going meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, "going” meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
going definition in Urdu
یہ لفظ انگلش ورڈ go سے بنا ہے۔ go کےمعنی ہیں جانا۔ go کے آگے ing کا اضافہ کرنے سے یہ present participle میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اسے continuous tense کے جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ going کے اردو معنی ہیں : ’’ جا رہا، گزر رہا، جانے کا عمل، روانگی، سفر، رخصت، چلتا ہوا‘‘۔ یہ زیادہ تر تو verb کے طور پر استعمال ہوتا ہے، لیکن noun اور adjective کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔ کوئی چیز مستقبل میں ہونے جا رہی ہو تو اس کے لئیے بھی going استعمال کیا جا سکتا ہے۔ going کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
going” used in sentences as verb"
آپ کہاں جا رہے ہیں؟ |
Where are you going? |
میں آپ کے ساتھ جا رہا ہوں۔ |
I am going with you. |
وہ اگلے ہفتے یورپ جا رہے ہیں۔ |
He is going to Europe next week. |
مہتاب بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ |
Mehtab is going through a very hard period. |
آپ امتحان کب دینے جا رہے ہیں؟ |
When are you going to take the test? |
وہ آج اپنے والدین سے ملنے جا رہی ہے۔ |
She is going to meet her parents today. |
انتخابات اگلے سال کے اوائل میں ہونے جا رہے ہیں۔ |
The elections are going to take place early next year. |
کیا آپ آنے والے قومی کھیلوں میں شرکت کرنے جا رہے ہیں؟ |
Are you going to participate in the coming national games? |
منظور کمپنی کے اگلے چیئرمین منتخب ہونے جا رہے ہیں۔ |
Manzoor is going to be elected the next chairman of the company. |
اگر اس نے بدتمیزی بند نہ کی تو میں سخت کارروائی کروں گا۔ |
I am going to take strict action if he does not stop misconducting. |
going” used in sentences as noun"
گلیوں میں پڑے ملبے سے گزرنا مشکل ہو گیا۔ |
Debris in the street made the going difficult. |
آپ کی خوبیوں کا پتہ تب چلتا ہے جب چیزیں مشکل ہو نا شروع ہو جاتی ہیں ۔ |
Your qualities are known when the going gets tough. |
جب وہ اپنے آبائی شہر کے قریب پہنچے تو سفر بہتر ہوتا گیا۔ |
The going got better as they neared their hometown. |
انہوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں ادا کاری کی اور یہ کسی بھی معیار کے مطابق بہت اچھا سفرہے۔ |
He acted in more than 100 films and that is pretty good going by any standards. |
ان کا جنگی علاقے میں جانا مناسب نہیں ہے۔ |
Their going to the war area is not advisable. |
going” used in sentences as adjective"
انہوں نے چائے کی دکان کو چلتے ہوۓ کاروبار میں بدل دیا ہے۔ |
They have turned the tea shop into a going concern. |
عام طور پر کسی بھی کاروبار کا ابتدائی دنوں میں چلنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ |
It is usually not easy going in the initial days of any business. |
سبکدوشی پر جانے والے جج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ |
The outgoing judge was paid tremendous tributes. |
ان دنوں گندم کی قیمت کیا چل رہی ہے؟ |
What is the going price of wheat these days? |
سب کچھ ترتیب میں چل رہا تھا۔ |
Everything was in going order. |
going meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ