Meaning of the in Urdu
For Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu, the meaning of the in Urdu is explained hereunder. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Meaning of "the" defined in Urdu
اردو میں ترجمہ کرتے وقت زیادہ تر the کا تر جمہ نہ تو لکھا جاتا ہے اور نہ ہی بولا جاتا ہے کیونکہ the کو اشارتاً کسی چیز کا حوالہ دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر کسی نے پوچھا: Where is my bag
اِس کے معنی ہیں: میرابیگ کہاں ہے۔
جواب میں کہا گیا: The bag is lying under the table
اِس کے معنی ہیں: بیگ میز کے نیچے پڑا ہے۔
یہاں پر the کے معنی الگ سے موجود نہیں ہیں، اگرچہ اوپر بیان کئیے گۓ انگلش جملے کا لفظی ترجمہ کچھ اس طرح ہوگا:
وہ بیگ اس میز کے نیچے پڑا ہے۔
وہ بیگ یعنی اُس مخصوص بیگ کی طرف اشارہ ہے جس کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔ اُس میز کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے جس کے نیچے بیگ پڑا ہوا ہے۔ لیکن روانی سے بولنے یا ترجمہ لکھتے وقت ایسے اشارہ کرنے والے الفاظ کو نہ تو لکھا جاتا ہے اور نہ بولا جاتا ہے۔
اسے دی بولا جاۓ یا دا بولا جاۓ - Pronunciation of the
ایسے تمام الفاظ جن سے پہلے the لگتا ہے اگر ان کا پہلا letter یعنی حرف اگر consonant sound دے رہا ہو تو the کو ’دا‘ بولا جاتا ہے اور جہاں شروع میں آنے والا حرف واویل کی ساؤنڈ دے رہا ہو تو the کو ’دی‘ بولا جاتا ہے۔ اس کو مثالوں کی مدد سے سمجھتے ہیں۔
پہلے consonant sound والے words کی مثالیں دیکھتے ہیں۔ یہاں پر دا کی ساؤنڈ نکل رہی ہے:۔
the cafeteria
the fan
the black one
the ceiling
the university
اگرچہ یونیورسٹی کا word واویل ‘u’ سے شروع ہو رہا ہے مگر اس کی ساؤنڈ consonant وائی (y) کی نکل رہی ہے اس لیے یہاں بھی آرٹیکل کی آواز ’دا‘ نکلے گی۔
the one and only
یہاں one اگرچہ واویل ‘o’ سے شروع ہو رہا ہے مگر ساؤنڈ ‘w’ کی دے رہا ہے۔ اس لیے یہاں بھی ’دا‘ بولا جاۓ گا۔
اب ’دا‘ کی ساؤنڈ نکالنے والے جملے دیکھتے ہیں:
I have seen Saleem sitting in the cafeteria.
The fan of my room is not working.
I want to get the ceiling painted with off-white color.
There is no water in the jug.
The sandwich is not smelling good.
اب the کے بعد میں آنے والے vowel sound والے words کی مثالیں دیکھیں۔ یہاں پر دی کی ساؤنڈ نکل رہی ہے:۔
the oranges
the egg
the umbrella
the MBA degree
ایم بی اے اگرچہ کانسونینٹ سے شروع ہو رہا ہے مگرساؤنڈ واویل اے کی دے رہا ہے اس لیے یہاں ’دی‘ کی آواز نکلے گی۔
the audience
the ice-cream
اب ’دی‘ کی ساؤنڈ نکلنے والے جملے دیکھتے ہیں:
I like the oranges.
She put the egg in her plate.
Aasim took the umbrella before going out.
Waseem has got the MBA degree from a foreign university.
Kids enjoyed the ice-cream.
آپ نے دیکھا کہ کانسونینٹ ساؤنڈ سے شروع ہونے والے لفظ کے ساتھ لگنے والے the کو ’دا‘ بولا جاتا ہے اور واویل ساؤنڈ سےشروع ہونے والے لفظ کے ساتھ لگنے والے the کو ’دی‘ بولا جاتا ہے۔
اور اس موضوع سے متعلق آخری بات کہ دی یا دا جو بھی ہو ، بولتے وقت اس کے اور بعد میں آنے والے noun کے درمیان کوئی لمبا وقفہ نہیں ہونے چاہئیے یعنی دی اور دا کو بعد میں آنے والے noun کے ساتھ بغیر توقف کے بولنا چاہئیے۔
Learn meaning of the in Urdu in this lesson
“the” کا استعمال
the کا انگلش میں عام استعمال ہے۔ شائد ہی کوئی جملہ ہوتا ہو جہاں دی استعمال نہ ہوتا ہو۔
اسے خاص چیزوں کی طرف اشارہ کرنے یعنی حوالہ دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
گرامر کے لحاظ سے the کا شمار آرٹیکل کے طور پر ہوتا ہے۔ انگلش میں دو (2) قسم کے آرٹیکل ہوتے ہیں:
Definite Articles
Indefinite Articles
Definite Article سے مراد ایسا لفظ ہے جو کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کرے جیسے “the” ۔ انگلش میں صرف یہی ایک definite article ہے۔
Indefinite Articles سے مراد ایسے الفاظ ہیں جو کسی خاص چیز کی طرف اشارہ نہ کریں جیسے a” اور an “۔ انگلش میں صرف یہی دو indefinite articles ہیں۔
جب ہم کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کا حوالہ دیتے ہیں تو definite article دی کا استعمال کرتے ہیں۔ noun چاہے singular ہو یا plural ہو، countable ہو یا uncountable ہو، اگر noun جس کا حوالہ دیا جا رہا ہے، کوئی مخصوص (specific) چیز ہے تو "the” استعمال ہو گا۔ جب ہمیں یقین ہوتا ہے کہ بولنے والا یا سننے والا جانتا ہے کہ کس چیز کا حوالہ دیا جا رہا ہے، the استعمال ہوتا ہے۔
آپ کوسمجھانے کے لئیے the کے بغیر اور the کے ساتھ کچھ جملے دکھاتے ہیں تا کہ آپ the کا استعمال سمجھ جائیں۔ پہاڑ کو انگلش میں mountain کہا جاتا ہے۔mountain عام بھی ہو سکتے ہیں اور کوئی مخصوص بھی۔ عام پہاڑ ہونے کی صورت میں انگلش جملوں میں اس لفظ کا استعمال اس طرح ہو سکتا ہے۔ ان جملوں میں the استعمال نہیں ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
Examples of sentences without the
ہم نے راستے میں پہاڑ دیکھے۔ |
We saw mountains on the way. |
ہمارے شمالی علاقے اونچے اور برفانی پہاڑوں سے بھرے ہوۓ ہیں۔ |
Our northern areas are full of high and icy mountains. |
بہت سے پہاڑوں میں قیمتی دھاتیں ہوتی ہیں۔ |
Many mountains contain precious metals. |
اِن مثالوں میں جن پہاڑوں کا تذکرہ ہوا ہے وہ کوئی مخصوص نہیں بلکہ عام پہاڑ ہیں۔
لیکن اگر ہم کسی خاص پہاڑ یا کسی اور خاص چیزکی طرف اشارہ کرنا چاہیں، یعنی حوالہ دینا چاہیں توmountain یا جو بھی کوئی خاص چیزہو، اُس سے پہلے the کا اضافہ کیا جاۓ گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Learn meaning of the in Urdu in this lesson
Examples of sentences with the
ہم نے راستے میں برفیلے پہاڑ دیکھے۔ | We saw the icy mountains on the way. |
کے ٹو دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے۔ | The K2 is the second highest mountain in the world. |
میں نے کل رات جو کتاب پڑھی ، دلچسپ تھی۔ | The book that I read last night was interesting. |
مجھے (وہ) ہتھوڑی دیں۔ | Please give me the hammer. |
مجھے (وہ) کیل دیں۔ | Please give me the nail. |
مجھے بڑی (والی) کیل دیں۔ | Please give me the large nail. |
چاند آج بہت تابناک ہے۔ | The moon is very bright tonight. |
وہ کلاس میں سب سے لمبا لڑکا ہے۔ | He is the tallest boy in the class. |
ہم آج شام کیپری سینیما جا رہے ہیں۔ | We are going to the Capri Cinema this evening. |
شیر سب سے خطرناک جانور ہیں۔ | Lions are the most dangerous animal. |
آپ نے دیکھا کہ ایسی چیزوں جن کی طرف خاص کر کے اشارہ کیا جا رہا ہے، سے پہلے the کا استعمال کیا گیا ہے۔
the کے استعمال کے کچھ اصول بھی ہیں جنہیں سمجھنے سے آپ کو ان کے استعمال میں مدد بھی ملے گی۔
Rules of using “the” in sentences
When a name is repeated, like below mentioned examples:
اگر کسی مضمون یا پیرا گراف میں کسی نام کو ایک سے زیادہ دفعہ دہرانا ہو تو پہلی دفعہ کے بعد اس نام سے پہلے the لگایا جاتا ہے۔ اِس طرح اُس چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔I saw a dog. The dog was barking.
She called a student. The student was intelligent.
Ahmed wrote a letter to his father. The letter was delivered after two weeks.
Before the names of sacred books, like:
مقدس کتابوں کے نام سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔Have you read the Quran?
Have you read the Bible?
Have you read the Ramayana?
Before the superlative degrees of adjectives, like:
جن جملوں میں adjective کی superlative degree استعمال ہوتی ہے تو اُن adjectives سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔She is the best speaker.
Aslam is the fastest runner.
Hania is the youngest member of our team.
Before the names of unique things, like:
یکتا، انمول، نادر اور انوکھی چیزوں کے ناموں سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔The sun is a star.
We looked up at all the stars in the sky.
He is always on the internet.
Before nationals of a country representing as a nation, like:
افراد کی شہریت ظاہر کرنے والے الفاظ سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔The Australians are passionate about sports.
The stadium was full with the Indian spectators.
Gulf countries have a large number of the Pakistani laborers.
Before the names of geographical features such as oceans, seas, rivers, and canals, like: the Himalayas, the Atlantic, the Indus River, the Arabian Sea, the Amazon, the Panama Canal. the Nile, the Suez Canal, the Alps, the West Indies, the Pacific, the Persian Gulf, the Middle East, the Thames, the Great Lakes:
قدرتی چیزوں جیسے، سمندروں، دریاؤں، جھیلوں، کے ناموں سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔I would like to swim in the Red Sea.
The Amazon is the longest river in the world.
Before the names (having many parts) of countries, or have plurals as their names, like:
ایسے ملکوں کے ناموں سے پہلے جو کئی الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں یا جو نام plural میں استعمال ہوتے ہیں، جیسے:۔“The People’s Republic of China”, “The United States of America”. "The Islamic Republic of Pakistan”. The Kingdom of Saudi Arabia. The United Arab Emirates, the Netherlands, the Philippines.
Before the abbreviations of names of countries and organizations, like:
جب ملکوں یا اداروں کے نام abbreviations یعنی اختصار سے استعمال ہوں، جیسے:۔the USA, the UAE, the IMF, the UN.
Before the names of famous organizations, buildings and hotels, like:
مشہور اداروں، عمارتوں، اور ہوٹلوں کے نام سے پہلے ، جیسے:the United Nations Organization, the International Monetary Fund,
the World Bank, the Taj Mahal, the Mona Lisa, the Seamen’s Union,
the Empire State Building, the King’s Head, the Sheraton Hotel, the Pearl Continental.
Before surnames, like:
افراد کی ذات یا خاندانی ناموں سے پہلے بھی the لگایا جاتا ہے۔ یہ مثا لیں دیکھیں:the Syeds, the Chaudharies, the Abbasids, the Amvis, the Mughals,
the Jamots, the Marhattas, the Sharifs, the Obamas, the Jacksons.
Before the names of newspapers, magazines and TV channels, like:
اخبارات، میگزینوں ، اور ٹی وی چینلوں کے نام سے پہلے، جیسے:۔I was watching the Geo TV.
I am reading the Tribune newspaper.
She is reading the Horizon magazine.
Before the ordinals, like:
آرڈینل نمبروں جیسے پہلا، دوسرا، آخری، سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔She secured the first position.
Ahmed could win the second prize.
He was the last entering the room.
Before singular nouns representing a whole class, like:
ایسے سنگیولر ناؤن سے پہلے جو کسی گروہ، برادری، جماعت، یا قسم کو ظاہر کر رہے ہوں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔The wolf is not really a dangerous animal.
The whale is a kind of mammal. The heart pumps blood around the body.
The rose smells sweet.
Before the adjectives used for plural nouns, like:
ایسے adjectives سے پہلے جو plural form میں استعمال ہو رہے ہوں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔The rich constitute a small percentage of the world’s population.
Majority of the people belong to the poor.
New laws are being framed for the disabled persons.
Before adverbs expressing comparative situations, like:
ایسے adverbs سے پہلے جو موازنے یعنی comparison کو ظاہر کر رہے ہوں، جیسے:۔The sooner the better. The more the merrier.
Before the names of musical instruments, like:
موسیقی میں استعمال ہونے والے آلات کے ناموں سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔Fahad plays the piano really well.
Nazia is learning the guitar.
Before the name of a system or service, like:
کسی نظام یا خدمت گزاری کے ذریعے کے نام سے پہلے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔How long does it take on the train? You should tell the police.
They were expecting the fire brigade to reach immediately.
The bomb was disabled by the bomb disposal squad.
Learn meaning of "the” in Urdu through this lesson
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
Learn meaning of "the” in Urdu through this lesson