be been being
Learn be been being in Urdu. How to use be been being explained in Urdu with examples in English and Urdu. See be been and being sentences.
In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs be been being. Be, been, and being are forms of the verb. Knowledge of using be, been, and being will significantly improve your English writing and speaking skills.
being، be اور been جو انگلش ورب گروپ be کا حصہ ہیں، بہت ہی اہم اور کثرت سے استعمال ہونے والے وربز ہیں۔ اس مضمون میں ہم ان تینوں کے معنی جانیں گے، ان کا استعمال جانیں گے اور ان تینوں کا فرق بھی جانیں گے۔ ان کا درست استعمال آپ کو صحیح انگلش جملے بنانے میں مدد دے گا۔ انگلش اور اردو مثالوں کے ذریعے ان تینوں وربز پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
be verbs
انگلش گرامر میں “be verbs” کے نام سے ایک گروپ جانا جاتا ہے جو تین verbs جنہیں be, being, been, کہا جاتا ہے، پر مشتمل ہے۔یہ تینوں Auxiliary Verbs ہیں۔ be ان کا root word (بنیادی لفظ) ہے، being اس کی present participle form ہے اور been اس کی past participle form ہے۔be ایک irregular verb ہے کیونکہ اس کے present participle اور past participle کسی قاعدے سے نہیں بنے ہیں یعنی ‘d’ یا ‘ed’ کا اضافہ کر کے نہیں بناۓ گۓ ہیں۔
Learn be been being in Urdu
be
- be سے پہلے to لگا کر infinitive verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میرا بیٹا انجینئر ہونا چاہتا ہے۔ |
My son wants to be an engineer. |
آپ کو شام کے 4 بجے تک جانے کے لئیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ |
You need to be ready to leave by 5 pm. |
میں روانی سے انگلش بولنا چاہتا ہوں۔ |
I want to be fluent in English. |
- Future continuous tense کے جملے بنانے میں auxiliary verb کے طور پر main verb کی present participle form سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وہ جلد یورپ جا رہا ہوگا |
He will be going to Europe soon. |
ہم آج رات سرحد عبور کر رہے ہوں گے۔ |
We shall be crossing the border this night. |
تم اگلے مہینے ملک کے لئیے کھیل رہے ہوں گے۔ |
You will be playing for the country next month. |
خاموش رہو۔ |
Be quiet. |
محتاط رہو۔ |
Be careful. |
صبر کرو۔ |
Be patient. |
جاپان اور جرمنی کے درمیان ایک میچ کھیلا جاۓ گا۔ |
A match will be played between Japan and Germany. |
چور پولیس سے پکڑا جاۓ گا۔ |
The thief will be caught by the police. |
ہوائی جہاز مجیب سے اڑایا جاسکے گا۔ |
The airplane could be flown by Mujeeb. |
گھر کا کام دو گھنٹے میں لازمی کیا جاۓ۔ |
The homework must be completed in two hours. |
اسے آخری گیارہ میں سے نکالا جا سکتا ہے۔ |
He can be dropped from the final eleven. |
نتیجہ دلچسپ ہو سکتا ہے۔ |
The result could be interesting. |
مجھے تمہاری مدد کر کے خوشی ہوگی۔ |
I would be happy to help you. |
تمہیں شرم آنی چاہئیے۔ |
You should be ashamed. |
اسے اس کی بدسلوکی کی سزا لازمی دی جاۓ۔ |
He must be punished for his misbehavior. |
Being
- be کا present participle ہے being ۔ اس کے بنیادی معنی ’’ہونا‘‘ ہی ہیں۔ اسے کسی کام کے موجودہ زمانے میں جاری رہنے کو ظاہر کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسرے یہ کسی چیز کے موجود رہنے کو ظا ہر کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر تو verb ہےلیکن noun کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اسے کسی شخص کی فطرت یا رویے کے اظہار کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں زیادہ تر were, was, are, am, is, کے بعد لگایا جاتا ہے۔ انہیں prepositions کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ان صورتوں میں کیا جاتا ہے:ـ
noun .1 کے طور پرbeing کسی شخص یا کسی اور چیز کے وجود کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں ایک انسان ہوں۔ I am a human being.
کورونا وائرس نے دنیا میں کئی انسانوں کی جان لے لی۔ The coronavirus killed many human beings in the world.
میں نے دالان کے نیچے کسی قسم کے وجود کو چلتے ہوئے دیکھا۔ I saw some kind of being walk down the hallway.
یہ قانون یکم جنوری کو وجود میں آیا۔ The law came into being on 1st January.
تمام مخلوقات کائنات کی فطرت کے بارے میں حیران ہیں۔ All beings wonder about the nature of the Universe.
تم مضحکہ خیز ہو رہے ہو۔ You are being ridiculous.
رشید پُر اعتماد ہے۔ Rasheed is being confident.
تمام طلباء کو مقابلے کے لیے منتخب ہونا پسند ہے۔ All the students like being selected for the contest.
میرے دوست ہونے کا شکریہ۔ Thank you for being my friend.
وہ اس وقت ایک مصیبت بنی ہوئی ہے۔ She is being a nuisance right now.
کھانا اس وقت تیار ہو رہا ہے۔ The food is being prepared right now.
مجھے افسوس ہے کہ میں کل خود غرض تھا۔ I am sorry I was being selfish yesterday.
میں قیادت کی پوزیشن میں رہنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ I enjoy being in a leadership position.
پاگل ہونا کبھی کبھی شغل ہوتا ہے۔ Being silly is fun sometimes.
میں اس خوف میں رہتا ہوں کہ غلط نہ سمجھا جاؤں۔ I live in fear of not being misunderstood.
ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اسی طرح ہے جس طرح میں اپنی زندگی گزارتا ہوں۔ Being nice to everyone is just how I live my life.
کیا آپ کو اتنا سخت ہونا پسند ہے؟ Do you love being so rigid?
Been
- be کا past participle ہے been ۔ اس کے بھی بنیادی معنی ’’ہونا‘‘ ہی ہیں ۔ انہیں جملے کے subject سے متعلق کسی معلومات کو جو ابھی تو موجود نہ ہو لیکن کچھ عرصے پہلے تک موجود رہی ہو، کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں ہمیشہ have, has, had کے ساتھ perfect tenses میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ been کو prepositions کے ساتھ استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ان صورتوں میں کیا جاتا ہے:ـ
1. کسی جگہ پر جانے کے اظہار کے لئیے been استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں دو بار لندن جا چکا ہوں۔ I have been to London twice.
کیا آپ دبئی گئے ہیں؟ Have you been to Dubai?
ہم ملک کے تمام بڑے شہروں میں جا چکے ہیں۔ We have been to all the major cities of the country.
کیا آپ اس سے پہلے چڑیا گھر گئے ہیں؟ Have you been to the zoo before this?
وہ دو ہفتے سے بیمار تھی۔ She had been sick for two weeks.
میں آپ کی فون کال کا انتظار کر رہا ہوں I have been waiting for a call from you.
تم مجھے پاگل بنا رہے ہو۔ You have been driving me crazy.
میں کلاس صدر بن سکتا تھا اگر میں واقعی کوشش کرتا ۔ I could have been class president if I had really tried.
انور کو کچرا اٹھانے والا ہونا چاہیے تھا۔ Anwar should have been the one to take out the trash.
مزمل کا انتخاب ہو جاتا اگر اس کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہوتی۔ Muzammil would have been selected if he had a University degree.
Learn be been being in Urdu
- being کو were, was, are, is, am, کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور been کو had, have, has, کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
- being کے ساتھ sentence شروع کیا جا سکتا ہے، جب کہ been کے ساتھ نہیں۔
- being کو prepositions کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جب کہ been کبھی بھی prepositions کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا ہے۔
- been کو مفروضے بنانے کے لئیے should have, would have, could have کی طرز پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ been کو نہیں۔
Learn be been being in Urdu
Learn be,been, and being in Urdu
Learn gerund in Urdu