Future Perfect Tense in Urdu
Future Perfect Tense in Urdu. Future Perfect Tense explained in Urdu with examples. Tenses are described on this website in easy Urdu. This article on Future Perfect Tense explains the rules in Urdu. See Future Perfect Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں ٖFuture Tense کی تیسری برانچ Future Perfect Tense پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ اس tense کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس tense میں بیانہ، سوالیہ اور منفی جملے کیسے بنتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہم مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔ اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Future Perfect Tense کسے کہتے ہیں؟
میں صبح کے 8 بجے تک لاہور پہنچ گیا ہوںگا۔ |
I will have reached Lahore by 8 am. |
ہم نے شام تک اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہوگا۔ |
We will have completed our homework by the evening. |
آپ نے دوائی کی پہلی خوراک دوپہر سے پہلےلے لی ہو گی۔ |
You will have taken the first dose of the medicine before noon. |
اس نے 2026 تک گریجیویشن مکمل کر لی ہو گی۔ |
He will have completed his graduation by 2026. |
اس وقت تک اس نے شادی کر لی ہوگی۔ |
She will have married by that time. |
شہزور نے شام کے پانچ بجے سے پہلے اپنا ووٹ ڈال دیا ہو گا۔ |
Shehzore will have cast his vote before 5 pm. |
انہوں نے 15 منٹ میں گنتی پوری کر لی ہو گی۔ |
They will have completed the counting within 15 minutes. |
پاکستان نے اپنا پہلا سونے کا تمغہ پہلے دن جیت لیا ہو گا۔ |
Pakistan will have won its first gold medal on the first day. |
Learn Future Perfect Tense in Urdu
Future Perfect Tense کی پہچان
اردو میں ایسے جملوں کا اختتام ’’چکے گا، چکا ہو گا، چکیں گے، چکے ہونگے، چکیں گی، چکی ہوں گی‘‘ جیسے الفاظ پر ہوتا ہے اور انگلش میں ان جملوں میں will have اور مین ورب past participle form میں استعمال ہوتا ہے۔آپ نے دیکھا کہ ابھی دکھائی گیٔ مثالوں میں اردو جملوں کا اختتام ’’چکے گا، چکا ہو گا، چکیں گے، چکے ہونگے، چکیں گی، چکی ہوں گی‘‘ جیسے الفاظ سے ہو رہا ہے اور انگلش جملوں میں “will have ” اور اس کے ساتھ مین وربpast میں شامل ہیں ۔
اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
Future Perfect Tense میں جملے بنانے کے لئیے sentence کے subject کے بعد will have لگایا جاتا ہے۔ کچھ جگہوں پر’’ I اور we ‘‘ کے ساتھ "shall have” بھی لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن باقی تمام کے ساتھ "will have” لگایا جاتا ہے۔ verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Future Perfect Tenseکے جملوں میں future perfect یعنی مستقبل بعید ظاہر کرنے کے لئیے کچھ الفاظ ضرور ہوتے ہیں۔ آپ غور کریں آپ کے سامنے موجود تمام مثالوں میں ایسے الفاظ موجود ہیں۔سب سے پہلے sentence میں already ، اس کے بعد کے پانچ جملوں میں before ، اور اس کے ساتھ کے دیگر الفاظ، اور سب سے آخری جملے میں by the evening ، ایسے الفاظ ہیں جو یہ بتا رہے ہیں کہ کام کب ختم ہو چکا ہو گا۔
Learn Future Perfect Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
میں جاب کے لئیے پہلے ہی درخواست نہیں دے چکا ہوں گا۔ |
I will not have already applied for the job. |
ہم سورج غروب ہونے سے پہلے اسلام آباد نہیں پہنچ چکے ہوں گے۔ |
We shall not have reached Islamabad before sunset. |
آپ نے صبح کے آٹھ بجے سے پہلے ناشتہ نہیں کر لیا ہو گا۔ |
You will not have taken your breakfast before 8 am. |
اس نے تمہارے آنے سے پہلے کام ختم نہیں کر لیا ہوگا۔ |
He will not have finished the work before you come. |
وہ اپنی کتابیں امتحان سے پہلے نہیں دہرا چکی ہو گی۔ |
She will not have revised her books before examination. |
انہوں نے ڈاکیے کے آنے سے پہلے خط نہیں لکھ دیا ہوگا۔ |
They will not have written a letter before the postman comes. |
نیلم نے شام تک کتاب نہیں پڑھ لی ہو گی۔ |
Neelam will not have read the book by the evening. |
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
کیا میں جاب کے لئیے پہلے ہی درخواست دے چکا ہوں گا؟ |
Will I have already applied for the job? |
کیا ہم سورج غروب ہونے سے پہلے اسلام آباد پہنچ چکے ہوں گے؟ |
Shall we have reached Islamabad before sunset? |
کیا آپ نے صبح کے آٹھ بجے سے پہلے ناشتہ کر لیا ہو گا؟ |
Will you have taken your breakfast before 8 am? |
کیا اس نے تمہارے آنے سے پہلے کام ختم کر لیا ہوگا؟ |
Will he have finished the work before you come? |
کیا وہ اپنی کتابیں امتحان سے پہلے دہرا چکی ہو گی؟ |
Will she have revised her books before examination? |
کیا انہوں نے ڈاکیے کے آنے سے پہلے خط لکھ دیا ہوگا؟ |
Will they have written a letter before the postman comes? |
کیا نیلم نے شام تک کتاب پڑھ لی ہو گی؟ |
Will Neelam have read the book by the evening? |