?What is a main verb
انگلش میں اکثر جملوں میں ایک سے زیادہ verbs ہوتے ہیں۔ انگلش سیکھنے والوں کو گرامر کے لحاظ سے درست جملے بنانے کے لئیے یہ جاننا ضروری ہے کہ جملے کے main verb اور helping verb کون سے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ main verb سے کیا مراد ہے اور جملے میں ایک سے زیادہ verbs ہونے کی صورت میں main verb کو کو کیسے پہچانا جاۓ ؟ یہ سب کچھ آپ مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔ تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ main verb سے کیا مراد ہے؟
Main Verb meaning in Urdu
main verb کے اردو معنی ہیں: مرکزی فعل، اہم فعل، اصلی فعل
Main Verb definition in Urdu
انگلش جملوں میں ضرورت کے مطابق ایک verb بھی استعمال ہوتا ہے اور ایک سے زیادہ بھی۔ جب ایک verb استعمال ہوتا ہے تو main verb کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جب ایک verb ہوتا ہے تو آپ چاہیں تو اسے صرف verb کہہ لیں یا main verb کہہ لیں، ایک ہی بات ہے۔ ایک verb والے جملوں کی یہ مثالیں دیکھیں:
اسلم ایک استاد ہیں۔ |
Aslam is a teacher. |
وہ ایک اسکول میں پڑھاتے ہیں۔ |
He teaches in a school. |
ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ |
He has two brothers and a sister. |
وہ سادہ زندگی گزارتے ہیں۔ |
He lives a simple life. |
شاگرد ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ |
Students respect him very much. |
ان تمام جملوں میں ایک ایک verb ہے جسے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو انہیں main verb بھی کہہ سکتے ہیں، ویسے اس کی ضرورت نہیں ہے۔
main verb کا سوال جب پیدا ہوتا ہے جب جملے میں ایک سے زیادہ verbs ہوتے ہیں۔ ایک سے زیادہ verbs والے جملوں کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
بہت تیز بارش ہو رہی ہے۔ |
It is raining heavily. |
اسد آج اسکول نہیں آیا ہے۔ |
Asad has not come to school today. |
نثار نے اوّل انعام جیتا ہے۔ |
Nisar has won the first prize. |
بچہّ رات سے رو رہا ہے۔ |
The baby has been crying since night. |
کیا آپ مجھے ایک گلاس پانی دے سکتے ہیں؟ |
Can you give me a glass of water? |
ان جملوں میں verbs ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ ان جملوں میں ایک ایک main verb ہے اور باقی مددگار فعل (helping verb) ہیں۔
?Learn in Urdu, What is a main verb
main verb اور helping verb کا فرق سمجھنے کے لئیے آخری ٹیبل میں دکھائی گئ مثالوں کو دوبارہ دیکھتے ہیں:۔
اس جملے میں rain مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا action ہے یعنی بارش ہونا۔ جملے کو present continuous tense میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل is کو استعمال کیا گیا ہے اور rain کو present participle میں تبدیل کرنے کے لئیے اس میں ing کا اضافہ کیا گیا ہے۔ |
It is raining heavily. |
اس جملے میں come مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا action ہے یعنی آنا۔ جملے کو present perfect tense میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل has کو استعمال کیا گیا ہے اور come کو past participle میں تبدیل کیا گیا ہے، جو کہ come ہی ہے۔ |
Asad has not come to school today. |
اس جملے میں win مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا action ہے یعنی جیتنا۔ جملے کو present perfect tense میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل has کو استعمال کیا گیا ہے اور win کو past participle میں تبدیل کیا گیا ہے، جو کہ won ہے۔ |
Nisar has won the first prize. |
اس جملے میں cry مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا action ہے یعنی رونا یا چیخنا چلانا۔ جملے کو present perfect continuous tense میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل has been کو استعمال کیا گیا ہے اور cry کو present participle میں تبدیل کیا گیا ہے، جو کہ crying ہے۔ |
The baby has been crying since night. |
اس جملے میں give مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا action ہے یعنی دینا۔ جملے میں اہلیت ظاہر کرنے کے لئیےmodal verb “can” کو استعمال کیا گیا ہے |
Can you give me a glass of water? |
آپ نے دیکھا کہ جملوں میں action یا ability, یا intention, یا possibility کے اظہار کے لئیے main verbs کی مدد کے لئیے helping verbs کو استعمال کیا گیا ہے جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
?How to identify the main verb
has/have کا استعمال حال کے زمانوں (present tenses) میں کیا جاتا ہے، جب کہ had کا استعمال ماضی کے زمانوں (past tenses) میں کیا جاتا ہے۔has/have اور had پر پہلے سے دی گئی مثالوں کو دوبارہ دیکھیں۔
main verbs کو پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے انہیں ان طریقوں سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے:۔
1. اگر جملے میں صرف ایک verb ہے، جسے پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے، تو وہی اس جملے کا main verb ہے، جیسا کہ پہلی ٹیبل میں دکھاۓ گۓ جملے ہیں۔ جملے کے subject کا action یا state of being ظاہر کرنے والا لفظ verb ہوتا ہے۔
2. اگر جملے میں verb ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہے جسے verb phrase بھی کہا جاتا ہے، تو main verb کے علاوہ دیگر وربز helping verb ہوتے ہیں جنہیں پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے۔ were, was, are, am, is, یا be, being, been, یا do اور did یا has اور have اگر جملے میں اکیلے نہ ہوں تو یہ helping verbs ہوتے ہیں۔ helping verb کے علاوہ جو بھی verb جملے میں ہو گا، وہ main verb ہو گا۔
3. جملے میں ایک سے زیادہ verb ہوں تو جو verb جملے کے subject کا action ظاہر کر رہا ہوگا، وہی main verb ہوگا۔یہ مثالیں دوبارہ دیکھیں:۔
اس جملے میں دو verbs ہیں، is اور raining ۔ سبجیکٹ it کا action کون ظاہر کر رہا ہے؟ raining ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ یہی جملے کا main verb ہے۔ | It is raining heavily. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، has اور come ۔ سبجیکٹ Asad کا action کون ظاہر کر رہا ہے؟ come ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ یہی جملے کا main verb ہے۔ | Asad has not come to school today. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، has اور won ۔ سبجیکٹ Nisar کا action کون ظاہر کر رہا ہے؟ won ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ یہی جملے کا main verb ہے۔ | Nisar has won the first prize. |
اس جملے میں تین verbs ہیں، has, been, اور crying ۔ سبجیکٹ The baby کا action کون ظاہر کر رہا ہے؟ crying ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ یہی جملے کا main verb ہے۔ | The baby has been crying since night. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، can اور give ۔ سبجیکٹ you کا action کون ظاہر کر رہا ہے؟ give ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ یہی جملے کا main verb ہے۔ | Can you give me a glass of water? |
4. جن جملوں میں modal verbs جیسے , should, shall, would, will, must, might, may, could, can موجود ہوں ، تو modal verbs کبھی بھی main verb نہیں ہو سکتے۔ ان کا علاوہ جملے میں موجود verb اس جملے کا main verb ہوگا۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
اس جملے میں دو verbs ہیں، would اور swim ۔ would ایک modal verb ہے ۔ modal verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتا۔ اس لئیے swim اس جملے کا main verb ہے۔ | Mansoor would swim in the pool. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، might اور attend ۔ might ایک modal verb ہے ۔ modal verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتا۔ اس لئیے attend اس جملے کا main verb ہے۔ | I might attend today’s meeting. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، can اور meet ۔ can ایک modal verb ہے ۔ modal verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتا۔ اس لئیے meet اس جملے کا main verb ہے۔ | Can we meet today? |
اس جملے میں دو verbs ہیں، may اور drop ۔ may ایک modal verb ہے ۔ modal verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتا۔ اس لئیے drop اس جملے کا main verb ہے۔ | His father may drop her at the school. |
اس جملے میں دو verbs ہیں، could اور pass ۔ could ایک modal verb ہے ۔ modal verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتا۔ اس لئیے pass اس جملے کا main verb ہے۔ | He could not pass the entry test. |
اس جملے میں تین verbs ہیں، should, have اور done ۔ should ایک modal verb ہے اور have ایک helping verb ہے ۔ modal verb اور helping verb کبھی بھی main verb نہیں ہوسکتے۔ اس لئیے done اس جملے کا main verb ہے۔ | You should have done as asked by your boss. |
5. compound sentences میں دو independent clauses ہوتی ہیں، یعنی دونوں clauses کے اپنے اپنے علیحدہ subject اور verb ہوتے ہیں۔ اس صورت میں دونوں clauses کے وربز main verb ہوتے ہیں۔ یعنی دو independent clauses والے جملے میں دو main verb ہوں گے اور اس ہی طرح تین independent clauses والے جملوں میں تین main verbs ہوں گے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
یہ جملہ دو independent clauses پر مشتمل ہے۔ دونوں جملوں کے اپنے اپنے subject اور verb ہیں۔ اس جملے کے دونوں وربز plays اور watches اپنی اپنی clause کے main verb ہیں۔ | Aslam plays hockey in the ground but Riaz watches games on television. |
یہ جملہ بھی دو independent clauses پر مشتمل ہے۔ دونوں جملوں کے اپنے اپنے subject اور verb ہیں۔ اس جملے کے دونوں وربز reads اور plays اپنی اپنی clause کے main verb ہیں۔ | Fakhira reads books and Maha plays with dolls. |
6. انگلش میں کچھ جملوں میں compound verbs ہوتے ہیں یعنی جملے کا subject دو مختلف actions کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔ اس صورت میں action ظاہر کرنے والے دونوں وربز main verbs کہلائیں گے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
اس جملے کا subject دو actions کو ظاہر کر رہا ہے، runs اور plays۔ یہ دونوں verbs اس جملے کے main verb ہیں۔ | Asif runs and plays outside his house. |
اس جملے کا subject دو actions کو ظاہر کر رہا ہے، cooking اور cleaning۔ یہ دونوں verbs اس جملے کے main verb ہیں۔ | My wife has been cooking and cleaning all the day. |
اس جملے کا subject دو actions کو ظاہر کر رہا ہے، talked اور laughed۔ یہ دونوں verbs اس جملے کے main verb ہیں۔ | All the friends talked and laughed whole the night. |
ان چھے (6) طریقوں سے آپ کسی بھی جملے کے main verb کو شناخت کر سکتے ہیں۔