Use of am is are

 In order to understand English Grammar in Urdu, one must understand all English parts of speech in Urdu. The verb is an essential part of English parts of speech and in that learning use of "am is are” is most important.  Here, we have explained in Urdu, what are: am is are, and how are they used. 

انگلش میں وربز    am, is, are   کا شاید سب سے زیادہ استعمال ہے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  am, is, are  کو کن جگہوں پر اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔   اس مضمون کو آخر تک پڑہنے سے     am, is  اور  are   کے بارے میں آپ کے ذہن میں جو بھی سوالات ہوں گے، جواب مل جائیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس سے مضمون میں استعمال کیے گۓ الفاظ کا صحیح تلفظ سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ایم، از، اور  آر  کا استعمال سمجھیں

am, is اور are کیا ہیں؟

انگلش میں  “to be verbs”  کا  سب سے زیادہ استعمال ہے۔  اِن  verbs کو  to be verbs   کے طور پر جانا جاتا ہے:ـ

am, are, is, was, were, be, been, being

انہیں کسی شخص  یا کسی چیز کی صفت یا وضاحت بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کسی کا نام،  عمر، قومیت،  پیشہ یا  احساس وغیرہ۔ اس مضمون میں صرف  am, is  اور  are   کے استعمال پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔

 am, is  اور  are   کو  زمانہ حال (Present Tense)   میں کسی شخص،  جگہ، چیز یا تصور کو بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ انگلش میں دو قسم کے  verbs  ہوتے ہیں:ـ

  • Main Verbs
  • Auxiliary Verbs

 جب کسی جملے میں صرف ایک  verb  ہوتا ہے تو وہ ہی  main verb   ہوتا ہے، اور جب ایک سے زیادہ  verb   ہوتے ہیں  تو  action   ظاہر کرنے والا main verb    ہوتا ہے اور باقی   وربز  auxiliary verb   ہوتے ہیں۔   Auxiliary Verbs   مختکف قسم کے  tenses   بنانے اور دیگر کیفیات  ظاہر کرنے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔

 am, is  اور  are   بھی دونوں طرح سے استعمال ہوتے ہیں،   یعنی  main verb  اور  auxiliary verb   کے طور پر۔   جب یہ  main verb کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو جملے میں ان کے علاوہ کوئی دوسرا  verb  نہیں ہوتا ہے۔  سب سے پہلے ان کا   main verb   کے طور پر استعمال دیکھتے ہیں۔

Use as main verb

Main Verb کے طور پر انہیں زمانہ حال (Simple Present Tense)    میں  کسی کا نام،  عمر، قومیت،  پیشہ، کیفیت، خصوصیت  یا  احساس ظاہر کرنے کے لئیے  استعمال کیا جاتا ہے:ـ ان جملوں کا اسٹرکچر اس طرح کا ہوتا ہے:

subject + is/am/are + adjective or noun + remaining sentence

جملے کے  subject   میں اگر  “I”  ہو تو اس کے ساتھ ہمیشہ “am”   لگتا ہے۔  you, we”   اور  “they   کے ساتھ ہمیشہ “are”   لگتا ہے۔  subject   میں  plural noun  ہوں تو ان کے ساتھ بھی  “are”    لگتا ہے۔ “it, she, he”    اور  subject میں  singular noun   ہو تو ان کے ساتھ “is”    لگتا ہے۔   یہ جملے دیکھیں:ـ
میں اب گھر پر ہوں۔

I am at home now.

میں محنتی ہوں۔

I am hardworking.

میں انگریزی کا استاد ہوں.

I am an English teacher.

میں انتہائی اداس ہوں۔

I am extremely sad.

مجھ آپ کے نقصان کا افسوس ہے.

I am sorry for your loss.

میری عمر اب ساٹھ سے زیادہ ہے۔

I am over sixty now.

میں آپ کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوں۔

I am ready to go with you.

اسلم باصلاحیت ہے۔

Aslam is talented.

وہ 19 اور اس کا بھائی 22 سال کا ہے۔

She is 19 and her brother is 22.

سارہ بہت خوبصورت ہے۔

Sarah is very beautiful.

وہ ہسپانوی ہے۔

He is Spanish.

میرا نام فرخ ہے۔

My name is Farrukh.

فاخرہ اسکول میں ہے۔

Fakhrah is at school.

ظہیر بہت موٹا ہے۔

Zaheer is very fat.

آپ لمبے اور پتلے ہیں۔

You are tall and thin.

 عزیز اور منیرسپاہی ہیں؟

Aziz and Muneer are soldiers.

اس کے والدین  استاد  ہیں۔

Her parents are teacher.

ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

They are from Afghanistan.

ہم خوفزدہ  نہیں ہیں۔

We are not scared.

آپ اس کام کے لیے موزوں ہیں۔

You are fit for this job.

           آپ نے غور کیا ہو گا کہ  یہاں am, is   اور  are   کے علاوہ ان جملوں میں کوئی دوسرا  verb   نہیں ہے۔

ایم، از، اور  آر  کا استعمال سمجھیں

Use as auxiliary verb

Am, is اور are   کو   Present Continuous Tense   بنانے کے لئیے بھی  استعمال کیا جاتا ہے یعنی زمانہ حال میں کسی کام کے جاری رہنے کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

ان جملوں کا اسٹرکچر اس طرح کا ہوتا ہے:

    subject  +  is/am/are  + verb with ing + remaining sentence

subject کے ساتھ ان کا استعمال پہلے بتاۓ گۓ اصولوں کے مطابق ہو گا۔  یہاں am, is     اور are     اکیلے verb  نہیں ہوتے۔  ان کے بعد  ایک  main verb  کو  present participle form  میں لگایا جاتا ہے،  یعنی  “ing”   کا  اضافہ کر کے ،  جیسے  playing, going, taking  وغیرہ۔یہ جملے دیکھیں:ـ

میں ٹیلی ویژن دیکھ رہا ہوں۔

I am watching television.

میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

I am playing cricket.

آپ غلط صفحہ سے پڑھ رہے ہیں۔

You are reading from the wrong page.

آپ مجھے بہت زور سے دبا  رہے ہیں۔

You are pushing me too hard.

وہ بس میں سفر کر رہا ہے۔

He is traveling on a bus.

وہ کھانا بنا رہی ہے۔

She is preparing a meal.

بارش ہو رہی ہے۔

It  is raining.

وہ ایک قطار میں کھڑے ہیں۔

They are standing in a queue.

امجد گیند کو لات مار رہا ہے۔

Amjad is kicking the ball.

ماجد اور ساجد آرام کر رہے ہیں۔

Majid and Sajid are taking rest.

آپ نے دیکھا کہ  present continuous tense    میں جملے بنانے کے لئیے  am, is  اور  are  کے علاوہ  ایک اور  verb   کو  main verb   کے طور پر present participle form  میں یعنی  “ing”   کا اضافہ کرکے لگایا گیا ہے۔اس صفحے  دکھائیے گۓ جملوں میں  present participle form  میں استعمال ہونے والے  verbs  کو  گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔

Use in passive voice

یہ Simple Present Tense   جسے ہم  Present Indefinite Tense  بھی کہتے ہیں اور  Present Continuous Tense  میں  passive voice  جملے  بنانے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ Simple Present Tense  میں  passive voice  بنانے کے لئیے ان جملوں کا اسٹرکچر اس طرح کا ہوتا ہے:

    Subject + is/am/are + verb in past participle form + by + remaining sentence

Simple Present Tense   میں یہ جملے دیکھیں:ـ

Passive Voice Active Voice
Cartoon movies are seen by kids with interest. Kids see cartoon movies with interest.
A ball is hit by Aslam. Aslam hits a ball.
The grass is mostly eaten by animals. Animals mostly eat grass.
Active Voice  اور  Passive Voice   کیا ہوتے ہیں اور کیسے بنتے ہیں،  پر تفصیلی ویڈیوز ہمارے چینل پر موجود ہیں۔ انہیں ہماری  Active voice  and Passive voice   والی playlist      پر دیکھا جا سکتا ہے۔  Present Continuous Tense  میں  passive voice  بنانے کے لئیے ان جملوں کا اسٹرکچر اس طرح کا ہوتا ہے:

    subject  +  is/am/are + being  + verb in past participle form + by + remaining sentence

Present Continuous Tense   میں یہ جملے دیکھیں:ـ
Passive Voice Active Voice
A speech is being delivered by Mazhar. Mazhar is delivering a speech.
A novel is being read by me. I am reading a novel.
The thieves are being chased by the police. The police are chasing the thieves.
 
Formation of Negative sentences with am is are in Urdu
Formation of Interrogative sentences with am is are in Urdu

ایم، از، اور  آر  کا استعمال سمجھیں

Summary

  • am, is اور  are  ایک قسم کے verb   ہیں جو اکیلے  main verb   کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں اور  auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔
  • Main verb کے طور پر انہیں simple present tense    میں کسی شخص،  جگہ، چیز یا تصور کو بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • Auxiliary verb کے طور پر انہیں  Present Continuous Tense   میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • انہیں Present Indefinite Tense   اور  Present Continuous Tense   میں  passive voice  بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
  • جملے کے subject   میں اگر  “I”  ہو تو اس کے ساتھ ہمیشہ “am”   لگتا ہے۔  you, we”   اور  “they   کے ساتھ ہمیشہ “are”   لگتا ہے۔  subject   میں  plural noun  ہوں تو ان کے ساتھ بھی  “are”    لگتا ہے۔ “it, she, he”    اور  subject میں  singular noun   ہو تو ان کے ساتھ “is”    لگتا ہے۔
  • negative sentences  بنانے کے لئیے  جملے میں  ان کے فوری بعد  not   کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
  • interrogative sentences بنانے کے لئیے  انہیں جملے کے  subject   سے پہلے لگایا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں  question mark  (?)   لگایا جاتا ہے۔
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors