syllable meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the syllable meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
syllable definition in Urdu
?What is a syllable
کسی انگلش word کا تلفظ سمجھنے کے لئیے syllable کا مطلب سمجھنا ضروری ہیں۔ اگر آپ کسی ڈکشنری کی مدد سے انگلش لفظ کا تلفظ (pronunciation) سمجھنا چاہیں تو ڈکشنری میں لفظ کی ادائیگی syllable کے ذریعے سمجھائی جاتی ہے۔ syllable کے معنی ہیں ’’word کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔ مثال کے طور پر انگلش کا ایک word ہے pot ۔ ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ایسے بے شمار words ہیں جیسے big, far, my, his, her, وغیرہ وغیرہ۔ یہ one-syllable یا single-syllable یا monosyllable والے words کہلاتے ہیں۔
one-syllable words
برتن | pot |
بڑا | big |
دور | far |
میرا | my |
اس کا (مذکّر کے لئیے) | his |
اس کا (موئنّث کے لئیے) | her |
اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔ اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub اور lish (pub-lish) ایسے الفاظ two-syllable words یا double syllable words کہلاتے ہیں۔ two-syllable words کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:
two-syllable words
اغوا کرنا | kidnap | kid-nap |
رومال | napkin | nap-kin |
سر کی حفاظت والا خود | helmet | hel-met |
جوش بھرا | hectic | hec-tic |
مقامی | local | lo-cal |
عوام | public | pub-lic |
شائع کرنا | publish | pub-lish |
ترکی کا | Turkish | Tur-kish |
تفریح | picnic | pic-nic |
اس ہی طرح 3 حصوں میں بولے جانے والے الفاظ 3-syllable words ہوتے ہیں، جیسے:
three-syllable words
آتش فشاں کی | volcanic | vol-ca-nic |
ہچکچانے والا | hesitant | he-si-tent |
اعلیٰ درجہ کا | classical | cla-ssi-cal |
حیران ہونا | astonish | as-to-nish |
ناقص | invalid | in-va-lid |
بڑا، دارالخلافہ | capital | ca-pi-tal |
4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ (4-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
four-syllable words
ادارہ | establishment | es-tab-lish-ment |
غیر موافق | inconsistent | in-con-sis-tent |
علمی | academic | a-ca-de-mic |
غیر متوقع | unexpected | un-ex-pec-ted |
syllable گرامر کے لحاظ سے noun ہے۔ اسے verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ syllable کا کچھ جملوں میں استعمال دیکھیں جن سے آپ کو syllable کے معنی سمجھنے میں مدد ملے گی:۔
“syllable” used in sentences
لفظ "ڈاکٹر” کے دو حصے ہیں۔ | The word “doctor” has two syllables. |
لفظ "ڈاکٹر” کےپہلے حصّے پر زور دیا جاتاہے۔ | The first syllable of the word “doctor” is given stress. |
اس نے ایک حرف بھی نہیں کہا۔ | She uttered not one syllable. |
اگر وہ خاموش رہتا تو میں کبھی بھی ایک حرف کا سانس نہ لیتا۔ | I would never have breathed a syllable if he had kept quiet. |
آخری حصّے پر ہلکا سا زور دینا ہے۔ | The stress on the last syllable is light. |
‘پٹیٹو’ میں دوسرے حصّے پر زور دینا ہے۔ | ‘Potato’ is stressed on the second syllable. |
لفظ ‘ٹیبل’ میں، لہجہ پہلے حصّے پر آتا ہے۔ | In the word ‘table’, the accent falls on the first syllable. |
ہر ایک حصّے پر دو سیکنڈ کے لیے رکیں۔ | Hang on to each syllable for two seconds. |
انگریزی کی ہجے مشکل ہے کیونکہ لفظ کے حصّوں کی آوازیں زور دینےکے تغیر کے ساتھ بدل جاتی ہیں۔ | English spelling is difficult because syllable sounds change with the variation of stress. |
یہ ریکارڈ شدہ وقت کے آخری حصّے تک چلتا رہتا ہے۔ | It goes on and on, until the last syllable of recorded time. |
syllable meaning in Urdu
انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ کے اس سیکشن کو وزٹ کریں
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ