Present, Past, Past Participle forms of verbs

Learn Present, Past, Past Participle forms of verbs in Urdu.  Formation of past form and past participle forms from present form explained in Urdu with examples in English and translation in Urdu. Why do we use present form, past form and past participle forms in English? How to use Present Past Past Participle forms of verbs?  explained in Urdu. 

In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms.  Knowledge of using present past past participle forms of verbs will significantly improve your English skills.

انگلش میں  action verbs  کئی طریقوں سے استعمال  ہوتے ہیں جن میں سے ان کا استعمال   past, present  اور  past participle کے طور پر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  verb  کی  past  , present  اور  past participle forms  کیا ہوتی ہیں اور انہیں کیسے بنایا جاتا ہے۔ اسٹوڈینٹس کو بھی  verbs  کی ان مختلف فارمز  کو سیکھنا ہوتا ہے۔ ویسے تو  verb  کی آٹھ  (8) فارمز پر ایک  مضمون  پیش کیا جا چکا ہے جو آپ  ہمارے   Parts of Speech  والے سیکشن میں     دیکھ سکتے ہیں۔ اس مضمون میں خاص طور پر  verb  کی  past , present  اور  past participle forms پر تفصیلی گفتگو کی جاۓ گی۔  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس پر آپ انگلش الفاظ کا درست تلفظ  (pronunciation)  سن سکتے ہیں۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کسی بھی  sentence  میں  verb  کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔  verb جملے میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ کہیں پر یہ action  ظاہر کرنے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں تو کہیں یہ  tense   بناتے ہیں،  کہیں یہ  noun کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو کہیں  adjective ،  کہیں negative sentences  اور  interrogative sentences   بنانے میں مدد کرتے ہیں تو کہیں مختلف  قسم کے  expressions جیسے possibility, intention, request, command,   وغیرہ وغیرہ۔   بنیادی طور پر تو  verbs  بیس فارم میں ہوتے ہیں مگر مختلف کام لینے کے لیے ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ تمام verbs  میں یہ تبدیلیاں نہیں کی جا سکتی ہیں ۔  to do verbs   یا  modal auxiliary verbs کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔   Action Verbs  کو تبدیل کرکے  مختلف کام  لیے جاتے ہیں جیسا  کہ  ابھی  بیان کیا گیا ہے۔  Action Verbs  کو   نیچے بیان کی گئی  8 قسموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • Base
  • Infinitives
  • Bare Infinitives
  • Present
  • Present Participle
  • Past
  • Past Participle
  • Gerunds

Learn use of present, past, past participle forms of verbs in Urdu

Present form of verb

سب سے پہلی بات یہ ذہن نشین کر لیں کہ  verbs  کی  forms  صرف  action verbs  کی ہوتی ہیں، linking verbs   یا دوسرے  auxiliary verbs  اور  modal verbs  کی نہیں ہوتیں۔ Action Verbs   کی کچھ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

sing, sleep, drink, walk, run, talk, weep, laugh, clean, rub, etc

Verb جب اپنی  بنیادی  (basic)  شکل میں ہوتا ہے یعنی اس میں کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں ہوتی تو اسے اس کی  base form,  یا  present form  یا  root word  کہا جاتا ہے۔ ابھی دکھائی جانے والی آپ کے سامنے موجود  action verbs  کی مثالیں verb  کی  base form  یا   present form  کہلائیں گی۔ انہیں   بنیادی لفظ یعنی  root word  بھی کہا جاتا ہے۔

Verb کی  present form  کے یہ تین  (3)  استعمال ہیں:ـ

  1. Present Indefinite Tense کے جملے بنانے کے لئیے۔
  2. Imperative Sentences بنانے کے لئیے۔
  3. Modal Verbs  کے ساتھ۔

Use of present form in present indefinite tense sentences

.1  انہیں  Present Indefinite Tense  کے جملے بنانے میں   استعمال کیا جا تا ہے۔ اگر  سبجیکٹ  third person singular  ہو تو  verb  کے آخر میں  “s”  یا  “es”  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔third person singular      والے  subject  کے علاوہ باقی تمام صورتوں میں  یہ بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتے ہیں۔  ان کا  جملوں میں استعمال دیکھیں۔ یہ تمام جملے  Present Indefinite Tense  میں ہیں:۔

میں بہت تیز دوڑتا ہوں۔

I run very fast.

ہم  سرگرم موضوعات پر بات چیت کرتے ہیں۔

We discuss hot topics.

وہ ایک اسکول میں پڑہاتا ہے۔

He teaches in a school.

وہ اپنے بچوں  سے محبت کرتی ہے۔

She loves her children.

وہ سڑک پار کرتے ہیں۔

They cross the road.

Use of present form in making imperative sentences from present past past participle forms of verbs

Learn use of present, past, past participle forms of verbs in Urdu

Use of present form with modal verbs

Modal verbs .3  جو ایک قسم کے  auxiliary verbs  ہوتے ہیں  ، ’’سکت ـability‘‘،   ’’ضرورتـnecessity‘‘،  ’’امکانـpossibility‘‘ ، اِرادہـintention‘‘  وغیرہ  کے اظہار کے لئیے استعمال کئیے جاتے  ہیں  ۔  modal verbs  کی  لسٹ میں  یہ الفاظ ہیں: should, shall, would, will, must, might, may, could, can۔ modal verbs  کبھی اکیلے استعمال نہیں ہوتے، ان کے ساتھ کوئی  action verb  ضرور ہوتا ہے ۔  اگر جملے میں  modal verb  کے علاوہ کوئی اور  auxiliary verb  نہ ہو تو  action verb  صرف  present form  میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں۔ ان مثالوں میں  modal verbs نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ ہیں اور  verb  کی present form  سرخ رنگ میں دکھائی  گئی ہیں:ـ

Razzaque can play football.رزاق فٹبال کھیل سکتا ہےability
Wazir could swim when he was five years old.وزیر جب پانچ سال کا تھا تو تیر سکتا تھاPast ability
May I come in?کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟permission
You must not disturb the class.آپ کلاس کو ڈسٹرب نہیں کریںessential
Would you please close the door?کیا آپ مہربانی کر کے دروازہ بند کر دیں گے؟Polite request

Past form of verb

Verb کی  present form  میں عام طور پر  “d” ، “ed”  ،  “t”  اور دوسرے حروف کا اضافہ کرنے سے  verb  کی  past form  بن جاتی ہے، جیسے  receive  سے  received ،   discuss   سے   discussed،  like  سے   liked ،   build  سے  built  وغیرہ وغیرہ۔   ان کی اس تبدیل شدہ فارم کو   verb  کی second form  بھی کہتے ہیں۔ Verb  کی  past form  یا   second form  کو   جملوں کو  Past  Indefinite Tense   میں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔  ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔  یہ تمام   جملے    Past Indefinite Tense  میں ہیں:۔

She received a gift from her mother.اس نے  والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا۔
We enjoyed a visit to the seaside.ہم نے  سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا۔
All the participants arrived on time.تمام شرکا وقت پر پنہچ گۓ۔
Who built Guddu Barrage?گڈّو بیراج کس نے تعمیر کیا؟

Learn use of present, past, past participle forms of verbs in Urdu

Past Participle form of verb

verb  کی  past form  کی طرح past participle form   بنانے کے لئیے  verb کی present form  میں     ed, d,   یاکسی اور حرف کا اضافہ یا کوئی اورتبدیلی کی جاتی ہے ۔ انہیں  perfect tenses  کے جملے  اور passive voice   میں جملے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  ان کے استعمال کے جملے دیکھیں:۔

I have written a letter.میں نے ایک خط لکھا ہے۔
She had received a gift from her mother.اس نے  والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا تھا۔
We have enjoyed a visit to the seaside.ہم نے  سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا ہے۔
Waheed will have thrown a ball.وحید   ایک گیند پھینک چُکا ہو گا۔
She will have cut her hand.اُس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا  ہوگا۔
The meeting was addressed by the chairman.اجلاس کو چیئرمین کے ذریعےمخاطب کیا  گیا تھا۔
The culprits were sent to jail.مجرموں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Formation of past and past participle forms of verbs

انگلش میں  action verbs  کی form   تبدیل کرنے کا  کوئی ایک اصول نہیں ہے۔  present form   کو  past form  یا  past participle form  میں تبدیل کرنے کے لئیے مختلف طریقے اپناۓ جاتے ہیں۔  کہیں پر  present form  میں  d  کااضافہ کر دیا جاتا ہے، کہیں پر  ed  کا اضافہ کر دیا جاتا ہے، کہیں کچھ حروف ہٹا کر کچھ دوسرے حروف لگا دئیے جاتے ہیں، اور کہیں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی ہے یعنی تینوں  forms  یا  دو  forms میں ایک ہی لفظ استعمال ہوتا  ہے۔  آپ کو یہ سب زبانی یاد کرنا پڑے گا۔  کنفیوژن کی صورت میں ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

  • یہ کچھ    verbs ہیں جن کی present form   کے آخر میں d   یا  ed  لگا کر  past  اور past participle   بناۓ گۓ ہیں۔ یہاں پر  Past form  اور  past participle form  میں کوئی فرق نہیں ہے، یعنی دونوں  forms  میں ایک ہی لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
adviseadvisedadvisedarrivearrivedarrived
likelikedlikedwipewipedwiped
changechangedchangedfinefinedfined
boilboiledboiledactactedacted
walkwalkedwalkedlaughlaughedlaughed
playplayedplayedcrosscrossedcrossed
  • یہ کچھ    verbs ہیں جن کی present form   کے آخر میں t    لگا کر  past  اور past participle   بناۓ گۓ ہیں۔ پہلی اور دوسری لائین میں موجود  verbs  (learn, burn, leap)   میں صرف  t  کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دوسری  اور تیسری لائین میں موجود verbs   (lose, smell, build) میں آخری حرف کو ہٹا کر  t  کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہاں پر بھی  Past form  اور  past participle form  میں کوئی فرق نہیں ہے، یعنی دونوں  forms  میں ایک ہی لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
learnlearntlearntburnburntburnt
leapleaptleaptbuildbuiltbuilt
loselostlostsmellsmeltsmelt
  • ایسے verbs  جن کی present form  کے آخر میں  y  ہوتا ہے تو  آخر    والی   y   ہٹا کراس کی جگہ  ied  لگا کر   past  اور past participle بناۓ   جاتے  ہیں۔
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
copycopiedcopiedcrycriedcried
verifyverifiedverifiedqualifyqualifiedqualified
applyappliedappliedoccupyoccupiedoccupied

 

Irregular Verbs

  • کچھ ایسے verbs  ہیں جن کی form  تبدیل کرتے وقت کوئی قاعدہ قانون نہیں دیکھا جاتا ہے۔   انہیں Irregular Verbs   کہا جاتا ہے۔کہیں کوئی حرف بدل دیا جاتا ہے اور کہیں کوئی دوسرا۔   پہلے آپ کو ایسے  verbs  دکھاتے ہیں جن میں past form   اور past participle form  بنانے کے لئیے    verbs  کی  present form  میں مختلف طریقوں سے تبدیلی کی گئی ہے، لیکن  past form  اور  past participle form  میں کوئی فرق نہیں ہے:۔
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
stickstuckstucktelltoldtold
winwonwonbuyboughtbought
sitsatsatshineshoneshone
  • اب کچھ ایسے irregular verbs  دیکھیں  جن میں  present form  اور  past participle  میں ایک جیسے  الفاظ ہیں لیکن past form  میں مختلف  الفاظ ہیں:ـ
PresentPastPast Participle
runranrun
comecamecome
becomebecamebecome
  • اب کچھ ایسے irregular verbs  دیکھیں  جن میں  present form ،past form    اور  past participle  تینوں  میں مختلف  الفاظ ہیں:ـ
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
flyflewflownknowknewknown
throwthrewthrownwritewrotewritten
eatateeatenhidehidhidden
fallfellfallenriseroserisen
  • اور آخر میں کچھ ایسے irregular verbs  دیکھیں  جن میں  present form  ،past form    اور  past  participle   تینوں  میں بالکل وہی   یعنی ایک جیسےالفاظ  استعمال ہوتےہیں:ـ
PresentPastPast ParticiplePresentPastPast Participle
shutshutshutputputput
cutcutcutsplitsplitsplit
quitquitquitreadreadread
costcostcostburstburstburst
setsetsethurthurthurt
castcastcasthithithit

Learn use of present, past, past participle forms of verbs in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors