Use of am is are
انگلش میں وربز am, is, are کا شاید سب سے زیادہ استعمال ہے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ am, is, are کو کن جگہوں پر اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مضمون کو آخر تک پڑہنے سے am, is اور are کے بارے میں آپ کے ذہن میں جو بھی سوالات ہوں گے، جواب مل جائیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس سے مضمون میں استعمال کیے گۓ الفاظ کا صحیح تلفظ سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ایم، از، اور آر کا استعمال سمجھیں
am, is اور are کیا ہیں؟
انگلش میں “to be verbs” کا سب سے زیادہ استعمال ہے۔ اِن verbs کو to be verbs کے طور پر جانا جاتا ہے:ـ
am, are, is, was, were, be, been, being
انہیں کسی شخص یا کسی چیز کی صفت یا وضاحت بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کسی کا نام، عمر، قومیت، پیشہ یا احساس وغیرہ۔ اس مضمون میں صرف am, is اور are کے استعمال پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔
am, is اور are کو زمانہ حال (Present Tense) میں کسی شخص، جگہ، چیز یا تصور کو بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ انگلش میں دو قسم کے verbs ہوتے ہیں:ـ
- Main Verbs
- Auxiliary Verbs
جب کسی جملے میں صرف ایک verb ہوتا ہے تو وہ ہی main verb ہوتا ہے، اور جب ایک سے زیادہ verb ہوتے ہیں تو action ظاہر کرنے والا main verb ہوتا ہے اور باقی وربز auxiliary verb ہوتے ہیں۔ Auxiliary Verbs مختکف قسم کے tenses بنانے اور دیگر کیفیات ظاہر کرنے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔
am, is اور are بھی دونوں طرح سے استعمال ہوتے ہیں، یعنی main verb اور auxiliary verb کے طور پر۔ جب یہ main verb کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو جملے میں ان کے علاوہ کوئی دوسرا verb نہیں ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ان کا main verb کے طور پر استعمال دیکھتے ہیں۔
Use as main verb
subject + is/am/are + adjective or noun + remaining sentence
جملے کے subject میں اگر “I” ہو تو اس کے ساتھ ہمیشہ “am” لگتا ہے۔ you, we” اور “they کے ساتھ ہمیشہ “are” لگتا ہے۔ subject میں plural noun ہوں تو ان کے ساتھ بھی “are” لگتا ہے۔ “it, she, he” اور subject میں singular noun ہو تو ان کے ساتھ “is” لگتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:ـمیں اب گھر پر ہوں۔ |
I am at home now. |
میں محنتی ہوں۔ |
I am hardworking. |
میں انگریزی کا استاد ہوں. |
I am an English teacher. |
میں انتہائی اداس ہوں۔ |
I am extremely sad. |
مجھ آپ کے نقصان کا افسوس ہے. |
I am sorry for your loss. |
میری عمر اب ساٹھ سے زیادہ ہے۔ |
I am over sixty now. |
میں آپ کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوں۔ |
I am ready to go with you. |
اسلم باصلاحیت ہے۔ |
Aslam is talented. |
وہ 19 اور اس کا بھائی 22 سال کا ہے۔ |
She is 19 and her brother is 22. |
سارہ بہت خوبصورت ہے۔ |
Sarah is very beautiful. |
وہ ہسپانوی ہے۔ |
He is Spanish. |
میرا نام فرخ ہے۔ |
My name is Farrukh. |
فاخرہ اسکول میں ہے۔ |
Fakhrah is at school. |
ظہیر بہت موٹا ہے۔ |
Zaheer is very fat. |
آپ لمبے اور پتلے ہیں۔ |
You are tall and thin. |
عزیز اور منیرسپاہی ہیں؟ |
Aziz and Muneer are soldiers. |
اس کے والدین استاد ہیں۔ |
Her parents are teacher. |
ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ |
They are from Afghanistan. |
ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ |
We are not scared. |
آپ اس کام کے لیے موزوں ہیں۔ |
You are fit for this job. |
ایم، از، اور آر کا استعمال سمجھیں
Use as auxiliary verb
Am, is اور are کو Present Continuous Tense بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے یعنی زمانہ حال میں کسی کام کے جاری رہنے کو ظاہر کیا جاتا ہے۔
ان جملوں کا اسٹرکچر اس طرح کا ہوتا ہے:
subject + is/am/are + verb with ing + remaining sentence
subject کے ساتھ ان کا استعمال پہلے بتاۓ گۓ اصولوں کے مطابق ہو گا۔ یہاں am, is اور are اکیلے verb نہیں ہوتے۔ ان کے بعد ایک main verb کو present participle form میں لگایا جاتا ہے، یعنی “ing” کا اضافہ کر کے ، جیسے playing, going, taking وغیرہ۔یہ جملے دیکھیں:ـ
میں ٹیلی ویژن دیکھ رہا ہوں۔ | I am watching television. |
میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ | I am playing cricket. |
آپ غلط صفحہ سے پڑھ رہے ہیں۔ | You are reading from the wrong page. |
آپ مجھے بہت زور سے دبا رہے ہیں۔ | You are pushing me too hard. |
وہ بس میں سفر کر رہا ہے۔ | He is traveling on a bus. |
وہ کھانا بنا رہی ہے۔ | She is preparing a meal. |
بارش ہو رہی ہے۔ | It is raining. |
وہ ایک قطار میں کھڑے ہیں۔ | They are standing in a queue. |
امجد گیند کو لات مار رہا ہے۔ | Amjad is kicking the ball. |
ماجد اور ساجد آرام کر رہے ہیں۔ | Majid and Sajid are taking rest. |
آپ نے دیکھا کہ present continuous tense میں جملے بنانے کے لئیے am, is اور are کے علاوہ ایک اور verb کو main verb کے طور پر present participle form میں یعنی “ing” کا اضافہ کرکے لگایا گیا ہے۔اس صفحے دکھائیے گۓ جملوں میں present participle form میں استعمال ہونے والے verbs کو گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔
Use in passive voice
Subject + is/am/are + verb in past participle form + by + remaining sentence
Simple Present Tense میں یہ جملے دیکھیں:ـ
Passive Voice | Active Voice |
Cartoon movies are seen by kids with interest. | Kids see cartoon movies with interest. |
A ball is hit by Aslam. | Aslam hits a ball. |
The grass is mostly eaten by animals. | Animals mostly eat grass. |
subject + is/am/are + being + verb in past participle form + by + remaining sentence
Present Continuous Tense میں یہ جملے دیکھیں:ـPassive Voice | Active Voice |
A speech is being delivered by Mazhar. | Mazhar is delivering a speech. |
A novel is being read by me. | I am reading a novel. |
The thieves are being chased by the police. | The police are chasing the thieves. |
ایم، از، اور آر کا استعمال سمجھیں
Summary
- am, is اور are ایک قسم کے verb ہیں جو اکیلے main verb کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں اور auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔
- Main verb کے طور پر انہیں simple present tense میں کسی شخص، جگہ، چیز یا تصور کو بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- Auxiliary verb کے طور پر انہیں Present Continuous Tense میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- انہیں Present Indefinite Tense اور Present Continuous Tense میں passive voice بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
- جملے کے subject میں اگر “I” ہو تو اس کے ساتھ ہمیشہ “am” لگتا ہے۔ you, we” اور “they کے ساتھ ہمیشہ “are” لگتا ہے۔ subject میں plural noun ہوں تو ان کے ساتھ بھی “are” لگتا ہے۔ “it, she, he” اور subject میں singular noun ہو تو ان کے ساتھ “is” لگتا ہے۔
- negative sentences بنانے کے لئیے جملے میں ان کے فوری بعد not کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
- interrogative sentences بنانے کے لئیے انہیں جملے کے subject سے پہلے لگایا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark (?) لگایا جاتا ہے۔