grocery meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, grocery meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
grocery definition in Urdu
انگلش میں grocery ایسی اشیأ کو کہا جاتا ہے جو گھر میں عام طور پر روزمرہ استعمال میں آتی ہیں، خاص طور پر خوراک میں استعمال ہونے والی اشیأ جیسے آٹا، چاول، چینی، چاۓ کی پتّی، مصالحے، دالیں، ٹن شدہ کھانے، وغیرہ۔ خوراک کے علاوہ دوسری روزمرّہ استعمال میں آنے والی اشیأ جیسے صابن، واشنگ پوڈر، ٹوتھ پیسٹ، پالش، سوئی دھاگہ، کاپی، پینسل، وغیرہ، بھی grocery میں ہی شمار ہوتی ہیں۔ اردو میں اس کے لئیے ’’سودا سلف، کریانہ، پنساری‘‘ جیسے لفظ استعمال ہوتے ہیں۔
جن دکانوں پر یہ روزمرّہ گھریلو استعمال میں آنے والی خوراک اور دیگر استعمال میں آنے والی اشیأ فروخت کی جاتی ہیں، انگلش میں انہیں grocery, grocery shop یا grocery store کہا جاتا ہے۔ جب کہ اردو میں انہیں کریانہ اور پنساری کی دکان کہا جاتا ہے۔
کریانہ کے معنی
grocery meaning in Urdu
پنساری کے معنی
ترقی یافتہ ممالک میں سپر مارکیٹوں کا قیام بڑی تعداد میں ہوا ہے۔ وہاں grocery stores پر سبزیاں، پھل، اور گوشت وغیرہ بھی فروخت ہوتا ہے جب کہ ہمارے جیسے ممالک میں کریانے اور پنساری کی دکانوں پر سبزیاں، پھل، اور گوشت فروخت نہیں ہوتا۔ ہمارے یہاں کریانے اور پنساری کی دکانوں پر آٹا، چاول، دال دپال، مصالحی جات، صابن، واشنگ پوڈر، ٹوتھ پیسٹ، وغیرہ، جیسی چیزیں فروخت ہوتی ہیں۔
انگلش ورڈ grocery پر مشتمل یہ انگلش جملے دیکھیں جن سے آپ grocery کے اردو معنی اور اچھی طرح سمجھ جائیں گے۔
grocery meaning in Urdu
grocery” used in sentences"
مشتاق رات کے کھانے کے لیے کچھ سودا سلف لینے کے لیے رکا۔ |
Mushtaq stopped to pick up some groceries for supper. |
میں کچھ سودا سلف خریدنے باہر گیا ۔ |
I went out to buy some groceries. |
وہ سودا سلف کے تین بھاری بیگ اٹھائے ہوئے تھا۔ |
He was carrying three heavy bags of groceries. |
لوگوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ اپنا سودا سلف خرید سکیں۔ |
People don’t have enough money to buy their groceries. |
پنساری کی دکان قصاب کی دکان کے ساتھ ہی ہے۔ |
The grocery shop is next to the butcher’s shop. |
کیا آپ سودا سلف کھولنے میں میری مدد کر سکتے ہیں، براہ کرم؟ |
Could you help me unpack the groceries, please? |
وہ مقامی کریانہ اسٹور پر ڈیلیوری بوائے کے طور پر ملازم تھا۔ |
He was employed at the local grocery store as a delivery boy. |
میں نے سودا سلف کی ادائیگی کے لیے ایک چیک لکھا۔ |
I wrote a check to pay for groceries. |
شہاب کو آخر کار سودا سلف پہنچانے کی نوکری مل گئی۔ |
Shahab eventually got a job delivering groceries. |
ایک ڈیلیوری وین کریانے کاآرڈر لے کر آئی ہے۔ |
A delivery van has brought the grocery order. |
grocery meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ