Concrete and Abstract nouns explained in Urdu
In order to understand English Grammar in Urdu, one must understand all English parts of speech in Urdu. While going through nouns, the learner must also understand what are concrete and abstract nouns and the difference between them. We have explained in simple Urdu, what are concrete and abstract nouns and how they differ from each other.
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کسی بھی شخص، جگہ ، چیز یا تصور کے نام کو گرامر کے لحاظ سے Noun کہتے ہیں۔ noun کو کئی لحاظ سے تقسیم کیا جا سکتا ہے، جیسے:
Proper and Common Nouns
Countable and Uncountable Nouns
Concrete and Abstract Nouns
Singular and Plural Nouns
Collective Nouns
Concrete and Abstract nouns explained in Urdu
Concrete Nouns
اگر آپ لغت میں دیکھیں توConcrete کے معنی ہیں ٹھوس، مادّی۔ ایسے تمام noun جنہیں انسانی حواس خمسہ جیسے چھونا، دیکھنا، سونگھنا، چکھنا، سننا، سے شناخت کیا جا سکتا ہے concrete nouns کہلاتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی چیز جسے آپ چھو سکتے ہیں، یا دیکھ سکتے ہیں، یا سونگھ سکتے ہیں، یا چکھ سکتے ہیں ، یا محسوس کر سکتے ہیں concrete noun کہلاۓ گی۔ یہ چند مثالیں دیکھیں:
mango
tree
water
sea
rain
air
leg
voice
Aslam
اب ایک ایک کر کے ان تمام مثالوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
Mango ایک پھل ہے، جسے آپ دیکھ سکتے ہیں، چھو سکتے ہیں، سونگھ سکتے ہیں، اور ذائقہ محسوس کر سکتے ہیں۔ اس لیے یہ ایک concrete noun ہے۔
Tree یعنی درخت ایک ٹھوس چیز ہے جسے آپ دیکھ سکتے ہیں اور ہاتھ لگا کر چھو سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Water یعنی پانی اگر چہ ایک ٹھوس چیز نہیں ہے، مگر آپ اسے دیکھ سکتے ہیں، چھو سکتے ہیں، اور منہ میں اس کا ذائقہ بھی محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ یہ ٹھنڈا ہے یا گرم ہے۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Sea یعنی سمندر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی لہریں جب جسم سے ٹکراتی ہیں تو آپ اس کی موجودگی کا احساس کر سکتے ہیں۔ منہ میں لے کر آپ اس کا کھاری پن محسوس کر سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Rain یعنی بارش جب برستی ہے تو اس کی بوندیں ہمیں نظر آتی ہیں۔ جب یہ بوندیں ہمارے جسم سے ٹکراتی ہیں تو ہمیں ان کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Air یعنی ہوا ، اگرچہ ہمیں نظر نہیں آتی مگر جب اڑتی ہے اور ہمارے جسم سے ٹکراتی ہےتو ہمیں فوراً پتا چل جاتا ہے۔ اس کے ٹھنڈا یا گرم ہونے کا احساس بھی ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Leg یعنی ٹانگ ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے۔ ہم اسے دیکھ بھی سکتے ہیں اور چھو بھی سکتے ہیں۔ اگر اس میں کوئی چیز چبھے یا زور سے لگے تو ہمیں فوراً اس کا احساس ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Voice کے معنی ہیں آواز۔ نہ ہم اسے دیکھ سکتے ہیں نہ چھو سکتے ہیں، لیکن سن سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
Aslam ایک شخص کا نام ہے جسے ہم دیکھ سکتے ہیں اور چھو سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ایک concrete noun ہے۔
ایسی ہزاروں مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ ان تمام مثالوں سے آپ اچھی طرح سمجھ گۓ ہوں گے کہ وہ تمام چیزیں بشمول انسان، جانور، اور چرند و پرند جنہیں ہم دیکھ سکتے ہیں، چھو سکتے ہیں، محسوس کرسکتے ہیں، یا چکھ یا سونگھ سکتے ہیں، گرامر کے لحاظ سے concrete noun کہلاتی ہیں۔
Concrete and Abstract nouns explained in Urdu
Abstract Nouns
Abstract کے لغوی معنی ہیں تصور، خیال، خلاصہ۔ ابتدا میں ہم نے noun کی تعریف کرتے ہوے بتایا تھا کہ کسی بھی شخص، جگہ ، چیز یا تصور کے نام کو گرامر کے لحاظ سے noun کہتے ہیں۔ ایسے الفاظ جو کسی تصور، خیال، کیفیت، یا احساس کا نام ہوں جنہیں ہم نہ دیکھ سکتے ہیں، نہ چھو سکتے ہیں یا جنہیں ہم محسوس نہیں کر سکتے abstract noun کہلاتے ہیں۔ انہیں انسانی حواس خمسہ (محسوس کرنے والی پانچ حسیں) کے ذریعے شناخت نہیں کیا جا سکتا۔ کسی تصور، خیال، کیفیت، احساس، خوبی کو نہ تو چھوا جا سکتا ہے، نہ ہی دیکھا جا سکتا ہے، اور نہ ہی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ کچھ مثالیں دیکھیں:ـ
attack – حملہ کرنا
defense – دفاع کرنا
laughter – قہقہہ، ہنسی
یہ ورڈز کچھ ایکشن (action)ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ انہیں نہ تو چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
idea – خیال
dream – خواب
imagination – قیاس
concept – تصور
یہ الفاظ کسی خیال، تصور(thought) کو ظاہر کر رہے ہیں، انہیں بھی آپ نہ تو چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
happiness – خوشی
sadness – اداسی
joy – مسرت
gladness – شادمانی، خوشی
یہ الفاظ احساس اور دماغی کیفیت (feeling, state of mind) کو ظاہر کر رہے ہیں، انہیں بھی آپ نہ تو چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
Strong – مضبوط
Cheap – سستا، کمتر
Brave – بہادر
Brilliant – شاندار، روشن
یہ الفاظ خوبی (quality) کو ظاہر کر رہے ہیں، انہیں بھی آپ نہ تو چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
Childhood – بچپن
Partnership – شراکت داری
Membership – رکنیت
یہ الفاظ ہونے کی حالت یا وجود (state of being) کو ظاہر کر رہے ہیں، انہیں بھی آپ نہ تو چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
ان مثالوں سے آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ جن nouns کو چھوا نہیں جا سکتا، دیکھا نہیں جاسکتا یا دیگر حواس خمسہ سے شناخت نہیں کیا جاسکتا، abstract nouns کہلاتے ہیں۔
Concrete nouns اور Abstract nouns کا فرق اور پہچان
concrete nouns اور abstract nouns ایک دوسرے کے opposite ہیں۔ جن nouns کو چھوا اور دیکھا جاسکتا ہے concrete nouns کہلاتے ہیں اور جنہیں چھوا یا دیکھا نہیں جا سکتا ہے abstract nouns کہلاتے ہیں۔
Use of concrete nouns and abstract nouns in sentences
کچھ ایسے sentences دیکھتے ہیں جن میں concrete nouns اور abstract nouns دونوں کا استعمال ہوا ہے، بلو کلر میں دکھاۓ گۓ concrete nouns ہیں اور گرین کلر میں دکھاۓ گۓ abstract nouns ہیں:ـ
concrete noun اور abstract noun کا فرق سمجھیں
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔