Daily Use English Sentences with Urdu translation
For Urdu speaking persons who want to learn or improve English speaking, reading and understanding English Urdu sentences in daily use will be very helpful. If you want to learn English, you will need to learn in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of daily use English sentences with Urdu translation. So that you easily understand and learn making useful English sentences of daily use.
اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے
انگریزی روانی سے بولنے اور لکھنے کے لیے آپ کو کئی سمتوں پر کوششیں کرنی ہوں گی۔ آپ کو گرامر سمجھنی ہوگی اور جملے بنانے سیکھنے ہوں گے۔ الفاظ کا ذخیرہ vocabulary بڑاہنا ہو گا. انگریزی کتابیں، رسالے ، اخبار پڑہنے ہوں گے، انگریزی movies دیکھنی ہوں گی۔
روزانہ استعمال میں آنے والے انگریزی جملوں اور ان کے اردو ترجمے کا مشاہدہ کرنے سے آپ کو بہت مدد مل سکتی ہے۔ ان کی گرامر کو غور سے دیکھیں، سمجھیں اور ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں۔ جتنی زیادہ پریکٹس کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ سیکھیں گے۔ اور کچھ نہیں تو آپ مواقع کے لحاظ سے ایسے جملے آسانی سے بول اور لکھ سکیں گے۔
آپ کی سہولت کے لیے مختلف مواقع اور موضوعات پر عام استعمال میں آنے والے جملوں کاذخیرہ پیش کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
اِس صفحے پر آپ نیچے بیان کیے گۓ topics کے بارے میں جانیں گے۔ ان topics پر براہ راست جانے کے لیے انہیں کلک کریں:-
Learn Daily use English Sentences with Urdu
علیک سلیک کے مختصر جملے
کسی سے ملاقات کرتے وقت مخاطب کرنے کے لیےانگریزی میں Hello کہا جاتا ہے۔ اس کے بجاۓ Hi یا Hey بھی کہا جاتا ہے جو نو جوانوں میں مقبول ہے۔ Hi کا استعمال ہر جگہ ہو سکتا ہے جبکہ Hey جب استعمال ہوتا ہے اگر آپ مخاطب کو پہلے سے جانتے ہیں۔ اگر آپ کسی اجنبی کو hey سے مخاطب کریں گے تو وہ کنفیوز ہو سکتا ہے اور سوچے گا کہ ہم پہلے کب ملے تھے۔ ان الفاظ سے شروع ہونے والے جملے کچھ اس طرح ہوتے ہیں:-
Hello, Waheed. How are you? | ہیلو وحید۔ تم کیسے ہو؟ |
Hi, Shazia. Nice to see you. | ہاۓ شازیہ۔ تمہیں دیکھ کر اچھا لگا۔ |
Hello, Samina! How are you doing? | ہیلو ثمینہ۔ تم کیسی ہو؟ |
جوابی جملہ | |
Fine, thanks. And you? | ٹھیک ہوں۔ شکریہ۔ تم کیسی ہو؟ |
Hey, Zaheer! Long-time no see. How are you? | ہاۓ، ظہیر۔ کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔.تم کیسے ہو؟ |
جوابی جملہ | |
I’m fine, thanks! What’s new? | میں ٹھیک ہوں، شکریہ۔ کوئی نئٰی بات؟ |
Hi, Razi. How’s it going? | ہاۓ، رضی۔ کیسا چل رہا ہے؟ |
جوابی جملہ | |
Good thanks. or Yeah. Fine. اچھا ہے۔ شکریہ یا ٹھیک ہوں۔ | |
I haven’t seen you for ages. | میں نے آپ کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔ |
جوابی جملہ | |
Yes, it’s been a while. | جی ہاں، کچھ وقت ہو گیا ہے۔ |
آپ نے دیکھا کہ خیریت پوچھنے کے لیے مختلف الفاظ مختلف انداز سے استعمال ہوے اگرچہ ان کا مطلب ایک ہی تھا۔
Hello کے متبادل دوسرے الفاظ
Hello کہنے کے دوسرے رسمی طریقے بھی ہیں. Hello کے بجاۓ وقت کے لحاظ سے یہ جملے کہے جاتے ہیں:-
Good Morning کی جگہ صرف morning بھی کہتے ہیں، Good afternoon کی جگہ صرف afternnon بھی کہتے ہیں اور Good evening کے جگہ صرف evening بھی کہتے ہیں۔
یاد رکھیے، Good Night صرف رات میں رخصت کے وقت کہتے ہیں۔ یہ Good bye کہنے کے برابر ہے۔ رات کے وقت اگر سلام کہنا ہے تو Good Evening ہی کہیں گے۔
تعرفی جملے - Introductory Sentences
Hi, I’m Ali. ہاۓ، میں علی ہوں
You are my namesake. آپ میرے ہم نام ہیں۔
What’s your name? آپ کا نام کیا ہے؟
Hi, My name is Sajid. ہاۓ، میرا نام ساجد ہے۔
Where are you from? آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
I am from … میرا تعلق ۔۔۔ سے ہے؟
May I know your name? کیا میں آپ کا نام جان سکتا ہوں؟
Good morning. I’m Jameel. صبح کا سلام، میں جمیل ہوں۔
Good to meet you, Jameel. جمیل ، آپ سے مل کر اچھا لگا۔
Pleased to meet you, I am Sadiq. آپ سے مل کر خوشی ہوئی، میں صادق ہوں۔
May I introduce you to my friend? اپنے دوست کا تعارف کرواؤں آپ سے؟
What is he to you? یہ آپ کا کون ہے؟
He is my cousin. یہ میرا کزن ہے۔
This is Waheed. He is a friend of mine. یہ وحید ہے۔ یہ میرا دوست ہے۔
What brings you here? آپ کا یہاں کیسے آنا ہوا؟
Good afternoon, Shazia. دوپہر بخیر، شازیہ۔
This is my brother, Waheed. یہ میرا بھائی ہے، وحید۔
Hi Waheed. Nice to meet you. ہاۓ وحید۔ تم سے مل کر خوشی ہوئی۔
What would you take? آپ کیا لیں گے؟
Would you like a cup of tea? کیا آپ چاۓ نوش فرمائیں گے۔
Are you married? کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
How many brothers are you? آپ کتنے بھائی ہیں؟
Learn Daily use English Sentences with Urdu
کچھ خیر مقدمی جملے
Nice to meet you. آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Pleased to meet you. آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Pleased to see you. آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
Glad to see you. آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
It’s great to see you. ۔ آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
Good to see you. آپ کو دیکھ کر اچھا لگا۔
Welcome. خوش آمدید۔
Good luck. اللہ کا فضل ہو۔
You have been very kind. آپ بہت مہربان ہیں۔
خیریت معلوم کرنے کے کچھ جملے اور انداز
نیچے دیے ہوے تمام جملوں کا مطلب ہے: آپ کیسے ہیں؟
How are you? I’m fine.
How’s it going? or How are you doing?
What’s up? What’s new?
What’s going on?
How’s everything ?, How are things? or
How’s life? Long time no see.
How’s your day?
How’s your day going? Very well.
Thank you.
How have you been? How do you do?
Are you OK? You alright?,
Alright mate?
امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں Howdy کہہ کر بھی خیریت پوچھی جاتی ہے۔ How do you do کا abbreviation ہے Howdy.
How do you do کا استعمال بہت کم ہے۔ بزرگ حضرات ان الفاظ سے خیریت دریافت کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں “I’m doing well” کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ جواب میں بھی How do you do کہہ دیتے ہیں۔
Welcome کرنے کے متبادل الفاظ
جب کسی کا کوئی کام کیا جاتا ہے تو وہ سراہتا ہے اور شکریہ ادا کرتا ہے۔ تہذیب کے لحاظ سے اس شکریے کو بھی سراہا جاتا ہے اور جوابی کلمات you are welcome کہہ کرادا کیے جاتے ہیں۔ ۔ انگریزی زبان میں you are welcome کہنے کےمتبادل بہت سے دوسرے الفاظ بھی ہیں جو نیچے درج ہیں:-
Glad to help. مدد کر کے خوشی ہوئی۔
At your service. آپ کی خدمت کے لیے۔
It’s my pleasure. مجھے خوشی ہوئی۔
No mention please. اس کا ذکر نہ کریں، براۓ مہربانی۔
That’s alright. یہ سب ٹھیک ہے۔
That’s absolutely fine. یہ بالکل ٹھیک ہے۔
No problem. کوئی مسئلہ نہیں۔
It’s ok. یہ ٹھیک ہے۔
Happy to serve you. آپ کا کام کر کے خوشی ہوئی۔
With pleasure. خوشی کے ساتھ۔
Glad to be of any assistance. مدد کر کے خوشی ہوئی۔
Anytime. !کسی بھی وقت
No big deal. کوئی بڑی بات نہیں۔
رخصت ہوتے وقت کے کلمات
ویسے تو دن کے کسی بھی وقت رخصت ہوتے وقت Good bye کہا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ نیچے دیے ہوےالفاظ بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں:-
bye
bye-bye
see you
have a nice day
…have a good
take care
stay in touch
I’m off!
روزانہ استعمال میں آنے والے مختصر جملے
I agree. مجھے منظور ہے۔
I decline. مجھے انکار ہے۔
I rang him up. میں نے اسے فون کیا۔
Long time no see. کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔
Allow me. مجھے اجازت دیں۔
Believe me مجھ پر یقین کریں
Let me work. مجھے کام کرنے دیں۔
Call me back. مجھے واپسی فون کریں۔
As soon as possible. جتنی جلدی ممکن ہو۔
Do me a favor. ایک کام کرو۔
ٰI have full faith in him. مجھے اس پر پورا اعتماد ہے۔
Do you understand? کیا تم سمجھ رہے ہو؟
I do not understand. میں نہیں سمجھا۔
I do not mean it. میرا یہ مطلب نہیں ہے۔
This house is to let. یہ مکان کرایہ پر خالی ہے۔
I’m on a diet. میں مقررہ خوراک پر ہوں۔
I’m sorry. مجھے افسوس ہے۔
Absolutely not. ہرگز نہیں۔
I have no idea. مجھ کوئی اندازہ نہیں ہے۔
I’m at home. میں گھر پر ہوں۔
I was just joking. میں تو مذاق کر رہا تھا۔
It’s on the tip of my tongue. یہ میری زبان کی نوک پر ہے۔
It’s ok. یہ ٹھیک ہے۔
Excuse me. معاف کیجیے۔
To let. کرایہ کے لیے خالی ہے۔
Be careful! احتیاط کریں۔
It really takes time.یہ واقعی وقت لیتا ہے۔
It’s for the best. یہ بہترین کے لیے ہے۔
Mend your ways. اپنی عادتیں درست کرو۔
No, I don’t want. نہیں، مجھے نہیں چاہئیے۔
See you next time. پھر ملیں گے۔
Please say it again. دوبارہ کہیے گا۔
No need to taunt. طعنہ مارنے کی ضرورت نہیں۔
So so. کچھ کچھ
Be calm. سکون سے رہیں۔
Be quiet! خاموش رہیں۔
Cheer up! خوش ہوجاؤ۔
He is skeptical. وہ بہت شکی ہے۔
Come on. چلو بھئی۔
Don’t be ridiculous. مضحکہ خیز مت بنو۔
Don’t be so childish. اتنے بچگانہ مت بنو۔
No ifs and buts. کوئی اگر مگر نہیں۔
Don’t move! مت ہلو۔
Don’t worry. فکر مت کرو۔
Walls have ears. دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔
Enjoy yourself. لطف اندوز ہو۔
Follow me. میرے پیچھے آئیں۔
I have nothing to do with this. مجھے اس سے کچھ لینا دینا نہیں۔
Forgive me. مجھے معاف کر دیں۔
Exactly. بالکل ایسے ہی۔
Forget it. اسے بھول جائیں۔
By running along. ساتھ دوڑتے ہوۓ۔
God bless you. اللہ آپ پر رحمت کرے۔
It’s up to you. یہ آپ پر منحصر ہے۔
It’s none of your business. یہ آپ کا کام نہیں ہے۔
Congratulations! مبارک ہو۔
By crossing. عبور کرتے ہوے۔
Learn Daily use English Sentences with Urdu
روزانہ استعمال میں آنے والے مزید جملے
Shut up. بکواس بند کرو۔
He eats a lot. وہ بہت کھاتا ہے۔
Nonsense. احمق۔
Slow down. آہستہ ہو جائیں۔
Her car has broken down. اسکی کار خراب ہو گئی ہے۔
It’s quite possible. یہ عین ممکن ہے۔
Don’t mind. برا نہ منائیں۔
You must be joking. آپ ضرور مذاق کر رہے ہوںگے۔
Stop making such a noise. ایسا شور نہ مچائیں۔
Say aloud. زور سے کہو۔
Be seated please. تشریف رکھیے براۓ مہربانی۔
Come with me. میرے ساتھ آئیں۔
Enough is enough. بس بہت ہو گیا۔
I admire you. میں آپکو سراہتا ہوں۔
It doesn’t matter. کوئی بات نہیں۔
Have faith in God. اللہ پر بھروسہ رکھو۔
Have a good trip. ایک اچھا سفر کریں۔
Have a good weekend. آپ کے ہفتے کا آخر اچھا رہے۔
Don’t sit idle. بیکار مت بیٹھو۔
I am busy. میں مصروف ہوں۔
I am tired. میں تھکا ہوا ہوں۔
I apologize. معافی چاہتا ہوں۔
By climbing. چڑھ کر۔
I can’t wait. میں انتظار نہیں کر سکتا۔
I don’t have time. میرے پاس وقت نہیں ہے۔
Make yourself at home. اپنا ہی گھر سمجھیں۔
Rubbish. فضول۔
I got it. میں سمجھ گیا۔ یا – مجھے مل گیا۔
Get well soon. جلدی ٹھیک ہو جاؤ۔
They like each other. وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
I hate you! مجھے تم سے نفرت ہے۔
I hope so. مجھے ایسی امید ہے۔
I knew it. میں یہ جانتا تھا۔
I love you. میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔
I would love to. میں چاہوں گا کہ
I don’t agree. میں اتفاق نہیں کر تا۔
You are wasting my time. آپ میرا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
I feel much better. میں بہت بہتر محسوس کرتا ہوں۔
I’m good. میں اچھا ہوں۔
Help me. میری مدد کریں۔
It doesn’t matter. اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
Pardon me. مجھے معاف کردیں۔
Join me. میرے ساتھ ہو جائیں۔
Your turn. آپ کی باری۔
Let’s do it. آئیں اسے کر دیں۔
You are going too fast. آپ بہت تیز جا رہے ہیں۔
Not yet. ابھی تک نہیں۔
Talk to you tomorrow. آپ سے کل بات کروں گا۔
Thank you very much. آپ کا بہت شکریہ۔
Please write it down. براۓ مہربانے اسے لکھ لیں۔
Call the police. پولس کو بلائیں۔
I request you میری آپ سے کزارش ہے۔
Don’t mention it. ارے کوئی بات نہیں۔
Learn Daily use English Sentences with Urdu
I take my words back. میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
Thanks so much. بہت شکریہ۔
Thanks so much for … ۔۔۔کا بہت شکریہ
Thanks so much for your…… آپ کے ۔۔۔۔ کا بہت شکریہ
:ڈیش کی جگہ آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، جیسے
Thanks so much for your invitation or gift. آپ کی دعوت یا تحفے کا شکریہ۔
I really appreciate… میں واقعتاً ۔۔۔کی قدر کرتا ہوں۔
I’m sorry for being so late. اتنا لیٹ ہونے پر مجھے افسوس ہے۔
I misspelled that. میں نے اسکی غلط ہجے کی۔
What do you think? آپ کا کیا خیال ہے؟
How does that sound? یہ کیسا لگتا ہے۔
That sounds great. یہ بڑا اچھا لگ رہا ہے۔
That sounds fantastic! یہ بہت اچھا سنائی دیتا ہے۔
Oh, never mind. اوہ، کوئی بات نہیں۔
He is on leave these days? وہ آج کل چھٹیوں پر ہے۔
Thank you. That helps a lot. آپ کا شکریہ، یہ بہت مدد گار ہے۔
Get him out of my sight. اسے میری نظروں سے دور لے جاؤ۔
How do you spell that? کیسے کرتے ہیں؟ (spelling) آپ اس کی ہجے
Do you have Facebook? کیا آپ فیس بک پر ہیں؟
I’ll be with you in a moment. میں ایک لمحے میں آپ کے پاس ہوں گا۔
I wish I were a cloud. -کاش! میں ایک بادل ہوتا
She is bilingual. وہ دو زبانیں جانتی ہے۔
What time is our meeting? آپ کی ملاقات کس وقت ہے؟
Please call me (back) at… مجھے۔۔۔بجے واپسی فون کیجیے۔
I’m sorry, I got late. معاف کیجیے، مجھے دیر ہو گئی۔
He came in the nick of time. وہ عین موقع پر آیا۔
We are poles apart. ہم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
Learn daily use English Sentences with Urdu
روزانہ استعمال میں آنے والے مختصر جملے
You will know soon. آپ جلد جان جائیں گے۔
Be attentive. متوجہ رہیں۔
I am terribly tired. میں بہت تھکا ہوا ہوں۔
She begged for mercy. اس نے رحم کی بھیک مانگی۔
Let’s get started. آؤ شروع کریں۔
I don’t know what to do. میں نہیں جانتا کیا کرنا ہے۔
Do you speak Urdu? –کیا آپ اردو بولتے ہیں
Yes, a little. ہاں، تھوڑی سی۔
He was once my friend. وہ کبھی میرا دوست تھا۔
The nose of the child is running. بچے کی ناک بہہ رہی ہے۔
How much is this? یہ کتنے کا ہے؟
How joyful! کتنی خوشی کی بات ہے۔
What a shame کتنی شرمندگی کی بات ہے؟
Do try again. دوبارہ کوشش ضرور کریں۔
Make it your home. اپنا ہی گھر سمجھیں۔
He died of high fever. وہ شدید بخار سے مر کیا۔
Life is dear to everyone. زندگی ہر کسی کو پیاری ہے۔
How dares he! !اس کی اتنی ہمت
Where is the toilet / bathroom? بیت الخلا کہاں ہے؟
I broke his arm. میں نے اس کا بازو توڑ دیا۔
Go ahead. آگے بڑہیے۔
You have to do it. تمہیں یہ کرنا ہے۔
Please get aside. براہ کرم ایک طرف ہو جائیں۔
It looks like rain. لگتا ہے بارش ہونے والی ہے۔
Beware of imitations! جعلی چیزوں سے بچو۔
I might do that. شائد میں یہ کر لوں۔
I don’t recognize you. میں آپکو پہچانتا نہیں۔
Hang on a minute. ایک منٹ کے لیے رک جاؤ۔
Let them laugh. انہیں ہنسنے دیں۔
New year greetings. نیا سال مبارک ہو۔
Christmas greetings. کرسمس مبارک ہو۔
What is your job? آپ کیا کام کرتے ہیں؟
I work in a private company. میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔
Mind it, I won’t spare you. یاد رکھنا، میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔
It’s not like that. ایسی بات نہیں ہے۔
He is at the point of death. وہ مرنے کے قریب ہے۔
She fought hard. اس نے سخت مقابلہ کیا۔
Me too. میں بھی۔
He is such a penny-pincher. وہ بلا کا کنجوس ہے۔
The train toppled. ٹرین الٹ گئی۔
Make my bed. میرا بستر لگا دو۔
Don’t shirk work. کام سے جی مت چراؤ۔
Thread the needle. سوئی میں دھاگہ ڈالو۔
So far, so good. ابھی تک تو سب ٹھیک ٹھاک ہے۔
I just know him by name. میں اسے صرف نام سے جانتا ہوں۔
It would be very kind of you. آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔
Don’t get into this mess. اس چکر میں مت پڑو۔
He is a man of word وہ بات کا پکا ہے۔
Let me see. مجھے معلوم کرنے دیں۔
It will cost you. یہ بات تمہیں مہنگی پڑے گی۔
I wish you were here. کاش تم یہاں ہوتے۔
Have a chair, please. کرسی لیجیے۔
Put on your shoes. اپنے جوتے پہن لیں۔
Bolt the door. دروازے میں کنڈی لگا دیں۔
Don’t be stupid. احمق مت بنو۔
Take care. اپنا خیال رکھیں۔
You will make me late. تم مجھے دیر کراؤ گے۔
Don’t dream of the impossible. نا ممکن کے خواب مت دیکھو۔
He watered the plants. اس نے پودوں کو پانی دیا۔
She slapped him. اس نے اس کے تھپڑ مارا۔
He rentend a house. اس نے کراۓ پر گھر لیا۔
He will take bath. وہ نہاۓ گا۔
She owns a beautiful house. ایک پیارا سا گھر اس کی ملکیت ہے۔
He is not bad at heart. وہ دل کا برا نہیں ہے۔
Learn daily use English Sentences with Urdu
بہت زیادہ پوچھے جانے والے سوالات
What is wrong with it? کیا مسئلہ ہے اس میں؟
Who will have a go? کون شروع کرے گا؟
What is done is done. جو ہونا تھا سو ہو گیا۔
Can I help you? کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟
Who do you want to see? آپ کس سے ملنا چاہتے ہیں۔
How are things going? کیا ہو رہا ہے؟
Anything else? اور کچھ؟
What shall I say? میں کیا کہوں؟
Are you kidding? کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟
Are you sure? کیا آپ کو یقین ہے؟
Who could it be? یہ کون ہو سکتا ہے؟
Do you understand me? کیا آپ مجھے سمجھتے ہیں؟
Are you done? کیا آپ نے کر لیا ہے؟
Can I ask you something? کیا میں آپ سےکچھ پوچھ سکتا ہوں۔
Can you please repeat that? کیا آپ مہربانی کر کےیہ دہرا سکتے ہیں؟
Did you get it? کیا آپ سمجھ گۓ؟
Do you need anything? کیا آپ کو کچھ چاہیے؟
How do you feel? آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
How old are you? آپ کی عمر کتنی ہے؟
How was your weekend? آپ کا ہفتے کا آخر کیسا تھا؟
Is all good? کیا سب اچھا ہے؟
Is everything OK? کیا ہر چیز ٹھیک ہے؟
What are you doing? آپ کی کر رہے ہیں؟
What are you talking about? آپ کس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟
What are your hobbies? آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
What did you say? کیا کہا آپ نے؟
What do you need? آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے؟
What do you think? آپ کیا سوچ رہے ہیں؟
Don’t try my patience. میرے صبر کا امتحان مت لو۔
What do you want to do? آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
What do you want? آپ کو کیا چاہیے؟
What’s your e-mail address? آپ کا ای-میل پتہ کیا ہے؟
What’s your phone number? آپ کا فون نمبر کیا ہے؟
What brings you here? کیسے آنا ہوا؟
What is going on? کیا ہو رہا ہے؟
When is the train leaving? ریل گاڑی کب روانہ ہو گی؟
Where are you going? آپ کہاں جا رہے ہیں؟
Who do you want to meet? آپ کس سےملنا چاہتے ہیں؟
Where are you? آپ کہاں ہیں؟
Where did you get it? یہ آپ کو کہاں سے ملی؟
Who is he? وہ کون ہے؟
Where do you live? آپ کہاں رہتے ہیں؟
Are you coming with me? کیا آپ میرے ساتھ چل رہے ہیں؟
How long will you stay? آپ کتنا عرصہ رکیں گے؟
Learn Daily use English Sentences with Urdu
روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-
◊ Sentences on Shopping – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Travelling and Eating – سفر اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Health – صحت سے متعلق جملے
◊ Sentences on Education – تعلیم سے متعلق جملے
◊ Sentences on Manners – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے
◊ Sentences on Sports – کھیلو ں سے متعلق جملے
◊ Miscellaneous Sentences – مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے
انگلش میں عام استعمال میں آنے والے جملوں پر ہماری بہت ساری ویڈیوز ہیں جنہیں اس playlist پر دیکھا جاسکتا ہے۔