For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, good meaning in Urdu, its use in sentences, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here.
good انگلش میں کسی شخص یا چیز کی خوبی بیان کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے ، اچھا، عمدہ، خوب، لائق، مفید، نیک، سچا، مہربان، نفیس، مناسب، کافی ، وغیرہ وغیرہ۔ اسے زیادہ تر adjective کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور noun اور adverb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ good کا نیچے دئیے ہوۓ جملوں میں استعمال ، آپ کو اس کا مطلب اور اچھی طرح سمجھا دے گا۔ پہلے اس کا استعمال بطور adjective دیکھئیے:ـ
Examples - Use of good in sentences
good" used in sentences as adjective"
وہ اپنی ماں کی طرح عمدہ پکانے والی ہے۔
She is as good a cook as her mother.
مجھے ایک مفید خیال آیا ہے۔
I have got a good idea.
یہ ایک اچھا سوال ہے۔
It is a good question.
میں نے حال ہی میں ایک نفیس کیمرہ خریدا ہے۔
I recently bought a good camera.
مدیحہ گانے میں خوب ہے۔
Madiha is good at singing.
امجد کی لکھائی اچھی ہے۔
Amjad has good handwriting.
مصطفیٰ اور میں اچھے دوست ہیں۔
Mustafa and I are good friends.
وہ ایک مناسب نوکری کی تلاش میں ہے۔
He is looking for a good job.
یہ واقعی بہت اچھی کہانی ہے۔
It is really quite a good story.
کیا آپ اچھا وقت گزار رہے ہیں؟
Are you having a good time?
Learn meaning of good in Urdu
"Degrees of adjective “good
Positive Degree: good
Comparative Degree: better
Superlative Degree: best
good کو noun کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
good" used in sentences as noun"
کیا مذہب ہمیشہ بھلائی کی طاقت ہے؟
Is religion always a force for good?
یہ میں آپ کو صرف آپ کی بھلائی کے لیے کہہ رہا ہوں۔
I am only telling you this for your own good.
تازہ ہوا آپ کو اچھا کرے گی۔
The fresh air will do you good.
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اس سے بات کرنا کچھ اچھا ہو گا؟
Don’t you think talking to her would do some good?
ملازمت کی تبدیلی آپ کی اچھی دنیا بنا دے گی۔
A change of job would do you a world of good.
کچھ حضرات کا خیال ہے کہ good کو adjective کے طور پر استعمال کرنا چاہئیے۔ اسے adverb کے طور پر کبھی استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ اگر اسے adverb کے طور پر استعمال کرنا ہو تو good کی جگہ well کرنا چاہئیے۔ کچھ جگہوں پر good کا بطور adverb استعمال درست ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
good" used in sentences as adverb"
وہ اپنی نئی نوکری میں بہت اچھا کر رہا ہے۔
He’s doing pretty good at his new job.
اس نے مجھے دکھایا کہ میں کتنا اچھا کر رہا ہوں۔
He showed me how good I was doing.
ہم کافی اچھے عرصے سے دوست تھے۔
We had been friends for a good long time.
Learn meaning of good in Urdu
Synonyms of good
بڑھیا، نفیس، عمدہ
fine
بر تر، اعلیٰ، بالا دست
superior
اطمینان بخش
satisfactory
سیدھا، راست باز
upright
موافق، طرفدار
favorable
عظیم، بڑا
great
حیرت انگیز، قابل تعریف، عمدہ
wonderful
بہت عمدہ، بہت خوب، شاندار
excellent
ممتاز، خصوصی، غیر معمولی
exceptional
نادر، انوکھا، عجیب
marvelous
مثبت، صحیح، سچا
positive
شاندار، کمال درجہ کا
superb
Learn meaning of good in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ