What is subject of a sentence
In English, a sentence consists of two parts – subject and predicate. Here, we have explained in Urdu with examples in English and Urdu, what is subject of a sentence, what is predicate, and types of subject – simple subject, compound subject, noun phrase, and subject complement.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, understanding what is subject and its types in Urdu will be very helpful. Learn English, and how English sentences are formed with clauses and their types.
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کوئی بھی sentence سبجیکٹ اور ورب کے بغیر نہیں بن سکتا۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ sentence کے کتنے اور کون کون سے حصے ہوتے ہیں، subject کی sentence میں کہاں جگہ بنتی ہے۔ sentence کا subject کسے کہتے ہیں۔ اس کی کیا پہچان ہے اور اس کی کون کون سی قسمیں ہیں۔ predicate کسے کہتے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔ subject کے بارے میں تفصیل سے جاننا آپ کو sentences بنانا سیکھنے میں بہت مدد دے گا۔
ہماری یہ ویڈیو دیکھیں جس سے آپ کو انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ سننے میں مدد ملے گی۔
Subject کے بارے میں تفصیل سے جاننے سے پہلے sentence کے مختلف حصوں کا ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔ انگلش کا کوئی بھی جملہ (sentence) دو (2) حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:
- Subject اور
- Predicate
Subject کے اردو معنی
Subject کے اردو میں لغوی معنی ہیں ’’موضوع‘‘ یا ’’عنوان‘‘۔ کسی بھی مضمون، خبر یا لکھائی کا کوئی موضوع یا عنوان ضرور ہوتا ہے جس کے بارے میں وہ مضمون، خبر یا لکھائی ہوتی ہے۔ جیسے، جانوروں کی قسموں پر اگر کوئی مضمون لکھے تو اس کا موضوع ہو سکتا ہے ’’ جانوروں کی قسمیں‘‘۔ دنیا میں موسمی تبدیلیوں کے جو اثرات ہو رہے ہیں اس پر کوئی مضمون لکھا جاۓ تو اس کا عنوان ہو سکتا ہے ’’موسمی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘‘ وغیرہ وغیرہ
انگلش گرامر کے لحاظ سے predicate کے معنی اور مطلب
گرامر کے مطابق انگلش sentence میں subject کے علاوہ باقی تمام sentence کو predicate کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک sentence میں ایک subject اور verb کے علاوہ object اور دیگر حصے بھی ہو سکتے ہیں۔ verb اور جملے کے دیگر تمام حصوں کو ملا کر جملے کا predicate کہا جاتا ہے۔
Examples showing subject and predicate in sentences
یہ مثالیں دیکھیں:۔
آپ کے سامنے موجود sentence میں Aslam ایک subject ہے۔ باقی جملہ is سے لے کر television تک predicate ہے۔ جبکہ اس predicate میں is watching ایک verb ہے، wrestling ایک direct object ہے، on ایک preposition ہے، اور television ایک indirect object ہے۔
ایک دوسری مثال دیکھیں:ـ
آپ کے سامنے موجود اس دوسرے sentence میں The national hockey team ایک subject ہے۔ باقی جملہ is سے لے کر week تک predicate ہے۔ جبکہ اس predicate میں is returning ایک verb ہے، home ایک object ہے، اور next week ایک prepositional phrase ہے۔
ایک تیسری مثال دیکھیں:ـ
آپ کے سامنے موجود اس تیسرے sentence میں The man wearing the green cap ایک subject ہے۔ باقی جملہ is سے لے کر captain تک predicate ہے۔ جبکہ اس predicate میں is ایک verb ہے، our ایک pronoun ہے، اور cricket team captain ایک subject complement ہے۔
آپ نے ان مثالوں سے سمجھ لیا ہوگا کہ sentence میں subject کے علاوہ باقی تمام جملہ predicate ہوتا ہے۔ verb اور جملے کے باقی تمام حصے (علاوہ سبجیکٹ کے) predicate کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔
آگے بڑہنے سے پہلے یہ واضح ہو جاۓ کہ یہاں subject سے مراد ’’sentence کا subject ‘‘ ہے، نہ کہ کسی مضمون کا subject ۔ اس ہی لئیے اس کا حوالہ دینے کے لئیے sentence” کا “subject یا ’’ گرامر کے لحاظ سے سبجیکٹ‘‘ جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
Learn in Urdu what is subject of a sentence
Definition of subject of a sentence
اس کی دو تین تعریفیں ہیں۔ مطلب سب کا ایک ہی ہے:
- The subject of a sentence is a person, place, thing, or idea. It’s always doing or being something.
- A subject is a part of a sentence that contains the person or thing performing the action (or verb) in a sentence.
- The subject of the sentence is the noun that is doing or being something.
ان تمام تعریفوں کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’ وہ شخص، جگہ، چیز یا تصور جس کے بارے میں sentence ہوتا ہے، اس جملے کا subject کہلاتا ہے‘‘۔ تھوڑی دیر پہلے ہم نے subject کے لغوی معنی دیکھے تھے جو تھے ’’ موضوع، عنوان‘‘۔ sentence کا subject بھی ان ہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے، یعنی جملے کا موضوع یا جملے کا عنوان۔ جملہ اس ہی کے بارے میں ہوتا ہے، وہ ہی جملے کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ جملے کا verb اس ہی سے متعلق ہوتا ہے۔ کچھ مثالیں دیکھتے ہیں جس سے یہ مزید واضح ہو جاۓ گا۔ نیلے رنگ میں ہائی لائیٹ کئیے گۓ الفاظ ان sentences کے subject ہیں:ـ
رضوان نے سبز ٹوپی پہن رکھی ہے۔ |
Rizwan is wearing a green cap. |
انتخابات جلد ہوں گے۔ |
Elections will be held soon. |
بچہ اپنی ماں کی طرف بھاگا۔ |
The child ran towards his mother. |
Subject کی پہچان
اگر sentence کے subject کو پہچاننے میں دشواری ہو تو sentence سے سوال کریں who یا what ۔ جو جواب ملے وہ sentence کا subject ہے۔ ابھی دیکھی ہوئی مثالوں کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ
Rizwan is wearing a green cap.
آپ اس جملے سے سوال کریں who is wearing a green cap آپ کو جواب ملے گا رضوان۔ یہی اس جملے کا سبجیکٹ ہے
Elections will be held soon.
آپ اس جملے سے سوال کریں what will be held soon آپ کو جواب ملے گا elections جو اس جملے کا سبجیکٹ ہے۔
The child ran towards his mother.
آپ اس جملے سے سوال کریں کون ماں کی طرف دوڑا۔ جواب ملے گا The child بس یہی اس جملے کا سبجیکٹ ہے۔
Subject سے متعلق یاد رکھنے والی اہم باتیں
- عام طور پر جملے کا subject جملے کے شروع میں آتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے، یہ جملے کے درمیان یا آخر میں بھی آسکتا ہے۔
- subject کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ noun یا pronoun ہوتے ہیں۔
- Subject ایک noun یا pronoun پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے، دو nouns یا pronouns پر مشتمل بھی ہو سکتا ہے اور کچھ دوسرے الفاظ جو اس noun کی مزید توضیح کر رہے ہوں، پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔
Subject کی جملے میں پوزیشن
زیادہ تر subject جملے کے شروع میں ہی آتا ہے جیسا کہ آپ نے اب تک دی جانی والی تمام مثالوں میں دیکھا ہوگا۔ مگر یہ ضروری نہیں ہے۔ subject جملے کے درمیان اور آخر میں بھی آ سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
جنگل سے ایک شیر نکلا۔ (آپ اس جملے سے پوچھیں who came out of the woods جواب ملے گا lion یہ اس جملے کا subject ہے اور جملے کے آخر میں آیا ہے۔) | Out of the wood came a lion. |
اس کے ساتھ، اس کے بچے لڑھکتے ہوئے آۓ۔ (Who were with it اس کا جواب ہے cubs. یہی اس جملے کا subject ہے جو یہاں جملے کے درمیان میں آیا ہے۔) | With it, were her cubs in a rolling pile. |
دروازے پر ایک آدمی انتظار کر رہا ہے۔ (آپ اس جملے سے پوچھیں who is waiting جواب ملے گا a man یہ اس sentence کا subject ہے اور جملے کے درمیان میں آیا ہے۔) | There is a man waiting at the door. |
میز پر اس کی کتابیں رکھی تھیں۔ (آپ پوچھیں what lay on the table اس کا جواب ہے books یہی اس جملے کا subject ہے اور جملے کے آخر میں آیا ہے۔ | On the table lay his books. |
تمہارا بھائی کب گھر واپس آئے گا؟ (آپ اس جملے سے پوچھیں who will come back جواب ملے گا brother یہ اس جملے کے درمیان میں آیا ہے اور subject ہے۔) | When will your brother come back home? |
Learn in Urdu what is subject of a sentence
Examples of pronouns used as subject in a sentence
وہ آج رات واپس آ رہا ہے۔ |
He is returning back tonight. |
آپ کو کلاس سے نکال دیا جائے گا۔ |
You will be expelled from the class. |
انہوں نے حوصلے سے جنگ لڑی۔ |
They fought the war with courage. |
کسی نے سوال کا جواب نہیں دیا۔ |
No one answered the question. |
Kinds of subjects
ابھی تک جو مثالیں آپ نے دیکھی ہیں وہ subject کے استعمال کی آسان مثالیں تھیں جن میں زیادہ تر ایک noun یا ایک pronoun کو subject کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بہت سی مختلف شکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی کبھی اس کی پہچان مشکل بھی ہوتی ہے۔ subject کی ان مختلف قسموں کو جانتے ہیں۔ Sentence کے subject کی یہ تین (3) قسمیں ہیں:ـ
Simple subject
Compound subject
Noun phrases
Simple Subject
جو subject ایک noun یا ایک pronoun پر مشتمل ہوتے ہیں simple subject کہلاتے ہیں۔ اب تک پیش کی جانے والی زیادہ تر مثالیں simple subject ہی کی ہیں۔ ان کی کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں:ـ
پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔ (اس جملے کا subject پاکستان ایک noun پر مشتمل ہے۔) | Pakistan is a democratic country. |
کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔ (اس جملے کا subject کے ٹو ایک noun پر مشتمل ہے۔) | K-2 is the second-highest mountain peak in the world. |
Compound Subject
جو subject دو (2) noun یا pronoun پر مشتمل ہوتے ہیں compound subject کہلاتے ہیں۔ ان کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں:ـ
مظہر اور اس کا بھائی بہت شرارتی ہیں۔ (اس جملے کا subject دو nouns اور pronoun پر مشتمل ہے مظہر اور برادر nouns ہیں اور his ایک pronoun ہے۔اس لئیے compound subject کہلاۓ گا۔) | Mazhar and his brother are very naughty. |
سوات اور ناران خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔ (اس جملے کا subject دو nouns سوات اور ناران پر مشتمل ہے اس لئیے compound subject کہلاۓ گا۔) | Swat and Naran are beautiful tourist resorts. |
Noun Phrase
Noun phrase الفاظ کا ایک ایسا گروپ ہوتا ہے جو ایک noun کے طور پر فنکشن کرتا ہے۔ ان کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں:ـ
نیلی قمیض والا شخص میرا بھائی ہے۔ (اس جملے میں الفاظ کا گروپ The person in the blue shirt ایک noun کے طور پر فنکشن کر رہا ہے۔ یہ اس جملے کا subject ہے اور noun phraseہے۔) | The person in the blue shirt is my brother. |
بورڈ کی اگلی میٹنگ اب ایک سال بعد ہو گی۔ (اس جملے میں الفاظ کا گروپ the next board meeting ایک noun کے طور پر فنکشن کر رہا ہے۔ یہ اس جملے کا subject ہے اور noun phrase ہے۔) | The next board meeting will now be held after one year. |
Learn in Urdu what is subject of a sentence
Subject Complement
کچھ انگلش جملوں میں subject کی مزید وضاحت verb کے بعد کی جاتی ہے۔ یہ لفظ یا الفاظ کا گروپ صرف ان دو صورتوں میں استعمال ہوتا ہے:
- یہ ہمیشہ linking verb (جیسے seem, appear, were, was, are, am, is ) کے بعد آتے ہیں۔
- یہ ہمیشہ صرف pronoun, noun, یا adjective ہوتے ہیں۔
Subject complement کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
بابر اعظم ایک ٹاپ کلاس بلے باز ہیں۔ (اس جملے میں الفاظ کا گروپ top class batsman سبجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دے رہا ہے۔اس سے پہلے لنکنگ ورب is استعمال ہوا ہے۔ الفاظ کا یہ گروپ subject complement کہلاۓ گا۔) | Baber Azam is a top class batsman. |
پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن گیسوں کا مجموعہ ہے۔ (اس جملے میں الفاظ کا گروپ combination of hydrogen and oxygen gases سبجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دے رہا ہے۔اس سے پہلے لنکنگ ورب is استعمال ہوا ہے۔ الفاظ کا یہ گروپ subject complement کہلاۓ گا۔) | Water is a combination of hydrogen and oxygen gases. |