی. سرٹین
She is certain to win a prize.
اسے انعام جیتنے کا یقین ہے۔
certify تصدیق کرنا، گواہی دینا۔ سرٹیفائی
The doctor has to certify her health.
ڈاکٹر نے اسکی صحت کی تصدیق کرنی ہے۔
chance امکان۔ چانس
There is no chance of her attending today’s meeting.
اسکی آج کی ملاقات میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
change تبدیل کرنا، بدلنا۔ چینج
Let me change my dress.
مجھے لباس تبدیل کرنے دیں۔
charge فرد جرم لگانا، قیمت لگانا، الزام چارج
He was charged for the misconduct.
اس پر بد سلوکی کا الزام لگایا گیا۔
charm کشش, دلکشی۔ چارم
She was very charming.
وہ بہت دلکش تھی۔
chase پیچھا کرنا، تعاقب کرنا۔ چیز
The police chased the culprit.
پولس نے مجرم کا پیچھا کیا۔
cheat دھوکا دینا۔ چیٹ
Cheating in any way is very bad.
کسی بھی طرح دھوکا دینا بہت برا ہے،۔
check جانچنا، چیک کرنا۔ چیک
I have to check all the copies today.
مجھے آج تمام کاپیاں چیک کرنی ہیں۔
chew چبانا۔ چیو
Chew the food properly when eating meals.
کھانا کھاتے ہوے خوراک کو اچھی طرح چبائیں۔
choice انتخاب، پسند چوائس
You have the choice to pick a green or blue shirt.
آپ سبز یا نیلی قمیض کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
choke گلا گھونٹنا، گلا بند کرنا، بند کرنا۔ چوک
The drainage line of our bathroom is choked.
ہمارے غسل خانے کی نکاسی آب کی لائن بند ہو گئی ہے۔
choose چننا، منتخب کرنا۔ چوز
Choose medium to large potatoes.
درمیانے سے بڑے سائز کے آلو چنیں۔
chop کاٹنا، قلم کرنا، اڑا دینا۔ چاپ
Chop some wood for the fire.
آگ کے لیے کچھ لکڑی کاٹو۔
chunk بڑا ٹکڑا، موٹا ٹکڑا، پھانک، ڈھیر۔ چنک
She bit off a chunk of bread
اس نے روٹی کا ایک ٹکڑا کاٹ لیا۔
انگریزی بولنا سیکھیں
claim دعویٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ، دعویٰٰٰٰٰٰ کرنا۔ کلیم
He has priority over you in his claim.
اسے تم پر اسکے دعویٰٰٰٰٰ میں فوقیت حاصل ہے۔
clap تالی بجانا۔ کلیپ
Nobody can clap with one hand.
کوئی شخص ایک ہاتھ سے تالی نہیں بجا سکتا۔
clean صاف کرنا۔ کلین
Keep your body clean all the time.
اپنا جسم ہر وقت صاف رکھیں۔
climb چڑھنا۔ کلائمب
Elephants cannot climb a tree.
ہاتھی درخت پر نہیں چڑھ سکتا۔
clue سراغ، سراغ ملنا۔ کلیو
There is no clue to the murder as yet.
قتل کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
clutch گرفت، پکڑ، گاڑی کا کلچ۔ کلچ
I shook myself free of her clutch.
میں نے خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرایا۔
coincide کوانسائیڈ
ایک وقت میں ہونا، ایک ساتھ ہونا، مطابق ہونا۔
My ideas coincide with his.
میرے خیالات اس کے مطابق ہیں۔
collect جمع کرنا، اکھٹا کرنا۔ کولیکٹ
Please collect some amount for him.
براۓ کرم اسکے لیے کچھ رقم اکھٹی کریں۔
come آنا۔ کم
He will come here in the afternoon.
وہ یہاں دوپہر میں آۓ گا۔
comfort آرام، اطمینان، آسودہ۔ کمفرٹ
Get out of your comfort zone if you want to achieve something big.
اپنے آرام کے حلقے سے باہر آؤ اگر تم کچھ بڑا کرنا چاہتے ہے۔
command حکم، حکم دینا۔ کمانڈ
Every soldier has to obey the command of his officer.
ہر سپاہی کو اپنے افسر کا حکم ماننا ہوتا ہے۔
comment تبصرہ کرنا، راۓ دینا۔ کمینٹ
I need your comments on this specific topic.
مجھے آپ کے تبصرے کی خاس اس موضوع پر ضرورت ہے۔
commit کرنا، سرزد ہوجانا,مرتکب ہونا، عہد کرنا، سونپنا۔ کمٹ
She has committed a blunder.
اس نے بڑی غلطی کر دی ہے۔
compare موازنہ کرنا، جانچنا۔ کمپئر
You cannot compare apples with oranges.
آپ سیبوں کا نارنگیوں سے موازنہ نہیں کر سکتے۔
complain شکائت کرنا۔ کمپلین
Many teachers have complained about him.
کئی استادوں نے اس کی شکائت کی ہے۔
complex پیچیدہ۔ کام پلیکس
This is a very complex situation.
یہ بہت پیچیدہ صورتحال ہے۔
compose ترتیب دینا، بنانا کمپوز
Who has composed the music of this song?
اس گانے کی موسیقی کس نے ترتیب دی ہے؟
comprise مشتمل ہونا، مبنی ہونا، محیط ہونا۔ کمپرائز
The cricket team comprises 11 players.
کرکٹ ٹیم گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
compute شمار کرنا، حساب کرنا، گننا۔ کمپیوٹ
Compute the ending inventory at the end of the year.
سال کے اختتام پر اشیاء کی اختتامی فہرست کا شمار کریں۔
concern تعلق ہونا، تشویش ہونا، افسوس ہونا۔ کن سرن
Are you concerned with this issue?
کیا آپ کا اس معاملے سے تعلق ہے؟
conclude نتیجہ نکالنا، اختتام کرنا, طے کرنا، تمام کرنا۔ کن کلوڈ
The meeting concluded at 4 pm.
اجلاس چار بجے اختتام پذیر ہوا۔
confess قبول کرنا، اقرار کرنا، مان لینا۔
He has confessed the murder.
اس نے قتل کا اقرار کر لیا ہے۔
confirm توثیق کرنا، تصدیق کرنا، بات پکی کرنا۔ کنفرم
I confirm my arrival on March 2, 2021.
میں 2 مارچ 2021 کو اپنی آمد کی تصدیق کرتا ہوں۔
connect جوڑنا، ملانا، یکجا کرنا۔ کو نیکٹ
Connect these two electric lines.
ان دو بجلی کی لائنوں کو جوڑ دو۔
consent مرضی، رضامندی ۔ کون سینٹ
Chairman’s consent is essentially required.
چئرمین کی رضامندی لازمی چاہییے۔
انگریزی بولنا سیکھیں
consist مشتمل ہونا، مرکب ہونا، ہونا۔ کنسسٹ
Our deeds consist of our words.
ہمارے اعمال ہمارے الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔
conspire سازش کرنا۔ کانس پائر
Some retired officials conspired against the government.
کچھ سبکدوش ہونے والے افسران نے حکومت کے خلاف سازش کی۔
contact رابطہ کرنا، رابطہ۔ کان ٹیکٹ
We will contact you soon.
ہم آپ سے جلد رابطہ کریں گے۔
contain میں ہونا، شامل ہونا، گھیرنا، محدود کرنا۔ کن ٹین
This bag contains 10 kgs sugar.
اس تھیلے میں 10 کلو چینی ہے۔
control قابو کرنا، اختیار، نگرانی۔ کنٹرول
The police controlled the mob.
پولس نے ہجوم پر قابو پایا۔
confuse تذب ہونا، الجھنا،، پریشان ہونا۔ کن فیوز
He got confused over the changing situation.
وہ بدلتی ہوئی صورتحال پر تذبذب میں ہوگیا۔
cook پکانا، باورچی۔ کک
I can cook many of my favorite dishes.
میں اپنے پسند کی کئی ڈشیں پکا لیتا ہوں۔
correct درست کرنا، تصیح کرنا۔ کو ریکٹ
Correct all the mistakes before submitting the form.
فارم جمع کرانے سے پہلے تمام غلطیاں درست کرلو۔
corrupt بد عنوان، بد عنوانی کرنا۔ کو رپٹ
Corrupt practices must be discouraged in every walk of life.
زندگی کے تمام مرحلوں میں بد عنوانیوں کی حوصلہ شکنی لازمی کرنی چاہییے۔
costly مہنگی۔ کاسٹلی
Gold is very costly these days.
آج کل سونا بہت منہگا ہے۔
count گننا، شمار کرنا۔ کاؤنٹ
Please count your cash before leaving the window.
براۓ کرم کھڑکی چھوڑنے سے پہلے کیش گن لیں۔
cover ڈھکنا، ڈھانپنا، چھپانا۔ کور
The mountains were covered with ice.
پہاڑ برف سے ڈھکے ہوے تھے۔
انگریزی بولنا سیکھیں
crack دراڑ پڑنا، ٹوٹ جانا، پھٹ جانا۔ کریک
My cricked bat cracked after extensive use.
میرا بلاّ زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
crawl رینگنا, سرکنا۔ کرال
Soldiers have to crawl on many occasions.
سپاہیوں کو کئی مواقع پر رینگنا پڑتا ہے۔
create خلق کرنا، پیدا کرنا، بنانا۔ کری ایٹ
Who has created this world?
اس دنیا کو کس نے خلق کیا ہے؟
crime جرم۔ کرائم
Police reached the crime scene within ten minutes.
پولس جرم کی جگہ دس منٹ میں پہنچ گئی۔
crop فصل، کاشت۔ کراپ
The crop is ready for harvesting.
فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔
cross پار کرنا، صلیب۔ کراس
Please cross the road carefully.
براۓ کرم سڑک احتیاط سے پار کریں۔
cry چلاّنا، چیخنا، رونا۔ کراۓ
Don’t cry over the spilled milk.
گرے ہوے دودھ پر مت روو۔ (گذری ہوئی چیز پر مت پچھتاؤ)
culminate کل می نیٹ
اختتام پذیر ہونا، انتہا پر ختم ہونا۔
This road will culminate after 500 meters.
یہ سڑک 500 میٹر کے بعد ختم ہو جاۓ گی۔
cure علاج کرنا, شفا دینا، ٹھیک کرنا۔ کیور
This medicine will cure the disease effectively.
یہ دوا موئثر طریقے سے ٹھیک کرے گی۔
curious متجسس، تجسس ہونا کیوری اس
Many persons are curious about the creation of the earth.
بہت سارے لوگ زمین کی خلقت کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں۔
cut کاٹنا۔ کٹ
Use a knife to cut the vegetables.
سبزیوں کو کاٹنے کے لیے چاقو استعمال کرہ۔
cute پیارا، خوبصورت، پر کشش۔ کیوٹ
I have not seen such a cute child before.
میں نے اتنا پیارا بچّہّ پہلے نہیں دیکھا۔
انگریزی بولنا سیکھیں
d سے شروع ہونے والے الفاظ
deal سودا کرنا، بیچنا، طے کرنا، معاملہ کرنا۔ ڈیل
ٰI do not want to deal with him.
میں اس سے معاملہ نہیں کرنا چاہتا۔
dominate غالب ہونا، اہم ہونا۔ ڈامی نیٹ
The USA is dominating the world economy.
امریکہ دنیا کی معیشت پر غلبہ کر رہا ہے۔
deter روکنا، حوصلہ شکنی کرنا۔ ڈے ٹر
Failure did not deter her.
ناکامی اس نہیں روک سکتی۔
defer ملتوی کرنا۔ ڈے فر
Proceedings have been deferred to Monday.
کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔
design نقشہ، نمونہ، بنانا، خاکہ بنانا۔ ڈیزائن
What a beautiful design!
!کتنا خوبصورت نمونہ
distress شدید تکلیف، شدید پریشانی۔ ڈس ٹریس
Neelam comforted me in my distress.
نیلم نے شدید تکلیف میں مجھے تسلّیّ دی۔
do کرنا۔ ڈو
Please do something. براۓ کرم کچھ کریں۔
deliver حوالے کرنا، دینا، پنہچانا۔ ڈلیور
Deliver this packet by 4 pm.
یہ پیکٹ چار بجے تک پنہچا دیں۔
damage تباہ کرنا، برباد کرنا، نقصان پنہچانا۔ ڈے میج
Her car was damaged in an accident.
اسکی کار ایک حادثے میں تباہ ہو گئی۔
dare جرات کرنا، ہمت کرنا۔ ڈےار
How dare you enter my office.
میرے آفس میں داخل ہونے کی تمہیں جرئت کیسے ہوئی۔
darken سیاہ کرنا، تاریک کرنا، گہرا کرنا۔ ڈارکن
That is the darkened period of our history.
یہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین عرصہ ہے۔
deafen بہرا کرنا۔ ڈیفن
The accident deafened him for life.
حادثے نے اسے عمر بھر کے لیے بہرا کر دیا۔
deceive دھوکہ دینا۔ ڈی سیو
They tried to deceive her.
انہوں نے اسے دھوکہ دینے کی کوشش کی۔
decide فیصلہ کرنا۔ ڈیسائڈ
Please decide as early as possible.
براۓ کرم جلد سے جلد فیصلہ کر لیں۔
انگریزی بولنا سیکھیں
declare اعلان کرنا، قرار دینا، اقرار کرنا۔ ڈی کلئر
He has been declared the winner of the game.
اسے کھیل کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
decline کم ہونا، زوال ہونا، انکار کرنا۔ ڈیکلائن
I cannot decline his offer.
میں اس کی پیشکش کا انکار نہیں کر سکتا۔
decorate سجانا، آراستہ کرنا۔ ڈیکوریٹ
The city is being decorated on Independence day.
یوم آزادی کے موقع پر شہر کو سجایا جا رہا ہے۔
deduct ڈیڈکٹ
منہا کرنا، کم کرنا، کاٹ لینا، نکال دینا۔
Two days salary was deducted on account of unauthorized absence.
بغیر اجازت غیر حاضری پر دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔
defame بد نام کرنا۔ ڈی فیم
He did not leave any opportunity to defame her.
اس نے اسے بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔
defeat ہرا دینا، شکست دینا۔ ڈی فیٹ
The team "C” was defeated in the final match.
ٹیم سی کو حتمی مقابلے میں ہرا دیا گیا۔
defend دفاع کرنا۔ ڈیفینڈ
Precious lives have been lost to defend the country.
ملک کے دفاع کے لیے قیمتی جانیں قربان کی گئی ہیں۔
define ڈی فائن
تعریف کرنا، تشریح کرنا، تفصیل بیان کرنا۔
Please define mathematic
براۓ کرم میتھ میٹکس کی تعریف کریں۔
deflect موڑنا، راستے سے ہٹانا، انحراف کرنا۔ ڈی فلیکٹ
Never let a little problem deflect you.
کبھی کسی چھوٹے مسئلے کو اپنے راستے سے نا ہٹنے دیں۔
deform شکل بگاڑنا، شکل تبدیل کرنا۔ ڈی فارم
Heat can deform many things.
حرارت بہت سی چیزوں کی شکل بدل سکتی ہے۔
degrade درجہ کم کرنا، نیچا دکھانا، تذلیل کرنا۔ ڈی گریڈ
He was degraded to a lower position due to his misconduct.
بد سلوکی کی وجہ سے اس کی نچلے درجے میں تنزلی کر دی گئی۔
delete حذف کرنا، مٹا دینا، ختم کرنا۔ ڈیلیٹ
Kindly delete my last email erroneously sent to you.
مہربانی فرما کر میری گذشتہ ای میل جو غلطی سے آپ کو بھیج دی گئی، کو حذف کر دیں۔
depart روانہ ہونا، چلنا۔ ڈی پارٹ
The train will depart at 9 pm.
ٹرین 9 بجے روانہ ہو جاۓ گی۔
depend دارومدار ہونا, انحصار ہونا، بھروسہ ہونا۔ ڈیپینڈ
Your success will depend on your contacts.
آپ کی کامیابی کا انحصار آپ کے تعلقات پر ہے۔
deposit جمع کرانا، داخل کرنا ڈپازٹ
You will have to deposit Rs.10 lacs in advance.
آپ کو پیشگی دس لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے۔
derail ڈی ریل
پٹڑی سے اترنا، مقصد سے ہٹنا، راستے سے ہٹنا۔
The train derailed 50 miles before Rohri Railway Station.
ٹرین روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پچاس میل پہلے پٹڑی سے اتر گئی۔
انگریزی بولنا سیکھیں
derive اخذ کرنا، نکالنا۔ ڈیرائیو
Many English words have been derived from Latin.
انگریزی کے بہت سے الفاظ لا طینی سے اخذ کیے گۓ ہیں۔
desire خواہش ہونا، چاہنا۔ ڈیزائر
He has no desire for money.
اسے پیسے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔
deserve مستحق ہونا، حقدار ہونا۔ ڈی سرو
She deserves the first position.
وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی مستحق ہے۔
dispatch ڈس پیچ
بھیجنا، روانہ کرنا، ترسیل، مراسلہ، سرکاری اعلان۔
Army has been dispatched to the troubled area.
گڑبڑ والے علاقے میں فوج بھیج دی گئی ہے۔
destroy تباہ کرنا، برباد کرنا۔ ڈیس ٹراۓ
The enemy positions were destroyed successfully.
دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔
detain ڈی ٹین
قید کر لینا، روک لینا, حراست میں لینا، نظر بند کرنا۔
Nobody can be detained without a reason.
بغیر وجہ کے کسی کو حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔
determine طے کرنا، مقرر کرنا، تعین کرنا۔ ڈیٹرمن
You have to determine now what you intend to do.
اب تم نے طے کرنا ہے کہ تمہارا کیا کرنے کا ارادہ ہے۔
develop ڈے وےلپ
بڑاہنا، تیار کرنا، بنانا، ترقی دینا۔
Please develop your skills.
اپنی صلاحییتوں کو بڑہاؤ۔
انگریزی بولنا سیکھیں
Devise تدبیر کرنا، ایجاد کرنا، وضع کرنا۔ ڈی وائز
Devise some way to get out of this problem.
اس مسئلے سے نکلنے کی کوئی تدبیر کرو۔
dictate لکھانا، حکم دینا، املا لکھانا۔ ڈک ٹیٹ
I cannot be dictated by anybody.
مجھ پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا۔
differ اختلاف کرنا، مختلف ہونا۔ ڈی فر
Everybody has a right to differ.
ہر شخص کو اختلاف کرنے کا حق ہے۔
digest ہضم کرنا ڈائی جیسٹ
I could not digest his comments.
میں اس کا تبصرہ ہضم(سمجھ) نہیں کر سکا۔
dilute ملا وٹ کرنا،پتلا کرنا، ہلکا کرنا۔ ڈائی لیوٹ
Dilute the paint with a little oil.
پینٹ میں تھوڑا تیل ملا کر پتلا کرہ۔
direct ہدایت دینا، سیدھا، براہ راست۔ ڈائی ریکٹ
He has been directed to appear before the committee.
اسے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
disable معذور، غیر فعال، لاچار، ناکارہ۔ ڈس ایبل
Always help disabled persons.
معذور افراد کی ہمیشہ مدد کریں۔
disappoint مایوس کرنا، ناامید کرنا۔ ڈس اے پوائنٹ
Do not disappoint your parents.
اپنے واکدین کو مایوس مت کرو۔
انگریزی بولنا سیکھیں
display نمائش کرنا، دکھانا، مظاہرہ کرنا۔ ڈس پلے
Locally made garments are on display.
علاقائی بناۓ گۓ لباس نمائش پر ہیں۔
disrupt خلل ڈالنا، رکاوٹ ڈالنا، منتشر کرنا۔ ڈس رپٹ
Nobody shall be allowed to disrupt the peace of the city.
کسی کو بھی شہر کے امن میں خلل نہیں ڈالنے دیا جاۓ گا۔
distort توڑ مروڑ کے پیش کرنا، بگاڑنا۔ ڈس ٹارٹ
Wazir has distorted the facts.
وزیر نے حقائق کو توڑ مروڑ دیا ہے۔
divert موڑنا، پھیرنا، منحرف ہونا۔ ڈائی ورٹ
He tried to divert my attention.
اس نے میری توجہ موڑنے کی کوشش کی۔
divide تقسیم کرنا، ٹکڑے کرنا، حصے کرنا۔ ڈی وائیڈ
Please divide 10,000 by 20.
براۓ کرم دس ہزار کو بیس سے تقسیم کریں۔
dominate غالب ہونا، اہم ہونا۔ ڈامی نیٹ
The sub-continent was dominated by the British for tow centuries.
بر صغیر پر دو صدیوں تک انگریزوں کا غلبہ رہا۔
down نیچے، نیچے کرنا، کم کرنا، گر جانا۔ ڈاؤن
Pakistan was 3 wickets down by 10 overs.
دس اوورز تک پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں۔
انگریزی بولنا سیکھیں
drain نکاسی کرنا، نکالنا۔ ڈرین
A proper system is required to drain the rainwater.
بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایک مناسب نظام کی ضرورت ہے۔
draw خاکہ بنانا، بنانا، اخذ کرنا، کھینچنا، لینا۔ ڈرا
Can you draw a sketch of a camel?
کیا تم ایک اونٹ کا خاکہ بنا سکتے ہے؟
drill سوراخ کرنا، چھیدنا، مشق کرنا۔ ڈرل
An early morning drill is a must for soldiers.
سپاہیوں کے لیے صبح سویرے کی مشق لازمی ہے۔
drink پینا۔ ڈرنک
Can you drink two glasses of hot water?
کیا تم گرم پانی کے دو گلاس پی سکتے ہے۔
drive گاڑی چلانا، چلانا، دھکیلنا، مجبور کرنا۔ ڈرائیو
Don’t drive a vehicle above 80 km per hour.
اسیّّّ میل فی گھنٹے سے زیادہ گاڑی مت چلائیں۔
drop گرانا، اتارنا، قطرہ۔ ڈراپ
A helicopter dropped some pamphlets over the town.
ایک ہیلی کاپٹر نے گاؤں پر کچھ پمفلیٹ گراۓ۔
drown ڈوبنا۔ ڈراؤن
The yacht drowned in the sea after hitting a hidden hill.
کشتی ایک پوشیدہ پہاڑی سے ٹکرا نے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی۔
dye رنگنا، خضاب۔ ڈائی
Please dye this suit in black color.
براۓ کرم اس سوٹ کو کالا رنگ دیں۔
انگریزی بولنا سیکھیں
دیگر حروف سے شروع ہونے والے الفاظ دیکھنے کے لیےنیچے دیے گۓمطلوبہ الفاظ کو کلک کریں۔
e, f, g, h سے شروع ہونے والے الفاظ
i, j, k, l سے شروع ہونے والے الفاظ
m, n, o, سے شروع ہونے والے الفاظ