Difference between Let's and Let us
Difference between Let’s and Let us explained in Urdu. Use of let’s and let us explained with the help of examples in English and Urdu translation. We hope this will help you to learn English from Urdu.
انگلش میں let us کو شارٹ کر کے let’s بھی لکھا جاتا ہے یعنی ٹی کے بعد space اور u کو ہٹا دیا جاتا ہے ،apostrophe لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد s لگایا جاتا ہے۔ اس کو لیٹس بولا جاتا ہے۔ اس عمل کو contraction کہا جاتا ہے یعنی تخفیف سے لکھنا۔ کیا اس طرح مختلف طریقوں سے لکھنے سےاس کے معنی میں بھی کچھ فرق آ تا ہے؟ جی فرق آ تا بھی ہے اور نہیں بھی آتا۔ ہم آ پ کو ایک واضح فرق بتائیں گے جس سے آپ اچھی طرح سمجھ جائیں گے کہ کن مواقع پر ان کے اس طرح مختلف طریقوں سے لکھنے اور بولنے سے مختلف معنی نکلتے ہیں۔
انگلش میں contractions کا اکثر استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں۔ جملوں کا صحیح انگلش تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو دیکھئیے:
Contracted |
Complete words | Contracted |
Complete words |
I haven’t seen him. | I have not seen him. | Please don’t go. | Please do not go. |
I won’t go there. | I will not go there. | Let’s play outside. | Let us play outside. |
ان الفاظ کو نہ صرف لکھنے میں مختصر کر دیا جاتا ہے بلکہ بولنے میں بھی اختصار سے کام لیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ابھی اوپر دی گئی مثالوں میں ایک مثال میں Let us کو contract کر کے Let’s لکھا گیا ہے۔ دونوں جگہ پر اس کے ایک ہے معنی ہیں ’’چلو‘‘۔ پورے جملے کے معنی ہیں ’’ چلو باہر کھیلتے ہیں‘‘۔
Learn difference between Let's and Let us
کچھ مزید مثالیں دیکھتے ہیں:ـ
آپ نے دیکھا کہ Let us فل فارم میں لکھنے یا شارٹ فارم میں Let’s لکھنے سے معنوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس قسم کے جملے دوستانہ ماحول میں بولے جاتے ہیں۔ ان جملوں کو بولنے کا بہتر طریقہ contraction میں بولنا اور لکھنا ہے یعنی let’s بولنا چاہئیے۔
اب یہ جملے دیکھیں:ـ
پولیس ہمیں علاقے میں داخل نہیں ہونے دے گی۔ | The police wouldn’t let us enter the area. |
ہمیں جاننے دیں کہ معاملہ کیا ہے۔ | Let us know what the matter is. |
کیا تمہاری والدہ ہمیں کچھ دن یہاں رہنے دیں گی؟ | Would your mom let us stay here for a few days? |
براہ کرم ہمیں باہر جانے دیں۔ | Please let us go outside. |
ہمیں واضح ہونے دیں۔ | Let us be clear. |
ہمیں کچھ پانی لینے دو۔ | Let us get some water. |
ہمیں چور سے پوچھ گچھ کرنے دیں۔ | Let us interrogate the thief. |
ہمیں چھت پر جانے دیں۔ | Let us go to the rooftop. |
ان جملوں میں اجازت دینے کی بات ہو رہی ہے، کچھ کرنے دینے کی اجازت دینے کی بات ہو رہی ہے۔ جب let us کو مکمل لکھا یا بولا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کچھ کرنے کی اجازت مانگی جا رہی ہے۔
Learn difference between Let's and Let us
اب کچھ جملے دونوں طریقوں سے بناتے ہیں اور ان کے معنوں کے فرق کو دیکھتے ہیں:ـ
آئیں واضح ہو جائیں۔ | Let’s be clear. | ہمیں واضح ہونے دیں۔ | Let us be clear. |
آئیں کچھ پانی لے لیں۔ | Let’s get some water. | ہمیں کچھ پانی لینے دو۔ | Let us get some water. |
آئیں چور سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔ | Let’s interrogate the thief. | ہمیں چور سے پوچھ گچھ کرنے دیں۔ | Let us interrogate the thief. |
چلیں چھت پر چلتے ہیں۔ | Let’s go to the rooftop. | ہمیں چھت پر جانے دیں۔ | Let us go to the rooftop. |
آؤ باہر چلتے ہیں۔ | Let’s go outside. | ہمیں باہر جانے دو۔ | Let us go outside. |
آئیں میدان میں کھیلتے ہیں۔ | Let’s play in the ground. | ہمیں میدان میں کھیلنے دیں۔ | Let us play in the ground. |
آئیں مسئلے کو سمجھتے ہیں۔ | Let’s understand the issue. | ہمیں مسئلے کو سمجھنے دیں۔ | Let us understand the issue. |
آپ نے دیکھا کہ جب اجازت لینی ہو یا کسی کام کو کرنے دینے کی بات ہوتو let us استعمال ہوتا ہے اور جب کسی دوستانہ ماحول میں آپس میں کچھ کرنے کی بات ہوتی ہے تو let’s استعمال ہوتا ہے۔
انگلش ورڈز کا درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔