Difference between wait and await, sleep and asleep, wake and awake

Difference between confusing similar words explained in Urdu. Difference between wait and await, sleep and asleep, wake and awake explained with the help of examples. These are important English words frequently used in daily life.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

انگلش میں کچھ الفاظ ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہوتے ہیں جیسے  :

wait   اور   await

sleep   اور    asleep

wake    اور    awake

    جس سے ان کے استعمال میں کنفیوژن پیدا ہو سکتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کو سمجھایا جاۓ گا کہ   انگلش ورڈز  wait  اور await   میں کیا فرق ہے،   sleep  اور  asleep میں کیا فرق ہے،   ا ور wake   اور  awake میں کیا فرق ہے، ۔  بظاہر دیکھنے میں  ان الفاظ میں صرف  a  اضافی  طور پر  لگا ہوا ہے، مگر ان کو استعمال کرنے میں کچھ فرق ہے ۔  مثالوں کی مدد سے یہ فرق آپ کو اچھی طرح سمجھائیں گے۔

اس صفحے  پر دیے گۓ الفاظ  کے تلفظ (pronunciation)  کو  اچھی طرح سمجھنے کے  لیے  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Difference between wait and await

wait   اور await    کے بنیادی طور پر ایک ہی معنی ہیں یعنی  ’’انتظار کرنا‘‘۔ یہ دونوں  verb  ہیں۔  ان میں فرق ان کی گرامر  کی ساخت اور طریقہ استعمال سے ہے۔  wait     زیادہ استعمال میں آتا ہے۔  اس کے بعد اکثر  (اگر چہ ضروری نہیں ہے)  for  یا  since  کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:ـ

میں تمہارا انتظار کر رہا تھا۔

I was waiting for you.

فوجی احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔

The soldiers are waiting for orders.

کیا آپ میرا  10  منٹ انتظار کر سکتے ہیں۔

Can you wait for me for 10 minutes?

میری واپسی تک انتظار کریں۔

Wait till I come back.

مجھے سینیما میں داخل ہونے کے لئیے لائین میں انتظار کرنا پڑا۔

I had to wait in line to get into the cinema.

Learn difference between wait and await, sleep and asleep, wake and awake

await سنجیدہ موقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ان کے استعمال کے لئیے جملے میں  object  یا کسی واقعے کے ذکر  کا ہونا ضروری ہے اور  object میں جاندار چیزوں یا  کسی شخص  کے بجاۓ  کسی تصوراتی یا خیالی چیز(abstract noun)    کا ذکر ہوتا ہے۔  ہم یہ نہیں کہہ سکتے

 “Mazhar is awaiting me”

  کیونکہ “me”    یعنی ’’میں‘‘ ایک جاندار چیز ہے۔ اس کے لئیے درست جملہ ہوگا

 “Mazhar is waiting for me” 

دوسرے،    await کے بعد  for  بالکل استعمال نہیں ہوتا۔

ہم یہ نہیں کہہ سکتے:

 “Mazhar is awaiting for me

یہ جملے دیکھئیے:ـ

await in sentences with Urdu meanings from difference between wait and await

آپ نے غور کیا ہوگا کہ ان تمام جملوں میں  object  موجود ہے۔ یہ  object  غیر جاندار یا تصوراتی یا خیالی چیزوں پر مشتمل ہیں۔  ان میں کسی جملے میں بھی  await  کے بعد  for  استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

  wait اور  await  کے ایک ہی معنی ہیں۔   wait  زیادہ استعمال ہوتا ہے،  await  کم استعمال ہوتا ہے۔  formal situations    میں  await  استعمال کیا جاتا ہے۔  await   کے استعمال کے لئیے لازمی ہے کہ جملے میں object  ضرور ہو۔  ایک چیز جس کا دھیان لازمی رکھنا ہے کہ جن جملوں میں  await  استعمال ہوتا ہے تو اس کے بعد  for  ہرگز استعمال نہیں ہوتا۔

Difference between sleep and asleep

sleep اور  asleep  کے بنیادی معنی ہیں ’’سونا‘‘۔   دونوں میں بنیادی فرق  ان کا مختلف  parts of speech  سے ہونا ہے۔   sleep   ایک  noun  یا  verb  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

بچہ ابھی سو رہا ہے۔

The baby is sleeping right now. 

میں کل 5 گھنٹے سوتا رہا۔

slept for 5 hours yesterday. 

کیا آپ  کافی نیند لے رہے ہیں؟

Have you been getting enough sleep

شور نے مجھے نیند سے جگا دیا۔

The noise awoke me from my sleep.

آپ کو کتنے گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے؟

How many hours of sleep do you need?

Learn difference between wait and await, sleep and asleep, wake and awake

جب کہ  asleep  ایک  adjective  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کےمعنی ہیں ’’ سویا ہوا،    خوابیدہ،  نیند کی حالت میں‘‘۔asleep  کو sleeping  کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے،  یعنی  asleep = sleeping   ۔  یہ یاد رکھئیے گا کہ:ـ

  • asleep سے پہلے  verb  لازمی لگا ہوتا ہے۔
  • asleep کے فوری بعد  noun  استعمال نہیں ہوتا۔  مثال کے طور پر  an asleep child   کے بجاۓ  sleeping child  کہیں۔
  • very asleep یا completely asleep  کے بجاۓ  sound asleep   یا  fast asleep  بولیں۔

 یہ جملے دیکھیں:ـ

بچہ اس وقت سو رہا ہے۔

The baby is asleep right now.

جب میں گھر آیا آپ سو رہے تھے۔

When I came home, you were asleep.

جب ہم اندر آۓ وہ سو رہی تھی۔

She was asleep when we walked in.

جب میں گیا تم گہری نیند سو رہے تھے۔

You were fast asleep when I left.

Difference between wake and awake

wake  ایک  verb  ہے۔ اسکے ساتھ زیادہ تر  up  لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔  اسے عام طور پر  wake up  کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔  اس کے معنی ہیں ’’ جاگنا، اٹھنا، نیند سے بیدار ہونا‘‘۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

عام طور پر میں صبح کے  5  بجے جاگ جاتا ہوں۔

I usually wake up at 5 pm.

وہ کل جلدی اٹھ گیا۔

He woke up early yesterday.

میری  گھڑی کا الارم  روز صبح مجھے جگا دیتا ہے۔

My alarm clock wakes me up every morning.

وہ صبح میں ایک کپ کافی کے ساتھ بیدار ہونا  پسند کرتی ہے۔

She likes to wake up with a cup of coffee.

ٹریفک کا شور مجھے روزانہ صبح میں جگا دیتا ہے۔

The noise of the traffic wakes me (up) every morning.

آخری جملے میں  up  کو ایک بریکیٹ میں دکھایا گیا ہے،  جس کا مطلب ہے کہ یہاں   up  استعمال کیا بھی جا سکتا ہے اور نہیں بھی۔

Learn difference between wait and await, sleep and asleep, wake and awake

جب کہ  awake  ایک  adjective  ہے   جس کے معنی ہیں ’’ جاگا ہوا،  بیدار،  اٹھا ہوا،  چوکس‘‘۔ اسے  verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
جب وہ گھر آئی تو میں ابھی تک جاگا ہوا تھا۔

When she came home, I was still awake.

مجھے امید ہے کہ وہ اب جاگ گیا ہے۔

I hope he’s awake now.

وہ رات کو اپنی نوکری کی فکر میں جاگتا رہتا ہے ۔

He lies awake at night worrying about his job.

اچانک اس نے خود کو بیدار اور پوری طرح چوکنا پایا۔

Suddenly he found himself awake and fully alert.

یہ یاد رکھئیے گا کہ  awake  کے ساتھ  up  ہر گز استعمال نہیں ہوتا۔ up    کو  wake  کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

ملتے جلتے انگلش الفاظ کا فرق جانیں

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors