Use of would in Urdu

Learn the use of would in Urdu and the would meaning in Urdu. See would example sentences. Where would be used, explained in Urdu?

In order to learn English,  we need to learn its grammar. Knowledge of using "would” will greatly improve your English writing skills.

انگلش میں  would  ایک  auxiliary verb  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم  would  کے معنی جانیں گے اور دیکھیں گے کہ اس کا استعمال کن کن جگہوں پر ہوتا ہے۔ حسب معمول   would  کے ان تمام استعمالوں  کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔ اس  مضمون کا ویڈیو ورژن اس صفحے کے آخر میں موجود ہے۔

Would meaning in Urdu

would  ماضی  اور ماضی بعید ہے  will   کا۔ will   زمانہ مستقبل کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتا ہے اور اس کے اردو معنی ’’گا، گے،گی‘‘ کی طرح ہوتے ہیں۔ would  اس کا ماضی یا ماضی بعید ہے۔   would   کے اردو معنی کا انحصار اس کے استعمال پر ہے۔ انگلش میں  would کے تقریباً  نو   (9)  استعمال ہیں۔ جملوں کے لحاظ سے اس کے معنی  بھی  ’’گا، گے،گی‘‘ ہوسکتے ہیں ۔انہیں کسی مزاجی کیفیت کے اظہار کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Uses of: would

would ایک  modal auxiliary verb  ہے۔ modal verbs    مختلف  modes  جیسے   ’’سکت ـability‘‘،  ’’ضرورت ـnecessity‘‘،   ’’امکان ـpossibility‘‘،  اِرادہ ـintention‘‘ وغیرہ  کا  اظہار کرنے کے لئیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ would  کے یہ استعمال ہیں:ـ

  1. Will کے ماضی کے طور پر (indirect speech)  بناتے وقت۔  The past of ‘will’ in indirect speech
  2. شائستہ پیشکش کے لئیے۔         Polite offers and invitations     
  3. ماضی کی عادتوں کے لئیے۔ Habits in the past     
  4. شائستگی سےدرخواست کرنے کے لئیے۔   Polite requests
  5. شائستہ سوالوں کے لئیے۔ Polite questions
  6. کسی امکان یا پکیّ بات کہنےکے لئیے۔To show certainty or possibility  
  7. خواہش کے اظہار کے لئیے۔ Wish
  8. راۓ کا اظہار کرنے کے لیے۔ To give opinions  
  9. غیر حقیقی یا مفروضوں پر مبنی باتوں کے لئیے۔ Conditional sentences
Use of would in Urdu

Learn use of would in Urdu

Use of would for polite offers and invitations

شائستگی سے  کوئی پیشکش کرنے یا دعوت دینے کے لئیے  would  کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا آپ چاہیں گے کہ میں آپ کے لیے ٹیکسی بک کروں؟

Would you like me to book a cab for you?

رئیس آپ کی مدد کرے گا اگر آپ اس سے پوچھیں ۔

Raees would help you if you asked him.

کیا آپ کافی پینا چاہیں گے؟

Would you like some coffee?

کیا آپ اس کے ساتھ کچھ چاول یا سلاد پسند کریں گے؟

Would you like some rice or a salad with it?

کیا آپ ہمارے سیٹ اپ کا حصہ بننا چاہیں گے؟

Would you like to be a part of our setup?

Use of would for habits in the past

ماضی کی ایسی عادتیں یا کام   جو تواتر سے کیے جاتے رہے ہوں لیکن اب نہ  کیے جاتے ہوں کے لئیے  would   استعمال کیا جاتا ہے۔  ایسی جگہوں پر  would کے بجاۓ  used to   بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میری بہن سکول جانے سے پہلے روتی تھی۔

My sister would cry before going to school.

میرے والد جاب پر جانے سے پہلے ورزش کرتے تھے۔

My father would exercise before going to the job.

ہر موسم گرما میں ہم پکنک پوائنٹ پر جاتے تھے۔

Every summer we would go to a picnic point.

ثریا اتوار کو اپنے پوتے سے ملنے جاتی تھیں۔

Surayya would visit her grandson on Sundays.

کیا ناہید آپ کے ساتھ پڑہتی تھی؟

Would Naheed study with you?

ان تمام جملوں میں  would   کی جگہ  used to   استعمال کریں تو معنوں میں کوئی فرق نہیں آۓ گا۔

Learn use of would in Urdu

Use of would for polite requests

Contractions   عام  استعمال میں آنے والے  الفاظ کی بنائی جاتی ہیں۔  تقریباً 90   سے کچھ زیادہ معیاری   contractions   ہیں۔   ان میں سے  زیادہ استعمال ہونے والی  contractions   کی یہ لسٹ دیکھیں:۔

شائستگی سے درخواست کرنے کے لئیے  would   استعمال کیا جاتا ہے۔  ان جگہوں پر  can  یاcould    بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا آپ تھوڑا سا سرکیں  گے؟

Would you please move a bit?

کیا آپ میری مدد کریں گے؟

Would you please help me?

کیا آپ میرے بیٹے کو اس کے اسکول چھوڑ دیں گے؟

Would you please drop my son to his school?

کیا آپ نمک  آگے کریں گے، براہ مہربانی؟

Would you pass the salt, please?

کیا آپ براہ کرم دروازہ کھولیں گے؟

Would you open the door, please?

آپ ان مثالوں میں would    کی جگہ can    یا  could   لگا کر دیکھیں،  معنوں میں کوئی تبدیلی نہیں آۓ گی۔

Use of would for polite questions

شائستگی سے کئیے جانے والے سوالوں  کے لئیے بھی  would   استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا آپ میرے ساتھ چلیں گے؟

Would you go with me?

کیا آپ  جواب  جانیں گے؟

Would you know the answer?

اگر میں آپ سے ذاتی سوال پوچھوں تو کیا آپ کو اعتراض ہوگا؟

Would you mind if I ask you a personal question?

کیا آپ اس کیک کو چکھنا پسند کریں گے؟

Would you like to taste this cake?

کیا آپ چند منٹوں میں تیار ہو جائیں گے؟

Would you get ready in a few minutes?

Learn use of would in Urdu

Use of would for showing certainty or possibility

will  کو مستقبل میں  کچھ کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ would   کیونکہ  will  کا past tense  ہے اس لئے اسے ماضی میں کئیے جانے والے ممکنہ   یا یقینی کاموں کے اظہار کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
جو کچھ میں کہتا  طلباوہ کرتے۔

The students would do whatever I said.

بچہ دودھ پیے بغیر نہیں سوسکتا تھا۔

The baby would not sleep without getting the milk.

وہ 5 منٹ تاخیر سے نکلا، اس بات سے بے خبر کہ تاخیر سے اس کی جان بچ جائے گی۔

He left 5 minutes late, unaware that the delay would save his life.

میرا خیال تھاکہ بارش ہو گی تو میں  نےچھتری لے لی۔

I  thought it would rain so I brought an umbrella.

کل صبح، گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی۔

Yesterday morning, the car wouldn’t start.

Use of would for expressing a wish

خواہشوں کے اظہار کے لئیے  would   استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں ڈاکٹر سے ملنا چاہوں گا۔

I would like to see a doctor.

میری خواہش ہےکہ وہ اب مزید سگریٹ نہ پئیے۔

I wish that he would not smoke anymore.

میری بیوی آپ کا باغ دیکھنا چاہتی ہے۔

My wife would like to see your garden.

میں غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

would like to do something for the poor.

اس کی خواہش ہے کہ اس کا بیٹا اس سے اکثرملنے آئے۔

He wishes his son would come to see him more often.

Use of would for giving opinions

کسی راۓ کے اظہار کے لئیے  would   استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وہ کام آپ کے لیے اچھا ہوگا۔

That job would be good for you.

اس کے بارے میں زیادہ جانے بغیر اسے پرپوز کرنا درست نہیں ہوگا۔

Proposing her without knowing much about her would not be right.

ہوٹل میں ٹھہرنا بہت مہنگا ہوگا۔

It would be very expensive to stay in a hotel.

اس نے بہت محنت کی ہے لہذا وہ امتحان پاس کرلے گی۔

She has worked hard so she would pass the examination.

انصار بلدیاتی نشست جیت جائیں گے۔

Ansaar would win the local body seat.

Use of would in conditional sentences

مشروط جملوں یعنی ایسے جملے جن میں کسی کام کا ہونا  کسی چیز کے واقع ہونے سے مشروط ہو  would   استعمال کیا جاتا ہے۔  اکثر ایسے جملے غیر حقیقی باتوں یا تصورات سے متعلق ہوتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اگر وہ اپنی ملازمت کھو دیتا ہے تو جلد ہی دوسری نوکری تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا۔

If he lost his job it would not be easy to find another job soon.

 اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو اس پیشکش کو ٹھکرا دیتا۔

If I were in your place I would have refused this offer.

اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا کہ آپ کو جانا چاہئے۔

If you ask me I would say you should go.

اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو میں ایک نئی کار خرید لیتا۔

Had I money, I would have bought a new car.

مجھے جرمنی کی شہریت مل جائے گی اگر میں جرمن زبان کا امتحان پاس کرتا ہوں ۔

would get the nationality of Germany if I pass the German language test.

Use of would in Urdu | would meaning in Urdu | Use of would with examples in English and Urdu

Learn use of would in Urdu and would meaning in Urdu. See use of would with examples. Watch would use in sentence and would grammar. How to use would, learn ...in Urdu. See where would is used with would examples. Learn would ka use. See used to and would grammar and would vs used to. Learn use of would in past, would for habits in the past, would for polite requests, would for polite questions, would for wish, would for opinions, and use of would in conditional sentences.
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website on https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More

Learn use of would in Urdu

Learn use of would in Urdu

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے