انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں اور اس کے لیے ہمارا گرامر کا صفحہ وزٹ کریں۔
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English, knowledge of extensive vocabulary with meanings in Urdu language is quite essential. If you want to learn English, you will have to have, along with Grammar, a sufficient vocabulary according to your need. Here, we will provide you a collection of important English words starting with "a”, with Urdu meaning, related English sentence and its Urdu translation, so that you can speak and write good English in every walk of your life.
a سے بننے والے الفاظ
اس صفحے پر ہم آپ کے لیے "a” سےشروع ہونے والے اہم الفاظ کا ذخیرو پیش کر رہے ہیں۔ الفاظ کے ساتھ انکا اردو میں تلفظ، اردو معنی، لفظ سے متعلق انگریزی جملہ اور اسکا اردو ترجمہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ آپ نے اپنے آپ کو ان الفاظ تک محدود نہیں رکھنا ہے۔ اپنے موضوعات کے لحاظ سے آپ نے اپنا الفاظ کا ذخیرہ بڑہاتے رہنا ہے۔الفاظ کو زبانی یاد کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے لیے آپ کو بہت سارا لکھنا ہو گا۔زیادہ لکھنے کےلیے آپ کو بہت کچھ پڑھنا، سننا اور دیکھنا ہوگا۔انگریزی اخبار، کتابیں، رسائل اور مووی دیکھیں اور خوب لکھیں۔ انگریزی گرامر اردو میں سمجھنے کے لیے ہمارے گرامر کےصفحے کو وزٹ کریں۔
a ایک اے
This is a book. یہ ایک کتاب ہے۔
all تمام آل
All my pencils are black.
میری تمام پینسلیں کالی ہیں
as جیسا ایز
It is blue as sky. یہ آسمان جیسا نیلا ہے۔
about متعلق اباؤٹ
This story is about a lion.
.یہ کہانی ایک شیر کے متعلق ہے
also بھی آلسو
He is also my friend.
وہ میرا دوست بھی ہے۔
and اور اینڈ
I have a pencil and a book.
میرے پاس ایک پینسل اور ایک کتاب ہے۔
any کوئی اینی
Give me any book. مجھے کوئی کتاب دے دو۔
after کے بعد آفٹر
Aslam came here after you left.
اسلم آپ کے جانے کے بعد یہاں آیا۔
ask پوچھنا آسک
I want to ask a question.
میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔
another ایک دوسری این ادر
Please give me another ball.
براۓ کرم مجھے ایک دوسری گیند دیں۔
again دوبارہ اگین
I will come here again.
میں یہاں دوبارہ آؤں گا۔
against خلاف اگینسٹ
I am not against you.
میں تمہارے خلاف نہیں ہوں۔
always ہمیشہ آل ویز
I will always remain your friend.
میں ہمیشہ تمہارا دوست رہوں گا۔
area علاقہ ایریا
Keep your area clean.
اپنا علاقہ صاف رکھیں۔
away دور اوے
It is 10 kilometers away from here.
یہ یہاں سے دس کلو میٹر دور ہے۔
almost تقریباً آلموسٹ
He had almost reached the finishing line.
وہ تقریباً اختتامی لکیر تک پہنچ چکا تھا
anything کوئی چیز اینی تھنگ
Do you need anything?
کیا تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے؟
already پہلے سے آل ریڈی
I have already booked the seat.
میں نے پہلے سے سیٹ بک کر والی ہے۔
allow اجازت دینا ایلاؤ
Kindly allow me 3 days’ leave.
مہربانی کر کے مجھے تین دن کی چھٹی کی اجازت دے دیں۔
add جمع کرنا، اضافہ کرنا۔ ایڈ
You can add sugar as much as you want.
آپ چینی میں جتنا چاہیں اضافہ کر لیں۔
art فن آرٹ
He knows the art. وہ فن جانتا ہے۔
air ہوا ائیر
Fill the tires with air.
ٹائیروں میں ہوا بھر دہ۔
across آر پار، بھر میں ایکراس
The news spread across the town like a fire.
خبر گاؤں بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
able قابل ہونا ایبل
I was able to climb the tree.
میں درخت پر چڑھنے کے قابل تھا۔
See words starting with "a” انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں See English words starting with - a, with Urdu translation
age عمر ایج
My age is 25 years. میری عمر 25 سال ہے۔
appear ظاہر ہونا، نمودار ہونا، حاضر ہونا ایپیر
He has to appear in court.
اسے عدالت میں حاضر ہونا ہے۔
actually واقعی، حقیقت میں۔ ایکچو لی
Ahmed is actually a strongman.
وہ حقیقت میں ایک مضبوط آدمی ہے۔
along ساتھ ایلانگ
Take him along just in case…
اسے ساتھ میں لے جاؤ، ہو سکتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔
arm بازو آرم
Her arm was broken in an accident.
اسکا بازو ایک حادثے میں ٹوٹ گیا تھا۔
action حرکت، کام، قدم اٹھانا، ایکشن
Take an action immediately.
فوراً کوئی قدم اٹھائیں۔
activity سرگرمی، حرکت، ایکٹی وٹی
Chess is a good mental activity.
شطرنج ایک اچھی دماغی سرگرمی ہے۔
author مصنف آتھر
Who is the author of this book?
اس کتاب کا مصنف کون ہے؟
authority اختیار اتھارٹی
You have no authority to block the road.
آپ کو سڑک بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
alter تبدیل کرنا آلٹر
Can you alter the law?
کیا آپ قانون تبدیل کر سکتے ہیں؟
accept قبول کرنا۔ ایکسیپٹ
Kindly accept my apology.
مہربانی کر کے میری معافی قبول کریں۔
answer جواب دینا۔ آنسر
You can answer any three questions.
آپ کوئی سے تین سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں۔
adopt گود لینا، اختیار کرنا۔ ایڈاپٹ
She was adopted by her uncle when she was three years old.
اسے اس کے چچا نے گود لے لیا تھا جب وہ تین سال کی تھی۔
argue دلیل دینا، بحث کرنا۔ آرگیو
The lawyer argued in the court.
وکیل نے عدالت میں دلائل دیے۔
amount رقم۔ اماؤنٹ
I have an amount of Rs.5,000
میرے پاس پانچ ہزار کی رقم ہے۔
ability قابلیت۔ ایبی لٹی
He has the ability to write 5000 words a day.
اس میں پانچ ہزار الفاظ روزانہ لکھنے کی قابلیت ہے۔
attack حملہ کرنا۔ اٹیک
He was attacked with a knife.
اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔
arrive پہنچنا۔ ایرائیو
I will arrive by 8 pm.
میں آٹھ بجے تک پہنچوں گا۔
analysis تجزیہ۔ اینا لیسز
An analysis is required before the final decision.
آخری فیصلے سے قبل ایک تجزیے کی ضرورت ہے۔
ahead آگے اہیڈ
Go ahead. آگے جاؤ۔
above اوپر، بلند۔ ایبو
No one is above the law.
کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے۔
adult بالغ۔ آڈلٹ
Persons reaching the age of 18 years are adults.
اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد بالغ ہیں۔
absorb جذب کرنا۔ ایب زارب
Wood easily absorbs water.
لکڑی آسانی سے پانی جذب کر لیتی ہے۔
abduct اغوا کر لینا۔ ایب ڈکٹ
Police recovered two abducted persons.
پولس نے دو اغوا شدہ افراد برآمد کیے۔
abdomen پیٹ۔ ایبڈامن
His abdomen was empty.
اس کا پیٹ خالی تھا۔
انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں Words starting with - a
abide پابندی کرنا ایبائڈ
A good citizen always abides by the law.
ایک اچھا شہری قانون کی پابندی کرتا ہے۔
abolish ختم کرنا، موقوف کرنا۔ ایبا لش
This law was abolished last year.
یہ قانون گذشتہ سال ختم کر دیا گیا تھا۔
absent غیر حاضر، غائب۔ ایب سینٹ
I was absent yesterday.
میں کل غیر حاضر تھا۔
absolute مکمل، پوری۔ ایبسو لیوٹ
He has the absolute majority.
ان کے پاس مکمل اکثریت ہے۔
abscond فرار ہو جانا، غائب ہوجانا۔ ایبس کانڈ
The accused has absconded.
ملزم فرار ہو گیا ہے۔
abuse گالی دینا، غلط استعمال کرنا۔ ایبیوز
Do not abuse peoples’ money.
عوام کے پیسے کو غلط استعمال مت کرہ۔
accident حادثہ۔ ایکسی ڈینٹ
She lost her left leg in an accident.
ایک حادثے میں اس کی بائیں ٹانگ ضائع ہو گئی۔
accent لہجہ۔ ایک سینٹ
He speaks English with an American accent.
وہ امریکن لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔
accompany ساتھ میں ہونا۔ ایکم پنی
I will not accompany them.
میں انکے ساتھ نہیں ہوں گا۔
accuse الزام لگانا اکیوز
He was accused of theft.
اس پر چوری کا الزام تھا۔
See words starting with "a” انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
acquire حاصل کرنا اکوائر
You must acquire good writing skills.
تم لازماً اچھا لکھنے کی صلاحییتیں حاصل کرو۔
activate متحرک کرنا، چلانا، اسٹارٹ کرنا۔ اکٹی ویٹ
Who can activate this machine?
اس مشین کو کون چلاۓ گا۔
actor ادا کار۔ ایکٹر
Raheem is a good actor.
رحیم ایک اچھا ادا کار ہے۔
address پتہ ایڈریس
Please write your address here.
براۓ کرم اپنا پتہ یہاں لکھیے۔
admit قبول کرنا۔ تسلیم کرنا۔ ایڈمٹ
I admit my mistake.
میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔
admire سراہنا۔ ایڈمائر
I admire her for her good habits.
میں اچھی عادتوں پر اسے سراہتا ہوں۔
adjust ڈھالنا، ترتیب دینا، آراستہ کرنا۔ ایڈجسٹ
It will take few days to adjust myself to local people.
مقامی آدمیوں میں خود کو ڈھالنے میں مجھے چند دن لگیں گے۔
advance پہلے، قبل از وقت ایڈوانس
I need this month’s salary in advance.
اس مہینے کی تنخواہ مجھے پہلے چاہیئے۔
advertise اشتہار دینا ایڈورٹائز
You can advertise this on TV.
آپ ٹی وی پر اس کا اشتہار دے سکتے ہیں۔
aerial فضائی۔ ایری یل
The aerial view was amazing.
فضائی منظر زبردست تھا۔
affect متائثر کرنا، اثر ڈالنا۔ افیکٹ
Smoking can affect your lungs.
سگریٹ نوشی آپ کے پھیپڑوں کو متائثر کر سکتی ہے۔
affix چسپاں کرنا۔ افکس
Please affix your photo here.
براۓ کرم اپنی تصویر یہاں چسپاں کریں۔
aggregate کل ملا کر ایگری گیٹ
You will need 60% marks in aggregate to pass the exam.
آپکو امتحان پاس کرنے کے لیے کل ملا کر ساٹھ فیصد نمبر چاہیے ہوں گے۔
agree اتفاق کرنا، رضا مند ہونا، ماننا۔ ایگری
I agree with you. میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔
aid مدد کرنا ایڈ
Some patients require immediate aid.
کچھ مریضوں کو فوری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں See English words starting with - a, with Urdu translation
aim مقصد، غرض،ماحاصل, ہدف ایم
His aim is to become a professional lawyer.
اس کا ہدف پیشہ ور وکیل بننا ہے۔
allege الزام لگانا۔ ایلیج
He alleged that Rustom stole the money.
اس نے الزام لگایا کہ رستم نے رقم چرائی۔
allot دینا، مخصوص کرنا، نام کرنا ایلاٹ
The house was allotted in his father’s name.
گھر اس کے باپ کے نام پر کیا گیا تھا۔
ambition آرزو، خواہش ایم بی شن
Becoming a lawyer is my ambition.
وکیل بننا اس کی آرزو ہے۔
ambassador سفیر۔ ایم بے سیڈر
Who is the ambassador of China in Pakistan?
پاکستان میں چین کا سفیر کون ہے؟
ambush گھات لگا کر حملہ کرنا ایم بش
They were ambushed when passing through a street.
جب وہ ایک گلی سے گذر رہے تھے، ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
amend ترمیم کرنا، تبدیل کرنا۔ امینڈ
The local laws need to be amended soon.
مقامی قوانین کو جلد بدلنے کی ضرورت ہے۔
amid کے درمیان۔ اے مڈ
Saima could see nothing amid snow and darkness.
سائمہ برف اور اندھیرے کے درمیان کچھ نہ دیکھ سکی۔
ample وسیع۔ ایمپل
We have ample space along with our house.
ہمارے پاس گھر کے ساتھ وسیع جگہ ہے۔
among کے درمیان، میں۔ اے منگ
Rasheed was among the persons caught during the raid.
چھاپے کے دوران پکڑے گۓ افراد میں رشید بھی تھا۔
anchor جہاز کا لنگر اینکر
2 ships anchored at Karachi port today.
کراچی بندرگاہ پر آج دو جہازوں نے لنگر ڈالا۔
ancestor آباؤ اجداد این سسٹر
Their ancestors belonged to Iran.
ان کے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے تھا۔
ancient قدیم۔ این شی اینٹ
Some customs have continued from ancient times.
کچھ رسمیں قدیم زمانے سے جاری ہیں۔
See words starting with "a” انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
anger غصہ۔ اینگر
Keep your anger with yourself.
اپنا غصہ اپنے پاس رکھیں۔
angle زاویہ۔ اینگل
Do not turn your neck beyond the angle of 30 degree.
اپنی گردن 30 ڈگری کے زاویے سے زیادہ نہ موڑیں۔
angel فرشتہ اینجل
Have you ever seen an angel?
کیا تم نے کبھی فرشتہ دیکھا ہے۔
annoy ناراض کرنا۔ اے نواۓ
Don’t annoy her at this time.
اس وقت اسے ناراض مت کرو۔
anomaly بے قاعدگی، بے ضابطگی، غلطی۔ ایناملی
We have found some anomalies in this agreement.
ہم نے معاہدےمیں کچھ بےضابطگیاں پائی ہیں۔
appoint تقرری کرنا۔ ایپوائنٹ
I will appoint an assistant very soon.
میں جلد ایک مددگار کاتقرر کروں گا۔
annual سالانہ اینول
Annual Exams are scheduled to be held next month.
سالانہ امتحانات اگلے مہینے ہونے والے ہیں۔
antique قدیم چیز، نووادرات۔ این ٹیک
Some people like antique art pieces.
کچھ لوگ قدیمی فن پاروں کو پسند کرتے ہیں۔
anthem ترانہ۔ این تھیم
People usually stand up when their national anthem is played.
لوگ عام طور پر قومی ترانہ بجنے پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
anyhow بہر حال۔ اینی ہاؤ
Anyhow I will bring him here.
بہر حال میں اسے لے آؤں گا۔
apathy بے حسی۔ ایپاتھی
How can the apathy of voters be overcome?
ووٹروں کی بے حسی پر کیسے قابو پایا جاۓ۔
applaud تالیاں بجانا۔ ایپلاڈ
The Prime Minister was applauded for his efforts.
وزیر آعظم کی کوششوں پر تالیاں بجائی گئیں۔
See words starting with "a” انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
apology معافی ایپالوجی
His apology was accepted.
اسکی معافی قبول کر لی گئی۔
apparel ملبوسات۔ ایپا رل
He is working in an apparel manufacturing unit.
وہ ایک ملبوسات بنانے والے کارخانے میں کام کر رہا ہے۔
append منسلک کرنا، شامل کرنا، جوڑنا، ملانا۔ اپینڈ
Her application was appended with some legal documents.
اسکی درخواست کے ساتھ کچھ قانونی دستاویز منسلک کیے گۓ تھے۔
approve منظور کرنا۔ ایپروو
I will not approve your leave application.
میں تمہاری چھٹی کی درخواست منظور نہیں کروں گا۔
appreciate کی تعریف کرنا، قدر کرنا۔ ایپری شی ایٹ
No one appreciated his efforts.
کسی نے اسکی کوششوں کی تعریف نہیں کی۔
apprise آگاہ کرنا، مطلع کرنا، بتانا۔ ایپ رائز
Can you apprise me of the actual facts?
کیا تم مجھے اصل حقائق سے آگاہ کر سکتے ہو؟
arrange بندوبست کرنا۔ اے رینج
Please arrange some food for my lunch.
براۓ مہربانی میرے دوپہر کے کھانے کا بندوبست کرو۔
arrest گرفتار کرنا۔ اریسٹ
The police are trying to arrest the culprit.
پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
artificial مصنوعی۔ آرٹی فی شل
Artificial gold ornaments are very much in use these days.
آج کل مصنوعی سونے کے زیورات بہت استعمال ہو رہے ہیں۔
asleep سویا ہوا۔ اسلیپ
He was fast asleep when I reached his house۔
وہ گہرا سویا ہوا تھا جب میں اس کے گھر پہنچا۔
avail فائدہ اٹھانا، مدد لینا، استعمال کر لینا۔ اویل
You can avail 2 days leave in a month.
تم مہینے میں دو چھٹیاں استعمال کر سکتے ہو۔
assault حملہ کرنا۔ اے سالٹ
He was assaulted near his house.
اس پر اسکے گھر کے قریب حملہ کیا گیا۔
assemble یکجا کرنا، اکھٹا کرنا، جمع کرنا، بنانا۔ اےسمبل
A plant is being set up to assemble cars locally.
گاڑیاں علاقے میں بنانے کا کارخانہ لگایا جا رہا ہے۔
assert زور دینا، زور دے کر کہنا۔ اےسرٹ
The Prime Minister asserted the need for a health policy.
وزیر اعظم نے ایک صحت کی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔
assume اختیار کرنا، حاصل کرنا, فرض کرنا۔ ازیوم
No other person can assume the powers of the Prime Minister.
کوئی دوسرا شخص وزیر اعظم کے اختیارات حاصل نہیں کر سکتا ہے۔
attempt کوشش کرنا اٹیمپٹ
This was his third attempt to pass his papers.
اپنے پیپر پاس کرنے کی یہ اسکی تیسری کوشش تھی۔
attend شرکت کرنا، غور کرنا۔ اٹینڈ
I will definitely attend today’s meeting.
میں آج کی بیٹھک میں ضرور شریک ہوں گا۔
attach ساتھ میں لگانا، منسلک کرنا۔ اٹیچ
Kindly attach a copy of your bill with your application.
مہربانی کر کے اپنی درخواست کے ساتھ بل کی کاپی منسلک کریں۔
attest تصدیق کرنا۔ اٹیسٹ
The attached documents must be attested by an attorney.
منسلک دستاویزات کسی اٹارنی سے لازمی تصدیق شدہ ہونی چاہیئیں۔
audit جانچ پڑتال کرنا۔ آڈٹ
An annual audit of public limited companies is essential by law.
پبلک لمیٹڈ کمپنیز کی سالانہ جانچ پڑتال قانوناً لازمی ہے۔
attract کھینچنا، اپنی طرف توجہ کرانا،کشش کرنا۔ اٹریکٹ
Can you attract some more customers?
کیا آپ کچھ مزید گاہک اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں؟
averse مخالف ہونا، ناخوش ہونا، نفرت کرنا۔ اے ورس
I am not averse to your proposal.
میں تمہاری تجویز کا مخالف نہیں ہوں۔
See words starting with "a” انگریزی گرامر اردو میں سمجھیں
دیگر حروف سے شروع ہونے والے الفاظ دیکھنے کے لیےنیچے دیے گۓمطلوبہ الفاظ کو کلک کریں۔
b, c, d سے شروع ہونے والے الفاظ
e, f, g, h سے شروع ہونے والے الفاظ
i, j, k, l سے شروع ہونے والے الفاظ
m, n, o, سے شروع ہونے والے الفاظ