Phrasal verbs with take with Urdu meanings

See English phrasal verbs with take.  What is a phrasal verb? explained in Urdu. See the phrasal verb list with take. Learn commonly used phrasal verbs made with "take” in Urdu with the help of examples in English and Urdu. Learn English from Urdu.

انگلش میں جتنے زیادہ الفاظ آپ اردو معنی کے ساتھ جانتے ہوں گے اتنے ہی زیادہ امکانات ہیں کہ آپ  اچھی اور روانی کے ساتھ انگلش لکھ اور بول سکیں گے۔ انگلش میں  زیادہ تر الفاظ کے کئی کئی  معنی ہوتے ہیں جن کے درست معنی  ان کے ارد گرد دوسرے الفاظ  کے استعمال سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ مختلف الفاظ کے جوڑنے سے ان کے مختلف معنی نکلتے ہیں۔  اس مضمون میں آپ کو  انگلش ورڈ  take  کے ساتھ دوسرے ورڈز جوڑنے سے جو  مختلف معنی والے  phrases  بنتے ہیں ان کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔ ایک پچھلے مضمون میں آپ کو  انگلش ورب  get  سے بننے والے    پچیس  phrasal verbs  کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ آپ اُس پچھلے مضمون کو دیکھنا چاہیں تو نیچے  description  میں اس کا  لنک موجود ہے۔ جو حضرات اس مضمون کا  text  ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے اس کا بھی لنک دیا گیا ہے۔

Take سے بننے والے  phrasal verbs  کے بارے میں بتانے سے پہلے، ان حضرات کے لئیے جو  phrasal verbs  کا مطلب نہیں جانتے، phrasal verbs      کا مطلب بتاتے ہیں۔   اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Phrasal Verb کسے کہتے ہیں؟

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ورڈز کے ایسے مجموعے کو جسے ایک گروپ کی شکل میں استعمال کیا جاۓ   انگلش میں  phrase  کہتے ہیں، جیسے:

shining stars, intelligent boys, on the table, high speed, get into, was killed, has been studying, break down, exam results, far away, many times, etc

phrasal verb  ایسے دو (2)    الفاظ کا گروپ ہوتا ہے جس میں پہلا لفظ ایک  main verb  ہوتا ہے اور دوسرا لفظ ایک  preposition   یا  ایک  adverb  ہوتا ہے۔  عام طور پر یہ دو (2)  الفاظ پر مشتمل ہو تے  ہیں لیکن  اس سے زیادہ الفاظ  پر مشتمل بھی ہو سکتے ہیں۔  زیادہ تر  phrasal verb  کے   معنی اس میں شامل الفاظ کے انفرادی معنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے اپنی بات   بولنے اورلکھنے کے لئیے کچھ مزید الفاظ مل جاتے ہیں۔  اس کی English definition   کچھ اس طرح ہے۔

Learn phrasal verbs with take

Phrasal verbs with take explained in Urdu
میں یہ سن کر حیران رہ گیا کہ منصور کسی دوسرے ملک میں چلا گیا ہے۔I was taken aback to hear that Mansoor has migrated to another country.

Take aback

حیران ہونا

میرا جواب جان کر وہ حیران رہ گیا۔He seemed taken aback when he knew my answer.
پولیس اس کا پاسپورٹ لے گئی۔The police took away his passport.

Take away

لے جانا، باہر لے جانا

 

کسی نمبر یا رقم کو گھٹانا

ہم نے چائنیز فوڈ باہر لے جانے کا آرڈر دیا۔We ordered Chinese food to take away.
دس میں سے چار گھٹاۓ تو چھ ہوۓTen take away four is six.
میں نے اسائنمنٹ کی ذمہ داری لی اور فوراً کام شروع کر دیا۔I took on the assignment and started the work immediately.

Take on

کوئی  ذمہ داری لینا

 

کوئی شکل اختیار کرنا

 

 سامان لادنا

 ملازمت میں لینا

 

سواری لینا

 

اندھیرے میں، ٹیڈی بیئر نے ایک خوفناک عفریت کا روپ دھار لیا۔In the dark, the teddy bear took on the appearance of a fearsome monster.
جہاز نے کل کراچی میں سامان لادا۔The ship took on cargo in Karachi yesterday.
انٹرویو کے بعد، انہوں نے مجھے ملازمت میں لینے کا فیصلہ کیا۔After the interview, they decided to take me on.
ٹیکسی ڈرائیور صرف چار مسافروں کو لے سکتا تھا۔The taxi driver could take on only four passengers.

Learn phrasal verbs with take

ہم اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔We will take up this issue with the concerned authorities.

Take up

کوئی معاملہ اٹھانا

دوبارہ شروع

کرنا

جگہ لینا

 

اوپر کرنا

 

باقاعدگی سے اختیار کرنا

 

کسی کام کا آغاز کرنا

آئیے وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔Let’s take up where we left off.
معاشیات کی کتابوں نے تین شیلف لے لیے۔The books on economics took up three shelves.
اپنی آستینیں چڑھاؤ اور فوراً کام شروع کرو۔Take up your sleeves and start the work immediately.
رومانہ نے تیراکی شروع کر دی اور ہفتے میں دو بار جانا شروع کر دیا۔Romana took up swimming and started going twice a week.
اسد اگلے ہفتے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔Asad will take up his position next week.
کمپیوٹر  نےٹھیک سے کام نہیں کیا اس لیے میں اسے واپس دکان پر لے گیا۔The computer did not work properly so I took it back to the shop.

Take back

واپس کرنا، واپس لینا

 

 

 

کوئی پرانی یاد واپس آنا

مجھے افسوس ہے، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔I am sorry, I take back my words.
میں نے مجید سے اپنی جیکٹ واپس لے لی۔took back my jacket from Majeed.
پرانی تصویریں  مجھے بچپن میں واپس لے گئیں۔Seeing the old photos took me back to my childhood.

take سے بننے والے دوسرے الفاظ جانیں

پولیس  ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے اندر لے گئی۔The police took the accused in for questioning.

Take in

اندر لے جانا

مطلب سمجھنا

غلط تصور دینا

ایوب اس قدر سویا ہوا سا تھا کہ اس نے شاید ہی کوئی لیکچر سمجھا۔Ayub was so sleepy that he hardly took in any of the lectures.
اس کے عملی مذاق نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔Everyone was taken in by his practical joke.
براہ کرم ردی کی ٹوکری کو باہر  لے جائیں۔Please take out the trash.

Take out

باہر نکالنا، باہر لے جانا

 

قرض، لائسنس، پالیسی لینا

 

بھڑاس نکالنا

میں آج آپ کو کھانے کے لیے باہر لے جاؤں گا۔I will take you out for dinner today.
اس نے بینک سے قرض لیا۔She took out a loan from the bank.
معذرت، میں کل بہت پریشان تھا اور میں نے بھڑاس آپ پر نکالی۔Sorry, I was very upset yesterday and I took it out on you.
آئیے میں آپ کو امتحان کی ہدایات  سمجھاتا ہوں۔Let me take you through the instructions for the examination.

Take through

وضاحت کرنا،  سمجھانا

 

جگہ دکھانا

ہمیں تنصیب کے عمل کی وضاحت کے لیے کسٹمر سروس کو کال کریں۔Call customer service to take us through the installation process.
براہ کرم نئے ملازم کو فیکٹری کا دورہ کرا دیں۔Please take the new employee through the factory.

take سے بننے والے دوسرے الفاظ جانیں

انہوں نے انجن کو الگ کر کے دیکھا کہ مسئلہ کیا ہے۔They took the engine apart to see what the problem was.

Take apart

علیحدہ کرنا

تنقید کرنا

سختی یا درشتگی سے پیش آنا

اس کے نئے ناول پرجائزہ نگاروں نے  تنقید کی۔Her new novel was taken apart by reviewers.
اپوزیشن والے ہمارے ساتھ درشتگی سے پیش آۓ۔We were simply taken apart by the opposition.
کیا تم نے مجھے بیوقوف  سمجھ لیا؟Did you take me for an idiot?

Take for

کسی کے طور پر لینا

اندھیرے میں اس نے پائپ  کوسانپ کے طور پر سمجھ لیا۔In the dark, he took the pipe for a snake.
مثال کے طور پر ایک آدمی کو لے لیجئے جو دھوکے سے زمین حاصل کرتا ہے۔Take for example a man who obtains land by deception.
مثال کے طور پر ایک شکاری کی مثال لیں۔Take for instance the example of a hunter.
محسن نے مہمانوں کو آس پاس دکھانے کی ذمہ داری خود سنبھال لی۔Mohsin took it upon himself to show the guests around.

Take upon

ذمے داری لینا، اپنے اوپر لینا

انہوں نے اپنے ذمے بڑا خطرہ مول لیا۔They took upon themselves great risks.

take سے بننے والے دوسرے الفاظ جانیں

اس نے بک شیلف کے اوپر سے کتاب نیچے کی۔He took down the book from the top of the bookshelf.

Take down

نیچے لے جانا، اتار لینا

 

کسی بناوٹ یا ڈھانچے کو ختم کرنا

نیچے گرا دینا

کیا ہم سجاوٹ کو نیچے  اتار لیں؟Should we take down the decorations?
میوزک فیسٹیول کے بعد انہوں نے اسٹیج  ختم کر دیا۔After the music festival, they took down the stage.
میں تمہیں آسانی سے لڑائی میں نیچے گرا دوں  گا۔I will easily take you down in a fight.
مدثر اپنے باپ  سے شکل میں ملتا ہے۔Mudassar takes after his father.

Take after

شکل یا حلیے میں کسی سے مماثلت رکھنا

میرے دو بچے شکل میں مجھ سے ملتے ہیں۔My two children take after me.
وہ ہر صبح سبز چائے پینے لگی ہے۔She is taken to drinking green tea every morning.

Take to

کوئی کام اکثر کرنا، لگاؤ ہونا، پسند کرنا

میں نے اس کے شوہر کو بالکل پسند نہیں کیا۔I didn’t take to her husband at all.

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors