Miscellaneous English Sentences
with Urdu Translation
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life, will be very helpful. If you want to learn English, you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of miscellaneous English sentences with Urdu Translation on various activities, so that you easily understand and learn making useful English sentences on various activities of life..
انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی part of speech کی کس category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔ جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔
اگر آپ انگریزی بولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔
یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں انگریزی بولنا اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں
Sentences on legal issues قانونی معاملات پر جملے
The hearing was adjourned for 15 days. سماعت 15 دنوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
He was sentenced to life. اسے عمر قید سنا دی گئی۔
He left himself at the mercy of the court. اس نے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
Ignorance of the law is no excuse. قانون سے ناواقفیت کوئی عذر نہیں ہے۔
Petty matters are decided by lower courts at the district level. چھوٹے معاملات کا ضلعی سطح پر نچلی عدالتوں میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔
The Supreme court is the highest court in the country. سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے۔
He gave personal surety for the bail. اس نے ضمانت کے لیے ذاتی ذمہ داری دی ہے۔
Copyrights are protected by the law. حق تصنیف کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔
Murder is a non-bailable crime. قتل نا قابل ضمانت جرم ہے۔
She gave evidence against me. اس نے میرے خلاف گواہی دی۔
Embezzlement and forgery are bailable offenses. غبن اور دھوکہ دہی قابل ضمانت جرم ہیں۔
He was released on bail. اسے ضمانت پر رہا کیا گیا۔
The prosecution witness was cross-examined by the advocate. استغاثہ کے گواہ پر وکیل نے جرح کی۔
The plaintiff and the defendant both were present in the court. مدعی اور مدعا علیہ دونوں عدالت میں موجود تھے۔
The witness turned hostile. گواہ خلاف ہو گیا۔
The murderer was sentenced to death. قاتل کو موت کی سزا سنا دی گئی۔
The police are investigating the matter. پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
The chief justice heads the Supreme Court. چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی کرتے ہیں۔
The judge pronounced the verdict after conclusion of arguements. دلائل کے اختتام پر جج نے فیصلہ سنا دیا۔
I will file a civil suit against him. میں اس کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کروں گا۔
The benefit of the doubt was given to the accused. ملزم کو شک کا فائدہ دیا گیا۔
The accused was summoned by the court. عدالت نے ملزم کو طلب کیا۔
An appeal is usually filed in the superior court. عام طور پر اپیل اعلیٰ عدلیہ میں دائر کی جاتی ہے۔
Justice to everyone is guaranteed under the law. قانون سب کو انصاف کی ضمانت دیتا ہے۔
Freedom of expression is allowed under the Constitution. آئین اظہار راۓ کی آزادی دیتا ہے۔
Sentences on dressing
پوشاک پر جملے
You need to pull up your pants. تمہیں اپنی پینٹ اوپر کرنی چاہیے۔
Dress adds to the personality of a man. کپڑے انسان کی شخصیت میں اضافہ کرتے ہیں۔
Your shoes do not match your dress. تمہارے جوتے تمہارے کپڑوں سے میچ نہیں کر رہے۔
Correct the knot of your tie, please. براۓ کرم، اپنی ٹائی کی گرہ درست کریں۔
Clean and polish your shoes before wearing. پہننے سے پہلے اپنے جوتے صاف اور پالش کر لیں۔
Use lose clothing while sleeping. سوتے وقت ڈھیلے کپڑے استعمال کریں۔
Ready made dresses are usually cheap. بنے بناۓ کپڑے عام طور پر سستے ہوتے ہیں۔
Dresses made from cotton are skin friendly. روئی سے بنے کپڑے کھال دوست ہوتے ہیں۔
People living in icy areas use overcoats. برفانی علاقوں میں رہنے والے لوگ اوور کوٹ استعمال کرتے ہیں۔
Persons look smart in a good dress. اچھی پوشاک میں لوگ اسمارٹ لگتے ہیں۔
The villagers usually wear simple dress. دیہاتی عام طور پر سادہ کپڑے پہنتے ہیں۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Telephonic Conversation
ٹیلیفون پربات چیت
Hello, how are you Aslam? ہیلو، اسلم کیسے ہو؟
Can you hear me? کیا تم مجھے سن سکتے ہو؟
Hang on for a minute. ایک منٹ کے لیے رکو۔
There is some disturbance in the line. لائین میں کچھ خلل ہے۔
I was about to call you. میں تمہیں فون کرنے ہی والا تھا۔
I will call you back in a moment. میں تمہیں کچھ ہی دیر میں فون کرتا ہوں۔
He is talking to me. وہ مجھ سے بات کر رہا ہے
Hold on. ذرا رکیں۔
Do you know his whereabouts? کیا آپ اسکا اتا پتا جانتے ہیں؟
Can you call me again, I am busy at the moment. کیا آپ مجھے دوبارہ فون کر سکتے ہیں، ابھی میں مصروف ہوں۔
I rang him up yesterday. میں نے اسے کل فون کیا۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Discussion on weather
موسم پر بات چیت
The fog persisted for many hours. دھند کافی گھنٹے رہی۔
It looks like rain. ایسا لگتا ہے بارش ہوگی۔
It will be cloudy tomorrow. کل آسمان ابر آلود ہو گا
The sky is heavily overcast. آسمان بہت ابرآلود ہے۔
She slipped due to rainy mud. وہ بارش کی کیچڑ سے پھسل گئی۔
We wear warm clothes in winter. سردیوں میں ہم گرم کپڑے پہنتے ہیں۔
The temperature rises above 40 degrees in summer. گرمیوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپر چلا جاتا ہے۔
We use hot water in winter. سردیوں میں ہم گرم پانی استعمال کرتے ہیں ۔
Blankets are also used in winter. سردیوں میں کمبل بھی استعمال ہوتے ہیں۔
Consumption of water increases in summer. گرمیوں میں پانی کی کھپت میں اضافہ ہو جا تا ہے۔
Months of May and June remain very hot all over the country. پورے ملک میں مئی اور جون کے مہینے بہت گرم رہتے ہیں۔
It usually rains during July and August. عام طور پر جولائی اور اگست میں بارشیں ہوتی ہیں۔
Head and neck must be covered during the heat wave. لو کے دوران سر اور گردن لازمی ڈھکی ہونی چاہیئیں۔
Heavy rains usually bring misery to poor people. زیادہ بارشیں عام طور پر غریبوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
The rainy season provides a lot of water for irrigation. بارش کا موسم زراعت کے لیے بہت سارا پانی مہیا کر تا ہے۔
New leaves appear on trees in the spring season. بہار کے موسم میں درختوں پر نۓ پتے نمودار ہوتے ہیں۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Conversation in a bank
ایک بینک میں بات چیت
Can you help me? I want to open a bank account? کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟ مٰیں ایک بینک اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہوں۔
There are 2 types of bank accounts – current and saving. دو قسم کے بینک اکاؤنٹ ہوتے ہیں – کرنٹ اور سیونگ
Which one do you want to open? آپ کون سا کھولنا چاہتے ہیں؟
Kindly fill in this form and attach your recent 2 photographs. براۓ کرم یہ فارم بھر دیجیے اور اپنی 2 حال ہی کی تصویریں منسلک کر دیں۔
Kindly put your 2 specimen signatures here. براۓ کرم یہاں اپنی 2 نمونے کی دستخط کر دیں۔
You will not receive any interest if you open a current account. کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی صورت میں آپ کو سود نہیں ملے گا۔
On a savings account, you will receive interest annually as per the bank’s policy. سیونگ اکاؤنٹ پر آپ کو سالانہ بینک کی پالیسی کے مطابق سود ملے گا۔
You can close your account any time you want. آپ اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں بند کر سکتے ہیں۔
A request in writing will be required from you when you decide to close your account. آپ کے لکھی ہوئی درخواست کی ضرورت ہوگی جب آپ اکاؤنٹ بند کرنا چاہیں گے۔
Lockers are available at banks for keeping your precious items. آپ کی قیمتی اشیاء رکھنے کے لیے بینکوں میں لاکرز موجود ہیں۔
ATMs provide cash round the clock at all banks. تمام بینکوں پر اے ٹی ایم 24 گھنٹےکیش مہیا کر تے ہیں۔
One can deposit or withdraw cash during banking hours. کوئی بھی بینکوں کے اوقات کے دوران کیش جمع یا نکلوا سکتا ہے۔
Clearance of cheques usually takes two working days. چیک کی کلئیرنس عام طور پر 2 کام کے دنوں میں ہو جا تی ہے۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Discussion on time
وقت کے بارے میں بات چیت
What is the time by your watch? آپ کی گھڑی میں کیا وقت ہوا ہے؟
It is eight twenty. اس وقت 8 بج کر 20 منٹ ہوے ہیں۔
It is at 7 o clock. اس وقت پورے 7 بجے ہیں۔
It is 7.20 am اس وقت صبح کے 7 بج کر 20 منٹ ہوے ہیں۔
It is 7.20 pm اس وقت شام کے 7 بج کر 20 منٹ ہوے ہیں
It is nearly nine now. اس وقت تقریباً نو بجے ہیں۔
I have to reach there at 8 am sharp. مجھے ٹھیک صبح کے 8 بجے وہاں پہنچنا ہے۔
Good Morning. صبح کا سلام۔
Good night. شب بخیر۔
Good evening. شام کا سلام۔
Always reach your office on time. آفس ہمیشہ وقت پر پنہچیں۔
Time and tide wait for none. وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔
It’s lunchtime. یہ دوپہر کے کھانے کا وقت ہے۔
It is quarter past nine. اس وقت سوا نو بجے ہیں۔
It is a quarter to eight. اس وقت پونے نو بجے ہیں۔
It is two-thirty. اس وقت 2 بج کر 30 منٹ ہوے ہیں۔
It is two and a half. اس وقت ڈہائی بجے ہیں۔
It is ten to nine. اس وقت نو بجنے میں 10 منٹ ہیں۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Discussion between two friends
دو دوستوں کے درمیان گفتگو
Hello Rizwan, how are you? ہیلو رضوان، کیسے ہو؟
I am fine. How are you? میں ٹھیک ہوں۔ تم کیسے ہو؟
It has been a very long to have seen you. بہت عرصہ ہوا تمہیں دیکھے ہوے۔
Yes, I was busy with my studies. ہاں، میں پڑہائی میں مصروف تھا۔
Are you going to University these days? کیا آج کل یونیورسٹی جا رہے ہو؟
How do you go to the University? یونیورسٹی کیسے جاتے ہو؟
My brother drops me at the University while going to his college. میرا بھائی اپنے کالیج جاتے ہوے یونیورسٹی پر اتار دیتا ہے۔
How are your dad and mom? تمہارے والد اور والدہ کیسے ہیں؟
They are fine as well. وہ بھی خیریت سے ہیں۔
I am also busy preparing for the exams. میں بھی امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔
What will you do after your studies? پڑہائی کے بعد تم کیا کرو گے۔
I am planning to start a coaching center after the completion of my studies. پڑہائی کے بعد میں ایک کوچنگ سینٹر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔
Please convey my regards to your parents. میری تسلیمات اپنے والدین تک پنہچا دیں۔
I will come to see them after my exams. اپنے امتحان کے بعد انہیں دیکھنے آؤں گا۔
May God give you success in your future assignments. اللہ تمہیں تمہاری مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا کرے۔
Bye-bye. اللہ حافظ۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Finding some location
جگہ ڈہونڈنے کی بات چیت
Excuse me, what is the name of this place? معاف کیجیے، اس جگہ کا کیا نام ہے؟
This is Liaquatabad. یہ لیاقت آباد ہے۔
Can you guide me to this address? کیا آپ مجھے یہ پتہ سمجھا سکتے ہیں؟
Go straight and then turn to the left. سیدھے چلے جائیں اور پھر بائیں طرف مڑ جائیں۔
You can get further guidance from there. وہاں سے آپ کو مزید پتہ چل جاۓ گا۔
Thank you Sir for your help. آپ کی مدد کا بہت شکریہ جناب۔
Hello Waheed. How did you get here? ہیلو وحید۔ تم یہاں تک کیسے پنہچے؟
Any problem in finding this place? یہ جگہ تلاش کرنے میں کوئی دشواری؟
No, it was not a difficult address. نہیں، یہ مشکل پتہ نہیں تھا۔
Will I get a conveyance easily from here? کیا مجھے یہاں سے گاڑی آسانی سے مل جاۓ گی؟
Don’t worry, I will arrange a taxi for you. فکر مت کرہ، میں تمہارے لیے ایک ٹیکسی کا بندوبست کر دوں گا۔
I want to go by bus. میں بس سے جانا چاہتا ہوں۔
Yes, you can take the bus 500 meters away from here. ہاں، یہاں سے 500 میٹر دور سے تمہیں بس مل سکتی ہے۔
Thank you for coming here to meet me. یہاں آنے اور مجھ سے ملنے کا شکریہ۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Discussion on Office
آفس کے بارے میں بات چیت
She is very punctual in attending the office. وہ دفتر جانے میں وقت کی بہت پابندی کرتی ہے۔
I will be late today. آج مجھے دیر ہو جاۓ گی۔
Don’t leave the office without permission. اجازت کے بغیر دفتر سے نہ جائیں۔
Employees usually leave the office sometime after the leaving time. ملازم عام طور پر دفتر سے جانے کے وقت کے کچھ دیر کے بعدآفس سے جاتے ہیں۔
Everybody has to reach the office within 10 minutes of the official time. ہر ایک کو آفس کے وقت کے 10 منٹ کے اندر آفس پہنچنا ہوتا ہے۔
A one hour break is allowed at 1 pm. ایک بجے ایک گھنٹے کےوقفے کی اجازت ہوتی ہے۔
Official dress code must be observed during office stay. دوران آفس، ڈریس کوڈ کا خیال رکھا جاتا ہے۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
He is under suspension for one week. وہ ایک ہفتے کے لیے معطل ہے۔
Getting transport for going to the office is a big problem. آفس جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا حصول ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔
Many offices provide free lunch facilities to their employees. بہت سے آفس اپنے ملازمین کو دوپہر کا کھانا مفت فراہم کرتے ہیں۔
Leave should be taken in advance if there is some personal work. اگر کوئی ذاتی کام ہو تو چھٹی پہلے لے لینی چاہیے۔
There is an embargo on further recruitment these days. آج کل مزید بھرتی پر پابندی ہے۔
He will shortly be dismissed for misconduct. اسے جلد ہی بد سلوکی پر فارغ کر دیا جاۓ گا۔
The office hours are from 9 am to 6 pm, 5 days a week. آفس کے اوقات ہفتے میں پانچ دن صبح کے 9 بجے سے شام کے 6 بجے تک ہیں۔
14 annual leaves are allowed to all the employees. تمام ملازمین کو سالانہ 14 چھٹیوں کی اجازت ہے۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Miscellaneous Sentences
متفرق جملے
Let me work. مجھے کام کرنے دہ۔
He is not bad at heart. وہ دل کا برا نہیں ہےْْ۔
His speech lacked punch. اس کی تقریر میں اثر نہیں تھا۔
Is the boss in? کیا باس اندر ہیں؟
I am just joking. میں تو مذاق کر رہا ہوں۔
What a shame? کتنے شرم کی بات ہے؟
Food was excellent. کھانا شاندار تھا۔
How ridiculous! !کتنی مضحکہ خیز بات ہے
He lives like a lord. وہ شاہانہ انداز میں رہتا ہے۔
This opportunity won’t rise gain. یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔
I don’t know what to do. مجھے نہیں پتا کیا کرنا ہے۔
You had better leave my seat. بہتر ہوگا تم میری سیٹ چھوڑ دو۔
What is wrong with it? اس میں کیا مسئلہ ہے؟
That should not happen. دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
This color really suits you. یہ رنگ تم پر جچتا ہے۔
Just hold my books. ذرا میری کتابیں پکڑہ۔
Don’t try my patience. میرے صبر کا امتحان مت لو۔
I seem to have made a mistake. لگتا ہے مجھ سےغلطی ہو گئی۔
let us have a chat. آؤ گپ شپ کرتے ہیں۔
Put on your shoes. اپنے جوتے پہن لو۔
You are dozing. آپ اونگھ رہے ہیں۔
You are still awake! !آپ ابھی تک جاگ رہے ہیں
What is the matter? کیا معاملہ ہے؟
Kindly do come again. مہربانی کر کے دوبارہ ضرور آئیے گا۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
Don’t be stupid. بے وقوفی مت کرہ۔
Wait a minute, please. براۓ کرم ایک منٹ کے لیے رکیے۔
Do try again. دوبارہ ضرور کوشش کرنا۔
I rarely feel thirsty. مجھے کبھی کبھار پیاس لگتی ہے۔
What is he to you? وہ تمہارا کیا لگتا ہے؟
I have full confidence in you. مجھے تم پر مکمل بھروسا ہے۔
Rustam was accused of theft. رستم پر چوری کا الزام تھا۔
He is eligible for this post. وہ اس پوسٹ کا اہل ہے۔
He watered the plants. اس نے پودوں کو پانی دیا۔
I grew up in a small town. میں ایک چھوٹے سے قصبے میں بڑا ہوا۔
You are talking nonsense.آپ احمقانہ گفتگو کر رہے ہیں۔
I can put it there. میں اسے وہاں رکھ سکتا ہوں۔
They can punish her. وہ اسے سزادے سکتے ہیں ۔
Learn miscellaneous English sentences with Urdu translation
روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-
◊ Daily Use Sentences – روزانہ استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Shopping – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Travelling and Eating – سفر اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Health – صحت سے متعلق جملے
◊ Sentences on Education – تعلیم سے متعلق جملے
◊ Sentences on Manners – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے
◊ Sentences on Sports – کھیلو ں سے متعلق جملے