Learn Interjection in Urdu
Interjection انگلش پارٹز آف اسپیچ کا آٹھواں حصہ ہے۔اگرچہ یہ بہت اہم نہیں ہے مگر گاہے بگاہے اس کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ انگلش سیکھنے والوں کے لئیے اس کا بھی جاننا ضروری ہے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ interjection کسے کہتے ہیں؟ اسے کہاں استعمال کیا جاتا ہے، اور اس کی کون کون سی قسمیں ہیں؟
Interjections کی درست sounds اور pronunciation (تلفظ) سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
Interjection کے لغوی اردو معنی
ڈکشنری کے مطابق interjection کے اردو معنی ہیں: مداخلت، جذباتی طور پر بول اٹھنا، کسی جذبے کا اظہار کرنا۔ کچھ بات چیت کرتے وقت ہم جملوں میں جذباتی طور پر ایسی آوازیں یا الفاظ داخل کر دیتے ہیں جن کا جملوں کی ساخت یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
گرامر کے لحاظ سے interjection کسے کہتے ہیں؟
Interjection انگلش کے آٹھ (8) Parts of speech میں سے ایک حصہ ہے۔ اگرچہ کسی انگلش جملے کے درست معنی جاننے کے لئیے عام طور پر اس کا جاننا ضروری نہیں ہے۔ اس کا گرامر سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔ اسے با قاعدہ انگلش لکھائی کے نسبتاً غیر رسمی گفتگو میں جذبات کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Interjection کا واحد مقصد جذبات کا اظہار ہے۔ ایسی sounds (آوازیں)، یا الفاظ جو جذبات کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتے ہیں Interjection کہلاتے ہیں، جیسے: wow, aah, oh, یا congratulations, hell, oh my God, وغیرہ، وغیرہ۔ انہیں:
خوش آمدید (greetings)
خوشی (joy)
توجہ حاصل کرنے (attention)
متفق ہونے یا قبول کرنے (approval)
حیرت (surprise)
افسوس (sorrow)
کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Learn Interjection in Urdu
ان مثالوں میں interjections کو نیلے رنگ میں دکھا یا گیا ہے۔ زیادہ تر یہ interjections ساؤنڈز پر مشتمل ہیں جو کسی بھی قسم کے جذبات کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کے کوئی معنی نہیں ہوتے کیونکہ یہ الفاظ نہیں ہوتے۔ ان کو عام انداز میں بولا بھی نہیں جاتا، انہیں اپنے مخصوص جذباتی انداز میں بولا جاتا ہے، جیسے آؤچ، آ، اوہ۔ کچھ انگلش الفاظ بھی interjections کے طور پر بولے جاتے ہیں، جیسا آپ کے سامنے موجود مثالوں میں استعمال کئیے گۓ ہیں۔ ان الفاظ کو جب interjection کے طور پر بولا جاتا ہے تو جذباتی انداز میں بولا جاتا ہے
Learn Interjection in Urdu
Types of Interjections
بنیادی طور پر interjection کی یہ دو قسمیں ہیں:ـ
- Primary Interjection
- Secondary Interjection
Primary Interjection
جذباتی اظہار کے لئیے جو sounds استعمال ہوتی ہیں، وہ primary interjection کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے کچھ معنی نہیں ہوتے۔ ڈکشنری میں آپ کو ان کے معنی نہیں ملیں گے۔ کچھ ایسی ہی sounds اس لسٹ میں دیکھیں۔
List of primary interjections
huh | brr | grr | gee | hi | oh | ouch | wow |
aw | ugh | yum | oops | blah | hmm | alas | ah |
shh | yowza | aha | hurray | yahoo | ooh | yay |
اب ان میں سے کچھ کا جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں:ـ
Use of primary interjections in sentences
Oh, I hurt my finger. | اوہ! میں نے اپنی انگلی زخمی کر لی۔ |
Oops! I missed the opportunity. | اوپس! میں نے موقع ضائع کر دیا۔ |
Wow! What a scene. | واؤ! کیا منظر ہے۔ |
Brr! It is very cold. | بررر! یہاں سخت سردی ہے۔ |
Alas! She could not pass the test. | افسوس! وہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکی۔ |
Yahoo! I got my money back. | یا ہو! مجھے میرے پیسے واپس مل گۓ۔ |
Aw! It was not expected from you. | آ! آپ سے یہ امید نہیں تھی۔ |
Hurray! Pakistan has won the match. | ہررے! پاکستان نے میچ جیت لیا ہے۔ |
Ouch! These spiders are toxic. | آؤچ! یہ مکڑیاں زہریلی ہیں۔ |
Shh! Be silent. | شش! خاموش رہو۔ |
Learn Interjection in Urdu
Secondary Interjection
جذباتی اظہار کے لئیے جو words استعمال ہوتے ہیں، وہ secondary interjection کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آپ کو ڈکشنری میں ان کے معنی مل جائیں گے۔ عام طور پر یہ adjective, noun, اور دوسرے parts of speech ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے ہی words اس لسٹ میں دیکھیں۔
List of secondary interjections
Oh my God | congratulations | Brilliant | well | what |
hell | hay | good | wonderful | Well done |
yes | no | indeed | terrific | Oh my goodness |
damn | cheers | bravo | great |
Use of secondary interjections in sentences
What! Are you insane? | کیا! کیا تم پاگل ہو؟ |
Oh my goodness! This is the watch I was looking for. | اے میرے اللہ! یہ وہی گھڑی ہے جس کی میں تلاش کر رہا تھا۔ |
Congratulations! You deserved it. | مبارک ہو! آپ اس کے مستحق تھے۔ |
Well done! We are proud of you. | بہت اچھے! ہمیں تم پر فخر ہے۔ |
No! I can’t believe it. | نہیں! میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔ |
Brilliant! That was a good effort. | شاندار! یہ ایک اچھی کوشش تھی۔ |
Well! What did she say? | خیر! اس نے کیا کہا؟ |
Good! Now we can move on. | ٹھیک ہے! اب ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ |
Great! We’ve progressed to the next stage. | زبردست! ہم اگلے مرحلے میں ترقی کر چکے ہیں۔ |
Bravo! Only you could do it. | شاباش! صرف تم ہی یہ کر سکتے تھے۔ |
Interjections کی جذبات (emotions) کی بنیاد پر بھی ان چھ (6) قسموں میں تقسیم کی جا سکتی ہے: ـ
Types of Interjections on the basis of emotions
Interjections for Greeting
ہیلو! میں ساجد ہوں۔ | Hello! I am Sajid. |
ہے! تم کہاں جا رہے ہو؟ | Hey! Where are you going? |
Interjections for Joy
واؤ! کتنا خوبصورت لباس ہے۔ | Wow! What a beautiful dress. |
ہرُرے! میں نے ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ | Hurray! I have passed the test. |
Interjections for Attention
شش! اپنا منہ بند رکھو | Shh! Keep your mouth closed. |
سنو! میں تمہارے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں۔ | Listen! I am not talking about you. |
Interjections for Approval
بہت اچھے! آپ نے بہت اچھی طرح کیا ہے۔ | Well done! You have performed very well. |
شاباش! تم نے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ | Bravo! You scored the most. |
Interjections for Surprise
اوہ! تم دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہو۔ | Oh! You both know each other. |
کیا! کیا تمہیں یقین ہے؟ | What! Are you sure? |
Interjections for Sorrow
افوہ! معذرت ۔یہ سراسر میری غلطی تھی۔ | Oops! Apologies. It was entirely my fault. |
افسوس! اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ | Alas! He broke his leg. |
Learn Interjection in Urdu
Interjections کے استعمال کے اصول
- Interjections زیادہ تر جملوں کے شروع میں آتے ہیں۔ اب تک دی جانے والی مثالوں میں یہ شروع میں ہی آۓ ہیں۔ لیکن یہ جملے کے آخر میں بھی آ سکتے ہیں۔
- یہ sound ، کسی ایک لفظ، یا الفاظ کے مختصر گروپ جنہیں phrase بھی کہا جاتا ہے، پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔
- ان کے لکھنے کے فوری بعد sign of exclamation – (!) لگائی جاتی ہے۔ اگر جذبات (emotions) زیادہ شدت والے نہ ہوں تو کاما (,) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سوالیہ interjection ہونے کی صورت میں سوالیہ علامت (?) بھی لگائی جا سکتی ہے۔
- انہیں تقریروں اور غیر رسمی لکھائیوں (casual and informal writing) میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سنجیدہ اور با قاعدہ موضوعات میں ان کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئیے کیونکہ ان کے استعمال سے لکھنے والے کے بارے میں غیر سنجیدہ ہونے کا تائژ جا سکتا ہے۔
Interjections کے ساتھ علامات (punctuations) کا استعمال
- زیادہ تر اور عام طور پر interjections کے فوری بعد (sign of exclamation – !) لگائی جاتی ہے۔ اب تک دی جانے والی تمام مثالوں میں اس ہی علامت (!) کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں:ـ
اؤچ! اس چھپکلی کو بھگا دو۔ | Ouch! Chase away that lizard. |
اوہ میرے خدا! یہ ناقابل یقین ہے۔ | Oh my God! It is unbelievable. |
- کم شدت والے interjections کے ساتھ کاما (,) کی علامت لگائی جاتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
ٹھیک ہے، جو ہو گیا سو ہو گیا۔ | Well, what is done is done. |
آ، کتنا پیارا کتے کا بچہ ہے۔ | Aww, what a cute puppy. |
- سوالیہ قسم کے interjections کے ساتھ سوالیہ علامت ( ? – question mark ) لگائی جاتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اوہ واقعی؟ میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ | Oh really? I never thought about it. |
کیا؟ کیا تم پاگل ہو؟ | What? Are you crazy? |