Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

have meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, have meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

have meaning in Urdu

have definition in Urdu

have   کے اردو معنی ہیں  ’’ ہے،  ہیں،  پاس ہونا،  رکھنا،   ملکیت ہونا ‘‘۔  یہ verb   ہے۔  انگلش میں اس کے دو (2)  استعمال ہیں۔  ایک تو یہ  auxiliary verb  یعنی  helping verb  کے طور پر مختلف زمانے  (tenses)  بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔  دوسرے،  main verb  کے طور پر ’’پاس ہونا،  رکھنا،   ملکیت ہونا،  تعلق یا رشتہ ہونا،  کسی خصوصیت کے ہونے کو ظاہر کرنے کے لئیے‘‘  استعمال کیا جاتا ہے۔have   کو جملوں میں  you, we, I  اور third person plural    (جیسے ایک سے زیادہ اشخاص یا چیزوں)  کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے  have  کا  auxiliary verb  کے طور پر استعمال دیکھتے ہیں:۔

have    کو ان  tenses    میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے:

  • Present Perfect Tense
  • Present Perfect Continuous Tense
  • Future Perfect Tense
  • Future Perfect Continuous Tense

 

have کا  present perfect tense  میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔

have used to make sentences in present perfect tense

میں نے ایک نئی کار خریدی ہے۔

I have purchased a new car.

ہم ایک اور کمپنی میں شامل ہو گۓ ہیں۔

We have joined another company.

تم نے نئی قمیض پہنی ہے۔

You have worn a new shirt.

انہوں نے  امتحان پاس کر لیا ہے۔

They have passed the examination.

وقار اور مظفر ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں۔

Waqar and Muzaffar have not yet reached here.

Had     کو Perfect Continuous Tense   Past بنانے کے لیے  auxiliary verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

have used to make sentences in present perfect continuous tense

میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا ہوں۔

I have been watching a movie for one hour.

ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

We have been reading books since 5 pm.

تم صبح سے چِلاّ  رہے ہو۔

You have been shouting since morning.

وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو  رہے ہیں۔

They have been attending court for the last two years.

وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے ہیں۔

Waqar and Muzaffar have been winning races for many years.

have meaning in Urdu

have کا  future perfect tense  میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔

Use of have in future perfect tense sentences

میں اگلے پیر تک یورپ کے لیے پرواز کر چکا ہوں گا۔

I will have flown to Europe by next Monday.

ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو چکے ہوں گے۔

We will have enjoyed vacations in July.

وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے چکے ہوں گے۔

They will have attended court during next two years.

وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرچکا  ہو گا۔

He will have helped me for five years in 2023.

وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر چکی ہو گی۔

She will have worked here for three years on 1st January 2023.

have کا  future perfect continuous tense  میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔

Use of have in future perfect continuous tense sentences

میں اگلے پیر کو یورپ کے لیے پرواز کر رہا ہوں گا۔

I will have been flying to Europe next Monday.

ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو رہے ہوں گے۔

We will have been enjoying vacations in July.

وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے رہے ہوں گے۔

They will have been attending court during next two years.

وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرتا رہا ہو گا۔

He will have been helping me for five years in 2023.

وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر رہی ہو گی۔

She will have been working here for three years on 1st January 2023.

have meaning in Urdu

have    کو main verb کے طور پر  characteristics, possession    اور  relationships  کے اظہار کے لیے بھی  استعمال کیا جاتا ہے۔ 

     ملکیت دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:

have” used to show possession"

میرے پاس ایک سرخ اسپورٹس  کار ہے۔

I have a red sports car.

کیا تمہارے پاس کچھ پیسے ہیں؟

Do you have some money?

بچوں کے پاس نفیس اسکول بیگ  ہیں۔

Children have nice school bags.

اس کے پاس جلد ہی اپنا اپارٹمینٹ ہوگا۔

She will soon have her own apartment.

کوئی رشتہ یا تعلق دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:

have” used to show relationship"

ہمارے پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات ہیں۔

We have cordial relations with our neighbors.

میری کوئی بہن نہیں ہے۔

I have no sister.

ان کے کوئی بچے نہیں  ہیں۔

They have no children.

کوئی خصوصیات دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:

have” used to show characteristics"

کچھ لوگوں کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔

Some people have blue eyes.

پرندوں کے پنکھ ہوتے ہیں۔

Birds have wings.

انسانوں کی دو ٹانگیں جبکہ جانوروں کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔

Humans have two legs but animals have four legs.

have meaning in Urdu

Have کا function verb کے طور پر استعمال

have ایک  function verbکے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔   یہاں بھی  یہ  main verb  ہے۔  اس قسم کے جملوں میں has  استعمال نہیں ہوتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

کچھ صبر کیجئیے۔

Have some patience.

گفتگو کیجئیے۔

Have a discussion.

ناشتہ کیجئیے۔

Have a breakfast.

غسل کر لیں۔

Have a bath.

ایک اچھی نیند لے لیں۔

Have a nice sleep.

کیا آپ نے غسل کیا ہے؟

Did you have a bath?

has, have اور had  کے استعمال پر ہمارا تفصیلی آرٹیکل دیکھنے کے لئیے ہماری  parts of speech  والی  playlist وزٹ کریں یا یہاں کلک کریں۔

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English