Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

g sounds explained in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page on g sounds in Urdu to help them learn how to pronounce English consonant g.  

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

” g ” کا درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔

الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر   g  سےنکلنے والی ساؤنڈز  پر بات کریں  گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر   g   کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔  اِس مضمون میں  consonants  کا  تذکرہ ہوگا  تو سب سے پہلے  consonants  اور  vowels  کی وضاحت ہو جاۓ:۔

Vowels and Consonants

انگلش میں  a  سے لے کر  z  تک کل  26  حروف تہجی ہیں۔  اِن میں سے پانچ حروف  a, e, i, o, u  واویل کہلاتے ہیں۔  اِن پانچ حروف کے علاوہ باقی  21  حروف  consonant  کہلاتے ہیں۔  انگلش میں کوئی بھی ورڈ کم سے کم ایک  vowel  کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔

(Vowels اور  consonants  پر ہمارا ایک تفصیلی مضمون ہماری اس  ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ جو حضرات  Vowels  اور  consonants   کے اس مضمون کو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو  اس  کے  لنک پر اس کو دیکھا جا سکتا ہے۔)

g سے نکلنے والی ساؤنڈز

g sounds

g  انگلش حروف تہجی کا ساتواں (7th)  حرف ہے اور یہ  consonant  ہے۔  انگلش لیٹر g  سے دو بنیادی ساؤنڈز نکلتی ہیں:

hard g sound

soft g sound

گے - hard g sound

g  سے ایک عام ساؤنڈ  ’گ‘  کی نکلتی ہے جیسے انگلش ورڈ  gate   میں g   سے نکلتی ہے۔   اسے  hard g sound  بھی کہا جاتا ہے۔ عام  طور پر  اگر g  کے بعد o, a   یا  u  آۓ تو اس سے  گاف یعنی  ’’گے‘‘   کی  sound  نکلتی ہے۔

hard g sounds words examples

g   سے  ’’گاف‘‘  یعنی  ’’گے‘‘  کی  ساؤنڈ نکالنے والے یہ کچھ الفاظ دیکھیں جہاں g  کے بعد  o, a   یا  u  آیا ہے:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

بڑا دروازہ،  پھاٹک

گیٹ

gate

کھیل

گیم

game

گول

گول

goal

بندوق

گَن

gun

بکری

گوٹ

goat

اِن تمام الفاظ میں  g  کے بعد o, a   یا  u  آیا ہے اور اِس g  سے ’’گے‘‘ کی آواز نکل رہی ہے۔

Learn g sounds in Urdu

اب کچھ ایسے الفاظ دیکھیں جن میں  g  کے بعد کوئی اور  consonant  آیا ہے اور اس کے بعد o, a   یا  u  آ یا ہے  اور اِس g  سے ’’گے‘‘ کی آواز نکل رہی ہے۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

بھوت

گھوسٹ

ghost

خوش ہونا

گلیڈ

glad

چرنا

گریز

graze

اداسی

گلوم

gloom

گوند

گلو

glue

ایسے الفاظ جن کے آخر میں g   آتا ہے،   تو ایسے g  سے  ’’گے‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ الفاظ دیکھیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

بڑا

بِگ

big

لانا

برِنگ

bring

انڈا

ایگ

egg

ویب سائیٹ پر لکھا جانے والا آرٹیکل

بلاگ

blog

مگا

مگ

mug

ٹانگ

لیگ

leg

عیاری یا مکاری کرنا

رِگ

rig

Learn g sounds in Urdu

gg sounds

جن الفاظ میں دو  (2)  دفعہ  g  ایک ساتھ آتا ہے تو ایسے  gg  سے   ’’گے‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

شعبدہ بازی کرنا

جگل

juggle

آہستہ آہستہ دوڑنے والا

جاگر

jogger

جھٹکا دینا، دھکا دینا

جاگل

joggle

انڈا

ایگ

egg

کھلکھلا کے ہنسنا

گگل

giggle

اس اصول سے استثنأ بھی ہیں یعنی کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں  جہاں دو دفعہ ایک ساتھ  g  آنے سے ’’گے‘‘ کی بجائے  ’’جے‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

 یہ الفاظ دیکھیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

مبالغہ کرنا

ایگزیجریٹ

exaggerate

تجویز کرنا

سجیسٹ

suggest

جے - soft g sound

g  سے ایک  ساؤنڈ  ’جے‘  کی نکلتی ہے جیسے انگلش ورڈ   age میں g   سے نکلتی ہے۔   اسے  soft g sound  بھی کہا جاتا ہے۔ عام  طور پر  اگر g  کے بعد i, e   یا  y  آۓ تو اس سے  ’’جے‘‘  کی  sound  نکلتی ہے۔ یہ ایک  اصول ہے جس پر  زیادہ تر  عمل کیا جاتا ہے لیکن ہر جگہ نہیں۔ اِس سے کچھ استثنأ (exceptions)   بھی ہیں جن کے بارے میں بھی آپ کو بتایا  جاۓ گا۔

soft g sounds words examples

g sounds explained in Urdu

Learn g sounds in Urdu

استثنأ - Exceptions

ابھی بتاۓ گۓ  g  سے   ’’جے‘‘  کی ساؤنڈ نکلنے کے اُصول پر زیادہ تر تو عمل ہوتا ہے مگر کچھ جگہوں پر  اس اُصول سے استثنأ بھی ہے

یعنی  اس اُصول پر عمل نہیں ہوتا ہے،  جیسے یہ الفاظ ہیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

حاصل کرنا

گیٹ

get

تحفہ

گفٹ

gift

غصہ

اینگر

anger

ماہر امراضِ نسواں

گائنا کولو جسٹ

gynecologist

Learn g sounds in Urdu

gh sounds

  • کچھ الفاظ میں g  کے بعد اگر  h  آۓ اور ان دونوں سے پہلے  u  ہو تو ایسے  gh  سے ’’فے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

                                یہ الفاظ دیکھیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

ہنسنا

لاف

laugh

کھانسنا

کف

cough

سخت،  کڑا

ٹف

tough

کافی

اے نف

enough

غیر ہموار

رف

rough

  • لیکن کچھ الفاظ میں gh  ایک ساتھ ہوں اور ان سے پہلے u   ہو تو ایسا  gh  خاموش (silent)   ہوتا ہے۔  

                               یہ الفاظ دیکھیں:۔

معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

خشک سالی

ڈراؤٹ

drought

دھاوا

آن سلاٹ

onslaught

خریدا ہوا

باٹ

bought

مکمل

تھارو

thorough

اگرچہ

آل دو

although

  • ہمارے خطے میں gh  کو  ’غ ‘ کی sound  کے لئیے استعمال کیا  جاتا ہے۔  انگلش میں  ’غ ‘ کی  sound  کے لئیے کوئی  letter  نہیں ہے۔  اردو کے مختلف ناموں کو جن  میں  ’غ ‘ آتا ہے کو  انگریزی میں لکھنا ہو تو  gh  استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی اردو لفظ کو جس میں  ’’غ‘‘  آ تا ہو،  کو انگلش فونٹ میں لکھنا ہو  تو  ’’غ‘‘  کے لئیے  gh  استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Ghulam Muhammad, Gharibabad, Ghausia, Agha, Afghan, Ghaziabad

baghwat (بغاوت), bagh (باغ), maghaz (مغز), raghbat (رغبت)

Learn g sounds in Urdu

خاموش - g silent

انگلش میں کچھ ورڈز میں g   خاموش ہوتا ہے یعنی اس سے کوئی بھی آواز نہیں نکلتی ہے۔

  • کسی لفظ میں اگر g  کے بعد  n  آۓ تو ایسا  g  خاموش ہوتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

ایک لائین میں لاناالائین

align

علامت،  دستخط کرناسائین

sign

نقش،  نمونہڈیزائین

design

غرانانارل

gnarl

عرفان،  باطنی علمنوسز

gnosis

  • کسی لفظ میں اگر g  کے بعد  h  آۓ یعنی  gh  آۓ اور gh  سے پہلے i   ہو  تو ایسا  g  خاموش ہوتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی

 Pronunciation  تلفظ

English Word

معنی

   Pronunciation تلفظ 

English Word
آہ بھرناسائیsighدایاں،  درسترائیٹright
طاقتمائیٹmightروشنیلائیٹlight
وزن کرناوےweighاونچاہائیhigh
راتنائیٹnightلڑائیفائیٹfight
پڑوسینیبرneighborآٹھایٹeight
  • جیسا کہ ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا کہ کچھ الفاظ میں gh  ایک ساتھ ہوں اور ان سے پہلے u   ہو تو ایسا  g  خاموش (silent)   ہوتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی

تلفظ  – Pronunciation

English Word

ذبح کرناسلاٹرslaughter
حالانکہدوthough
بیٹیڈاٹرdaughter
محنت سے بنایا ہواراٹwrought
گندھا ہوا آٹاڈوdough

Learn g sounds in Urdu