Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

It means a lot to me

meaning in Urdu

"It means a lot to me ” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and example sentences for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

it means a lot to me meaning in Urdu

It means a lot to me explanation in Urdu

یہ فقرہ ” It means a lot to me”  کسی چیز کے بہت اہم ہونے کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  اِس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی چیز آپ کے لیے بہت قیمتی ہے اور آپ کو جذباتی بناتی ہے ۔  ہم اپنے دوستوں اور خاندان کے ارکان کے اعمال کا حوالہ دینے کے لیے اس جملے کا  اکثر استعمال کرتے ہیں۔

یہ مثبت اور منفی دونوں اندازوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔   مثبت انداز میں اس کا استعمال کچھ اس طرح ہو سکتا ہے کہ فرض کریں کہ آپ کے کسی استاد  یا اہم بزرگ یا کسی اہم  شخصیت نے آپ کے کسی کام یا عمل کی تعریف کر دی یا آپ کی بات یا تجویز سے اتفاق کیا  تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ   It means a lot to me  یعنی   یہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ایسی اہم شخصیت  نے میرے عمل کی تعریف  یا اس سے اتفاق کیا  ہے۔

اس کا ایک طرح سے کچھ منفی انداز میں استعمال  یوں ہو سکتا ہے کہ فرض کریں کہ کسی ایسے شخص نے  جس سے آپ کو امید نہ ہو، آپ کے بارے میں کہیں  کچھ برے خیالات کا اظہار کیا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ “It is not a simple matter, it means a lot to me”  یعنی  ’’ یہ معمولی بات نہیں ہے،   میرے لیے یہ بہت معنی رکھتا ہے‘‘  آئیے It means a lot to me  کا جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں:۔

It means a lot to me examples

یہ جیت واقعی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

This win really means a lot to me.

یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ مجھے دیکھنے کے لئے اس طرح آئیں گے۔

It means a lot to me that you would come all this way to see me.

آپ کو یہاں پا کر بہت اچھا لگا؛ یہ واقعی میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔

It’s great to have you here; it really means a lot to me.

یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ ایسے دن مجھ سے یہ باتیں کہیں گے۔

It means a lot to me that you would say these things to me on a day like this.

"یہ واقعی میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے،”   اس نے کہا۔

"It really means a lot to me,” he said.

یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے۔

It means a lot to me that she cares about me so much.

یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ نے میری مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

It means a lot to me that you have refused to help me.

آپ میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں،   اور میں نہیں چاہتا کہ آپ اسے بھول جائیں۔

You mean a lot to me, and I don’t want you to forget that.

یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ یہاں ہیں۔

It means a lot to me that you are here.

یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ میری بات کو سمجھ گئے ہیں۔

It means a lot to me that you understood what I said.

انگلش کے دیگر عام جملے اور ان کے معنی دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English