I will call you later" meaning in Urdu"
"I will call you later” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
I will call you later” explanation in Urdu"
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی کام میں مصروف ہوتے ہیں، یا کسی کے ساتھ گفتگو میں شریک ہوتے ہیں، یا سو رہے ہوتے ہیں، اور اس درمیان کسی کا فون آجاۓتو ہم اس سے اس وقت فون پر بات نہ کرنا چاہیں گے اور کہیں گے ’’ میں تمہیں بعد میں فون کروں گا ‘‘۔ اسے انگلش میں کہتے ہیں:
I will call you later
انگلش میں call دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ایک معنی ہیں ’’بلانا، پکارنا‘‘ اور دوسرے معنی ہیں فون کرنا۔ جب call اس طرح کے جملوں میں آتا ہے تو اس کا مطلب ’’فون کرنا‘‘ ہوتا ہے۔
I will call you later کا کچھ مختلف مواقع پر جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
I will call you later” used in sentences"
میں کچھ مہمانوں کے ساتھ مصروف ہوں، میں آپ کو بعد میں فون کروں گا۔ |
I am busy with some guests, I will call you later. |
میں آپ کو بعد میں کال کرتا ہوں۔ میں ابھی ایک میٹنگ میں مصروف ہوں۔ |
I will call you later. I am busy in a meeting right now. |
میں آپ کو بعد میں فون کروں گا، ابھی بات نہیں ہو سکتی۔ |
I will call you later, Can’t talk now. |
میں ابھی سویا تھا۔ ابھی بات نہیں ہو سکتی۔ میں آپ کو بعد میں کال کرتا ہوں۔ |
I had just slept. Can’t talk now. I will call you later. |
میں آپ کو بعد میں کال کروں گا کیونکہ میں اپنے دفتر جانے کے راستے میں ہوں۔ |
I will call you later as I am on my way to my office. |
میں آپ کو بعد میں کال کرتا ہوں، میں ابھی آپ کو ٹھیک طرح سننے سے قاصر ہوں۔ |
I will call you later. I am unable to hear you properly right now. |
میرے فون کی بیٹری بہت کم ہو گئی ہے۔ میں آپ کو بعد میں فون کرتا ہوں۔ |
My phone battery has gone very low. I will call you later. |
اس وقت یہاں بہت شور ہے۔ میں آپ کو بعد میں کال کرتا ہوں. |
It is very noisy here at the moment. I will call you later. |
میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ابھی بات نہیں کر سکتے۔ میں تمہیں بعد میں فون کرتا ہوں. |
I am not feeling well. “Can’t talk now”. I will call you later. |
میں آپ کو بعد میں کال کرتا ہوں۔ کوئی ہماری گفتگو سننے کی کوشش کر رہا ہے۔ |
I will call you later. Someone is trying to listen to our conversation. |
I will call you later meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔