Learn English Tenses in Urdu
Learn English tenses in Urdu. Tenses explained with examples in Urdu. 12 tenses with definition, rules, and example sentences. Types of tenses explained in Urdu with definitions and example sentences with Urdu translation.
If you are looking for lessons in Urdu to learn English Tenses, then this is the place where you will find lessons in easy Urdu which will help you to learn English Tenses in Urdu. Tenses are very important in any language because grammatically correct sentences can not be made without tenses. Here, we will explain in easy Urdu, what is a tense? and what are its aspects/branches?
Tenses اردو میں سمجھیں
Tenses meaning in Urdu
Tense کے لغوی معنی ہیں کھچاؤ، تناؤ، کشیدگی، اور زمانہ۔ اس لفظ کا گرامر میں بہت استعمال ہے۔ گرامر کے لحاظ سے اس کے معنی ہیں زمانہ، جیسے present tense یعنی زمانہ حال، past tense یعنی زمانہ ماضی، Future Tense یعنی زمانہ مستقبل۔ یہاں پر ہم tense پر گرامر کے لحاظ سے گفتگو کریں گے۔
Tense کی اہمیت اور تعریف
Tense کے بغیر کسی بھی زبان میں صحیح جملہ نہیں بن سکتا ہے اور tense کا اظہار verb کے ذریعے ہوتا ہے۔ اب ذرا یہ بغیر tense کے ایک جملہہ دیکھیں:
He a book.
یہ کچھ الفاظ کا بے ہنگم سا مجموعہ تو ہے مگر جملہ نہیں کیوںکہ اس میں verb اور tense نہیں ہے۔ اب اس میں verb/tense ڈالتے ہیں:-
.He reads a book
.He is writing a book
.He will read a book
.He wrote a book
آپ نے دیکھا کہ verb/tense ڈالتے ہی یہ با معنی جملے بن گۓ۔ کچھ جملوں میں ہم نے ایک ہی لفظ ڈالا ہےجس نے verb اور tense دونوں کا کام کیا۔
بغیر زمانے کے اظہار کے جملہ نہیں بنتا کیوںکہ ہر چیز یا بات کا کوئی نہ کوئی زمانہ تو ہوتا ہے۔ Tense لاطینی زبان کے لفظ Tempus سے نکلا ہے جس کے معنی Time یعنی وقت یا زمانہ ہے۔ انگریزی میں تین Tenses ہوتے ہیں:-
Present Tense – زمانہ حال
Past Tense – زمانہ ماضی
Future Tense – زمانہ مستقبل
ان میں سے ہر ایک کی مزید چار شاخیں (Aspects) ہیں:-
Simple یا Indefinite
Perfect
Continuous
Perfect Continuous
یہ کل بارہ (12) tenses ہیں۔
Tenses پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
12 Tenses کے نام
Present Simple/Indefinite
Present Continuous
Present Perfect
Present Perfect Continuous
Past Simple/Indefinite
Past Continuous
Past Perfect
Past Perfect Continuous
Future Simple/Indefinite
Future Continuous
Future Perfect
Future Perfect Continuous
Present Simple (Indefinite) Tense
اس tense کو کچھ لوگ Present Simple اور کچھ Present Indefinite کہتے ہیں۔ بات ایک ہی ہے۔
اردو میں جن جملوں کے آخر میں "تا ہے””، "تی ہے”، تے ہیں” لگتا ہے وہ Present Indefinite Tense کے جملے ہوتے ہیں، جیسے "وہ بھاگتا ہے”، "میں لکھتا ہوں”، "ہم کھیلتے ہیں” وغیرہ ۔ جب ہم habits, general facts اور timetables کی بات کرتے ہیں تو یہ Present Indefinite Tense میں آتے ہیں۔ انگریزی میں ایسے جملوں میں third person singular یعنی he, she, it یا کوئی singular نام ہو تو verb کی base form کے ساتھ s یا es کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ first person اور second person کے ساتھ verb اپنی base form میں بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتا ہے۔ First Person, Second Person اور Third Person Singular اور Plural کے بارے میں ہم Verb Section میں تفصیل سے پڑھ چکے ہیں۔
She is not slim.
.Sky is not red
.I am not angry
.They are not confused
?Is he tall
?Are mountain peaks very high
?Are you angry
Learn Tenses in Urdu Language
زمانہ حال میں Possession ظاہر کرنے کے لیےthird person singular کے ساتھ”has” اور باقی سب کے ساتھ "have” لگتا ہے:-
I have two brothers.
We have a beautiful house.
You have only one choice.
He has a lot of money.
Aslam has a thick blanket.
They have charming paintings.
negative جملے بنانے کے لیے third person singular کی صورت میں subject اور verb,کے درمیان "does not” اور باقی سب میں "do not” لگتا ہے:-
I do not have a sister.
We do not have any conveyance.
You do not have enough space.
She does not have a school uniform.
Karachi does not have a good sewerage system.
ایسے مستقبل کے جملے جن میں وقت کا تعین کیا گیا ہو Present Simple Tense میں ہوتے ہیں۔ ان جملوں میں third person singular کے ساتھ "s” یا "es” لگتا ہے، باقی سب کے ساتھ ورب base form میں لگتا ہے:-
The match begins tomorrow.
The train leaves in the evening.
Mostly, the flights leave at the night.
Present Continuous Tense
زمانہ حال میں ابھی تک جاری کام Present Continuous Tense ہوتے ہیں۔ اردو میں ان جملوں کا اختتام "رہا ہے” ، "رہی ہے” اور "رہے ہیں” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملوں میں subject اگر "I” ہو تو "am”, اگر "we, you, they یا کسی noun کا plural ہو تو "are” اور اگر "he, she, it یا کوئی singular noun ہو تو "is” کو subject کے بعد لگایا جاتا ہے اور verb کی first form کے آگے "ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
I am singing a song. | میں ایک گانا گا رہا ہوں۔ |
We are playing cricket. | ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ |
You are watching TV. | تم ٹی وی دیکھ رہے ہو۔ |
He is reading a book. | وہ ایک کتاب پڑھ رہا ہے۔ |
She is preparing meal. | وہ کھانا تیار کر رہی ہے۔ |
Sadiq is going to airport. | صادق ہوائی اڈے جا رہا ہے۔ |
It is raining now. | اب بارش ہو رہی ہے۔ |
They are cutting grass. | وہ گھاس کاٹ رہے ہیں۔ |
Hamid and Mahmood are sleeping. | حامد اور محمود سو رہے ہیں۔ |
Present Continuous Tense کے جملوں کو negative بنانے کے لیے am, are یا is کے بعد not لگایا جاتا ہے اور interrogative جملے بنانے کے لیےam, are یا is کو اپنے جگہ سے ہٹا کر subject سے پہلے لگایا جاتا ہے اور question mark کو جملے کے آخر میں لگایا جاتا ہے۔
.I am not singing a song
.We are not playing cricket
.You are not watching TV
.He is not reading a book
.She is not preparing a meal
.Sadiq is not going to the airport
.It is not raining now
.They are not cutting grass
?Am I going to the airport
?Are we playing football today
?Is he coming with us
?Is Pakistan playing today
Learn Tenses in the Urdu Language
Present Perfect Tense
حال ہی میں ختم ہونے والے کام کا ا اظہار Present Perfect Tense کے ذریعے ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں "لیا ہے”، "گیا ہے”، چکا ہے” وغیرہ جیسے الفاظ آتے ہیں۔ Present Perfect Tense کے جملوں میں third person singular کی صورت میں subject کے بعد "has” اور verb کی تیسری فارم یعنی past participle لگتی ہے اور باقی تمام صورتوں میںsubject کے بعد "have” اور verb کی تیسری فارم لگتی ہے:-
I have finished my work. | میں نے اپنا کام ختم کر لیا ہے۔ |
We have written a letter. | ہم نے ایک خط لکھا ہے۔ |
You have done your job. | تم نے اپنا کام کر دیا ہے۔ |
He has seen a terror movie. | اس نے ایک دہشتناک مووی دیکھی ہے۔ |
She has cooked the food. | اس نے کھانا پکایا ہے۔ |
They have gone away. | وہ دور چلے گۓ ہیں۔ |
Pakistan has won the match. | پاکستان نے میچ جیت لیا ہے۔ |
Mujeeb and Majid have gone to Europe. | مجیب اور ماجد یورپ چلے گۓ ہیں۔ |
Present Perfect Tense کے جملوں کو negative بنانے کے لیے have/has کے بعد not لگایا جاتا ہے اور interrogative جملے بنانے کے لیےhave/has کو اپنے جگہ سے ہٹا کر subject سے پہلے لگایا جاتا ہے اور question mark جملے کے آخر میں لگایا جا تا ہے۔
.I have not finished my work
.We have not written a letter
.You have not done your job
.He has not seen a terror movie
.She has not cooked the food
.They have not gone away
.Pakistan has not lost the match
?Have we passed the examination
?Have you received the payment
?Has Pakistan won the match
?Has she left the home
Learn Tenses in Urdu Language
Present Perfect Continuous Tense
ماضی قریب میں شروع ہونے والے کام کو جو ابھی تک جاری ہو کا اظہار Present Perfect Continuous Tense سے ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں "رہا ہوں، رہے ہیں، رہا ہے، رہی ہے” جیسے الفاظ آتے ہیں۔ کام کے شروع ہونے کے وقت کا اظہار لازمی ہوتا ہے۔اس زمانے کے جملے بنانے کے لیےthird person singular کی صورت میں subject کے بعد has been اور verb کی base form میں in g کا اضافہ کیا جاتا ہے۔باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد have been اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے since کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ for لگایا جاتا ہے:-
I have been reading this book since morning. | میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا ہوں۔ |
We have been playing cricket since 9 AM. | ہم صبح کے نو بجے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ |
You have been watching TV since midnight. | تم آدھی رات سے ٹی وی دیکھ رہے ہو۔ |
He has been laughing for two hours. | وہ دو گھنٹے سے ہنس رہا ہے۔ |
She has been sewing clothes for six hours. | وہ چھ گھنٹے سے کپڑے سی رہی ہے۔ |
Sadiq has been supporting his parents for many years. | صادق کئی سالوں اپنےسے والدین کی کفالت کر رہا ہے۔ |
It has been raining since night. | رات سے بارش ہو رہی ہے۔ |
They have been cutting grass for three days. | وہ تین دن سے گھاس کاٹ رہے ہیں۔ |
Negative جملے بنانے کے لیے third person singular کے ساتھ has not been اور باقی تمام کے ساتھ have not been لگایا جا تا ہے اور verb کی base form مین ing کا اضافہ کیا جاتا ہے:-
I have not been reading this book since morning.
We have not been playing cricket since 9 AM.
You have not been watching TV since morning.
He has not been laughing for two hours.
They have not been cutting grass for three days.
Interrogative جملے بناے کے لیے third person singular کی صورت میں subject سے پہلے has اور subject کے بعد been اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے:-
Have I been reading this book since
?morning
?Have we been playing cricket since 9 AM
?Have you been watching TV since morning
?Has he been laughing for two hours
?Have they been cutting grass for three days
?Has it been raining since night
Learn English Tenses in Urdu
Past Simple (Indefinite) Tense
اردو میں زمانہ ماضی Past Simple Tense میں جملوٰں کا اختتام ” آیا، گیا، کھایا، پیا” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ آپ کو یاد ہو گا Present Simple Tense میں جملوں کا اختتام "آتا ہے، کھاتا ہے، پیتا ہے” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ Past simple Tense میں "ہے” نہیں لگتا۔
Action ظاہر کرنے والے جملوں میں Past Simple Tense بنانے کے لیےverb اپنی past form میں لگایا جاتا ہے، جیسے:-
I saw a lion in the jungle. | میں نے جنگل میں ایک شیر دیکھا۔ |
We wrote a letter. | ہم نے ایک خط لکھا۔ |
You finished your job. | تم نے اپنا کام ختم کر لیا۔ |
He complained to the teacher. | اس نے استاد سے شکائیت کی۔ |
She ran fast. | وہ تیز دوڑی۔ |
It fell down from the shelf on the ground. | یہ شیلف سے زمین پر گر گئی۔ |
Aslam won a prize. | اسلم نے ایک انعام جیتا۔ |
Rubina and Shahida watched TV. | ربینہ اور شاہدہ نے ٹی وی دیکھا۔ |
Negative جملے بنانے کے لیے subject اور verb کے درمیان did not لگایا جاتا ہے اور verbکو تبدیل کر کے base form میں لایا جا تا ہے, جیسے:-
.I did not see a fish
.We did not write a letter
.She did not run fast
Interrogative جملے بنانے کے لیے subject سے پہلے Did لگایا جاتا ہے، verb کو base form میں رکھا جاتا ہے اور question mark جملے کے آخر میں لگایا جاتا ہے:-
?Did I see a fish
?Did you write a letter
?Did Aslam run fast
?Did he reach it safely
زمانہ ماضی میں Facts, Condition اور state of being ظاہر کرنے والے جملوں میں first person singular اور third person singular کی صورت میں subject کے بعد was اور باقی تمام صورتوں میں were لگایا جاتا ہے۔
She was slim.
He was tall.
Aslam was fat.
Sky was blue.
The mountain peaks were very high.
I was confused.
They were angry.
Learn Tenses in Urdu Language
اس قسم کے جملوں کو negative بنانے کے لیے verb کے بعد"not” اور Interrogative بنانے کے لیے verb کو اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے شروع میں لگا دیتے ہیں اور question mark جملے کے آخر میں لگا دیتے ہیں:-
.She was not slim
.Sky was not red
.I was not angry
.They were not confused
?Was he tall
?Were mountain peaks very high
زمانہ ماضی میں Possession ظاہر کرنے کے لیے subject کے بعد had لگتا ہے:-
.I had two brothers
.We had a beautiful house
.You had only one choice
.He had a lot of money
زمانہ ماضی میں possession طاہر کرنے والے جملوں کے negative بنانے کے لیےsubject کے بعد did not have لگتا ہے:-
I did not have a beautiful house two years ago.
.You did not have a choice at that time
.He did not have sufficient money
سوالیہ جملوں کے لیے subject سے پہلے Did اور بعد میں have اور جملے کے آخر میں question mark لگاتے ہیں:-
?Did I have a better choice
?Did you have a car in 2015
?Did she have a brother
Past Continuous Tense
ماضی میں جاری رہنے والے کام کا اظہار Past Continuous Tense کے ذریعے ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں "رہا تھا، رہے تھے، رہی تھی” جیسے الفاظ لگے ہوتے ہیں. انہیں بنانے کے لیے first person singular اور third person singular کی صورت میں subject کے بعد was اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد were اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے:-
I was reading a book. | میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا۔ |
We were playing cricket. | ہم کرکٹ کھیل رہے تھے۔ |
You were watching TV. | تم ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ |
He was laughing for nothing. | وہ خواہ مخواہ ہنس رہا تھا۔ |
She was sewing clothes. | وہ کپڑے سی رہی تھی۔ |
Sadiq was supporting his parents. | صادق اپنے والدین کی کفالت کر رہا تھا۔ |
It was raining heavily. | بارش تیز ہو رہی تھی۔ |
They were cutting grass. | وہ گھاس کاٹ رہے تھے۔ |
Past Continuous Tense کے جملوں کو negative بنانے کے لیے was یا were کے بعد not لگا کر verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے اور interrogative جملے بنانے کے لیےwas یا were کو اپنی جگہ سے ہٹا کر subject سے پہلے لگایا جاتا ہے اور question mark کو جملے کے آخر میں لگایا جاتا ہے۔
.I was not singing a song
.We were not playing cricket
.You were not watching TV
.He was not reading a book
.She was not preparing a meal
.Sadiq was not going to the airport
.It was not raining
.They were not cutting grass
?Was I going to the airport
?Were we playing football
?Was he coming with us
?Was Pakistan playing
Learn Tenses in Urdu Language
Past Perfect Tense
ایسے کام جو ماضی میں ختم ہو چکے ہوں Past Perfect Tense میں ہوتے ہیں۔ ماضی بعید (past perfect tense) کے جملوں کا اختتام "چکا تھا، چکے تھے، چکی تھی، لیا تھا، گیا تھا” جیسے الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان جملوں میں subject کے بعد had اور verb کی third form یعنی past participle آتا ہے۔
I had read a book. | میں نے ایک کتاب پڑھی تھی۔ |
We had played cricket. | ہم نے کرکٹ کھیلی تھی۔ |
You had watched TV. | آپ نے ٹی وی دیکھا تھا۔ |
He had worn black suit. | اس نے کالا سوٹ پہنا تھا۔ |
She had bought two books. | اس نے دو کتابیں خریدیں تھیں۔ |
Sadiq had supported his parents. | صادق نے اپنے والدین کی کفالت کی تھی۔ |
It had rained heavily. | بارش تیز ہوئی تھی۔ |
They had finished their homework. | انہوں نے ہوم ورک ختم کر لیا تھا۔ |
Past Perfect Tense میں negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعد had not اور verb کا past participle لگتا ہے:-
.I had not read the book
.We had not finished the work
.You had not reached the office in time
.He had not supported his brother
سوالیہ جملے بنانے کے لیے جملے کے شروع میں had اور subject کے بعد verb کا past participle لگایا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے:-
?Had I not told you
?Had we not finished the work
?Had you supported her
?Had she informed you
?Had Pakistan complained to UNO
Learn English Tenses in Urdu
Past Perfect Continuous Tense
ماضی میں ہونے والا کام جو ماضی میں جاری رہ کر ختم ہوگیا ہو ، اس کے جاری رہنےکاوقت دیا گیا ہو Past Perfect Continuous Tense ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں "رہا تھا، رہے تھے، رہی تھی” جیسے الفاظ آتے ہیں۔ اس زمانے کے جملے بنانے کے لیے subject کے بعد had been اور verb کی base form میں in g کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے since کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ for لگایا جاتا ہے:-
I had been reading this book since morning. | میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا تھا۔ |
We had been playing cricket since 9 AM. | ہم صبح کے نو بجے سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ |
You had been watching TV since morning. | آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ |
He had been laughing for two hours. | وہ دو گھنٹے سے ہنس رہا تھا۔ |
She had been sewing clothes since 2015. | وہ 2015 سے کپڑے سی رہی تھی۔ |
Sadiq had been supporting his parents for many years. | صادق کئی سالوں سے اپنے والدین کی کفالت کر رہا تھا۔ |
It had been raining since night. | رات سے بارش ہو رہی تھی۔ |
They had been cutting grass for three days. | وہ تین دن سے گھاس کاٹ رہے تھے۔ |
Negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعدhad not been لگایا جا تا ہے اور verb کی base form مین ing کا اضافہ کیا جاتا ہے:-
.I had not been jogging since 2018
We had not been playing cricket
.for two years
You had not been watching TV
.since morning
.He had not been sleeping for two hours
They had not been cutting grass
.for three days
Interrogative جملے بناے کے لیے subject سے پہلے had اور subject کے بعد been اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے:-
Had I been reading this book since morning?
Had we been playing cricket since 9 AM?
Had you been watching TV since morning?
?Had he been laughing for two hours
Had they been cutting grass for three days?
Had it been raining since night?
Future Simple (indefinite) Tense
آنے والے وقت (زمانہ مستقبل) میں کسی کام کا اظہار Future Simple Tense میں ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کا اختتام ” گا، گے، گی” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ Future Simple Tense کے جملوں میں subject کے بعد will اور verb اپنی base form میں لگتا ہے۔ کچھ علاقوں جیسے England میں”I اور We” کے ساتھ shall کا استعمال اور باقی کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔ دونوں طریقے صحیح ہیں، ویسے صرف will کا استعمال زیادہ ہے۔
I will go to Lahore soon. | میں جلد لاہور جاؤں گا۔ |
I shall send you some money. | میں تمہیں کچھ رقم بھیجوں گا۔ |
We will enjoy at the seaside. | ہم سمندر پر لطف اندوز ہوں گے۔ |
We shall purchase a car. | ہم ایک کار خریدیں گے۔ |
He will get admission in college. | وہ کالیج میں داخلہ لے گا۔ |
She will participate in the game. | وہ کھیل میں حصہ لے گی۔ |
They think we will not come. | ان کا خیال ہے، ہم نہیں آئیں گے۔ |
Pakistan will attend the UNO meeting. | پاکستان یو این او کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ |
Negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعد will not اور verb کی base form لگتی ہے:-
.I will not meet him
.We will not attend today’s class
.You will not travel by road
.He will not come today
.She will not wear a uniform this week
.They will not play on Sunday
Interrogative جملے بنانے کے لیے will کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے، verb اپنی base form میں لگتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark لگتا ہے:-
?Will I get a job
?Will we reach the mountain peak
?Will you attend today’s class
?Will he join us
?Will she clean this room
کچھ offer کرنے کے Interrogative جملے بنانے کے لیے shall کا بھی استعمال ہوتا ہے:-
?Shall I carry that bag for you
?Shall I get some milk for you
Learn Tenses in Urdu Language
Future Continuous Tense
زمانہ مستقبل میں جاری رہنے والے کام Future Continuous Tense کے زمرے میں آتے ہیں۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں "رہا ہوگا، رہے ہوںگے، رہی ہوںگی” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملے subject کے بعد will be اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کرنے سے بنتے ہیں۔ I اور we کے ساتھ shall be بھی لگایا جا سکتا ہے:-
I will be singing a song. | میں ایک گانا گا رہا ہوں گا۔ |
We shall be playing cricket. | ہم کرکٹ کھیل رہے ہوں گے۔ |
You will be watching TV. | آپ ٹی وی دیکھ رہے ہوں گے۔ |
He will be reading a book. | وہ ایک کتاب پڑھ رہا ہو گا۔ |
She will be preparing meal. | وہ کھانا تیار کر رہی ہو گی۔ |
Sadiq will be going to airport. | صادق ہوائی اڈے جا رہا ہوگا۔ |
They will be cutting grass. | وہ گھاس کاٹ رہے ہوں گے۔ |
Zuhaib and Zahid will be attending the meeting. | ذوہیب اور زاہد اجلاس میں شرکت کر رہے ہوں گے۔ |
Negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعد will not beاور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے:-
.I will not be meeting him
.We will not be attending today’s class
.You will not be traveling by road
.He will not be coming today
.She will not be wearing a uniform this week
.They will not be playing on Sunday
Interrogative جملے بنانے کے لیے will کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے، be کو subject کے بعد لگایا جاتا ہے اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں question mark لگتا ہے:-
?Will I be getting a job
?Will we be reaching the mountain peak
?Will you be attending today’s class
?Will he be joining us
?Will she be cleaning this room
کچھ offer کرنے کے Interrogative جملے بنانے کے لیے shall کا بھی استعمال ہوتا ہے:-
?Shall I be carrying that bag for you
?Shall I be getting some milk for you
Future Perfect Tense
ایسے کام جو مستقبل میں کسی خاص وقت پر ختم ہو چکے ہونگے اور اس کا لنک کسی اور چیز سے ہو گا، Future Perfect Tense میں ہوتے ہیں۔ اردو میں ایسے جملوں کا اختتام "چکے گا، چکا ہو گا، چکیں گے، چکے ہونگے، چکیں گی، چکی ہوں گی” جیسے الفاظ پر ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملوں میں subject کے بعد will have لگایا جاتا ہے۔ کچھ جگہوں پر "I اور we” کے ساتھ "shall have” اور باقی تمام کے ساتھ "will have” لگایا جاتا ہے۔ verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔
I will already have applied for the job. | میں جاب کے لئیے درخواست پہلے ہی دے چکا ہوں گا۔ |
We shall have reached Islamabad before the sunset. | ہم سورج غروب ہونے سے پہلے اسلام آباد پہنچ چکے ہوں گے۔ |
You will have taken your breakfast by 8 AM. | آپ نے 8 بجے تک ناشتہ کر لیا ہوگا۔ |
He will have finished the work before you come. | اس نے آپ کے آنے سے پہلے کام ختم کر لیا ہو گا۔ |
She will have revised her books before examination. | اس نے امتحان سے پہلے اپنی کتابیں دُہرا لی ہوں گی۔ |
They will have written a letter before the postman comes. | وہ ڈاکئیے کے آنے سے پہلے خط لکھ چکے ہوں گے۔ |
Neelam will have read the book by the evening. | نیلم نے شام تک کتاب پڑھ لی ہوگی۔ |
اس زمانے میں negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعد will not have اور verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔ I اور we کے ساتھ shall not have بھی لگایا جاسکتا ہے:-
I will not have already applied for the job.
We shall not have reached Islamabad before sunset.
You will not have taken your breakfast before 8 AM.
He will not have finished the work before you come.
She will not have revised her books before the examination.
They shall not have written a letter before the postman comes.
Neelam will not have read the book by the evening.
اس زمانے میں interrogative جملے بنانے کے لیے subject سے پہلے will اور subject کے بعدhave اور verb کو past participle form میں لگایا جا سکتا ہے۔ I اور we کے ساتھ shall بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جملے کے آخر میں question mark لگایا جاتا ہے:-
Will I have already applied for the job?
Shall we have reached Islamabad before sunset?
Will you have taken your breakfast before 8 AM?
Will he have finished the work before you come?
Will she have revised her books before the examination?
Shall they have written a letter before the postman comes?
Will Neelam have read the book by the evening?
Future Perfect Continuous Tense
مستقبل میں کسی وقت تک جاری رہنے والے کاموں کا اظہار Future Perfect Continuous Tense میں ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملوں کا اختتام اردو میں "رہا ہوںگا، رہے ہونگے، رہی ہونگی” جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔یہ جملے subject کے بعد will have been اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کرنے سے بنتےہیں۔ جملے میں کام جاری رہنے کا وقت ضروری ہے۔ معین وقت کے لیے since اور غیر معین وقت کے لیے for استعمال ہوتا ہے۔ I اور we کے ساتھ will کے بجاۓ shall کا استعمال بھی ہو سکتا ہے:-
I will have been singing a song for two hours. | میں دو گھنٹے سے گانا گا رہا ہوں گا۔ |
We shall have been playing cricket since 8 AM. | ہم صبح کے آٹھ بجے سے کرکٹ کھیل رہے ہوں گے۔ |
You will have been watching TV for four hours. | آپ چار گھنٹے سے ٹی وی دیکھ رہے ہوں گے۔ |
He will have been reading the book since morning. | وہ صبح سے کتاب پڑھ رہا ہو گا۔ |
She will have been preparing meal for two hours. | وہ دو گھنٹے سے کھانا تیار کر رہی ہوگی۔ |
Sadiq will have been supporting his parents for 10 years. | صادق دس سال سے اپنے والدین کی کفالت کر رہا ہوگا۔ |
They will have been cutting grass since 4 AM. | وہ صبح کے چار بجے سے گھاس کاٹ رہے ہوں گے۔ |
اس زمانے میں negative جملے بنانے کے لیے subject کے بعد will not have beenاور verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔ I اور we کے ساتھ shall not have beenبھی لگایا جاسکتا ہے:-
I will not have been singing songs on Fridays.
We shall not have been playing cricket in the night.
You will not have been watching TV for long hours.
He will not have been reading the book in the night.
She will not have been preparing meals for more than 2 hours.
Sadiq will not have been supporting his parents after 5 years.
They will not have been cutting grass for more than 8 hours.
اس زمانے میں interrogative جملے بنانے کے لیے subject سے پہلے will اور subject کے بعدhave been اور verb کو past participle form میں لگایا جا سکتا ہے۔ I اور we کے ساتھ will کے بجاۓ shall بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جملے کے آخر میں question mark لگایا جاتا ہے:-
Will I have been singing songs on Fridays?
Shall we have been playing cricket in the night?
Will you have been watching TV for long hours?
Will he have been reading the book in the night?
Will she have been preparing meals for more than two hours?
Will Sadiq have been supporting his parents after five years?
Will they have been cutting grass for more than eight hours?
ان تمام 12 tenses کی مزید مثالیں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔