Use of would in Urdu
انگلش میں would ایک auxiliary verb کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم would کے معنی جانیں گے اور دیکھیں گے کہ اس کا استعمال کن کن جگہوں پر ہوتا ہے۔ حسب معمول would کے ان تمام استعمالوں کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Would meaning in Urdu
would ماضی اور ماضی بعید ہے will کا۔ will زمانہ مستقبل کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتا ہے اور اس کے اردو معنی ’’گا، گے،گی‘‘ کی طرح ہوتے ہیں۔ would اس کا ماضی یا ماضی بعید ہے۔ would کے اردو معنی کا انحصار اس کے استعمال پر ہے۔ انگلش میں would کے تقریباً نو (9) استعمال ہیں۔ جملوں کے لحاظ سے اس کے معنی بھی ’’گا، گے،گی‘‘ ہوسکتے ہیں ۔انہیں کسی مزاجی کیفیت کے اظہار کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
Uses of: would
would ایک modal auxiliary verb ہے۔ modal verbs مختلف modes جیسے ’’سکت ـability‘‘، ’’ضرورت ـnecessity‘‘، ’’امکان ـpossibility‘‘، اِرادہ ـintention‘‘ وغیرہ کا اظہار کرنے کے لئیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ would کے یہ استعمال ہیں:ـ
- Will کے ماضی کے طور پر (indirect speech) بناتے وقت۔ The past of ‘will’ in indirect speech
- شائستہ پیشکش کے لئیے۔ Polite offers and invitations
- ماضی کی عادتوں کے لئیے۔ Habits in the past
- شائستگی سےدرخواست کرنے کے لئیے۔ Polite requests
- شائستہ سوالوں کے لئیے۔ Polite questions
- کسی امکان یا پکیّ بات کہنےکے لئیے۔To show certainty or possibility
- خواہش کے اظہار کے لئیے۔ Wish
- راۓ کا اظہار کرنے کے لیے۔ To give opinions
- غیر حقیقی یا مفروضوں پر مبنی باتوں کے لئیے۔ Conditional sentences
Learn use of would in Urdu
Use of would for polite offers and invitations
کیا آپ چاہیں گے کہ میں آپ کے لیے ٹیکسی بک کروں؟ |
Would you like me to book a cab for you? |
رئیس آپ کی مدد کرے گا اگر آپ اس سے پوچھیں ۔ |
Raees would help you if you asked him. |
کیا آپ کافی پینا چاہیں گے؟ |
Would you like some coffee? |
کیا آپ اس کے ساتھ کچھ چاول یا سلاد پسند کریں گے؟ |
Would you like some rice or a salad with it? |
کیا آپ ہمارے سیٹ اپ کا حصہ بننا چاہیں گے؟ |
Would you like to be a part of our setup? |
Use of would for habits in the past
میری بہن سکول جانے سے پہلے روتی تھی۔ |
My sister would cry before going to school. |
میرے والد جاب پر جانے سے پہلے ورزش کرتے تھے۔ |
My father would exercise before going to the job. |
ہر موسم گرما میں ہم پکنک پوائنٹ پر جاتے تھے۔ |
Every summer we would go to a picnic point. |
ثریا اتوار کو اپنے پوتے سے ملنے جاتی تھیں۔ |
Surayya would visit her grandson on Sundays. |
کیا ناہید آپ کے ساتھ پڑہتی تھی؟ |
Would Naheed study with you? |
Learn use of would in Urdu
Use of would for polite requests
Contractions عام استعمال میں آنے والے الفاظ کی بنائی جاتی ہیں۔ تقریباً 90 سے کچھ زیادہ معیاری contractions ہیں۔ ان میں سے زیادہ استعمال ہونے والی contractions کی یہ لسٹ دیکھیں:۔
کیا آپ تھوڑا سا سرکیں گے؟ |
Would you please move a bit? |
کیا آپ میری مدد کریں گے؟ |
Would you please help me? |
کیا آپ میرے بیٹے کو اس کے اسکول چھوڑ دیں گے؟ |
Would you please drop my son to his school? |
کیا آپ نمک آگے کریں گے، براہ مہربانی؟ |
Would you pass the salt, please? |
کیا آپ براہ کرم دروازہ کھولیں گے؟ |
Would you open the door, please? |
Use of would for polite questions
کیا آپ میرے ساتھ چلیں گے؟ |
Would you go with me? |
کیا آپ جواب جانیں گے؟ |
Would you know the answer? |
اگر میں آپ سے ذاتی سوال پوچھوں تو کیا آپ کو اعتراض ہوگا؟ |
Would you mind if I ask you a personal question? |
کیا آپ اس کیک کو چکھنا پسند کریں گے؟ |
Would you like to taste this cake? |
کیا آپ چند منٹوں میں تیار ہو جائیں گے؟ |
Would you get ready in a few minutes? |
Learn use of would in Urdu
Use of would for showing certainty or possibility
جو کچھ میں کہتا طلباوہ کرتے۔ |
The students would do whatever I said. |
بچہ دودھ پیے بغیر نہیں سوسکتا تھا۔ |
The baby would not sleep without getting the milk. |
وہ 5 منٹ تاخیر سے نکلا، اس بات سے بے خبر کہ تاخیر سے اس کی جان بچ جائے گی۔ |
He left 5 minutes late, unaware that the delay would save his life. |
میرا خیال تھاکہ بارش ہو گی تو میں نےچھتری لے لی۔ |
I thought it would rain so I brought an umbrella. |
کل صبح، گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی۔ |
Yesterday morning, the car wouldn’t start. |
Use of would for expressing a wish
میں ڈاکٹر سے ملنا چاہوں گا۔ |
I would like to see a doctor. |
میری خواہش ہےکہ وہ اب مزید سگریٹ نہ پئیے۔ |
I wish that he would not smoke anymore. |
میری بیوی آپ کا باغ دیکھنا چاہتی ہے۔ |
My wife would like to see your garden. |
میں غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ |
I would like to do something for the poor. |
اس کی خواہش ہے کہ اس کا بیٹا اس سے اکثرملنے آئے۔ |
He wishes his son would come to see him more often. |
Use of would for giving opinions
وہ کام آپ کے لیے اچھا ہوگا۔ |
That job would be good for you. |
اس کے بارے میں زیادہ جانے بغیر اسے پرپوز کرنا درست نہیں ہوگا۔ |
Proposing her without knowing much about her would not be right. |
ہوٹل میں ٹھہرنا بہت مہنگا ہوگا۔ |
It would be very expensive to stay in a hotel. |
اس نے بہت محنت کی ہے لہذا وہ امتحان پاس کرلے گی۔ |
She has worked hard so she would pass the examination. |
انصار بلدیاتی نشست جیت جائیں گے۔ |
Ansaar would win the local body seat. |
Use of would in conditional sentences
اگر وہ اپنی ملازمت کھو دیتا ہے تو جلد ہی دوسری نوکری تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا۔ |
If he lost his job it would not be easy to find another job soon. |
اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو اس پیشکش کو ٹھکرا دیتا۔ |
If I were in your place I would have refused this offer. |
اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا کہ آپ کو جانا چاہئے۔ |
If you ask me I would say you should go. |
اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو میں ایک نئی کار خرید لیتا۔ |
Had I money, I would have bought a new car. |
مجھے جرمنی کی شہریت مل جائے گی اگر میں جرمن زبان کا امتحان پاس کرتا ہوں ۔ |
I would get the nationality of Germany if I pass the German language test. |
Learn use of would in Urdu
Learn use of would in Urdu