Subject Verb Agreement
Subject verb agreement in Urdu with meaning, definition, rules and examples. This article explains, what is subject verb agreement. Subject and verb defined. See subject verb agreement definition, subject verb agreement rules and subject verb agreement examples. Subject Verb Agreement rules and basics described. Subject Verb Agreement meaning in Urdu will help you understand English parts of speech and English grammar.
A lesson on subject-verb agreement in Urdu is being presented here for Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu and are learning English Grammar in Urdu. We have prepared this lesson in easy Urdu so that readers can understand Verbs in Urdu, especially subject-verb agreement.
subject verb agreement سے کیا مراد ہے؟
انگلش کے جملوں میں verb کا جملے کے subject سے میچ ہونا لازمی ہے۔اگر subject سنگیولر ہے یعنی ایک چیز کے بارے میں ہے تو verb بھی ایسا لگے گا جو ایک چیز کے لیے استعمال ہوتا ہو، اور اگر subject پلورل ہے یعنی ایک سے زیادہ چیزوں کے بارے میں ہے تو verb بھی ایسا استعمال ہو گا جو ایک سے زیادہ چیزوں کے لیا استعمال ہوتا ہے۔یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ جملے کا subject کیا ہوتا ہے۔ کسی بھی جملے میں ایکشن کرنے والا ورڈ یعنی وہ لفظ جس کی وجہ سے جملہ ہو، subject کہلاتا ہے جو noun یا pronoun ہوتا ہے اور عام طور پر یہ جملے کے شروع میں آتا ہے۔ ان جملوں کو دیکھیں:
اس sentence میں I ایک subject ہے۔ I کے ساتھ ہمیشہ am کو verb کے طور پر لگایا جاتا ہے۔ اگر اس کی جگہ اگر is یا are لگا دیا جاۓ تو جملہ گرامر کے لحاظ سے غلط ہو جاۓ گا۔ | I am playing. |
اس sentence میں Atif ایک subject ہے جو ایک شخص ہے، اس لیے singular verb جو is ہے، لگایا گیا ہے۔ | Atif is singing. |
اس sentence میں She ایک subject ہےجو ایک شخص ہے، اس لیے singular verb جو is ہے، لگایا گیا ہے۔ | She is washing clothes. |
اس sentence میں They ایک subject ہے جو ایک سے زیادہ لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے یہاں plural verb لگایا گیا ہے۔ | They are doing their homework. |
اگر verb سبجیکٹ سے میچ نہیں کرے گا تو گرامر کے لحاظ سے وہ جملہ غلط ہو گا۔ یہ مثالیں جو آپ نے ابھی دیکھیں یہ بہت سادہ مثالیں تھیں۔ انگلش میں ایسے بے شمار جملے ہوتے ہیں جن میں ایک سے زیادہ subject ہوتے ہیں ، ان میں سے کچھ سنگل اور کچھ پلورل بھی ہوتے ہیں۔ وہاں verb کو subject سے میچ کرنا خاصہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ ایسے جملے بھی ہوتے ہیں جن میں subject جملے کے شروع کے بجاۓ کسی اور جگہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ اصول وضع کیے گۓ ہیں کہ verb کو subject سے کیسے میچ کیا جاۓ۔ تو آئیے ان اصولوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
Subject-Verb Agreement پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
اصول نمبر 1:
Subject اگر singular ہوگا تو verb بھی singular ہوگا اور subject اگر plural ہوگا تو verb بھی plural ہو گا۔ ان کے جملے دیکھیں:۔
Learn Subject Verb Agreement
اصول نمبر 2:
Subject اگر collective noun ہوگا یعنی کسی گروپ کو ظاہر کرے گا تو verb سنگیولر والا لگے گا۔ البتہ اگر collective noun پلورل میں ہو تو پھر verb پلورل والا لگے گا۔ ان کی مثالیں دیکھیں:۔
اصول نمبر 3:
Subject میں اگر ایسے الفاظ استعمال ہوں جو singular ہونے کا sense دے رہے ہوں، جیسے :
any, someone, everyone, either, neither, each, each one, everybody, anybody, nobody, somebody, no one, none,
تو انکے ساتھ singular verb لگتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
Everybody has left for home.
Each of you is responsible for this loss.
Each one has to take part in elections.
Somebody was at the door.
No one is claiming responsibility.
None of you is going abroad.
Is there any person at home?
Neither of you is allowed to leave before time.
Nobody is a sacred cow here.
ریڈ کلر میں بیان کیے گۓ تمام verbs سنگیولر ہیں، کیونکہ ان کے subject سنگیولر ہونے کا sense دے رہے ہیں۔
Learn Subject Verb Agreement
اصول نمبر 4:
Subject میں اگر ایسے indefinite pronouns استعمال ہوں جیسے few, many, several, all, both, some, جو ایک سے زیادہ چیزوں کا sense دے رہے ہوں تو plural verb استعمال ہو گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
Few were left alive after the earthquake.
All of you are requested to participate in the event.
Many were returned empty-handed.
Several mistakes were pointed out in the text.
Both have been expelled from the class.
آپ دیکھیے ان تمام sentences میں plural verb استعمال ہوۓ ہیں کیونکہ ان کے subject پلورل کا sense دے رہے ہیں۔
اصول نمبر 5:
Subject میں اگر gerund استعمال ہو تو verb سنگیولر میں استعمال ہوتا ہے، لیکن اگر subject میں دو یا دو سے زیادہ gerunds استعمال ہوے ہوں اور انہیں “and” سے جوڑا گیا ہو تو plural verb استعمال ہو گا، جیسا ان مثالوں میں کیا گیا ہے:
Walking in the morning is good for health.
Swimming is a good exercise.
Playing for the country is always an honor.
Walking, running, and swimming are good exercises.
آخری sentence میں subject میں دو سے زیادہ gerunds کو استعمال کیا گیا ہے، اس لیے plural ورب “are” استعمال کیا گیا ہے۔
Learn Subject Verb Agreement
اصول نمبر 6:
Subject میں پیمائش کے یونٹ استعمال ہوں تو singular verb استعمال ہوگا۔ مثالیں دیکھیں:
15 minutes is enough time to reach the market.
Two liters of milk is sufficient for today.
Ten miles is a long distance to walk on foot.
Three quarts of engine oil was required to get the car running.
Learn Subject Verb Agreement
اصول نمبر 7:
Subject میں اگر کرنسی کا تذکرہ ہو تو یہ دیکھنا ہو گا کہ اس کا استعمال رقم کے طور پر ہوا ہے یا نوٹ اور سکّوں کے طور پر۔ اگر رقم کے طور پر ہوا ہے تو singular verb استعمال ہو گا اور اگر نوٹ یا سکّوں کے طور پر ہوا ہے تو plural verb ہوگا۔ مثالیں دیکھیں:۔
Rupees 500 is a high price for this item.
A fund of $ 5 million was arranged for the project.
An amount of Rs.50 lacs has been spent on constructing this house.
ان تینوں جملوں میں کرنسی کو رقم کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں singular verb استعمال ہوا ہے۔
Rupees 1000 were stolen from my purse.
اس جملے میں کرنسی کو نوٹ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں plural verb استعمال ہوا ہے۔
20 dollars have been found in the street.
اس جملے میں بھی کرنسی کو نوٹ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں بھی plural verb استعمال ہوا ہے۔
اصول نمبر 8:
Subject میں اگر ایک سے زیادہ noun یا pronoun ہوں اور ان کے درمیان “and” لگا ہو تو plural verb استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔
Ahmed and Salma were going to Lahore.
Karachi and Lahore are the big cities of Pakistan.
You and I have been selected for the final team.
ان مثالوں میں subject میں دو noun یا pronoun استعمال ہوے ہیں،اور ان کے درمیان and لگا ہے۔ اس لیے verbs بھی plural والے استعمال ہوۓ ہیں۔
اصول نمبر 9:
Subject میں اگر ایک سے زیادہ noun یا pronoun ہوں اور دونوں singular ہوں اور ان کے درمیان “nor” “or” ، “neither/nor”، “either/or” یا “not only/but also” لگا ہو تو singular verb استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔
Either Junaid or Ubaid is part of the team.
A coat or sweater is essential for winter.
Neither Aslam nor Riaz was participating in the event.
Iron nor stone is edible.
Not only dog but also cat was on display in the animal show.
ان تمام مثالوں میں subject میں دو singular noun استعمال ہوۓ ہیں اور ان کے درمیان “or”, “nor” یا “neither/nor, “either/or” یا “not only/but also” جیسے words استعمال ہوۓ ہیں۔ اس لیے verb بھی singular استعمال ہوۓ ہیں۔
Subject میں اگر ایک سے زیادہ noun یا pronoun ہوں اور دونوں plural ہوں اور ان کے درمیان “nor” “or” ، “neither/nor”، “either/or” یا “not only/but also” لگا ہو تو plural verb استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔
Either cold drinks or hot drinks are being served at the dinner.
Coats or sweaters are essential for winter.
Neither bikes nor cars were allowed in the street.
You nor we are eligible to participate in today’s events.
Not only pet animals but also birds were on display in the animal show.
ان تمام مثالوں میں subject میں دو plural noun یا دو plural pronouns استعمال ہوۓ ہیں اور ان کے درمیان “or”, “nor” یا “neither/nor, “either/or” یا “not only/but also” جیسے words استعمال ہوۓ ہیں۔ اس لیے verb بھی plural استعمال ہوۓ ہیں۔
اصول نمبر 10:
اگر subject میں دو یا دوسے زیادہ noun یا pronoun ہوں اور ان میں سے ایک singular اور ایک plural ہو اور وہ or/nor کے ذریعے connected ہوں تو verb آخر میں آنے والے noun/pronoun کے ساتھ میچ کرے گا یعنی اگر آخر والا noun یا pronoun اگر singular ہوگا تو verb بھی singular ہو گا اور اگر وہ plural ہو گا تو verb بھی plural ہو گا۔ آئیے ان کی مثالیں دیکھتے ہیں:۔
Either my brother or my parents are coming to pick me up.
اس sentence میں subject کا آخری noun جو parents ہے کیونکہ plural ہے اس لیے پلورل ورب “are” استعمال ہوا ہے۔
Neither the lions nor the bear has escaped from the zoo.
اس sentence میں subject کا آخری noun جو bear ہے کیونکہ singular ہے اس لیے سنگیولر ورب “has” استعمال ہوا ہے۔
اصول نمبر 11:
اگر subject اور verb کے درمیان ایسا phrase آ جاۓ جیسے:
along with, accompanied by, including, in addition to, as well as, combined with, coupled with,
جو plural کا تائثر دے تو subject اگر singular ہے تو verb بھی singular ہو گا۔ جملے دیکھیں:۔
Mushtaq, along with 3 friends, is arriving today.
Karachi, in addition to Peshawar and Quetta, was hit by terrorism.
India, as well as Pakistan, is a cricket-playing nation.
ان جملوں میں ایسا لگ رہا ہے جیسے subject ایک سے زیادہ nouns پر مشتمل ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ گرین کلر میں دیے گۓ phrases اگرچہ plural کا تائثر دے رہے ہیں مگر ان جملوں کے subject سنگیولر ہیں۔ آپ ایسے phrases سے با خبر رہیں۔
کچھ جملوں میں subject ورب کے بعد میں آتا ہے۔ اس صورت میں بھی verb کا subject سے میچ ہونا لازمی ہے۔ مثالیں دیکھیں:
There is a problem with the balance sheet.
Here are the papers you requested.
Where are the pieces of this puzzle?
Where is the key I left on the desk?
ان جملوں میں verb پہلے آیا ہے اور subject بعد میں۔ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ آپ subject کو پہچانیں اور اس کے مطابق verb کو استعمال کریں۔
انگلش میں کچھ الفاظ “s” پر ختم ہوتے ہیں جن سے ان کے plural ہونے کا تائثر ملتا ہے ، جیسے
وغیرہ وغیرہ ۔ mathematics, news, physics, mumps, civics, measles
ایسے الفاظ سے باخبر رہیں۔ ان کے ساتھ singular verb ہی لگے گا:۔
Mathematics is a difficult subject.
The latest news is due any moment.
Mumps is a viral disease.
ان جملوں میں ایسا لگ رہا ہے جیسے subject پلورل ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔آخر میں “s” آنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ word پلورل ہے۔اگر کسی لفظ پر آپ کو شک ہو تو فوراً ڈکشنری میں دیکھیں یا net پر چیک کر لیں۔