Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

use to, used to, get used to

Learn the use of use to, used to, and get used to, in Urdu.  See use to used to get used to examples.  How to use “use to used to get used to” explained in Urdu.

In order to learn English,  we need to learn its grammar and  various other aspects of English learning such as the use of use to used to get used to. Knowledge of using “use to”, “used to”, and “get used to” will greatly improve your English writing and speaking skills.

انگلش ورڈ  use  کے معنی تو ہیں استعمال کرنا لیکن اگر اس کے آگے پیچھے کچھ الفاظ جیسے  to  یا get  کا اضافہ کر دیا جاۓ تو اس کے معنی بالکل ہی مختلف ہو جاتے ہیں۔ اس مضمون میں مثالوں کی  مدد سے آپ کو سمجھائیں گے کہ use to   ،  used to اور get used to   کے اردو معنی کیا ہیں اور انگلش بولنے اور لکھنے میں ان کا استعمال کیسے ہوتا ہے۔   اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Meaning of “use” in Urdu

اردو میں “use”   کے معنی ہیں  ’’استعمال کرنا‘‘۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں دفتر جانے کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتا ہوں۔

I use the bike to go to the office.

رومال ہاتھ اور جسم کے دیگر حصوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

The handkerchief is used to clean hands and other body parts.

کپڑوں کی سلائی کے لیے سوئیاں اور دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Needles and thread are used to sew clothes.

امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال نہ کریں۔

Do not use illegal means in the examination.

کیا میں آپ کا قلم استعمال کر سکتا ہوں؟

May I use your pen?

زمانہ حال کے جملوں میں  use  استعمال ہوتا ہے اور  زمانہ ماضی کے جملوں میں  use  کا پاسٹ  used  استعمال ہوتا ہے۔

Meaning of “use to” in Urdu and its use

آپ نے اکثر  اس قسم کے جملے سنے اور بولے ہوں گے جیسے ـ  میں صبح میں چہل قدمی  کیاکرتا ہوں،   میرے  بچے اسکول وین میں اسکول جایا کرتے ہیں،   وہ اکثر سمندر میں نہایا کرتا ہے،  یعنی ایسے کام جنہیں  تواتر کے ساتھ با قاعدگی سے   لگاتار کیا جاتا ہے ،  کے لئیے انگلش میں “use to”    کو استعمال کیا جاتا ہے ۔  اس  قسم کے جملوں میں  to  دراصل  بعد میں آنے والے  infinitive verb phrase  کا حصہ ہوتا ہے۔ infinitive verb phrase     ایسے  verb  ہوتے ہیں جن کے شروع میں  to  لگا ہوتا ہے،   جیسے    to see, to walk, to drink,   وغیرہ۔  یہ مثالیں دیکھیں،  ان میں  use   کو سرخ رنگ میں اور اس کے فوری بعد آنے والے  infinitive verb   کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے:ـ

Learn use of use to used to get used to

Meaning of “used to” in Urdu and its use

used to  کے یہ دو (2)   معنی اور استعمال ہیں:ـ
  1. ایسے کام یا عادت کے اظہار کے لئیے جو ماضی میں کیا جاتا  رہا ہو لیکن اب نہیں کیا جاتا ہو۔
  2. ایسے کام کے اظہار کے لئیے جس کے ہم عادی ہوں یا اچھی طرح جانتے ہوں۔
1   . ایسے کام  یا عادت کے اظہار کے لئیے جو ماضی میں کیا جاتا  رہا ہو لیکن اب نہیں کیا جاتا ہو، کے لئیے انگلش جملے   اس طرح بنتے ہیں:ـ

subject  +  used  + infinitive verb  +  remaining sentence

یہ مثالیں دیکھیں:۔
صدیق دو سال پہلے لمبے بال رکھتے تھے۔

Siddique used to have long hair two years ago.

میں روزانہ صبح کافی پیتا تھا لیکن اب چائے پیتا ہوں۔

used to drink coffee every morning but now I drink tea.

محمود فٹ بال کھیلتے تھے لیکن زخم کی وجہ سے انہیں چھوڑنا پڑا۔

Mahmood used to play football but he had to quit because of an injury.

میرے دادا ہر روز کام سے پہلے ورزش کیا کرتے تھے۔

My grandfather used to do exercises every day before work.

رشید موٹر سائیکل پر اسکول جایا کرتا تھا۔

Rasheed used to go to school by bike.

وہ دوست ہوا کرتے تھے۔

They used to be friends.

اس قسم کے جملوں میں ہمیشہ  used   استعمال ہوتا ہے  use  نہیں۔  جملے کے  subject  کے بعد  use  آتا ہے  جسے ان جملوں میں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  اس کے بعد  infinitive verb  آتا ہے جو یہاں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے،  اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ 2   .ایسے کام کے اظہار کے لئیے جس کے ہم عادی ہوں  یا  اچھی طرح  جانتے ہوں، کے لئیے انگلش جملے   اس طرح بنتے ہیں:ـ

subject +  (is, am, are, was, were,) + used to  + gerund or noun or pronoun

یہ مثالیں دیکھیں:۔
وہ شہر کو جانتے  ہیں اور کھو نہیں جائیں گے۔

They are used to the city and will not get lost.

منصور ایک استاد ہے اس لیے اسے عوام میں بولنے کی عادت ہے۔

Mansoor is a teacher so he is used to speaking in public.

منشا اور پاشا ٹرک چلانے کے عادی تھے۔

Mansha and Pasha were used to driving trucks.

طلحہ کو دیر سے کام کرنے کی عادت نہیں تھی۔

Talha was not used to working late.

اظفر اور ریاض سخت  محنت کرنے کے عادی تھے۔

Azfar and Riaz were used to working hard.

اس قسم کے جملوں میں بھی ہمیشہ  used   استعمال ہوتا ہے  use  نہیں۔  جملے کے  subject  کے بعد  to be verb  آتا ہے۔ were, was, are, am, is,  کو  to be verbs  کے طور پر جانا جاتا ہے۔   subject  اور  tense  کی مناسبت سے کوئی بھی ایک  to be verb  استعمال کیا جاتا ہے،    جسے ان جملوں میں نیلے  رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  اس کے بعد  used to  آتا ہے جسے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے،  اور پھر  gerund  یا  noun  یا  pronoun  اور باقی جملہ آتا ہے۔

Meaning of “get used to” in Urdu and its use

get used to   کا استعمال used to   کے معنوں میں ہی ہوتا ہے۔  ان دونوں  phrases  کے تقریباً ایک جیسے ہے معنی ہیں یعنی کسی کام یا چیز کا عادی ہو جانا  یا  اچھی طرح جاننا۔  used to   کا زیادہ تر  استعمال   زمانہ ماضی کے  جملوں میں کیا جاتا ہے جب کہ  get use to  کو  تمام tenses  ، (present, past, future)  کے جملوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی get  کو  tense  کی مناسبت سے   تبدیل کیا جا سکتاہے۔get used to   کے  جملے اس طرح بناۓ جاتے ہیں:۔

subject + get + used to + gerund, noun or pronoun

جملے کے  subject  کے بعد  get  آتا ہے جسے tense  کی مناسبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد used to   لگایا جاتا ہے۔ پھر کوئی  gerund  یا  noun   یا  pronoun   اور باقی جملہ آتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
آپ جلد ہی بریک استعمال کرنے کے عادی ہو جائیں گے۔

You will quickly get used to using brakes.

مجھے بہت جلدی  موٹر سائیکل چلانے کی عادت ہو گئی۔

I got used to riding a bike very quickly.

باسط کو صبح سویرے کی عادت پڑ رہی ہے۔

Basit is getting used to the early hours.

مظہر کو جلد ہی وقت پر دفتر پہنچنے کی عادت پڑ گئی۔

Mazhar soon got used to reaching the office on time.

بچے کو نئی بیٹھنے والی کی عادت نہ ہو سکی۔

The baby could not get used to the new sitter.

مینوئل کار چلانے کی عادت ڈالنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

It can take some time to get used to driving a manual car.

آپ نے دیکھا کہ get  کو  tense  کی مناسبت سے استعمال کیا گیا ہے۔ زیادہ تر تو  get  ہی استعمال ہوا ہے لیکن  past tense  میں   got   اور   continuous tense  میں  getting  استعمال ہوا ہے۔used to         صرف ایک شکل   used to  میں استعمال ہوا ہے۔

Learn use of use to used to get used to

Learn use of use to used to get used to

Learn use of use to used to get used to

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے