Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

What is an action verb? - explained in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, an explanation of  "what is an action verb?” is presented here in Urdu, along with action verb meaning in Urdu.  This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

ورب کسے کہتے ہیں؟ ۔ ?What is a verb

عام تائثر ہے کہ   جملے میں کام کا اظہار کرنے والے لفظ کو اردو میں فعل اور انگلش میں  verb  کہا جاتا ہے یعنی  verb  جملے میں وہ لفظ ہوتا ہے جو  جملے میں کام کا اظہار کرتا ہے۔   حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔  ہر جملے میں کام کا اظہار نہیں ہوتا ہے اگرچہ زیادہ تر جملوں میں کسی نہ کسی کام کا اظہار ہوتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر جملے میں  کسی نہ کسی کام کا اظہار ہوتا ہے۔   نیچے دیۓ ہوۓ جملے دیکھیں جن میں کسی  بھی کام کا اظہار نہیں ہو رہا ہے:۔

میرا نام مصطفیٰ ہے۔

My name is Mustafa.

رات کو  چاند خوبصورت لگتا ہے۔

The moon looks beautiful in the night.

آ ج  موسم  کی پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔

The weather is unpredictable for today.

اسلم کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے۔

Aslam has a brother and a sister.

میں اس کا والد ہوں۔

I am his father.

ان تمام جملوں میں کسی کام کا اظہار نہیں ہو رہا ہے بلکہ کچھ حقائق بیان کیے گۓ ہیں۔

دراصل verb  ایک ایسا لفظ   یا  الفاظ  کا مجموعہ ہوتا ہے جو کسی جملے میں :

  • ایکشن، (Action Verbs)
  • ذہنی یا  جسمانی حالت  یا  کیفیت ،   (Verbs showing state of being)
  • کسی چیز یا  شخص کی ملکیت ،  پاس ہونا  یا  تصرف کا اختیار  یا  تعلق  (Verbs showing possession or relationship)

ظاہر کرتا ہے۔

یہ یاد رکھئیے گا کہverb   کے بغیر انگلش میں کوئی   sentence  نہیں بن سکتا۔

اب ورب کی ان تینوں قسموں کا ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔   سب سے پہلے action verbs   کے بارے میں جانتے ہیں:

What is an action verb? explained in Urdu

Action Verbs

انگلش میں کچھ الفاظ ہوتے ہیں جو ایکشن ظاہر کرتے ہیں یعنی کسی بھی قسم کے کام کرنے کا اظہار کرتے ہیں،  جیسے سونا،  لکھنا،  پڑہنا،  ہنسنا،  رونا، چِلاّنا،  وغیرہ۔  ایسے ہزاروں ورڈز ہیں۔  آپ کو سمجھانے کے لئیے ان میں سے کچھ ورڈز یہاں بیان کیے جاتے ہیں:۔

معنی

Word

معنی

Word

معنی

Word

بلانا

call

چاہنا

want

سونا

sleep

سننا

listen

جانا

go

لکھنا

write

آگے بڑھانا

forward

مشورہ دینا

advise

پڑہنا

read

کھیلنا

play

آرام کرنا

rest

منظور کرنا

approve

ہنسنا

laugh

لڑنا

fight

اوپر چڑھنا

climb

اڑنا

fly

مسکرانا

smile

توڑنا

break

رونا

weep

وزن کرنا

weigh

تعمیر کرنا

build

مدد کرنا

assist

مزاحمت کرنا

resist

چلنا

walk

چِلاّنا

cry

وصول کرنا

receive

پیٹنا

beat

 

اب کچھ  action verbs  کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔

What is an action verb explained in Urdu

اب جانتے ہیں کہ state of being verbs   کون سے ہوتے ہیں:

State of being Verbs

ایسے الفاظ جو موجود حالت، کیفیت یا حقائق  کے اظہار کے لئیے استعمال  ہوتے ہیں  state of being verb  کہلاتے ہیں،  جیسے ،  ہے، ہیں،  تھا،  تھے، نظر آتے ہیں،  دکھائی دیتے ہیں،  سنائی دیتے ہیں،  محسوس ہوتے ہیں،  وغیرہ وغیرہ۔  ایسےکچھ انگلش ورڈز یہاں بیان کیے جاتے ہیں:۔

معنی

Word

معنی

Word

معنی

Word

دِکھنا

look

ہوے

been

ہے

is

سنائی دینا

sound

وجود

being

ہوں

am

محسوس ہونا

smell

لگتا ہے

appear

ہیں

are

ٹھہرنا

stay

ہو جانا

become

تھا

was

رہنا

remain

محسوس ہونا

feel

تھے

were

ظاہر کرنا،  بیان کرنا

state

دکھائی دینا

seem

ہونا

be

اب کچھ  state of being verbs  کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔

Examples of verbs indicating state of being

عبداللہ ناراض ہے۔

Abdullah is angry.

زمین گول ہے۔

The earth is round.

میں اس کا چھوٹا بھائی ہوں

I am his younger brother.

اس کی بہنیں موٹی ہیں۔

His sisters are fat.

موسم کل گرم تھا۔

The weather was hot yesterday.

محمود کے سسرالی بہت امیر تھے

Mahmood’s in-laws were very rich.

کرکٹ پِچ ہموار لگ رہی ہے

The cricket pitch looks smooth.

میں تمہارا نام جانتا ہوں۔

know your name.

باس کا موڈ آج اچھا لگ رہا ہے۔

The boss seems to be in good mood today.

آپ نے غور کیا ہوگا کہ ان جملوں کے  verbs  جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے کسی بھی قسم کے ایکشن کا اظہار نہیں کر رہے ہیں بلکہ موجود حالات اور کیفیتوں  کے اظہار میں were, was, are, am, is   جیسے الفاظ مدد کر رہے ہیں۔  دوسرے  verbs  جیسے  looks, seems, know  بھی کسی ایکشن کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔

اب possession   یعنی  ملیکت، کسی چیز کےپاس ہونا،  اور تصرف  کا اختیار  یا  relation  یعنی تعلق ظاہر کرنے والے  verbs  کے بارے میں جانتے ہیں:

Possession or relation showing Verbs

انگلش میں  have, has  اور  had  اگرچہ   helping verbs  کےطور پر    perfect tenses  بنانے کے لئیےاستعمال ہوتے ہیں لیکن یہ possession   یعنی  ملیکت، کسی چیز کے پاس ہونے،  اور تصرف  کا اختیار یا  relation  یعنی تعلق ظاہر کرنے کے لئیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔   پہلے ان  کا  perfect tenses  میں جملے   بنانے میں استعمال دیکھتے ہیں۔

Examples of has, have, had used for making perfect tenses

 have کو استعمال کیا  گیا  ہے  present perfect tense   میں جملہ بنانے کے لئیے۔ مجھے اپنے ایک دوست سے پیغام ملا ہے۔

I have received a message from a friend.

has  کو استعمال کیا  گیا  ہے  present perfect tense   میں جملہ بنانے کے لئیے۔ اسے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

He has not been selected in the team.

had  کو استعمال کیا  گیا  ہے  past perfect  tense   میں جملہ بنانے کے لئیے۔ اسے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

He had been expelled from the school.

has   کو استعمال کیا  گیا  ہے  present perfect  continuous tense   میں جملہ بنانے کے لئیے۔ مظہر پچھلے پانچ سالوں سے پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے۔

Mazhar has been attaining first position in his class for the last five years.

 had کو استعمال کیا  گیا  ہے  past perfect continuous tense   میں جملہ بنانے کے لئیے۔ اظہر کو کچھ نا معلوم افراد سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

Azhar had been receiving threats from some unknown persons.

اب    has, have, had   کا possession   یعنی  ملیکت ، پاس ہونے  اور  تصرف کے اختیار  یا  relation  یعنی تعلق ظاہر کرنے کے لئیے جملوں میں استعمال دیکھیں۔  اس صورت میں یہ  helping verb  کے بجاۓ  main verb  کا کردار ادا کرتے ہیں:۔

Examples of has, have, had used for showing possession or relationship

یہاں پر  has  بنگلے اور کار کی ملکیت ظاہر کر رہا ہے۔ اسلم کے پاس ایک بنگلہ اور ایک کار ہے۔

Aslam has a bungalow and a car.

یہاں پر  have  چار ٹانگوں کا پاس ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ جانوروں کے عموماً چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔

Animals usually have four legs.

یہاں پر  have  کچھ پاس نہ ہونے کو ظاہر کر رہا ہے۔ میری جیب میں کچھ نہیں ہے۔

have nothing in my pocket.

یہاں پر  had  ایک بھائی اور دو بہنوں سے تعلق ظاہر کر رہا ہے۔ شکور کا ایک بھائی اور دو بہنیں  تھیں۔

Shakoor had a brother and two sisters.

یہاں پر  have  تصرف نہ ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ میرے پاس کھونے کے لئیے کچھ نہیں ہے۔

I have nothing to lose.

یہاں پر  have  ملکیت  نہ ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ اصغر کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔

Asghar does not have any money.

یہاں پر  have  دو مواقع  پاس ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کے پاس دو موقعے اور ہیں۔

You have two more chances.

یہاں پر  have  ایک حیرانی کا پاس   ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ میرے پاس آپ کے لئیے ایک حیرانی ہے۔

I have a surprise for you.

یہاں پر  have  پچھتاوا نہ ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

I have no regrets.

یہاں پر  have  ایک آئیڈیا کا پاس ہونا ظاہر کر رہا ہے۔ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے۔

I have an idea.

ان تمام جملوں میں   had, have, has  کا استعمال  main verb  کے طور پر ہوا ہے۔

 action verbs کیا ہوتے ہیں،  اس  مضمون کے شروع میں ہی مثالوں کی مدد سے سمجھا دیا گیا ہے۔  اب  action verbs  کے بارے میں کچھ مزید جانتے ہیں۔

What is an action verb? explained in Urdu

Categories of action verbs

action verbs   کی دو   (2)   کیٹیگریز ہیں    Transitive Verbs   اور   Intransitive verbs  ۔  انگلش میں action verb    یا  تو  transitive  ہوتا ہے  یا  intransitive  ہوتا ہے۔ 

  •   ایسا  verb   جو جملے کے  subject  کا ایکشن  اس جملے کے  object  پر  منتقل کرے   transitive verb  کہلاتا ہے۔  آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں اگر جملے میں  verb  کے بعد    object آۓ تو وہ  transitive verb  کہلاتا ہے۔  Transitive Verbs کی یہ مثالیں دیکھیں:۔

Examples of transitive verb

Mushtaq kicked the ball.مشتاق نے گیند کو کک ماری۔
I will send you a copy of the letter.میں آپ کو خط کی ایک کاپی بھیجوں گا۔
Can we buy some fruit?کیا ہم کچھ پھل خرید سکتے ہیں؟
Everybody loves greenery.ہر ایک کو ہریالی پسند ہے۔
Azhar conveyed the message.اظہر نے پیغام پہنچایا۔

Transitive Verbs   والے جملوں میں  object  ضرور ہوتا ہے جنہیں ان مثالوں میں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

Examples of intransitive verbs

Transitive اور   Intransitive    وربز   پر ایک تفصیلی آرٹیکل اس ویب سائیٹ  پر پیش کیا جا چکا ہے۔  جو حضرات  transitive verb  اور  intransitive verb   کی مکمل جانکاری چاہتے ہیں  اور اس آرٹیکل کو پڑہنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر اس مضمون کو پڑہا جا سکتا ہے۔

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

What is an action verb? explained in Urdu