Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

y sounds explained in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce letter y in different positions in a word. Learn y sounds in Urdu.

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

” y ” کا درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔

الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر  y  کے تلفظ  پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر  y کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔

Learn y sounds in Urdu

y” as a vowel"

Y  انگلش حروف تہجیّ  کا پچیسواں (25th)   حرف  (alphabet or letter)  ہے۔  ویسے تو   y  کا شمار  consonant  میں ہوتا ہے مگر کچھ جگہوں پر اس کا استعمال  vowel  کے طور پر بھی دیکھا گیا ہے۔  شائد اس ہی وجہ سے اسے  آدھا  vowel  بھی کہا جاتا ہے۔   ہم سب جانتے ہیں کہ انگلش میں کوئی بھی ورڈ  vowel  کے بغیر نہیں ہو سکتا۔  کچھ ایسے انگلش الفاظ ہیں جن میں  y  کے علاوہ کوئی اور  vowel  نہیں ہے۔  لہٰذا اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ  y  کچھ الفاظ میں   vowel  ہوتا ہے۔   یہ کچھ الفاظ دیکھئیے جن میں  y  کے علاوہ کوئی  دوسرا  vowel  نہیں ہے:

pry

sky

spy

my

by

ply

shy

fly

fry

cry

try

sly

gym

wry

why

 

spry

cyst

myth

hymn

slyly

shyly

psych

pygmy

crypt

rhythm

tryst

synch

nymph

lynch

y سے نکلنے والی ساؤنڈز

"Sounds of vowel “y

y   سے  انگلش الفاظ  میں مختلف پوزیشنز میں کچھ مختلف  sounds  نکلتی ہیں۔   y  سے  یہ چھ (6)     مختلف ساؤنڈز نکلتی ہیں:ـ

  1. Y سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی  ’’ اِ ‘‘  کی نکلتی ہے  جیسے  gym, typical, system   میں y  سے نکلتی ہے۔
  2. Y سے ایک ساؤنڈ  ’’ اِی‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے copy, floppy, mercy   میں y  سے نکلتی ہے۔
  3. Y سے ایک ساؤنڈ   ’’ اے‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسےday, ray, way   میں y  سے نکلتی ہے۔
  4. Y سے ایک ساؤنڈ   ’’ آئی‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے my, cry, why    میں y  سے نکلتی ہے۔
  5. Y سے ایک ساؤنڈ   ’’ آۓ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے boy, toy, employ    میں y  سے نکلتی ہے۔
  6. Y سے ایک ساؤنڈ  ’’ یہ ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے you, yellow, yes   میں y  سے نکلتی ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہpronunciation   (تلفظ)  کےسلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔ 

لیکن اکثر جگہوں پر  الفاظ کی مخصوص پوزیشنز  پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ  patterns  یعنی نمونوں   کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن    patterns  سے  کچھ استثنأ   یعنی  exceptions  بھی ہیں۔  یہ  patterns  (نمونے) مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔

Learn y sounds in Urdu

y سے ہلکی سی ’’ اِ ‘‘ کی ساؤنڈ

  • y سے ایک ساؤنڈ  ہلکی سی  ’’اِ‘‘  کی نکلتی ہے جب y  کسی لفظ میں دو  (2)   کانسونینٹس  consonants  کے درمیان میں آتا ہے۔

consonant + y + consonant

  یہ مثالیں دیکھیں

gym, typical, system, physics, crystal

آپ کی سہولت اور سمجھنے کے لئیے  consonants  کو نیلے رنگ اور  y  کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ انگلش میں ہر جگہ جہاں دو    consonants  کے درمیان  y    آۓ گا تو y    سے    ’’اِ‘‘  کی ساؤنڈ نکلے گی، لیکن ہاں بہت سی جگہوں پر ایسا ہی ہوگا۔

کچھ جگہوں پر   r  سے پہلے   y  آتا ہے تو اس سے ’’اِ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔    یہ مثالیں دیکھیں:۔

pyramid, syrup, lyrics, myriad, tyranny

y سے ’’ اِ ی‘‘ کی ساؤنڈ

  • ابھی ہم نے ایسے الفاظ دیکھے جن میں ہلکی سی  ’’اِ‘‘  کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔   اب کچھ ایسے الفاظ دیکھتے ہیں جن سے  نسبتاً  تھوڑی زیادہ   ’’ای‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

          اکثر الفاظ  جن کا اختتام  y  پر ہوتا ہے تو ایسے y   سے  ’ای‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

city, copy, mercy, very, every, any, many, easy, family

ایسے  adverbs  جن کے آخر میں  “ly”  ہوتا ہے تو ایسے “y”   سے  ’ای‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

usually, openly, probably, typically, certainly, wisely

ایسے  الفاظ  جن کے آخر میں  “ey”  ہوتا ہے تو ایسے “y”   سے  ’ای‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

monkey, honey, key, donkey, Turkey

آگے چل کے آپ کو کچھ ایسے الفاظ بھی بتائیں گے جن کے آخر میں  ey  آتا ہے،  لیکن وہاں پر  ey  سے کچھ اور ساؤنڈ نکلتی ہے۔

y sounds in Urdu

Learn y sounds in Urdu

y سے ’’ آئی‘‘ کی ساؤنڈ

  • y سے ایک ساؤنڈ   ’’آئی‘‘  کی نکلتی ہے جب  کچھ الفاظ میں  y  لفظ کے آخر میں آتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

my, fly, sky, try, shy, why, cry, dry, July, apply, verify, satisfy

کچھ دیر پہلے ہم نے ایسے الفاظ بھی  دیکھے تھے جن کے آخر میں آنے والے   ‘y’  سے   ’ای‘  کی ساؤنڈ نکل رہی تھی ،  جیسے،  city, copy, many   وغیرہ۔    ہم نے ابتدا میں بتایا تھا کہ  pronunciations  کے کوئی  قوانین موجود نہیں ہیں۔   کچھ    patterns    ضرور ہیں جن سے ہٹ کر بھی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔

کچھ  جگہوں پر   y  دو    consonants  کے درمیان میں ہو اور آخر میں  e  ہو تو ایسی  y  سے  ’’ آئی ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

hype, type, style, rhyme, cycle

جن الفاظ کے آخر میں   ye  آتا ہے تو ایسے  y  سے  ’’آئی ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

dye, bye, eye, rye

جن الفاظ کے آخر میں   uy  آتا ہے تو ایسے  y  سے  ’’ آئی ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

buy, guy

جن الفاظ کے آخر میں   yse  یا  yze  آتا ہے تو ایسے  y  سے  ’’ آئی ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

analyse, analyze, paralyse, paralyze, catalyse, catalyze

یہ الفاظ  yze   اور  yse  کے فرق سے  repeat  ہو رہے ہیں۔ یہ فرق  American English   اور  British  English   کا ہے۔   دونوں  spellings  درست ہیں۔

Learn y sounds in Urdu

y سے ’’ آۓ‘‘ کی ساؤنڈ

  • کچھ الفاظ میں y  سے  ’’ آئے‘‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے جب   کسی لفظ کے آخر میں   y  آۓ اور اس پہلے “o”   موجود ہو۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

boy, employ, toy

Learn y sounds in Urdu

y سے ’’ یہ‘‘ کی ساؤنڈ

  • عام طور پر جب y  کسی لفظ  کے شروع میں آتا ہے تو اس سے ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  y   کی یہ ساؤنڈز بطور  consonant  ہوتی ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

yes, yesterday, yield, yellow, young, yawn, you, your

کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں  جہاں  y  الفاظ کے درمیان میں بھی  ’’یہ‘‘  کی ساؤنڈ دیتا ہے۔     یہ مثالیں دیکھیں:۔

beyond, crayon, Maya, mayor

Learn y sounds in Urdu