Difference between idiom and proverb explained in Urdu

Learn in Urdu, the difference between idiom and proverb with the help of idiom examples and proverb examples. In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the difference between idiom and proverb. Knowledge of using idiom and proverb will greatly improve your English writing and speaking skills.

اِس موضوع پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Idiom   اور proverb   میں کیا فرق ہے۔  اکثر ان دونوں انگلش الفاظ میں  confusion  ہوتا ہے اور کچھ حضرات ان الفاظ کو ایک دوسرے کی جگہ سمجھ لیتے ہیں۔  اِس  confusion  کو دور کرنے کے لئیے اِس مضمون میں   idiom  اور  proverb  کے معنی بتاۓ جائیں گے اور ان دونوں الفاظ کا فرق واضح کیا جاۓ گا۔  تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ idiom    کیا ہوتے ہیں۔

Idiom meaning in Urdu

idiom meaning in Urdu
idioms   کوجملوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئیے،  انہیں دلچسپ بنانے کے لئیے اور ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لئیے  استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی موقع پر کہنا  چاہ رہے ہیں کہ  ’’ کچھ حاصل کرنے کے لئیے کچھ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے‘‘  تو آپ یہ انگلش    idiom   استعمال کر سکتے ہیں:

no pain no gain  

ان مختصر سے چار الفاظ نے جو کہ گرامر کے لحاظ سے ایک مکمل جملہ بھی نہیں ہیں،  ایک معنی خیز انداز میں  ایک مکمل  بات سمجھا دی ہے،  ایک نئے انداز سے۔ انگلش کے کچھ اور محاورے،   ان کے اردو معنی،   اور ان کا انگلش جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں۔
کوئی کام   خراب طریقے سے کرنا۔

To cut corners

غسل خانہ بناتے وقت اس نے خراب کام کیا۔

He cut corners when building the bathroom.

بھیس ​​میں ایک نعمت

A blessing in disguise

کورونا وائرس کی وبا گھر سے کام کرنے والے افراد کے لیے بھیس میں ایک نعمت تھی۔

The epidemic of coronavirus was a blessing in disguise for the persons working from home.

کچھ ظاہر ہونے دینا۔

Let the cat out of the bag

محمود نے ان کے مستقبل کے منصوبوں کو افشا کردیا۔

Mahmood let the cat out of the bag about their future plans.

کسی معاملے پر کام بند کر دینا۔

Call it a day

آئیے اسے  ختم کرتے ہیں، ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

Let’s call it a day, we cannot do anything in this matter.

بغیر تکلیف کے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

no pain no gain

اس اسائنمنٹ کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی، بغیرکوئی تکلیف اٹھاۓ کوئی فائدہ  حاصل نہیں ہوتا۔

To complete this assignment in time we have to work hard, no pain no gain.

نا  گہانی آفت

bolt from blue

اس کے والد کی موت اس کے لیے  ایک نا گہانی آفت تھی۔

His father’s death was a bolt from blue to him.

امن کی پیشکش

olive branch

وہ  امن کی پیشکش کو اپنے دشمنوں کے سامنے رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

They were not prepared to hold out the olive branch to their enemies.

بات کا پکا،  اپنی بات پر ہر حال میں قائم رہنے والا۔

man of words

قائداعظم   بات کے پکےّ تھے۔

Quaid-e-Azam was the man of words.

ایک تیر سے دو شکار کرنا۔

kill two birds with one stone

کام پر سائیکل سے جانا   ایک  تیر سے دو  شکار کرنا ہے۔ یہ پیسے بچاتا ہے اور آپ کو کچھ ورزش دیتا ہے۔

Cycling to work kills two birds with one stone. It saves money and gives you some exercise.

آپ نے دیکھا کہ محاوروں کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ کا مطلب ان معنوں سے مختلف ہوتا ہے جو ان الفاظ کے بنیادی معنی ہوتے ہیں۔

اب جانتے ہیں کہ proverb    کیا ہوتے ہیں۔

proverb meaning in Urdu

proverb meaning in Urdu from difference between idiom and proverb

آئییے  کچھ عام استعمال میں آنے والی انگلش  proverbs  اردو ترجمے کے ساتھ دیکھتے ہیں:ـ

جیسا دیس ویسا بھیس

When in Rome, do as the Romans do.

جب آپ کسی نئے علاقے میں جائیں تو اس علاقے کے لوگوں کے حساب سے اپنے آپ کو بدل لیں یا آپ بھی علاقے کے لوگوں جیسے ہو جائیں۔
ہر چمکدار  چیز سونا نہیں ہوتی۔

All that glitters is not gold. 

کوئی چیز جو بظاہر قیمتی لگ رہی ہو، ضروری نہیں ہے کہ قیمتی ہی ہو، وہ   کم قیمتی یا بیکار بھی ہو سکتی ہے۔
ہاتھ میں ایک پرندہ جھاڑیوں میں موجود دو  پرندوں سے بہتر ہے۔

A bird in hand is worth two in the bush.

اگر کوئی ایک موقع ہاتھ میں ہو تو اسے اس  وجہ سے نہیں چھوڑ دینا چاہیے کہ اس سے بڑے موقع کی امید تو ہو لیکن ہاتھ میں نہ ہو۔
کچھ کر کے دکھاؤ باتیں نہ بناؤ

Action speaks louder than words.

آدمی جو  کر کے دکھاتا ہے وہ  بلند بانگ دعوں سے بہتر  ہوتاہے۔ یعنی  شیخیاں بگھارنے سے بہتر ہے  کہ کچھ کر کے دکھایا جائے۔
ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

Necessity is the mother of invention.

جب کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو انسان اسے کرنے کا کوئی نہ کوئی طریقہ نکال ہی  لیتا ہے۔ یعنی کوئی چیز یا طریقہ ایجاد کر لیتا ہے۔
پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

Prevention is better than cure.

یہ ضروری نہیں ہے کہ  اگر مسئلہ ہوا تو دیکھ لیں گے۔ یہ زیادہ بہتر ہے کہ احتیا طی تدبیر اختیار کریں اور مسئلہ ہونے ہی نہ دیں۔
پہلے تولو پھر بولو۔

Think before you leap.

الٹا سیدھا جو منہ میں آۓ بولنے سے اکثر نقصان ہوتا ہے۔ اس لئیے کہا جاتا ہے کہ پہلے اچھی طرح سوچ لو کہ کیا بولنا ہے، پھر بولو۔
عشق اندھا ہوتا ہے۔

Love is blind.

کسی سے گہری محبت ہو جاۓ تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ دوسرا کتنا خوبصورت ہے،  دولتمند ہے یا نہیں، حیثیت والا ہے یا نہیں، کوئی جسمانی  کمی ہے یا نہیں۔
انصاف اندھا ہوتا ہے۔

Justice is blind

عدالتیں انصاف  قانون کے مطابق دیتی ہیں، یہ نہیں دیکھتیں کہ اس فیصلے سے مزید کتنا نقصان ہوگا۔ فرض کریں کوئی شخص اپنی بیوی کو مار ڈالے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں۔ قانون قاتل کو سزاۓ موت ہی دے گا۔ وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ بچے باپ کی شفقت سے بھی محروم ہو جائیں گے۔
آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔

A man is known by the company he keeps.

آدمی کا اٹھنا بیٹھنا کس قسم کے لوگوں میں ہے، بتا دیتا ہے کہ وہ کس قسم کا آدمی ہے۔
پوری نہ سہی،  آدھی سہی۔

Half a loaf is better than nothing.

کبھی کچھ کم مل رہا ہو تو یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ پورا ملے گا تو لوں گا۔سوچنا یہ چاہئیے کہ نہ ہونے سے تو  بہتر ہے، کچھ تو ملا ہے۔
انگور کھٹے ہیں۔

Grapes are sour.

جب کوئی چیز حاصل نہ کی جاسکے تو اس میں خامیاں نکالی جاتی ہیں جیسے کوئی انگور نہ لے سکتا ہو تو وہ کہہ دے گا کہ انگور کھٹے ہیں۔
روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔

An apple a day keeps the doctor away.

اگر آپ   روزانہ پھل کھائیں گے تو امراض سے دور رہیں گے۔
ایک چپ سو سکھ۔

Silence is gold.

ہر موقع پر بولنا مناسب نہیں ہے۔ کچھ موقعوں پر  جواب نہ دینا، یا صبر کر لینا، یا  نا معقول جواب دینے سے بہتر خاموش رہنا ہے۔
روم ایک دن میں نہیں بن گیا تھا۔

Rome wasn’t built in a day.

کسی کام میں بہت جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔  کام کو صحیح انداز میں آگے بڑہنے کے لئیے مناسب وقت ضرور دینا چاہئیے۔

Difference between idiom and proverb

idiom اور proverb میں کیا فرق ہے؟

اب تک دی گئ مثالوں سے آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ  idiom  کے معنی ہیں ’’محاورا‘‘۔  محاورہ الفاظ کے ایسے مجموعے کو کہا جاتا ہے جس کے معنی ان الفاظ سے ہٹ کر ہوں جنہیں بولا یا لکھا جا رہا ہو۔  جیسے ایک انگلش محاورہ ہے “once in a blue moon” جس کا اردو میں مطلب ہے ’’ کبھی ایک دفعہ‘‘ یا   “man of words”  جس کے معنی ہیں ’’بات کا پکا‘‘۔ idioms     کوجملوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئیے،  انہیں دلچسپ بنانے کے لئیے اور ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لئیے  استعمال کیا جاتا ہے۔

جب کہ proverb  کے معنی ہیں ’’ کہاوت  یا  ضرب المثل‘‘  جو الفاظ میں چھپی ہوئی دانش ، عقل اور تجربے کی باتیں بتاتی ہیں جن کے ذریعے  کوئی مفید مشورہ  یا علم دیا جاتا ہے۔

تو  idiom  اور proverb    کا فرق واضح ہے۔    idiom  الفاظ کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جس کے معنی  idiom  کے الفاظ سے ہٹ کر ہوتے ہیں اور یہ ایک  خیال  یا  سوچ  کا اظہار  مختصر، دلچسپ اور نئے انداز  سےکرتا ہے۔  جب کہ  proverb ایک کہاوت یا ضربالمثل ہوتی  ہے جس   کے ذریعے دانش ، عقل اور تجربے کی باتیں بتائی جاتی ہیں  جن کے ذریعے  کوئی مفید مشورہ  یا علم دیا جاتا ہے۔

Difference between idiom and proverb explained in Urdu

Learn how to use because since as

Learn how to use because since as

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors