Present Continuous Tense in Urdu
Present Continuous Tense. Present Continuous Tense in Urdu. Present Progressive Tense explained in Urdu with examples. Tenses in Urdu are described here in easy Urdu. This article on Present Continuous Tense explains present continuous rules in Urdu. See Present Continuous Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
ایسے کام جو زمانہ حال میں ہو رہے ہوں اور ابھی تک جاری ہوں کا اظہار جن جملوں میں کیا جاتا ہے وہ انگلش میں Present Continuous Tense یا Present Progressive Tense کہلاتے ہیں۔ یہ جملے دیکھیں:
میں ایک کتاب پڑھ رہا ہوں۔ |
I am reading a book. |
ہم ٹیلیوژن پر ایک مووی دیکھ رہے ہیں۔ |
We are watching a movie on television. |
تم بہت تیز دوڑ رہے ہو۔ |
You are running very fast. |
وہ ایک پتنگ اُڑا رہا ہے۔ |
He is flying a kite. |
وہ کپڑے دھو رہی ہے۔ |
She is washing clothes. |
یہ آسمان سے گر رہی ہے۔ |
It is falling from the sky. |
وہ اُسے پیٹ رہے ہیں۔ |
They are beating him. |
احد ہجوم سے خطاب کر رہا ہے۔ |
Ahad is addressing the crowd. |
Present Continuous Tense کی پہچان
Present Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’رہا ہوں، رہے ہیں، رہے ہو، رہا ہے، رہی ہے اور رہے ہیں‘‘ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ اوپر دی گئی ٹیبل میں جملوں کا اردو ترجمہ دیکھیں۔ تمام جملوں کا اختتام ایسے ہی الفاظ سے ہو رہا ہے۔
Learn Present Continuous Tense in Urdu
اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
انگلش میں اس زمانے کے جملوں میں subject اگر "I” ہو تو "am”, اگر "they, you, we یا کسی noun کا plural ہو تو "are” اور اگر "it, she, he یا کوئی singular noun ہو تو "is” کو subject کے بعد لگایا جاتا ہے اور verb کی base form کے آگے "ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اوپر دیے گۓ sentences کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ
Present Continuous Tense کے جملوں میں “to be verbs – is, am, are” کو auxiliary verb کے طور پر present continuous tense بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور main verb کو present participle form میں لگایا جاتا ہے۔ Verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کرنے سے ورب present participle form میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ آپ کے سامنے موجود جملوں میں تمام to be verbs کو بلو کلر میں دکھا یا گیا ہے اور main verbs کو verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کر کے دکھایا گیا ہے۔ ان جملوں کے اردو ترجمے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا اختتام ’’رہا ہوں، رہے ہیں، رہے ہو، رہا ہے، رہی ہے اور رہے ہیں‘‘ جیسے الفاظ سے ہوا ہے۔
Present Continuous Tense کے کچھ مزید sentences دیکھتے ہیں:ـ
میں ایک قریبی گاؤں میں رہ رہا ہوں۔ |
I am residing in a nearby town. |
ہم کھانا کھا رہے ہیں۔ |
We are eating meal. |
تم ایک ریڈیو کمینٹری سن رہے ہو۔ |
You are listening a radio commentary. |
وہ ڈاکٹر کا انتظار کر رہا ہے۔ |
He is waiting for the doctor. |
وہ اپنے بچوں کو کہانی سنا رہی ہے۔ |
She is telling story to her children. |
ہوا شمال سے جنوب کی جانب چل رہی ہے۔ |
The wind is blowing north to south. |
جج اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں۔ |
The judges are announcing their judgement. |
اسد ایک اعتراض اٹھا رہا ہے۔ |
Asad is raising an objection. |
آپ کے سامنے موجود تمام جملوں میں subject کے بعد “to be verbs – is, am, are” کو لگایا گیا ہے اور main verbs کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان جملوں کے اردو ترجمے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا اختتام ’’رہا ہوں، رہے ہیں، رہے ہو، رہا ہے، رہی ہے اور رہے ہیں‘‘ جیسے الفاظ سے ہوا ہے۔یہ ہے وہ طریقہ جس کے ذریعے انگلش میں Present Continuous Tense کے جملے بناۓ جاتے ہیں۔
Learn Present Continuous Tense in Urdu
Negative Sentences کیسے بنتے ہیں؟
Present Continuous Tense میں Negative Sentencesبنانا نہایت آسان ہے۔ Sentence کے “to be verbs – is, am, are” اور main verb کے درمیان “not” کا اضافہ کرنے سے اس tense میں منفی جملے یعنی negative sentences بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے negative sentences اس طرح بن جائیں گے:ـ
میں ایک قریبی گاؤں میں نہیں رہ رہا ہوں۔ |
I am not residing in a nearby town. |
ہم کھانا نہیں کھا رہے ہیں۔ |
We are not eating meal. |
تم ایک ریڈیو کمینٹری نہیں سن رہے ہو۔ |
You are not listening a radio commentary. |
وہ ڈاکٹر کا انتظار نہیں کر رہا ہے۔ |
He is not waiting for the doctor. |
وہ اپنے بچوں کو کہانی نہیں سنا رہی ہے۔ |
She is not telling story to her children. |
ہوا شمال سے جنوب کی جانب نہیں چل رہی ہے۔ |
The wind is not blowing north to south. |
جج اپنا فیصلہ نہیں سنا رہے ہیں۔ |
The judges are not announcing their judgement. |
اسد ایک اعتراض نہیں اٹھا رہا ہے۔ |
Asad is not raising an objection. |
Interrogative Sentences کیسے بنتے ہیں؟
Present Continuous Tense میں Interrogative Sentences بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ Sentence کے “to be verbs – is, am, are” کو اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے subject سے پہلے لگا دیا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (?) لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح interrogative sentence بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے interrogative sentences اس طرح بن جائیں گے:ـ
کیا میں ایک قریبی گاؤں میں رہ رہا ہوں؟ |
Am I residing in a nearby town? |
کیا ہم کھانا کھا رہے ہیں؟ |
Are we eating meal? |
کیا تم ایک ریڈیو کمینٹری سن رہے ہو؟ |
Are you listening a radio commentary? |
کیا وہ ڈاکٹر کا انتظار کر رہا ہے؟ |
Is he waiting for the doctor? |
کیا وہ اپنے بچوں کو کہانی سنا رہی ہے؟ |
Is she telling story to her children? |
کیا ہوا شمال سے جنوب کی جانب چل رہی ہے؟ |
Is the wind blowing north to south? |
کیا جج اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں۔؟ |
Are the judges announcing their judgement? |
کیا اسد ایک اعتراض اٹھا رہا ہے؟ |
Is Asad raising an objection? |