Vowel O sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce Vowel o sounds. Learn about 7 "O” sounds. A large variety of English learning topics can be found on this website to learn English from Urdu.
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش لیٹر اور وایل او کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر اوکی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
O” Vowel” کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
O سے نکلنے والی ساؤنڈز
"Sounds of vowel “o
انگلش لیٹر o” (English alphabets ) ‘‘ کا (15th)پندرہواں letter اور (4th) چوتھا vowel ہے۔ دیگر vowels کی طرح o کی بھی word میں مختلف پوزیشنز میں کچھ مختلف sounds نکلتی ہیں۔ o سے کچھ short sounds نکلتی ہیں جیسے ’’ اَ ‘‘ اور کچھ long sounds نکلتی ہیں جیسے’’آ‘‘ ’’ او ‘‘ اور ’’اُو‘‘ ۔ یہ ساؤنڈز تقریباً اِن سات (7) اقسام کی ہوتی ہیں:ـ
o سے ایک ساؤنڈ ’’ آ ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، rock, box, got میں o سے نکلتی ہے۔
1. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی ’’ اَ ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، company, stomach, come, some میں o سے نکلتی ہے۔
2. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سے کچھ زیادہ ’’ اَ ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، worse, worth, work, word میں o سے نکلتی ہے۔
3. o سے ایک ساؤنڈ’’ او‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، load, boat, force, report میں o سے نکلتی ہے۔
5. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سے کچھ زیادہ ’’ او‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، coach, note, smoke, slope میں o سے نکلتی ہے۔
6. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی ’’ اوُ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے wolf, bosom, woman میں o سے نکلتی ہے۔
7. O سے ایک ساؤنڈ تھوڑی سی لمبی ’’ اوُ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے، two, food, room, do میں o سے نکلتی ہے۔
اب یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ مختلف ساؤنڈز o کی words میں کن پوزیشنز میں نکلتی ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔ لیکن اکثر جگہوں پر o کی word میں مخصوص پوزیشنز پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ patterns کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن patterns سے کچھ استثنأ یعنی exceptions بھی ہیں۔ یہ ذہن میں رکھئیے گا کہ یہ patterns مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔
سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ o سے ’’ آ ‘‘ کی ساؤنڈ کب نکلتی ہے؟
“o” سے ’’ آ ‘‘ کی ساؤنڈ
1. ایسے انگلش الفاظ جن میں consonant کے بعد “o” اور پھر consonant آۓ یعنی:
consonant + o + consonant
تو “o” سے ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
جیسے: got, box, mom, pop, rock, mop, hop
2.اکثر اگر لفظ کے آخر میں consonant ہو اور اُس سے پہلے “o” ہو، تو “o” سے ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔جیسے:
on, off, stop, job
3.اکثر جب ایک جیسے double consonant سے پہلے “o” ہو، تو “o” سے ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
sorry, follow, lorry
4.اکثر جب ایک ساتھ آنے والے دو مختلف consonant سے پہلے “o” ہو، تو “o” سے ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
often, problem, contract, clock
5.جب کسی لفظ کے آخر میں ck ہواور اُس سے پہلے “o” ہو، تو “o” سے ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
dock, clock, sock, rock, mock
“o” سے ہلکی سی ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ
- اکثر اوقات جب m یا n سے پہلے o آۓ ، تو “o” سے ہلکی سی ’’اَ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:ـ
some, come, none, money, honey, Monday, London, month
- ایسے انگلش ورڈز جن میں won یا oth ایک ساتھ آئیں تو اِن میں شامل “o” سے ہلکی سی ’’ اَ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
won, wonder, wonderful, other, brother, mother
- کچھ انگلش ورڈز میں اگر v سے پہلے o آۓ تو o سے ہلکی سی ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
love, glove, discover
اِس سے استثنأ یعنی exception بھی ہیں جیسے move وغیرہ
- “o” سے شروع ہونے والے الفاظ سے اکثر ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
observe, oppose, occur, official, occasion
اِس سے استثنأ یعنی exception بھی ہیں جیسے on وغیرہ
- ایسے انگلش ورڈز جن میں tion یا sion ایک ساتھ آئیں تو اِن میں شامل “o” سے ہلکی سی ’’ اَ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
station, relation, motion, information, vision, provision, decision
- “or” پر ختم ہونے والے کچھ الفاظ میں “o” سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
director, doctor, labor, traitor, savior
Learn Vowel o sounds
“o” سے کچھ زیادہ ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ
لیکن جب “or” کسی لفظ کے درمیان میں آتا ہے تو اُس میں شامل “o” سے کچھ زیادہ ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے اِن الفاظ میں ’’ o ‘‘ سے نکلتی ہے:
word, work, worth, worthless, world, worse, attorney
Learn Vowel o sounds
“o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ
1. کچھ انگلش ورڈز میں “or” اگر درمیان میں آتا ہے تو اُس میں شامل “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے اِن الفاظ میں ’’ o ‘‘ سے نکلتی ہے:
short, storm, born, report, sort, force, support, order
2.ایسے انگلش ورڈز جن کے آخرمیں o کے بعد کوئی consonant آۓ اور پھر e آۓ یعنی (o + consonant + e) پر اختتام ہوتو اُس “o” سے ’’ او‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
tone, slope, smoke, explode, phone, zone, note, remote
3.ایسے انگلش ورڈز جن میں o کے بعد a آۓ یعنی (oa) تو o سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
boat, coat, load, road, throat, loan, coach, foam, soak, oak
4.کچھ الفاظ میں “o” کے بعد میں e آۓ یعنی (oe) تو“o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
toe, foe, doe
5.کچھ انگلش ورڈز کے آخر میں “o” کے بعد w آۓ یعنی (ow) تو “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
slow, below, snow, grow, pillow, follow, arrow, narrow, hollow
6.جن انگلش ورڈز کے آخر میں “o” آتا ہے تو اکثر ایسے “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
radio, also, no, go, so, tomato, potato, piano
اِس سے کچھ استثنأ بھی ہیں جیسے do, to وغیرہ
7.ایسے پلورل انگلش ورڈز جن کا اختتام“oes” پر ہوتا ہے تو اکثر ایسے “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے:ـ
mangoes, potatoes, tomatoes, mosquitoes
“o” سے ہلکی سی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ
Learn Vowel o sounds
“o” سے کچھ لمبی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ
1.کچھ ورڈز میں “oo” (double o) آتا ہے تو اِس سے کچھ لمبی سی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسی اِن الفاظ سے ’’اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے:۔
room, groom, boom, boot, moon, snooze, zoo
اِس سے کچھ استثنأ بھی ہیں جیسا کہ ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا کہ اگر لفظ کے آخر میںd” یا “t ہو اور اس سے پہلے “oo” ہو جیسے cook, hook, food, hood وغیرہ تو لمبی سی ’’ اوُ ‘‘ کے بجاۓ ہلکی سی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
Learn Vowel o sounds
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔