Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

slang meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the slang meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

اِس ورڈ کی درست pronunciation   یعنی تلفظ سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

slang meaning in Urdu

slang definition in Urdu

slang  زبان کی ایک قسم ہے جو الفاظ اور فقروں پر مشتمل ہوتی ہے جسے بہت غیر رسمی سمجھا جاتا ہے،  لکھنے سے زیادہ  بولنے میں استعمال  ہوتی ہے،  اور عام طور پر کسی خاص سیاق و سباق یا لوگوں کے گروپ تک محدود  ہوتی ہے۔ ایک غیر رسمی  اورغیر معیاری ذخیرہ الفاظ جو عام طور پر اپنے طور پر بناۓ گئے اور صرف  بولنے میں استعمال ہونے والے الفاظ  پر مشتمل ہوتے ہیں۔

 slang ایسے الفاظ کو بولا جاتا ہے جو  عام  گفتگومیں،  محلوں میں،  بازاروں میں ، مقامی کلچر کے مطابق بولے جاتے ہیں۔  یہ غیر رسمی الفاظ ہوتے ہیں جو کبھی کبھار غیر شائستہ اور  حتیٰ کہ گالی نما بھی ہوتے ہیں۔  یہ الفاظ  رسمی لکھائیوں میں استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ مثلاً کوئی کسی کا  گہرا دوست ہو تو اس کوبازاری زبان میں  اس کا  ’’لنگوٹیا یار‘‘  کہا جاتا ہے۔  کوئی اگر بے وقوفانہ بات کرے تو  عامیانہ گفتگو میں اسے ’’عقل سے پیدل‘‘ کہا جاتا ہے۔   ایسے بے شمار الفاظ ہیں جنہوں نے محاوروں کی شکل بھی اختیار کر لی ہے۔  اردو کے غیر رسمی الفاظ ومحاورات کو کئی بار ’’کٹھ بولی ‘‘ کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے

slang words کی کچھ اردو میں مثالیں دیکھیں:

Some Urdu slang words

کلوا کسی کالی رنگت والے شخص کو  مذاقاً کہا جاتا ہے
لنگوٹیا گہرے دوست کو کہا جاتا ہے۔
چمار کسی کو کم ذات ظاہر کرنے کے لئیے بولا جاتا ہے
ڈھیلا کسی سست شخص کو کہا جاتا ہے
عقل سے پیدل کسی بے وقوفانہ بات کرنے والے کو کہا جاتا ہے
ڈھکّن کسی احمق یا سست شخص کو کہا جاتا ہے
اخروٹ کسی کو عقل استعمال نہ کرنے والا ظاہر کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے
پینڈو کسی کو دیہاتی یا گاؤں والے جیسے کا طعنہ دینے کے لئیے کہا جاتا ہے
چمچہ کسی کی ہاں میں ہاں ملانے والے کو کہا جاتا ہے
انگوٹھا ٹیک کسی کو جاہل سے تشبیہ دینے کے لئیے استعمال ہوتا ہے
کوڑھ مغز احمق کو کہا جاتا ہے۔
لوٹا ایسے سیاستدان کو کہا جاتا ہے جو بار بار پارٹیاں تبدیل کر تا ہے
چلتّر باز چالاکیاں کرنے والے کو کہا جاتا ہے
گونگا کسی بات کے جواب میں چپ رہنے والے کو بھی کہا جاتا ہے
بہرا کسی بات کی سنی ان سنی کرنے والے  یعنی سننے کے باوجود عمل نہ کرنے والے کو بھی  کہتے ہیں
لنگڑا لولا ایسے شخص کو  بھی کہتے ہیں جو بالکل ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود کچھ نہ کرتا ہو۔
ہونٹ سی لینا بالکل جواب نہ دینا،  چُپ رہنا
اندھا سب کچھ نظر آنے کے باوجود غلط کرنے والے کو بھی کہا جاتا ہے۔

slang words   کی کچھ انگلش میں مثالیں دیکھیں:

Some English slang words

کسی چیز کے سمجھانے  کا ایک پرلطف اور بچگانہ طریقہ ۔ ہم آپ کی ہمت کرتے ہیں کہ اگلی بار جب آپ کا لیکچرر کچھ سمجھا رہا ہو تو اسے استعمال کریں۔

easy peasy

لمبے عرصے سے تشبیہ دینے کے لئیے

donkey’s years

پر کشش

dishy

شاندار،  اعلیٰ

bees knees

اللہ میاں کی گاۓ۔ کسی کو بہت سادہ لوح ظاہر کرنے کر لئیے

daft cow

کسی ایسے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا جو ناقابل حل ہو۔

flogging a dead horse

کسی ایسے شخص کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ بات کرتا ہے اور بہت زیادہ رائے رکھتا ہے،  اور ضروری نہیں کہ درست ہو۔

gobby

جو چاہے منگوا لو یا جو چاہے فیصلہ کر لو، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

I am easy

کسی چیز کا اچھا تجربہ نہ ہونا، مایوس ہونا۔

let down

اسے رہنے دو۔

leave it out

کسی چیز کی نا پسندیدگی کے اظہار کے لئیے

not my cup of tea

کسی نامناسب،  غلط،  یا تھوڑا سا احمقانہ کام کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔

numpty

پرانا راگ الاپنا

old chestnut

منفرد،  یکتا

one off

بہت آسان کام سے تشبیہ دینے کے لئیے

piece of cake

نیم حکیم،  اناڑی

quack

کسی چیز کے بہت اچھا ہونے کا اظہار کرنے کے لئیے

xtra

جب سونے کے لئیے جانا ہو تو بولا جاتا ہے۔

catch a few zzzzzzzzzz

slang meaning in Urdu

"Synonyms of “slang

غیررسمی زبان

informal language

محاورہ

idiom

لفّاظی،  بازاری بولی

jargon

بولی،  بول چال

lingo

عامیانہ بولی،  چوروں کی بولی

argot

اصطلاحات کا فن

terminology

طرز بیان،  بولی،  زبان

dialect

بازاری زبان

shoptalk

کھچڑی،  بازاری زبان

cant

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

slang meaning in Urdu