Profession names in English and Urdu

The number of words a person knows plays important role in his reading, writing, and speaking skills. For Urdu-speaking persons, we are presenting here profession names in English and Urdu, with an explanation of the work in Urdu.  We hope this will help you to learn English from Urdu. For viewing the previously published lists of words kindly visit our section "English vocabulary with Urdu meanings” under the TIPS menu of this website.

انگلش  سیکھنے کے لیے جہاں گرامر سیکھنا ضروری ہے، وہاں انگلش الفاظ کے ذخیرے یعنی  English Vocabulary کی بھی اپنی اہمیت ہے۔ آپ جتنے زیادہ انگلش الفاظ جانتے ہوں گے آپ  کی انگلش لکھنے، بولنے  اور پڑہنے کی صلاحیتوں میں  اتنا ہی اضافہ ہوتا جاۓ گا اور آپ  مزید انگلش جملے بنا سکیں گے۔ آپ کے الفاظ کے ذخیرے میں اضافہ کرنے  کے لئیے اس مضمون  میں  مختلف پیشوں اور کام کرنے والوں کو انگلش میں  جن ناموں سے  پکارا جاتا ہے،  پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ساتھ ہی میں ان کے کام کی مختصر تفصیل بھی بتائی جاۓ گی ۔  ان جملوں کا صحیح تلفظ (pronunciation)   سننے کے لئیے ہماری یہ  ویڈیو دیکھیں۔   یہ الفاظ جان کر آپ کی انگلش بولنے اور لکھنے  کی صلاحیتوں میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

Profession names in English and Urdu

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

قصائی۔ گوشت کی کاٹ پیٹ کرنے والا

قصائی

Butcher

پان تیار کرنے اور بیچنے والا

پان والا

Betel Seller

لوہے کا کام کرنے والا

لوہار

Blacksmith

کمیشن پر کسی دوسرے کی چیز بیچنے والا

دلال

Broker

کتابیں اور رسل و رسائل بیچنے والا

کتب فروش

Book seller

کشتی چلانے والا

ملاح

Boatman

بھیک مانگنے والا

فقیر

Beggar

بالوں کی تراش خراش کرنے والا

حجام

Barber

کتابوں اور رسالوں کی جلد باندھنے والا

جلد ساز

Bookbinder

پکانے والا، روٹی پکانے  والا یا بیکری میں بسکٹ اور دیگر اشیأ بنانے والا

نانبائی، بیکری میں کام کرنے والا

Baker

اینٹیں لگانے والا

اینٹیں لگانے والا

Brick-layer

Learn profession names in English and Urdu

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

مختلف اشیأ  یا خدمات کی خرید  و فروخت کرنے والا

سوداگر، کاروباری

Businessman

مکّے مارنے کا کھیل کھیلنے والا

مکے باز

Boxer

زنددگی رکھنے والی اشیأ کے بارے میں معلومات رکھنے والا

ماہر حیاتیات

Biologist

لکڑی کا کام کرنے والا

بڑھئی

Carpenter

کھانے پکانے کا کام کرنے والا

باورچی

Cook

کھانے پکانے کا کام کرنے والا ماہر

باورچی

Chef

کھلاڑیوں کی تیاری میں رہنمائی اور مدد کرنے والا

استاد

Coach

نقدی کا لین دین کرنے والا، زیادہ تر بینکوں  اور بڑے اداروںمیں

نقدی کا لین دین کرنے والا

Cashier

مذہبی عالم یا رہنما

مذہبی شخصیت

clergy

مٹھایاں بنانے والا

حلوائی

Confectioner

مقررہ پیسوں پر کوئی کام کر کے دینا والا

ٹھیکیدار

Contractor

کیمیکلز کا کام یا دوائیں بیچنے والا

دوا ساز، کیمیا دان

Chemist

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

جوتوں کی مرمت کرنے والا

موچی

Cobbler

الٹی سیدھی شکلیں اور حرکات کر کے ہنسانے والا

مسخرہ

Clown

کارٹون بنانے والا

کارٹون بنانے والا

Cartoonist

دانتوں کے امراض کو دیکھنے اور دانت بنانے والا

دندان ساز

Dentist

بیماریوں کی تشخیص اور علاج کرنے والا

طبیب

Doctor

مختلف قسم کی شکلیں، نمونے  اور ڈزائین بنانے والا

ڈزائین بنانے والا

Designer

کاریں، بسیں اور ہر قسم کی گاڑی چلانے والا

گاڑی چلانے والا

Driver

رقص کرنے، ناچنے والا

رقاص، رقاصہ

Dancer

ڈھول بجانے والا

ڈھول بجانے والا

Drummer

ڈرامے کو  تخلیق کرنے اور لکھنے والا

ڈرامہ نگار

Dramatist

کپڑوں اور دیگر اشیأ  کو رنگنے والا

رنگریز

Dyer

Learn profession names in English and Urdu

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

دوائیں بنانے والا

دوا ساز

Druggist

جاسوسی یا کسی چیز یا معاملے کی کھوج لگانے والا

سراغ رساں

Detective

بجلی  کے تاروں اور بجلی کی دیگر اشیأ  کا کام کرنے والا

الیکٹریشن

Electrician

انجن اور دیگر مشینوں پر کام کرنے والا

انجنئیر

Engineer

امتحان کی نگرانی کرنے والا

ممتحن

Examiner

کھیتی باڑی کا کام کرنے والا

کسان

Farmer

مچھلیاں پکڑنے والا

مچھیرا

Fisherman

پھول بیچنے والا

گلفروش

Florist

آگ بجھانے والا

آگ بجھانے والا

Fireman

باغ کے پھول پودوں کی نگہداشت کرنے والا

مالی

Gardener

جوا کھیلنے والا

جواری

Gambler

آٹا دال چاول مصالحے اور دیگر گھریلو اشیأ بیچنے والا

پنساری

Grocer

Learn profession names in English and Urdu

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

لوگوں اور دیگر چیزوں کی حفاظت کرنے والا

محافظ

Guard

سونے کے زیورات کی مرمت اور خریدوفروخت کرنے والا

سنار، ٖ صراف

Goldsmith

بالوں کی تراش خراش اور بناوٹ کرنے والا

حجام، نائی

Hairdresser

جانوروں اور مچھلیوں کو پکڑنے والا

شکاری

Hunter

ریڑھی، سائیکل، پیدل یا کسی جگہ پر چھابڑی لگا کر بیچنے والا

چھابڑی والا، ریڑھی والا

Hawker

گھر کی صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کا  انتظام کرنے والا

منتظم خانہ، نوکر

Housekeeper

کسی بھی کام کی جانچ اور نگرانی کرنے والا

انسپیکٹر، نگرانی کرنے والا

Inspector

خبروں کو حاصل کرنے اور لوگوں تک پنہچانے والا

صحافی

Journalist

کسی تنازعہ پر فیصلہ دینے والا

قاضی، جج

Judge

قید خانے کا انتظام کرنے والا

نگرانِ جیل

Jailer

مختلف حرکات کر کے لوگوں کو محظوظ کرنے والا

مداری

Juggler

ہیرے جواہرات کی خریدو فرخت کرنے والا

جوہری

Jeweler

Learn names of jobs and occupations

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

تالوں کی مرمت کا کام کرنے والا

تالا ساز

Locksmith

زمینوں کا مالک

زمیندار

Landlord

قانونی معاملات  کو دیکھنے، حل کرنے، اور مشورہ دینے والا

وکیل

Lawyer

زندگی بچانے والے، خاص طور پر سمندری، دریائی ساحلوں پر

لائف گارڈ

Lifeguard

لائیبریری کا منتظم

منتظم لائبریری

Librarian

مختلف چھوٹی موٹی  چیزوں کی مرمت کرنے والا

مستری

Mechanic

فیشن ، میک اپ اور اس سے ملتے جلتے اشتہاروں میں کام کرنے والے اداکار

ماڈل

Model

گھروں میں کام کرنے والی نوکرانی

خادمہ، نوکرانی

Maid

مختلف اشیأ کی خریدو فروخت کرنے والا

سوداگر، دکاندار

Merchant

ماہر ریاضی

ریاضی دان

Mathematician

موسیقی کو ترتیب دینے والا

موسیقار

Musician

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

کسی کام کو منظم کرنے والا

ناظم

Manager

جادو ٹونے کرنے والا

جادوگر

Magician

دیواریں کھڑی کرنے، پلستر کرنے اور دروازے کھڑکیاں فٹ کرنے والا

معمار، مستری

Mason

ڈاکٹر کی مدد کرنے اور مریض کی دیکھ بھال کرنے والی یا والا

نرس، دائی

Nurse

ریڈیو اور ٹی وی پر خبریں پڑہنے والا یا والی

خبریں نشر کرنے والا۔

Newscaster

اخبار بیچنے یا  گھروں تک پنہچانے والا

اخبار فروش

Newsagent

افسر کے حکم پر اس کے چھوٹے موٹے کام کرنے والا

اردلی، چپڑاسی

Orderly

عینک بیچنے یا آنکھوں سے متعلق خدمات دینے والا

عینک فروش، ماہر بصارت

Optician

ڈاک گھر پر پنہچانے والا

ڈاکیہ

Postman

کیمرے سے تصویریں کھینچنے والا

فوٹو گرافر

Photographer

سیاست میں حصہ لینے اور کردار ادا کرنے والا

سیا ست دان

Politician

مذہبی عالم یا کوئی اہم مذہبی شخصیت

پادری، عالم دین

Priest

Learn names of jobs and occupations

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

تبلیغ کرنے والا

مبلغ، واعظ

Preacher

ہوائی جہاز اڑانے والا

ہوا باز

Pilot

اخبارات، رسل ورسائل اور کتابیں شائع کرنے والا

ناشر، شائع کرنے والا

Publisher

شعر و شاعری کرنے والا

شاعر

Poet

علاقے میں امن و امان اور قانون کی عملداری  کرانے والا

پولیس والا

Policeman

دفتروں میں افسروں کے چھوٹے موٹے کام اور احکام بجا لانے والا

چپڑاسی

Peon

پائپ اور نلوں کی مرمت  اور فٹنگ کرنے والا

نل ساز

Plumber

انسانوں کی جسمانی کیفیتوں کو جانچنے والا

طبیب

Physician

ہاتھ سے تصویریں یا دیگر نقوش بنانے والا،

گھروں میں رنگ و روغن کرنے والا

مصور، رنگ کرنے والا

Painter

مٹی سے برتن، کھلونے اور دیگر اشیأ بنانے والا

کمہار، مٹی کے برتن بنانے والا

Potter

پیدل پھیری  کے ذریعے کچھ بیچنے والا

پھیری والا

Peddler

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

اسٹیشنوں اور اڈوں پر مسافروں کا سامان اٹھانے والا

قلی

Porter

عطر بیچنے والا

عطر فروش

Perfumer

سمندروں اور دریاؤں میں ڈاکے مارنے والا

بحری قزاق

Pirate

کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑہانے والے استاد

پروفیسر

Professor

میڈیکل اسٹور پر دوائیں بیچنے والا

دوا فروش

Pharmacist

اسپتالوں میں طبی سہولتیں پنہچانے والا عملہ

طبعی معاون

Paramedic

عوام الناس کو ضرورت کےمطابق مقدار میں فروخت کرنے والا

خوردہ فروش، پرچون فروش

Retailer

خبروں کو ابتدائی طور پر حاصل کرنے اور بتانے والا

مخبر، خبر رساں، نامہ نگار

Reporter

دفتروں میں آنے والوں  کی رہنمائی کرنے والا

استقبال کنندہ

Receptionist

سائنس کو سمجھنے  ، دلچسپی لینے اور اس میں حصہ لینے والا

سائنسدان

Scientist

افسروں کے خطوط لکھنے، ٹائپ کرنے اور دیگر خدمات دینے والا

سیکریٹری، معاون

Secretary

وطن کی حفاظت اور دیگر خدمات دینے والا

سپاہی

Soldier

Learn names of jobs and occupations

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

جوتے  بنانے اور تیار کرنے والا

موچی

Shoemaker

کسی بھی شعبے میں بہت زیادہ علم رکھنے والا

عالم

Scholar

اشیأ کو دکانوں اور دوسری جگہوں پر بیچنے والا

بیچنے والا

Salesman

مالک ، آقایا افسر کے دئیے ہوۓ کام کو کرنے والا

خادم، نوکر

Servant

بھیڑوں، بکریوں، گایئوں وغیرہ کو جنگلوں میں گھاس وغیرہ چروانے والا

چرواہا، گڈریا

Shepherd

دکان پر اشیأ فروخت کرنے والا

دکاندار

Shopkeeper

سمندروں اور دریاؤں میں کشتیوں اور بحری جہازوں کو چلانے والا

ملاح

Sailor

جھاڑو سے صفائی کرنے والا

خاکروب

Sweeper

انسانی اعضا کی  علاج کی غرض سے کاٹ پیٹ کرنے والا

جراح

Surgeon

پتھروں کو کاٹ اور تراش کر مجسمے  بنانے والا

مجسمہ ساز، سنگتراش

Sculptor

علم حاصل کرنے والا

طالب علم

Student

پانی میں تیرنے والا

تیراک

Swimmer

گانے والا

گلو کار، گویّا

Singer

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والا

مترجم

Translator

مسافروں  اور  مختلف قسم کی دیگر اشیأ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والا

مال مسافر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والا

Transporter

اشیأ  اور خدمات کی خریدو فروخت کرنے والا

تاجر

Trader

مختلف جگہوں کی سیر کرنے  والا

سیاح

Tourist

خطوط اور دستاویز ٹائپ کرنے والا

ٹائپ کرنے والا

Typist

کسی بھی شعبے میں عملی طور پر تربیت دینے یا سکھانے والا

تربیت کار، سکھانے والا

Trainer

کپڑے سینے والا

درزی

Tailor

لوہے کی اشیأ  میں ضرورت کی مطابق مشینوں کے ذریعے کٹائی ، گھسائی ا  ور تبدیلی کرنے والا

خرادی

Turner

سکِھانے والا

استاد

Teacher

جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کرنے والا

معالج حیوانیات

Veterinarian

کپڑے دھونے والا

دھوبی

Washer man

گھروں پر پانی پنہچانے والا

سقہ

Waterman

ہوٹلوں میں گاہکوں کی میزوں پر کھانے پنہچانے والا

خدمتگار

Waiter

کام کی تفصیل

پیشے کا نام

Name of Profession

گھروں اور علاقوں کی نگہبانی یا چوکیداری کرنے والا

چوکیدار

Watchman

گھڑیوں کی مرمت کرنے والا

گھڑی ساز

Watchmaker

جنگل میں لکڑیاں کاٹنے والا

لکڑ ہار

Woodcutter

کچھ بھی لکھنے والا

ادیب

Writer

دھاگوں سے کپڑا اور دیگر اشیأ بُننے والا

جولاہا، بنُنے والا

Weaver

جسمانی طاقت کے ذریعے  دوسرے  کو زیر کرنے کا کھیل کھیلنے والا

پہلوان

Wrestler

اِن انگلش ورڈز کا درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

انگلش ووکیبلری کے دیگر ورڈزکے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors