Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

open form compound words

Learn in Urdu, how to use because since as. In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of open form compound words. Knowledge of writing compound words correctly will greatly improve your English writing and speaking skills.

اِس موضوع پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

انگلش میں  کمپاؤنڈ ورڈز کا استعمال عام ہے۔  اس مضمون  میں  compound words  کی ایک قسم   open form compound words پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔compound words   کو لکھنے کے تین طریقے ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں  تو آپ کو  compound words  کو لکھنے کے ان تینوں طریقوں کے بارے میں آگہی ہونی چاہئیے۔   کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔

تو مضمون کے آغاز میں پہلے آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ  compound words  کیا ہوتے ہیں؟

Compound Words کیا ہوتے ہیں؟

2  یا 2   سے زیادہ  words   کوجوڑ کر  ایک نیا   word   بنا یا جاتا ہے،  اسے  Compound Word   کہا جاتا ہے۔ دکھنے میں یہ دو یا دو سے زیادہ الفاظ لگتے ہیں لیکن ان کے اپنے مخصوص معنی ہوتے ہیں۔ اس  طرح بناۓ گئے  compound word  کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔  عام طور پر یہ  2  الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔  کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں   جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔

مثال کے طور پر دو  words   ہیں  sun   اور  flower ۔   Sun   کے معنی ہیں سورج اور flower  کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو  یہ  sunflower   بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا  پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ  اپنے  مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا  ہے۔

ایک اور مثال  دیکھیں foot    اور  ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  foot   کے معنی  پاؤں ہیں اور  ball   کے معنی   گیند ہیں۔  جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ  football   بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔  ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔  فٹبال ایک مخصوص کھیل  ہے جس کے اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔

ایک تیسری مثال ہے  brainstorm  جو دو الفاظ  brain   اور  storm   کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  brain   کے معنی ہیں دماغ اور  storm  کے معنی ہیں   طوفان۔  لیکن  brainstorm   کے معنی دماغی طوفان  نہیں ہیں۔  اس کے معنی ہیں کسی چیز پر  زیادہ  سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔

Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے

Compound Words کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی  جاتی ہیں:ـ

  • Closed Form  ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
  • Open Form   ـ  دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان   اسپیس دی جاتی ہے۔
  • Hyphenated    ـ  دو الفاظ کے درمیان  hyphen   لگایا جاتا ہے۔

اِن تین طریقوں میں سے   closed form compound words  اور  hyphenated compound words  پر دو الگ آرٹیکلز  پیش کیے جا چکے ہیں جنہیں آپ ہمارے TIPS  والے سیکشن میں  general topics   میں دیکھ سکتے ہیں۔

Open Form Compound Words

ان   compound words   کو  لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ اسپیس دی جاتی ہے یعنی انہیں ایک دوسرے کے قریب تو لکھا جاتا ہے مگر علیحدہ لکھا جاتا ہے۔  ان  کو ملا کر لکھنا   یا  hyphen   لگانا غلط ہے۔    ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ

open form compound words explained in Urdu

List of open form compound words

گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہparking areaکھانے کی میزdining table
نائب صدرvice presidentکافی کا مگcoffee mug
سائنسی افسانہscience fictionآئس کیوب، برف کے چوکور ٹکڑےice cube
کرسمس کا درختChristmas treeآگ لگنے کی صورت میں  باہر نکلنے کا راستہfire exit
کافی  پینے کی دکانcoffee shopچاۓ کا کپtea cup
رپورٹ کارڈreport cardکاروں کا مجموعہcar pool
کریڈٹ کارڈcredit cardڈاک خانہpost office
اوپرup onبس رکنے کی جگہbus stop
فون کالphone callتیرنے کا تالابswimming pool
تلافی کرناmake upربڑ بینڈrubber band
برف پر کھیلی جانے والی ہاکیice hockeyعلیحدگیbreak up
ریڈیو کی لہریںradio waveاٹھا لینا،  گھر لیجانے والی  کھانے کی اشیأtake away
پُتلی،  بچوں کا کھلوناjumping jackگرمی کی لہرhot wave
کوئی  بھی نہیںno oneموبائیل فونcell phone
وزیر اعظمPrime Ministerقریبی کال،  بال بال بچنا،  ہوتے ہوتے رہ جاناclose call
دور سے کنٹرول کرنے والاremote controlعام فہمی،  عام سمجھ بوجھcommon sense
مثالی  شخصیت،  مثالی کردارrole modelفرینچ فرائی،  آلو کے تلے ہوۓ چپسFrench fry
انٹر نیٹ پر تلاش کرنے کا سسٹمsearch engineدل  کا دورہheart attack
پسلیوں کا پنجرہ،  جسم کا پسلیوں والا حصہrib cageزندگی بچانے کی جیکٹlife jacket
بستری تھیلا،  سونے کا بیگsleeping bagسلاد کو سجانے یا اوپر چھڑکنے والی اشیأsalad dressing
مصنوعی دانشartificial intelligenceویڈیو گیم،  ویڈیو کا کھیلvideo game
اٹارنی   جنرلattorney generalصفائی کی مشین  جو ہوا کا ذریعے  کوڑا کھینچ لیتی ہےvacuum cleaner
آزمائیشی ڈرئیونگtest driveایسی مشین جو سکے اندر ڈالنے پر مقررہ اشیأ  باہر نکالتی ہےvending machine
پکڑ کر چلنے والی لکڑیwalking stickکپڑے دھونے کی مشینwashing machine
براستہ،  بر سر راہen routeانتظار گاہwaiting room
سوپ پینے کا چمچہ،  کسی مخصوص کام کا چمچہserving spoon
روئی کا پھویہcotton bud
پولیس آفیسرpolice officer
علیحدہ ہو جانے والا یا والیbreak away
ڈیبِٹ کارڈdebit card
پُر کرنا،  بھرناfill in
پُر کریں،  بھریںfill out
پُر کریںfill up

آپ نے دیکھا کہ اوپر بیان کیے گۓ تمام  compound words  کے درمیان  space  دی گئی ہے۔ اگر ہم انہیں ملا کر لکھیں یا ان کے درمیان ڈیش لگائیں تو گرامر کے لحاظ سے یہ غلط ہو گا۔

Learn in Urdu what are open form compound words

Compound Words کے plural کیسے بنتے ہیں؟

  • Compound words  کے  plural  (جمع کا صیغہ)  بناتے وقت ایک چھوٹا سا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ  compound word  میں شامل تمام ورڈز کو  plural  میں تبدیل کیا جاۓ،  یا   صرف پہلے ورڈ کو  plural  میں تبدیل کیا جاۓ،  یا  صرف   آخری ورڈ کو  plural  میں تبدیل کیا جاۓ۔

    اِس کا حل نہایت ہی آسان ہے۔  عام طور پر  compound words  میں شامل ورڈز noun  ہوتے ہیں۔  اِس صورت میں  compound word کے آخری ورڈ کو  plural  میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

    مثال کے طور پراوپر بیان کئیے گۓ  کچھ  compound words  کے plural    بناتے ہیں جو اس طرح بنیں گے:۔

    living room  کے آخری ورڈ  room  کے آگے  s  کا اضافہ کر کے اسے  living rooms  بنا دیا جاۓ گا۔

    voice mail  کے آخری ورڈ  mail  کے آگے  s  کا اضافہ کر کے اسے  voice mails بنا دیا جاۓ گا۔

    test drive کے آخری ورڈ  drive  کے آگے  s  کا اضافہ کر کے اسے  test drives بنا دیا جاۓ گا۔

    cotton budکے آخری ورڈ  bud  کے آگے  s  کا اضافہ کر کے اسے  cotton buds  بنا دیا جاۓ گا۔

    debit card  کے آخری ورڈ  card  کے آگے  s  کا اضافہ کر کے اسے  debit cards  بنا دیا جاۓ گا۔

کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟

  • Compound Words  کو ملا کر لکھنا ہے،  علیحدہ لکھنا ہے،  یا  hyphen   کے ساتھ لکھنا ہے،  کے کوئی اصول نہیں ہیں۔  بس ایک پریکٹس ہے جس پر عمل ہو رہا ہے۔  انہیں کس طرح لکھنا ہے،  جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔   بہت سے ایسے  compound words   ہیں جنہیں تینوں طریقوں  یا  دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے،  مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔

Learn in Urdu what are open form compound words

Learn how to use because since as

Learn how to use because since as