Shopping Sentences in English
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and learning shopping sentences in English with Urdu translation on various activities of life will be very helpful. If you want to learn English, you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you with a collection of shopping sentences in English with Urdu translation. So that you easily understand and learn to make useful English sentences on shopping.
خریداری (shopping) پر اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے
انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی part of speech کی کس category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔ جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔
اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو خریداری (shopping) کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔
یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں انگریزی بولنا اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں
What times are you open? آپ کن اوقات میں کھلے ہوتے ہیں؟
We’re open from 10am to 10pm, Monday to Saturday. ہم پیر سے ہفتے تک صبح کے 10 بجے سے رات کے 10 بجے تک کھلےہوتے ہیں۔
We’re open from 10am to 10pm, seven days a week. ہم ہفتے کے ساتوں دن صبح کے 10 بجے سے رات کے 10بجےتک کھلے ہوتے ہیں۔
Are you open on Saturdays? کیا آپ ہفتے کے دن کھلے ہوتے ہیں؟
What time do you close? آپ کتنے بجے بند کرتےہیں؟
We close at 10pm. ہم رات کے 10 بجے بند کر دیتے ہیں۔
How much is this? یہ کتنے کا ہے؟
How much does this cost? اس کی کیا قیمت ہے؟
It is priced at Rs.20/- اس کے قیمت بیس روپے ہے۔
It’s expensive. یہ مہنگی ہے۔
ٰIt’s cheap. یہ سستی ہے۔
Do you have wrist watches? کیا آپ کے پاس کلائی کی گھڑیاں ہیں؟
Yes, we do have. جی، ہمارے پاس ہیں۔
Does it come with a guarantee? کیا اس کے ساتھ گارنٹی ہے؟
Yes, it comes with a 5 year guarantee. جی، اس کے ساتھ 5 سال کی گارنٹی ہے۔
Do you make home deliveries? کیا آپ گھر پر چیزیں پنہچا دیتے ہیں؟
Sorry, we don’t make home deliveries? معاف کیجیے گا، ہم اشیاٰء گھر پر نہیں پنہچاتے ہیں۔
Do you accept credit cards? کیا آپ کریڈٹ کارڈ قبول کرتے ہیں؟
Yes, we do accept credit cards. جی، ہم کریڈٹ کارڈ قبول کرتے ہیں۔
It doesn’t work. Can I have a refund? یہ کام نہیں کر رہی، کیا مجھے رقم واپس مل سکتی ہی۔
Learn shopping sentences in English
I am looking for a leather bag. میں ایک چمڑے کا بیگ ڈھوںڈ رہی ہوں۔
Where can I find a leather bag? مجھے چمڑے کا بیگ کہاں مل جاۓ گا؟
The price is too high. قیمت بہت زیادہ ہے۔
I’m afraid that’s the only color we have. مجھے افسوس ہے، ہمارے پاس صرف یہی رنگ ہے۔
Do you offer a cash discount? کیا آپ کیش ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں؟
Try this shirt. یہ شرٹ پہن کر ٹرائی کریں؟
Do you have a smaller size? کیا آپ کے پاس اس سے چھوٹا سائز ہے؟
Do you have this item in stock. کیا آپ کے پاس یہ آیٹم اسٹاک میں ہے؟
Can I pay by credit card? کیا میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتا ہوں؟
It has a stain here. اس پر یہاں داغ ہے۔
Excuse me, do you work here. معاف کیجیے، کیا آپ یہاں کام کرتے ہیں؟
We do not sell on credit. ہم ادھار پر نہیں بیچتے ہیں۔
It has a crack here. یہ یہاں پر تڑخا ہوا ہے۔
It is damaged here. یہ یہاں پر ٹوٹا ہوا ہے۔
Please buy some fruits for me. میرے لیے کچھ پھل خرید لو۔
I am looking for a … یں ایک ۔۔۔ ڈھونڈ رہا ہوں۔
I don’t like cheap items. مجھے سستی چیزیں پسند نہیں ہیں۔
Credit loses a regular customer. ادھار سے گاہک ٹوٹ جاتا ہے۔
The eggs are sold by dozen. انڈے درجن کے حساب سے بکتے ہیں۔
What size would you like. کس سائز میں آپ پسند کریں گے؟
See sentences on shopping in Urdu language
Can you exchange it for a medium size? کیا آپ یہ درمیانے سائز میں تبدیل کر سکتے ہیں؟
He has lost his credit in the market. اس نے مارکیٹ میں اپنا بھروسہ کھو دیا ہے۔
Will that be cash or credit? یہ کیش پر ہے یا کریڈٹ پر؟
He is a petty shopkeeper. وہ ایک چھوٹا دکاندار ہے۔
Generally superior articles will last longer. عام طور پر بہتر اشیاء دیرپا ہوتی ہیں۔
We deal in crockery. ہم کراکری میں کاروبار کرتے ہیں۔
ٰIt’s too short. یہ بہت چھوٹا ہے۔
Sorry, we don’t have any more in stock. معاف کیجیے، مزید ہمارے اسٹاک میں نہیں ہے۔
Wholesalers allow discounts on their customers. تھوک فروش اپنے گاہکوں کو رعایت دیتے ہیں۔
This shoe is very tight. یہ جوتا بہت تنگ ہے۔
This mango is over-ripe. یہ آم زیادہ پکا ہے۔
Prices are falling. قیمتیں گر رہی ہیں۔
No, I’m just looking, thanks. نہیں، میں ابھی دیکھ رہا ہوں، شکریہ۔
Clear my accounts. میرا حساب صاف کر دیں۔
My trousers are loose. میری پتلون ڈھیلی ہے۔
Bargains are not allowed in big shops. بڑی دکانوں پر بھاؤ تاؤ نہیں ہوتا۔
It comes with a one year warranty. اس کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی ہے۔
Try the market before purchasing. خریداری سے پہلے مارکیٹ کا جائزہ لیں۔
Does your shoe pinch you? کیا آپ کا جوتا کاٹ رہا ہے؟
Is the color fast? کیا رنگ پکا ہے؟
Learn shopping sentences in English
Goods once sold will not be replaced. فروخت کی گئی اشیاء تبدیل نہیں کی جائیں گی۔
Pack my articles, please. میری اشیاء پیک کر دیں۔
Show me another shoe. مجھے کوئی دوسرا جوتا دکھائیں۔
Where is the wholesale market? تھوک فروش مارکیٹ کہاں ہے؟
What will you charge for one dozen bananas? ایک درجن کیلوں کا آپ کیا لیں گے؟
This cloth shrinks on washing. یہ کپڑا دھونے پر سکڑ جاتا ہے۔
Thank you. Have a good day! شکریہ۔ آپ کا دن اچھا گزرے۔
Hawkers were shouting at the top of their voice. پھیری والے حلق کے بل چیخ رہے تھے۔
There is depression in the market these days. مارکیٹ میں آج کل مندی ہے۔
I want to make a complaint. میں ایک شکائیت کرنا چاہوں گا۔
Go to the tailor’s shop on the way. راستے میں درزی کے پاس چلے جانا۔
Take my measurements. میری ناپ لےملیں۔
It’s torn. یہ پھٹا ہوا ہے۔
Do you have the original receipt? کیا آپ کے پاس اصلی رسید ہے؟
Charge reasonable price. مناسب قیمت لے لیں۔
It’s rusted. یہ زنگ آلود ہے۔
Is the stuff good? کیا مال اچھا ہے؟
This shopkeeper sells adulterated stuff. یہ دکاندار ملاوٹ والی چیزیں بیچتا ہے۔
I would like to return this please. میں یہ واپس کرنا چاہوں گا۔
Rice of this quality is exported. اس کوالٹی کا چاول برآمد کر دیا جاتا ہے۔
See sentences on shopping with Urdu translation
Do you accept cheques? کیا آپ چیک لے لیتے ہیں؟
Is there a chemist in this area? کیا اس علاقے میں کوئی کیمسٹ ہے؟
Where can I weigh my groceries? میں اپنی چیزیں کہاں تولوں؟
I will take this, please. میں یہ لوں گا۔
We take cash only. ہم صرف نقد لیتے ہیں۔
This is of inferior quality. یہ کمتر کوالٹی کا ہے۔
These trousers are tight for me. یہ پتلون میرے تنگ ہے۔
This brand is very popular. یہ برانڈ بہت مقبول ہے۔
That chair is costly. وہ کرسی مہنگی ہے۔
Never buy on credit. ادھار پر کبھی نہ خریدو۔
روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-
◊ Daily Use Sentences –روزانہ استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Education – تعلیم سے متعلق جملے
◊ Sentences on Travelling and Eating – سفر اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Health – صحت سے متعلق جملے
◊ Sentences on Manners – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے
◊ Sentences on Sports – کھیلو ں سے متعلق جملے
◊ Miscellaneous Sentences – مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے
English sentences with Urdu translation