Check in and check out

Difference between check in and check out explained in Urdu.   We hope this will help you to learn English from Urdu. 

انگلش الفاظ کے کئی کئی معنی ہوتے ہیں۔ انگلش فریزز  check-in   اور    check-out  کو دو تین طریقوں سے لکھا جاتا ہے اور ہر طریقے کے اپنے معنی  ہیں اور مختلف پارٹ آف اسپیچ سے انکا تعلق  ہے۔  بولنے اور لکھنے میں یہ ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے  ہیں جس سے کنفیوژن بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس مضمون میں  آپ کو ان فریزز کے درست معنی اور استعمال بتائیں گے جس سے یہ کنفیوژن دور ہونے میں مدد ملے گی۔

اس صفحے کے آخر میں اس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن موجود ہے۔

Learn meanings and use of check in and check out

checkin or check in or check-in

یہ  phrase  دو ورڈز  check  اور in  سے بنا ہے۔ check   ایک  verb  ہے جب کہ  in  ایک  preposition  ہے۔  اس phrase کے دونوں الفاظ کو ملا کر بھی لکھا جاتا ہے اور   space  دے کر علیحدہ  بھی۔   جب انہیں علیحدہ لکھا جاتا ہے تو  hyphen  یعنی ڈیش  کے ذریعے الگ کیا جاتا ہے اور hyphen    کے بغیر بھی۔  اسے ان تینوں طریقوں سے لکھا اور استعمال کیا جاتا ہے۔

checkin

check  in

check-in

check in meaning in Urdu

Use of check in

check  اور in   کو  ملا کر لکھنا (checkin)    مناسب نہیں ہے۔  کوشش کریں کہ اِن   الفاظ کو علیحدہ لکھیں۔ check in    کو دو طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔

1:  ایک قریب لکھے ہوۓ مگر علیحدہ الفاظ کے طور پر۔  اِس صورت میں یہ ایک  phrase  نہیں ہوتا بلکہ دو الگ الگ ورڈز ہوتے ہیں ۔  check    ایک  verb  ہے،  جب کہ  in  ایک  preposition  ہے۔ check in  کے معنی  ہیں:  جانچ ،  پڑتال ، جائزہ،  وضاحت،  تصدیق ۔

check in  کا استعمال   اِن  مثالوں میں دیکھیں:ـ

آپ کو استعمال کرنے کے بعد آلات کو جانچنا  ہوگا۔

You must check in the equipment after using it.

مجھے ہر تین گھنٹے بعد اپنے باس کے ساتھ تصدیق کرنی پڑتی ہے۔

I have to check in with my boss every three hours.

فراہم کرنے والوں سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے بعد براہ کرم مجھ سے پڑتال کرلیں۔

Please check in with me after you get an update from the suppliers.

مجھے اپنے نوٹس  چیک کرنے ہیں۔

I have to check in my notes.

اس نے محسوس کیا کہ اس کے والدین کی جانچ کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ حال ہی میں بیمار ہوئے تھے۔

He felt it was essential to check in on his parents since they had been recently ill.

مجھے اپنی ڈائری  سے تصدیق کرنے دیں۔

Let me check in my diary.

آپ نے غور کیا ہوگا کہ اِن جملوں میں اگر چہ check  کے بعد  in آیا ہے  مگر دونوں الفاظ کے اپنے اپنے معنی ہیں،  یعنی یہ ایک phrase  کے طور پر استعمال نہیں ہوۓ ہیں۔

check in  : 2   کو phrase  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  اِس صورت میں اِس کے معنی ہیں: ہوٹل، ائر پورٹ یا ایسی ہی کسی اور جگہ پر آمد کا اندراج کرانا۔ ہوٹل، ائرپورٹ، اور کچھ دیگر جگہوں  کو استعمال کرنے کے لئیے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو ہوٹل کا  کمرہ استعمال کرنا ہو تو  ہوٹل کے استقبالیہ پر آپ کو اپنی تفصیلات درج کروانی پڑیں گی۔ آپ کا نام، پتہ، شناختی کارڈ کا نمبر، فون نمبر درج کیا جاۓ گا۔ آپ کو مہیا کیے جانے والے کمرےکا نمبر،  وقت اور تاریخ آمد درج کی جاۓ گی، طے شدہ کرایہ اور متوقع روانگی کی تاریخ، اور دیگر تفصیلات درج کی جائیں گی۔ اندراجات کے اس تمام عمل کو انگلش میں  check in  کہا جاتا ہے۔

اِس ہی طرح جب آپ ہوائی سفر کے لئیے کسی ائیر پورٹ میں داخل ہوتے ہیں تو ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے پہلے متعلقہ ائر لائین کا عملہ  آپ کا ٹکٹ طلب کرے گا، ٹکٹ چیک کرے گا، اپنے پاس اندراج کرے گا، آپ کا سامان وصول کرے گا، اسکا وزن اور اندراج کرے گا، آپ کو بورڈنگ کارڈ اِشو کرے گا۔ اِس تمام عمل کو انگلش میں  check in  کہا جاتا ہے۔

check in  کا اس طرح  phrase کے طور پر بغیر  hyphen  کے  استعمال  part of speech  کے لحاظ سے  بطور   verb   ہوتا ہے۔

check-in  کا بطور  verb  جملوں میں استعمال دیکھیں:ـ

Examples of use of “check in” as verb

میں نے ہوٹل سے کہا ہے کہ  میں کل آمد کا اندراج کروں گا۔

I have told the hotel that I will check in tomorrow.

انہوں نے مانچسٹر جانے والی پرواز کے لیے صبح 2:00 بجے کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا اندراج کیا۔

He checked in at Karachi Airport at 02:00 am for a flight to Manchester.

ہم اپنے سامان کی   آمد کا اندراج کہاں کریں؟

Where do we check in our baggage?

براہ کرم مقامی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے آمد کا اندراج کریں۔

Please check in at least an hour before a local departure.

شکریہ۔ میں بعد میں آمد کا اندراج کروں گا۔

Thanks. I will check in later.

Learn meanings and use of check in and check out

Use of check-in

آمد کے اندراج کے معنوں میں  اس  phrase  کو  noun  کے طور پر  hyphen  لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں یہ ایک  noun کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی ہوتے ہیں  check-in  کی جگہ یا لفظ  check-in  ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

check in examples as noun from check in and check out
check out meaning in Urdu

Use of checkout

checkout  جب ملا کر لکھا جاتا ہے،  بغیر کسی اسپیس یا hyphen  کے،  تو یہ ایک لفظ ہوتا ہے۔  اس صورت میں یہ  noun  یا   adjective   ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے:  خریداری مکمل کرنے کے بعد   کیشئیر سے  جانچ پڑتال کرانا،  حساب کتاب کرنا ۔ checkout    کے  noun کے طور پر استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

آپ ادائیگی کیے بغیر  چیک آؤٹ کے ذریعے نہیں جا سکتے۔

You can’t just go through the checkout without paying.

اب آپ چیک آؤٹ کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

You may now proceed through the checkout.

ہوٹل کے اضافی فوائد میں دیر سے چیک آؤٹ شامل ہے۔

The hotel’s extra benefits include late checkout.

کلرک نے چیک آؤٹ پر میری اشیاء کو اسکین کیا۔

The clerk scanned my items at the checkout.

چیک آؤٹ پر،  آپ کا بل آپ کے لیے پرنٹ کیا جائے گا۔

At checkout, your bill will be printed for you.

checkout     کے  adjective  کے طور پر استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

دکان میں اپنی خود چیک آؤٹ لائن ہے۔

The grocery has a self-checkout line.

جب میں چیک آؤٹ کاؤنٹر پر پہنچا تو کیشئر نے مسکرا کر میرا بل تیار کیا۔

When I got to the checkout counter, the cashier smiled and prepared my bill.

اسٹور میں چیک آؤٹ کی بہت سی گزر گاہیں  ہیں۔

The store has a lot of checkout lanes.

ہمارے ہوٹل کا چیک آؤٹ کا وقت صبح گیارہ بجے تھا۔

Checkout time was at 11 am for our hotel.

سپر مارکیٹ میں ایک محفوظ چیک آؤٹ طریقہ کار  تھا۔

The supermarket had a secure checkout process.

check in اور check out کے معنی اور استعمال جانیں

Use of check out

check out جب علیحدہ بغیر hyphen   کے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے دو (2)  مطلب ہوتے ہیں،  ایک phrase   کی صورت میں،  اور دوسرے  دو  (2)  الگ الفاظ کی صورت میں۔ دونوں صورتوں میں یہ  verb  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔  دو الگ الفاظ کی صورت میں اس کے معنی ہوتے ہیں:  چیک کرنا،  جانچنا،  تصدیق کرنا،  ڈھونڈنا،  دیکھنا۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

ہماری نئی فیشن رینج  کا جائزہ لیں!

Check out our new fashion range!

ارے، اس گاڑی کی جانچ کرو!

Hey, check out that car!

پولیس کو کال کی پڑتال کرنا پڑی۔

The police had to check out the call.

ہماری ہوم سائٹ پر لنکس دیکھیں۔

Check out the links on our home site.

ہماری ویب سائٹ پر ہماری نئی قیمتیں دیکھیں۔

Check out our new prices at our website.

جب یہ الفاظ  phrase  کی شکل میں استعمال ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے:کسی  جگہ یا کسی سہولت کے  استعمال کے بعد واپسی،  ہوٹل سے اخراج،   ہوائی اڈے سے اخراج۔  اس صورت میں یہ  verb ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

ہمیں 11 بجے تک ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا ہے۔

We’re supposed to check out of the hotel by 11 o’clock.

میں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے جا رہا ہوں۔ ہوائی اڈے پر مجھ سے ملو۔

I am going to check out from the hotel. Meet me at the airport.

وہ استقبالیہ ڈیسک پر گیا ہے،  شاید چیک آؤٹ کرنے کے لیے۔

He has gone to the reception desk, presumably to check out.

انہوں نے سامان پیک کیا اور ہوٹل سے باہر نکلے۔

They packed and checked out of the hotel.

ہم صبح 10 بجے تک ہوائی اڈےسے چیک آؤٹ کرنے کی توقع کرتے ہیں۔

We are expected to check out from the airport by 10 am.

check in اور check out کے معنی اور استعمال جانیں

Use of check-out

اخراج یعنی جانے کے اندراج کے معنوں میں  اس  phrase  کو  hyphen  لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔   خاص طور پر ہوٹل کا کمرہ واپس کرتے وقت۔  hyphen    کے ساتھ  check-out  ایک  noun  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

check out meaning in Urdu

Summary – خلاصہ

  • checkin ملا کر لکھنا غلط ہے۔
  •  
  • check in کے دو (2)  مطلب ہوتے ہیں۔ check   اور in  کے علیحدہ الفاظ ہونے کی صورت میں یہ  verb  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان کا مطلب ہوتا ہے: جانچنا، پڑتال کرنا، چیک کرنا، تصدیق کرنا۔phrase   کے طور پر استعمال سے اس کا مطلب ہوتا ہے: کسی ہوٹل، ہوائی اڈے پر آمد کا  اندراج کرنا۔
  •  
  • check-in یعنی  hyphen  کے استعمال سے یہ  noun  بن جاتا ہے۔ اس صورت میں یہ  آمد کے اندراج کی جگہ  کے لئیے استعمال ہوتا ہے،  اور  noun  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
  •  
  • checkout جب ملا کر لکھا جاتا ہے،  بغیر کسی اسپیس یا hyphen  کے،  تو یہ ایک لفظ ہوتا ہے۔  اس صورت میں یہ  noun  یا   adjective    ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے:  خریداری مکمل کرنے کے بعد   کیشئیر سے  جانچ پڑتال کرانا،  حساب کتاب کرنا۔ 

 

check out جب علیحدہ بغیر hyphen   کے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے دو (2)  مطلب ہوتے ہیں،  ایک phrase   کی صورت میں،  اور دوسرے  دو  (2)  الگ الفاظ کی صورت میں۔ دونوں صورتوں میں یہ  verb  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔  دو الگ الفاظ کی صورت میں اس کے معنی ہوتے ہیں:  چیک کرنا،  جانچنا،  تصدیق کرنا،  ڈھونڈنا،  دیکھنا۔ جب یہ الفاظ  phrase  کی شکل میں استعمال ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے:کسی  جگہ یا کسی سہولت کے  استعمال کے بعد واپسی،  ہوٹل سے اخراج،   ہوائی اڈے سے اخراج۔

اخراج یعنی جانے کے اندراج کے معنوں میں  اس  phrase  کو  hyphen  لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔   خاص طور پر ہوٹل کا کمرہ واپس کرتے وقت۔  hyphen    کے ساتھ  check-out  ایک  noun  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

check in اور check out کے معنی اور استعمال جانیں

انگلش ورڈز کا درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors