Use of has have had explained in Urdu
Learn use of has have had in Urdu. See explanation with examples in English and Urdu. This article is in easy Urdu to facilitate you to learn use of has have had in Urdu. This will also help you understand English Grammar in Urdu. Verb is the vital part of the eight parts of speech. There cannot be a grammatically correct sentence in English without Verb. Has have had are very important auxililiary verbs.
had, have, has کی اہمیت
کسی بھی زبان کی طرح انگلش میں بھی کوئی جملہ tense کے بغیر نہیں بن سکتا اور tense کا اظہار verb کے ذریعے ہوتا ہے۔ انگلش میں verb کی یہ دو اقسام ہیں:
- Primary Verbs
- Helping or Auxiliary Verbs
Primary Verbs جملوں کے action یا state of being or condition یعنی کیفیت یا حالت یا possession یعنی ملکیت کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ Helping/Auxiliary Verbs مختلف tenses بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ Has, Have, Had بہت ہی اہم اور کثرت سے استعمال ہونے والے verb ہیں۔ انہیں to have verbs بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا استعمال primary verb اور helping/auxiliary verb دونوں طرح سے ہوتا ہے۔ ان کا Helping/Auxiliary Verb کے طور پر زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
Has اور Have کا Present Perfect Tense میں استعمال
“has” اور “have” کو Present Perfect Tense کے جملے بنانے میں auxiliary verb کے طور پر subject کے بعد اور main verb کی past participle form سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ یہاں have, has, ایک مددگار verb کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ جملے میں لازمی طور پر ایک الگ main verb ضرور موجود ہوتا ہے۔ اگر جملے کا subject تھرڈ پرسن سنگیولر ہو جیسے it, she, he یا کوئی نام singular ہو یعنی ایک ہوتو has استعمال ہوتا ہے اور اگر subject تھرڈ پرسن سنگیولر کے علاوہ ہو جیسے you, we, I, یا کوئی نام plural میں ہو تو have استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
میں نے ایک نئی کار خریدی ہے۔ | I have purchased a new car. |
ہم نے ایک اور کمپنی جوائن کی ہے۔ | We have joined another company. |
تم نے نئی قمیض پہنی ہے۔ | You have worn a new shirt. |
انہوں نے امتحان پاس کر لیا ہے۔ | They have passed the examination. |
وقار اور مظفر ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں۔ | Waqar and Muzaffar have not yet reached here. |
اس نے ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ | He has won a gold medal. |
وہ ایک دوسری جگہ چلی گئی ہے۔ | She has shifted to another location. |
یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا ہے۔ | It has not proved fruitful. |
شازیہ نے تجویز مان لی ہے۔ | Shazia has agreed to the proposal. |
یہ تمام جملے Present Perfect Tense میں ہیں۔ has اور have کا زیادہ تر استعمال present perfect tense میں جملے بنانے میں ہوتا ہے۔
Has اور Have کا Present Perfect Continuous Tense میں استعمال
Has اورhave کو Present Perfect Continuous Tense بنانے کے لیے auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے sentence میں subject کے بعد has یا have اور اس کے بعد been اور پھر main verb کی present participle form لگائی جاتی ہے۔ اگر جملے کا subject تھرڈ پرسن سنگیولر ہو جیسے it, she, he یا کوئی نام singular ہو یعنی ایک ہوتو has استعمال ہوتا ہے اور اگر subject تھرڈ پرسن سنگیولر کے علاوہ ہو جیسے you, we, I, یا کوئی نام plural میں ہو تو have استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:
میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا ہوں۔ | I have been watching a movie for one hour. |
ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ | We have been reading books since 5 pm. |
تم صبح سے چِلاّ رہے ہو۔ | You have been shouting since morning. |
وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں۔ | They have been attending court for the last two years. |
وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے ہیں۔ | Waqar and Muzaffar have been winning races for many years. |
وہ پانچ سالوں سے میری مدد کر رہا ہے۔ | He has been helping me for five years. |
وہ یکم جنوری 2018 سے یہاں کام کر رہی ہے۔ | She has been working here since 1st January 2018. |
اب یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہا ہے۔ | It has not been proving fruitful anymore. |
حفیظ کئی سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔ | Hafeez has been playing for Pakistan for many years. |
Learn use of has have had in Urdu
Has اور Have کا Future Perfect Tense میں استعمال
Have کو Fuure Perfect Tense بنانے کے لیے auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں پر have کے ساتھ will کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ sentence میں subject کے بعد will have اور اس کے بعد been اور پھر main verb کی past participle form لگائی جاتی ہے۔ یاد رکھئیے گا کہ Future Perfect Tense میں has بالکل استعمال نہیں ہوتا، third person singular کے ساتھ بھی نہیں۔ تمام persons کی حالتوں میں have ہی استعمال ہوتا ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:
میں اگلے پیر تک یورپ کے لیے پرواز کر چکا ہوں گا۔ | I will have flown to Europe by next Monday. |
ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو چکے ہوں گے۔ | We will have enjoyed vacations in July. |
وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے چکے ہوں گے۔ | They will have attended court during next two years. |
وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرچکا ہو گا۔ | He will have helped me for five years in 2023. |
وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر چکی ہو گی۔ | She will have worked here for three years on 1st January 2023. |
Has اور Have کا Future Perfect Continuous Tense میں استعمال
Have کو Future Perfect Continuous Tense بنانے کے لیے auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے sentence میں subject کے بعد will have اور اس کے بعد been اور پھر main verb کی present participle form لگائی جاتی ہے۔ یاد رکھئیے گا کہ Future Perfect Continuous Tense میں has بالکل استعمال نہیں ہوتا، third person singular کے ساتھ بھی نہیں۔ تمام persons کی حالتوں میں have ہی استعمال ہوتا ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:
میں اگلے پیر کو یورپ کے لیے پرواز کر رہا ہوں گا۔ | I will have been flying to Europe next Monday. |
ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو رہے ہوں گے۔ | We will have been enjoying vacations in July. |
وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے رہے ہوں گے۔ | They will have been attending court during next two years. |
وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرتا رہا ہو گا۔ | He will have been helping me for five years in 2023. |
وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر رہی ہو گی۔ | She will have been working here for three years on 1st January 2023. |
Learn use of has have had in Urdu
Had کا Past Perfect Tense میں استعمال
had کو اس ہی طرح past perfect tense کے جملے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں had ایک مددگار verb کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ لازمی طور پر ایک الگ main verb ضرور موجود ہوتا ہے۔ Subject کے بعد had اور اس کے بعد main verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔ ان کے استعمال میں person کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ تمام persons کی حالتوں میں had ہی استعمال ہوتا ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:
میں نے ایک نئی کار خریدی تھی۔ | I had purchased a new car. |
ہم نے ایک اور کمپنی جوائن کی تھی ۔ | We had joined another company. |
تم نے نئی قمیض پہنی تھی ۔ | You had worn a new shirt. |
انہوں نے امتحان پاس کر لیا تھا۔ | They had passed the examination. |
وقار اور مظفر نے ہماری پیشکش قبول نہیں کی تھی۔ | Waqar and Muzaffar had not accepted our offer. |
اس نے ایک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ | He had won a gold medal. |
وہ ایک دوسری جگہ چلی گئی تھی ۔ | She had shifted to another location. |
یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا تھا۔ | It had not proved fruitful. |
شازیہ نے تجویز مان لی تھی ۔ | Shazia had agreed to the proposal. |
یہ تمام جملے Past Perfect Tense میں ہیں۔ had کا زیادہ تر استعمال past perfect tense میں جملے بنانے میں ہوتا ہے۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ تمام جملوں میں چاہے ان کا subject فرسٹ پرسن ہو، سیکنڈ پرسن ہو، تھرڈ پرسن ہو، سنگیو لر ہو یا پلورل ہو، سب کے ساتھ had ہی لگا ہے۔
Had کا Past Perfect Continuous Tense میں استعمال
میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا تھا۔ |
I had been watching a movie for one hour. |
ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے تھے۔ |
We had been reading books since 5 pm. |
تم صبح سے چِلاّ رہے تھے۔ |
You had been shouting since morning. |
وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو رہے تھے۔ |
They had been attending court for the last two years. |
وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے تھے۔ |
Waqar and Muzaffar had been winning races for many years. |
وہ پانچ سالوں سے میری مدد کر رہا تھا۔ |
He had been helping me for five years. |
وہ یکم جنوری 2018 سے یہاں کام کر رہی تھی۔ |
She had been working here since 1st January 2018. |
اب یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہا تھا۔ |
It had not been proving fruitful anymore. |
حفیظ کئی سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے۔ |
Hafeez had been playing for Pakistan for many years. |
Learn use of has have had in Urdu
Has, have, had کا main verb کے طور پر استعمال
احمد کا ایک خوبصورت گھر ہے۔ |
Ahmed has a beautiful house. |
میرے پاس ایک سرخ اسپورٹس کار ہے۔ |
I have a red sports car. |
کیا تمہارے پاس کچھ پیسے ہیں؟ |
Do you have some money? |
بچوں کے پاس نفیس اسکول بیگ تھے۔ |
Children had nice school bags. |
اس کے پاس جلد ہی اپنا اپارٹمینٹ ہوگا۔ |
She will soon have her own apartment. |
منظور کا ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ |
Manzoor has a brother and two sisters. |
میری کوئی بہن نہیں ہے۔ |
I have no sister. |
ان کے کوئی بچے نہیں تھے۔ |
They had no children. |
رخسانہ کے لمبے بال ہیں۔ |
Rukhsana has long hair. |
کچھ لوگوں کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔ |
Some people have blue eyes. |
پرندوں کے پنکھ ہوتے ہیں۔ |
Birds have wings. |
انسانوں کی دو ٹانگیں جبکہ جانوروں کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔ |
Humans have two legs but animals have four legs. |
Learn use of has have had in Urdu
Have کا function verb کے طور پر استعمال
کچھ صبر کیجئیے۔ |
Have some patience. |
گفتگو کیجئیے۔ |
Have a discussion. |
ناشتہ کیجئیے۔ |
Have a breakfast. |
غسل کر لیں۔ |
Have a bath. |
ایک اچھی نیند لے لیں۔ |
Have a nice sleep. |
رضوان نے حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ |
Rizwan had recently a trip to America. |
کیا آپ نے غسل کیا ہے؟ |
Did you have a bath? |
Learn use of has have had in Urdu
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔