Phrase and its types
In English, a sentence consists of clauses and phrases. Learn what is phrase and its types. There are many types of phrases. Phrases and its types explained in Urdu with examples in English and Urdu.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, understanding phrases and its types in Urdu will be very helpful. Learn English, and how phrases are used in English sentences.
انگلش صحیح طرح سیکھنے کے لئیے ضروری ہے کہ گرامر اچھی طرح سمجھی جاۓ۔ گرامر میں ہم سیکھتے ہیں کہ جملے کیسے بنتے ہیں۔انگلش کے بیشتر جملوں میں phrases کا استعمال ہوتا ہے۔ انگلش سیکھنے کے دوران آپ کا سامنا clauses اور phrases جیسے الفاظ سے ضرور ہوا ہو گا۔ اس سے پہلے مضمون میں clauses پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس مضمون میں phrases کے بارے میں تفصیل سے مثالوں کی مدد سے بتایا جاۓ گا۔
Phrase کے لغوی معنی
Phrase کے لغوی معنی ہیں: فقرہ، جزو جملہ، کچھ الفاظ کا مجموعہ۔انگلش گرامر کے لحاظ سے اس کی تعریف کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔
Learn in Urdu phrase and its types
Phrase definition
A small group of words standing together as a meaningful unit, typically forming a component of a clause. A phrase does not contain a subject and verb and, consequently, cannot convey a complete thought.
الفاظ کا ایک چھوٹا گروپ جو معنی خیز طور پر ایک یونٹ کی طرح ایک ساتھ ہوتا ہے، یعنی اس کے کچھ مخصوص معنی ہوتے ہیں، عام طور پر ایک sentence یا clause کا حصّہ ہوتا ہے۔ اس میں نہ تو subject ہوتا ہے اور نہ ہی verb ہوتا ہے اس لئیے یہ ایک مکمل خیال پیش نہیں کرتا یعنی مکمل معنی نہیں دیتا ہے۔جب کہ اس کے بر عکس ایک clause مکمل مفہوم رکھتی ہے کیونکہ اس میں subject اور verb دونوں ہوتے ہیں۔یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آپ کے سامنے موجود sentences میں phrases کو واضح طور پر دکھانے کے لئیے انہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ یہ الفاظ کے چھوٹے چھوڑے گروپس ہیں۔ ان تمام phrases کے اپنے مخصوص معنی ہیں۔ آپ غور کریں کہ ان phrases میں subject یا verb موجود نہیں ہیں۔
Learn phrases and its types
Learn phrases and its types
Noun Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جو noun کے ارد گرد بنا ہو noun phrase کہلاتا ہے۔ عام طور پر یہ جملے کے subject یا object یا prepositional object کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں نے اسلم کو سیاہ رنگ کی اسپورٹس کار چلاتے ہوئے دیکھا۔ | I saw Aslam driving a black sports car. |
چھوٹا لڑکا میری طرف دوڑا۔ | The little boy ran towards me. |
مجھے اپنے بچوں کے لیے ایک پیارےکتے کی ضرورت ہے۔ | I need a cute puppy for my children. |
Adjective Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جو کسی noun یا pronoun کے بارے میں مزید معلومات دے adjective phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
ثمینہ کو تیراکی کا زیادہ شوق ہے۔ | Samina is rather fond of swimming. |
جب منصور کو فاتح قرار دیا گیا تو ہمیں بے حد خوشی ہوئی۔ | We were extremely delighted when Mansoor was announced as winner. |
باہر کھانا عام طور پر صحت مند نہیں ہوتا ہے۔ | Dining out is usually not very healthy. |
Learn phrases and its types
Adverbial Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جو adverb کے طور پر عمل کرے adverbial phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آج شام کے بعد مجھ سے مال میں ملو۔ | Meet me at the mall later this evening. |
جنگل میں بہت سی مخلوقات خوش اسلوبی سے رہتی ہیں۔ | In the forest, many creatures live amicably. |
والد نے اس کے خوف کو پرسکون کرنے کے لیے نرمی سے بات کی۔ | Dad spoke softly to calm her fears. |
Learn phrases and its types
Prepositional Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں preposition ، اس کاobject ، یا کوئی بھی ایسا لفظ جو object کی مزید وضاحت کرے prepositional phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
مظہر ساحل کے قریب رہتا تھا۔ | Mazhar lived near the beach. |
غبارے آسمان میں غائب ہو گئے۔ | The balloons disappeared in the sky. |
آخر کار ہم سب کو مرنا ہے۔ | In the end, we all have to die. |
Learn in Urdu phrase and its types
Conjunctional Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جو conjunction کے طور پر عمل کرے conjunctional phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں دفتر جاؤں گا بشرطیکہ بارش نہ ہو۔ | I will go to the office provided that it doesn’t rain. |
جیسے ہی وہ اندر آیا وہ باہر نکل گئی۔ | As soon as he got in, she went out. |
ہمیں تیزی سے کام کرنا ہے تاکہ اسائنمنٹ وقت پر مکمل ہو۔ | We have to work fast so that the assignment is completed on time. |
Interjectional Phrase
ایسا interjection جو ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہو interjectional phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا خوشی ہے! مجھے نوکری مل گئی ہے۔ | What a pleasure! I have got the job. |
اوہ براۓ مہربانی! مجھے یہ دوبارہ یاد نہ دلانا۔ | Oh please! Don’t remind me that again. |
کتنا خوبصورت! پورا چاند چمک رہا ہے۔ | How beautiful! The full moon is shining. |
Learn phrases and its types
Absolute Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں noun یا pronoun کے ساتھ کوئی participle شامل ہوabsolute phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
انشاء اللہ وہ خیریت سے گھر واپس آئے گا۔ | God willing, he will return home safely. |
گریجویشن پاس کر کے اس نے نوکری تلاش کرنا شروع کر دی۔ | Passing graduation, he started to find a job. |
موسم نے اجازت دی، تو ہم اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ | Weather permitting, we will resume our journey. |
Appositive Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں noun یا pronoun کے آگے یا پیچھے اس کی تشریح کرنے والا noun یا pronoun بھی موجود ہو، appositive phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میرے استاد عبداللطیف نے مجھے ریاضی بہت اچھے طریقے سے پڑھائی۔ | My teacher, Abdul Lateef, taught me mathematics very well. |
پاکستان کے بانی محمد علی جناح بہت محنتی انسان تھے۔ | Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan, was a very hard-working person. |
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔ | Islamabad, the capital of Pakistan, is a beautiful city. |
Learn in Urdu phrase and its types
Participle Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں participle ، اس کی تشریح کرنے والا، اور یا ایسا object جو جملےکا مفہوم مکمل کرے، شامل ہو،
participle phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نادیہ نے ہماری طرف اشارہ کیا۔ | Climbing the stairs, Nadia waved at us. |
صبح چہل قدمی اچھی ورزش ہے۔ | Walking in the morning is good exercise. |
اخبارات میں لکھنا اس کا مشغلہ ہے۔ | Writing in the newspapers is his occupation. |
Gerund Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں gerund ، اور اس کی مزید وضاحت کرنے والے الفاظ شامل ہوں، gerund phrase کہلاتا ہے۔
یہ مثالیں دیکھیں:ـ
ڈیڈ لائن سے پہلے جلدی کرنا میں ناپسند کرتا ہوں۔ | I dislike hurrying right before the deadline. |
پسند یا ناپسند کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ | Liking or disliking is not an issue. |
امتحانات میں غیر قانونی ذرائع کا استعمال روکا جائے۔ | Using illegal means in the exams must be stopped. |
Learn phrase and its types
Infinitive Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں infinitive یعنی to سے شروع ہونے والے verb جیسے to find, to play, to cut, اور ان کی تشریح کرنے والے الفاظ شامل ہوں infinitive phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں اسے سبق سکھانا چاہتا ہوں۔ | I want to teach a lesson to him. |
ہمیں ایک ساتھ تیرنا پسند ہے۔ | We love to swim together. |
وہ مزید انعامات جیتنے کے لیے تیار ہے۔ | She is set to win more prizes. |
Verb Phrase
الفاظ کا ایسا گروپ جس میں verb ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہو جیسے main verb اور اس کے ساتھ auxiliary verbs بھی ہوتے ہیں، verb phrase کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وہ بڑے پردے پر بطور اداکار کام کر رہا ہے۔ | He is performing as an actor on the big screen. |
تین گھنٹے سے بارش ہو رہی ہے۔ | It has been raining for three hours. |
چیئرمین بہت جلد اس معاملے کو دیکھیں گے۔ | The chairman will look into this issue very soon. |
اِن انگلش ورڈز کا درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔