Sentences on Manners in Urdu
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life, will be very helpful. If you want to learn English, you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of English sentences on manners in Urdu translation. So that you easily understand and learn making useful English sentences on manners.
تہزیب (Manners) پر اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے
انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی part of speech کی کس category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔ جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔
اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو تہذیب (manners) کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔
یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں انگریزی بولنا اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں
Manners meaning in Urdu
manners کے اردو معنی ہیں: طور طریقے، اطوار، چال چلن، تہذیب، وضع، اخلاق
I am thankful to you. میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
Don’t worry about it. اس کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔
May I request you to … کیا میں آپ سے درخواست کر سکتا ہوں کہ۔۔۔
I will happily join you very soon. میں بہت جلدی خوشی سے تم سے آن ملوں گا۔
Sir, will you agree to our request? جناب، کیا آپ ہماری درخواست قبول کریں گے؟
Madam, we shall wait for your response. محترمہ، ہم آپ کے جواب کا انتظار کریں گے۔
We are thankful to you for accepting our invitation. ہماری دعوت قبول کرنے پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔
As you please. جیسی آپ کی خوشی۔
Good bye. اللہ حافظ۔
Good night mom. شب بخیر امی جان۔
Please bring me a glass of water. براۓ مہربانی مجھے ایک گلاس پانی لا دیں۔
Kindly help me. مہربانی کر کے میری مدد کریں۔
May I request you to accompany us? کیا میں آپ سے ساتھ چلنے کی درخواست کر سکتا ہوں۔
Please make my bed. براۓ مہربانی میرا بستر لگا دیں۔
I am really thankful to you. میں واقعی آپ کی شکر گزار ہوں۔
Sentences on Manners in Urdu
I will gladly do your work. میں خوشی سے تمہارا کام کروں گی۔
Please tell me the time. براۓ مہربانی مجھے وقت بتائیں۔
I am grateful to you. میں آپ کا احسان مند ہوں۔
I regret I cannot come today. مجھے افسوس ہے، میں آج نہیں آسکتا۔
Kindly put the keys on the table. چابیاں میز پر رکھ دیں۔
Please do wait for me. براۓ مہربانی میرا انتظار ضرور کیجیے گا۔
Madam, your permission is required. مادام، آپ کی اجازت درکار ہے۔
Kindly agree to our terms. ہماری شرائط مان جائیں۔
I will happily go with you. میں خوشی سے آپ کے ساتھ جاؤں گا۔
Can I do something for you? کیا میں آپ کے لیے کچھ کر سکتا ہوں؟
Can I help you? کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔
My pleasure. میری خوشی۔
At your service all the time. ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے موجود۔
No problem at all. کوئی بھی مسئلہ نہیں۔
Any service for me? میرے لائق کوئی خدمت؟
No smoking please. سگریٹ نوشی منع ہے۔
No noise please. شور نہیں۔
Make a queue please. مہربانی کر کے قطار بنائیں۔
Kindly understand my position. میری پوزیشن کو سمجھیں۔
Is it ok please? کیا یہ ٹھیک ہے۔
Sentences on Manners in Urdu
May I come in, sir? کیا میں اندر آ سکتا ہوں، جناب۔
I am obliged to you. میں آپ کا احسان مند ہوں۔
Will you please bring me breakfast. کیا آپ مجھے ناشتہ لا دیں گی۔
I regret my unavailability on Monday. ہفتے کے دن اپنی غیر موجودگی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
Be courteous to all. سب کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔
Pay respect to your seniors. اپنے بزرگوں کی عزت کرو۔
Be kind to your parents. اپنے والدین سے شفقت سے پیش آؤ۔
Excuse me for being late. دیر سے آنے پر معذرت خواہ ہوں۔
Kindly forgive my mistake. براۓ مہربانی میری غلطی معاف کر دیں۔
I beg your pardon. میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں۔
ٰI apologize for being rude to you. میں آپ سے درشت ہونے پر معافی مانگتا ہوں۔
May God help you. اللہ آپ کی مدد کرے۔
Nothing to worry about. فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
Manners make the man. طور طریقے انسان بناتے ہیں۔
After you. آپ کے بعد۔
اگر بزرگ ساتھ چل رہے ہوں تو کم عمر افراد بزرگ حضرات سے کہتے ہیںafter you , یعنی آپ کے بعد۔ اس طرح بزرگوں کو تعظیم دی جاتی ہے۔
Kindly be seated. براۓ کرم تشریف رکھیے۔
May I say something? کیا میں کچھ کہہ سکتا ہوں؟
Will you kindly listen to me? کیا آپ براۓ کرم میری بات سنیں گے؟
Kindly have patience. براۓ کرم صبر کریں۔
I seek your forgiveness. میں آپ سےبخشش کا طلبگار ہوں۔
See Sentences on Manners with Urdu translation
Be courteous to your guests. اپنے مہمانوں سے اچھے طریقے سے پیش آئیں۔
Sympathize your friends in trouble. مشکل میں دوستوں سے ہمدردی کرو۔
Try to help the needy. ضرورت مندوں کی مدد کی کوشش کرہ۔
Don’t be selfish please. براۓ مہربانی خودغرض نہ بنیں۔
Pardon me. مجھے معاف کر دیں۔
Please don’t mind. براۓ کرم برا نہ منائیں۔
Be kind to your juniors. اپنے چھوٹوں سے نرمی سے پیش آئیں۔
It is your kindness. یہ آپ کی مہربانی ہے۔
I will pray for your good health. میں آپ کی اچھی صحت کے لیے دعا کروں گا۔
Do not enter anybody’s room without knocking. دروازہ کھٹکھٹاۓ بغیر کسی کے کمرے میں داخل مت ہوں۔
Always express gratitude for anybody’s kindness. کسی کی نیکی پر ہمیشہ احسان مندی کا اظہار کریں۔
Correct your manners. اپنے طور طریقے درست کرو۔
Behave like a gentleman. شریف انسان کی طرح پیش آؤ۔
Behave yourself. تمیز سے پیش آؤ۔
Thank you for your courtesy. آپ کے اخلاق کا شکریہ۔
Kindly set him free. براۓ کرم اسے آزاد کردیں۔
No, not at all please. نہیں، براۓ کرم ہرگز نہیں۔
Sorry, I won’t be able to accomodate you. معاف کیجیے گا، میں آپ کے لیے گنجائش نہیں نکال سکوں گا۔
I regret, I won’t be able to help you. مجھے افسوس ہے، میں آپ کی مدد نہیں کر سکوں گا۔
It is not my fault, sir. اس میں میرا قصور نہیں ہے، جناب۔
See Sentences on Manners with Urdu translation
You have been kind enough. آپ کافی مہربان ہیں۔
Be merciful to the poor. غریبوں پر رحم کریں۔
Always be humble. ہمیشہ عاجزی سے پیش آئیں۔
Don’t feel shy. شرماؤ نہیں۔
I miss you. میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔
Always respect your seniors. ہمیشہ اپنے بزرگوں کی عزت کریں۔
I will never forget your kindness. میں آپ کی مہربانی کبھی نہیں بھولوں گا۔
I will pray for your long life. میں آپ کی درازی عمر کی دعا کروں گا۔
May you live long and remain healthy. آپ کی عمر دراز ہو اور آپ صحتمند رہیں۔
I am at your disposal please. میں آپ کی خدنت کے لیے ہوں جناب۔
Your obedient. آپ کا تابعدار۔
Sincerely yours. آپ کا مخلص۔
Heartily yours. دل سے آپ کا۔
A little more, please. براۓ کرم، تھوڑا سا مزید۔
Could you do it for me, please. براۓ کرم، کیا آپ یہ میرے لیے کر سکتے ہیں؟
روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-
◊ Daily Use Sentences – روزانہ استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Shopping – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Travelling and Eating – سفر اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے
◊ Sentences on Health – صحت سے متعلق جملے
◊ Sentences on Education – تعلیم سے متعلق جملے
◊ Sentences on Sports – کھیلو ں سے متعلق جملے
◊ Miscellaneous Sentences – مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے